Showing posts with label nikah. Show all posts
Showing posts with label nikah. Show all posts

Sunday, 4 June 2017

Sunan Abu Daud Shareef Main Nikah Ka Bayan " with Urdu translation

ابو داود شریف نکاح کا بیان
نکاح پر رغبت دلانے کا بیان
حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ إِنِّي لَأَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِمِنًی إِذْ لَقِيَهُ عُثْمَانُ فَاسْتَخْلَاهُ فَلَمَّا رَأَی عَبْدُ اللَّهِ أَنْ لَيْسَتْ لَهُ حَاجَةٌ قَالَ لِي تَعَالَ يَا عَلْقَمَةُ فَجِئْتُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ أَلَا نُزَوِّجُکَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ بِجَارِيَةٍ بِکْرٍ لَعَلَّهُ يَرْجِعُ إِلَيْکَ مِنْ نَفْسِکَ مَا کُنْتَ تَعْهَدُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَئِنْ قُلْتَ ذَاکَ لَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ مَنْ اسْتَطَاعَ مِنْکُمْ الْبَائَةَ فَلْيَتَزَوَّجْ فَإِنَّهُ أَغَضُّ لِلْبَصَرِ وَأَحْصَنُ لِلْفَرْجِ وَمَنْ لَمْ يَسْتَطِعْ مِنْکُمْ فَعَلَيْهِ بِالصَّوْمِ فَإِنَّهُ لَهُ وِجَائٌ

عثمان بن ابی شیبہ، جریر اعمش، ابراہیم، حضرت علقمہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے عبداللہ بن مسعود کے ساتھ منی میں جا رہا تھا اتنے میں ان کو حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ملے اور تنہائی میں گفتگو کرنا چاہی جب عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے دیکھا کہ ان کو نکاح کی ضرورت نہیں ہے تو مجھ سے کہا اے علقمہ آؤ میں آیا اس وقت حضرت عثمان نے کہا اے عبدالرحمن کیا ہم تمھارا نکاح کسی کنواری لڑکی سے نہ کر دیں جو تمھاری کھوئی ہوئی قوت واپس دلا دے اس پر عبداللہ بن مسعود نے کہا تم یہ بات کہتے ہو میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ بات فرماتے ہوئے سنا ہے کہ تم میں سے جو شخص نکاح کی طاقت رکھتا ہو وہ نکاح کرے کیونکہ نکاح نگاہ کو نیچی رکھنے والا اور شرم گاہ کی حفاظت کرنے والا ہے اور جو شخص نکاح کی قوت نہ رکھے (یعنی بیوی کے اخراجات برداشت نہ کر سکے) تو پھر اس کے لیے روزہ ہے کیونکہ روزہ رکھنا اس کے لیے خصی ہونا ہے (یعنی اس سے شہوت کم ہو جائے گی)

Tuesday, 4 April 2017

Sahih Muslim Shareef Main Nikah ka Bayan " with Urdu English translation

مسلم شریف  نکاح کا بیان
جس میں استطاعت طاقت ہو اس کے لئے نکاح کے استحباب کے بیان میں

حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَلْقَمَةَ قَالَ إِنِّي لَأَمْشِي مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِمِنًی إِذْ لَقِيَهُ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ فَقَالَ هَلُمَّ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ قَالَ فَاسْتَخْلَاهُ فَلَمَّا رَأَی عَبْدُ اللَّهِ أَنْ لَيْسَتْ لَهُ حَاجَةٌ قَالَ قَالَ لِي تَعَالَ يَا عَلْقَمَةُ قَالَ فَجِئْتُ فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ أَلَا نُزَوِّجُکَ يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ جَارِيَةً بِکْرًا لَعَلَّهُ يَرْجِعُ إِلَيْکَ مِنْ نَفْسِکَ مَا کُنْتَ تَعْهَدُ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ لَئِنْ قُلْتَ ذَاکَ فَذَکَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ أَبِي مُعَاوِيَةَ

'Alqama reported: While I was going along with 'Abdullah b. Ma'sud (Allah be pleased with him) in Mina, 'Uthman b. 'Affan (Allah be pleased with him) happened to meet him and said: Come here, Abu 'Abd al-Rahman (kunya of Abdullah b. Mas'ud), and he isolated him (from me), and when 'Abdullah (b. Mas'ud) saw that there was no need (for this privacy), he said to me: 'Alqama, come on, and so I went there. (Then) 'Uthman said to him: Abu Abd al-Rahman, should we not marry you to a virgin girl that your past may be recalled to your mind? 'Abdullah said: If you say so, the rest of the hadith is the same as narrated above.


عثمان بن ابی شیبہ، جریر، اعمش، ابراہیم، حضرت علقمہ سے روایت ہے انہوں نے فرمایا کہ میں حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے ساتھ منیٰ کی طرف جا رہا تھا کہ راستے میں حضرت عبداللہ کی حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے ملاقات ہوئی تو حضرت عثمان نے فرمایا اے ابوعبدالرحمن ادھر آؤ راوی کہتے ہیں کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ حضرت عبداللہ کو علیحدہ لے گئے تو جب حضرت عبداللہ نے دیکھا کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کو کوئی خاص کام نہیں ہے تو انہوں نے مجھ سے فرمایا اے علقمہ تم بھی آجاؤ سو میں بھی آگیا تو حضرت عثمان نے حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے فرمایا اے ابوعبدالرحمن کیا ہم تیرا نکاح نوجوان کنواری لڑکی سے نہ کرا دیں تاکہ گزرے ہوئے زمانے کی یاد پھر تازہ ہو جائے تو حضرت عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا اگر آپ یہ کہتے ہیں آگے حدیث ابومعاویہ کی حدیث کی طرح نقل کی گئی ہے۔

Thursday, 30 March 2017

Sahih Bukhari Shareef Main Nikah ka Bayan " with Urdu English translation

  بخاری شریف  نکاح کا بیان
نکاح کی ترغیب کا بیان، کیوں کہ فرمان الہٰی ہے فانکحوا ماطاب لکم من النسائ
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ أَخْبَرَنَا حُمَيْدُ بْنُ أَبِي حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِکٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ جَائَ ثَلَاثَةُ رَهْطٍ إِلَی بُيُوتِ أَزْوَاجِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَ عَنْ عِبَادَةِ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا أُخْبِرُوا کَأَنَّهُمْ تَقَالُّوهَا فَقَالُوا وَأَيْنَ نَحْنُ مِنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدْ غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ وَمَا تَأَخَّرَ قَالَ أَحَدُهُمْ أَمَّا أَنَا فَإِنِّي أُصَلِّي اللَّيْلَ أَبَدًا وَقَالَ آخَرُ أَنَا أَصُومُ الدَّهْرَ وَلَا أُفْطِرُ وَقَالَ آخَرُ أَنَا أَعْتَزِلُ النِّسَائَ فَلَا أَتَزَوَّجُ أَبَدًا فَجَائَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْهِمْ فَقَالَ أَنْتُمْ الَّذِينَ قُلْتُمْ کَذَا وَکَذَا أَمَا وَاللَّهِ إِنِّي لَأَخْشَاکُمْ لِلَّهِ وَأَتْقَاکُمْ لَهُ لَکِنِّي أَصُومُ وَأُفْطِرُ وَأُصَلِّي وَأَرْقُدُ وَأَتَزَوَّجُ النِّسَائَ فَمَنْ رَغِبَ عَنْ سُنَّتِي فَلَيْسَ مِنِّي
سعید بن ابومریم، محمد بن جعفر، حمید بن ابوحمید طویل، انس بن مالک رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر میں تین آدمی آپ کی عبادت کا حال پوچھنے آئے، جب ان سے بیان کیا گیا تو انہوں نے آپ کی عبادت بہت کم خیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی برابری کس طرح کرسکتے ہیں، آپ کے تو اگلے پچھلے گناہ سب معاف ہوگئے ہیں، ایک نے کہا میں رات بھرنمازپڑھا کروں گا، دوسرے نے کہا میں ہمیشہ روزہ رکھوں گا، تیسرے نے کہا میں نکاح نہیں کروں گا اور عورت سے ہمیشہ الگ رہوں گا، اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے اور فرمایا کیا تم لوگوں نے یوں یوں کہا ہے؟ اللہ کی قسم! میں اللہ تعالی سے تمہاری بہ نسبت بہت زیادہ ڈرنے والا اور خوف کھانے والا ہوں، پھر روزہ رکھتا ہوں اور افطار بھی کرتا ہوں، نماز پڑھتا ہوں اور سوتا بھی ہوں، اور ساتھ ساتھ عورتوں سے نکاح بھی کرتا ہوں، یاد رکھو جو میری سنت سے روگردانی کرے گا، وہ میرے طریقے پر نہیں۔

Narrated Anas bin Malik:
A group of three men came to the houses of the wives of the Prophet asking how the Prophet worshipped (Allah), and when they were informed about that, they considered their worship insufficient and said, "Where are we from the Prophet as his past and future sins have been forgiven." Then one of them said, "I will offer the prayer throughout the night forever." The other said, "I will fast throughout the year and will not break my fast." The third said, "I will keep away from the women and will not marry forever." Allah's Apostle came to them and said, "Are you the same people who said so-and-so? By Allah, I am more submissive to Allah and more afraid of Him than you; yet I fast and break my fast, I do sleep and I also marry women. So he who does not follow my tradition in religion, is not from me (not one of my followers)."



Sunday, 19 February 2017

نکاح کے لئے بیوی زنا کے لئے گرل فرینڈ Wife to marry,Girlfriend for adultery

نکاح کے لئے بیوی

زنا کے لئے گرل فرینڈ

نکاح مباح جزبات کی تکمیل کے لئے 

زنا ھوس کی تشکیل کے لئے نکاح سنت رسول  

زنا عمل شیطان نکاح کرنے والا مسلمانوں میں سے  

زنا کرنے والا شیطان میں سے نکاح سے بقاء  

زنا سے بربادی نکاح سے حیاء  

زنا سے بےحیائی نکاح پر مبارکیں  

زنا پر لعنتیں نکاح کرنے والا سنت کا پیرو  

زنا کرنے والا کفار کا ساتھی نکاح کرنے والا پر سکون

  زنا کرنے والا خائف نکاح صحت کا پیش خیمہ

  زنا کرنے والے ایڈز کا نشانہ نکاح کرنے والا رحمت کے سائے میں

 زنا کرنے والا عذاب کی لپیٹ میں نکاح سے عزتیں محفوظ –

  زنا سے عصمتیں برباد نکاح کا حکم  

زنا کے قریب بھی نہ جاو نکاح سے عورت کی حفاظت  

  زنا عورت کی ذلت نکاح عورت کو ماں کے عالی مقام پر فائز کرنے کے لیے  

  زنا عورت کو ذلت کے گڑھے میں گرانے کے لئے  


۔۔ ڈاکٹر شاہد محمود چوہدری ۔۔۔۔

Friday, 6 January 2017

Nikah Aur Mutea

               نکاح شرعی اور متعہ (زنا ) میں فرق
    مسلمانوں کے نکاح اور شیعہ کے متعہ(زنا) میں فرق  

 1۔ نکاح شرعی غیر محدود مدت کے لئے ہوتا ہے۔ اور متعہ ایک گھنٹہ،دوگھنٹہ (یعنی ایک مرتبہ خواہش پوری کرن کے لئے بھی ہو سکتا ہے۔

2۔ نکاح شرعی میں جدائی طلاق سے یا میاں ،بیوی میں سے ایک کی موت سے واقع ہوتی ہے ۔ اور متعہ میں کوئی طلاق نہیں ہوتی صرف متعین اجرت کے بدلے فائدے تک کا بندھن ہوا کرتا ہے۔


3۔ نکاح میں ولی کی اجازت ضروری ہوتی ہے ۔حنفیۃ کے ہاں صِغر تو باقی ائمہ کے ہاں بِکر کی حالت میں ۔ جبکہ متعہ میں صِغر سنی کی حالت ہو یا بِکر کی حالت کوئی ولی کی اجازت ضروری نہیں ۔


4۔ نکاح شرعی میں چار سے زیادہ بیویوں کو ایک وقت میں جمع نہیں کر سکتا۔ جبکہ متعہ میں ہزاروں کو متعہ کے لئے رکھ سکتا ہے ۔
5۔ نکاح شرعی بغیر گواہوں کے منعقد (درست)نہیں ہوتا ۔ جبکہ متعہ میں گواہوں کی کوئی قید ،شرط نہیں ہوتی ۔

6۔ نکاح شرعی سے بندھن میں تسلسل رہتا ہے(یعنی اس میں یہ نہیں ہوتا ہے کہ ایک دو ماہ کے لئے چھٹی،وقفہ ہو ) ۔ جبکہ متعہ میں تسلسل نہیں ہوتا ہے اس میں انقطاع آسکتا ہے ( یعنی لڑکی اگر چاہے تو 5/10 دن کی چھٹی لیکر کسی اور کے ساتھ شب باشی کر سکتی ہے ۔(یہ اس صورت میں ہے جب متعہ (زنا) کرنے والا زیادہ دنوں کے لئے متعہ کا معاہدہ کرے)


7۔ نکاح شرعی سے سکونت ( رہن سہن) شوہر کے ذمہ واجب ہوتی ہے۔ جبکہ متعہ میں کوئی سکنیٰ (رہن سہن )نہیں ہوتی جب چاہو، کہیں بھی چاہو بس تسکین نفس کا حصول ہی مقصود ہوتا ہے۔


8۔ نکاح شرعی   بیویوں کے درمیان عدل وانصاف کا تقاضہ کرتا ہے ۔( یہاں تک کہ کسی شخص کی ایک سے زیادہ بیویاں ہوتو ان کے درمیان باریاں تک مقر ر کی جاتی ہے۔جبکہ متعہ میں کسی سے کوئی عدل و انصاف نہیں ہوتا فقط ایک رکھیل کا تصور پایا جاتا ہے۔


9۔ نکاح شرعی سے مہر لازم آتا ہے ۔ جو کسی صورت ساقط نہیں ہوتا جب تک عورت خود معاف نہ کرے یا طلاق مہر کے بدلے میں نہ لے ۔ جبکہ متعہ میں صرف متعین اجرت ہی دی جاتی ہے جس پر وہ متعہ (زنا) کرنے پر راضی ہوتی ہے۔


10۔ نکاح شرعی میں فقط عقد ِنکاح سے مہر لازم ہوتا ہے ۔خلوۃ صحیحہ،رخصتی کی صورت میں پورا مہر تو رخصتی سے پہلے طلاق کی صورت میں نصف مہر ۔ جبکہ متعہ میں صرف اجرت ہی دی جاتی ہے جس پر وہ متعہ (زنا) کرنے پر راضی ہو جائیں ۔


11۔ نکاح شرعی میں عورت کا خرچہ (نان نفقہ) شوہر پر لازم ہوتاہے ۔ متعہ میں عورت کے لئے کوئی نان و نفقہ نہیں ہوتا۔

12۔ نکاح شرعی میں طلاق کی صورت میں عدت (تین ماہ واریاں یا تین ماہ) عورت پر واجب ہوتا ہے ۔ جبکہ متعہ میں دو ماہ واریاں یا  45  دنوں کے بعد دوسرے مرد کے ساتھ متعہ کر سکتی ہے ۔اس کے بعد پہلے والے شخص اور وہ عورت متعہ سے پہلے کی طرح اجنبی ہوتے ہیں ۔

13۔ نکاح شرعی میں شوہر کے وفات ہونے کی صورت میں عورت پر چار ماہ دس دن عدت فرض ہے ۔اور وہ عدت میت کے گھر میں گزارنا لازمی ہوتا ہے ۔ اس کے بعد وہ دوسری جگہ نکاح کر سکتی ہے۔ جبکہ متعہ میں وفات کی کوئی عدت نہیں ہوتی ہے ۔


14۔ نکاح شرعی میں تین طلاقوں کے بعد عورت پہلے شوہر کے لئے اس وقت تک حلال نہیں ہوتی جب تک وہ عدت گزرجانے کے بعد دوسرے مرد سے شادی نہ کرے ۔ جبکہ شیعوں کے ہاں طلاق کے بعد پہلے والے شوہر سے نکاح دوبارہ نہیں کر سکتی البتہ متعہ (ٹائم پاس ) کر سکتی ہے ۔ 


15۔ نکاح شرعی میں شوہر وفات ہو جائے تو عورت کے لئے میراث میں حصہ ملتا ہے ۔ جبکہ متعہ میں عورت کے لئے میراث میں کوئی حصہ نہیں ہوتا۔


16۔ اسلام میں نکاح صرف مسلمان عورت اوراہل کتابیہ عورت کے ساتھ جائز ہے بشرطیکہ وہ اپنے اصل دین پر قائم ہوں ۔ جبکہ متعہ (زنا) متعہ مجوسیہ عورت کے ساتھ بھی کر سکتا ہے ۔


17۔ نکاح شرعی میں تصدیق ہوا کرتا ہے کہ وہ میری بیوی ہے ۔ جبکہ متعہ میں کوئی تصدیق وغیرہ نہیں کی جاتی۔


18۔شریعت مطہرہ میں زانیہ کے ساتھ نکاح جائز نہیں ہے ۔ جبکہ متعہ زانیہ کے ساتھ بھی کیا جاسکتاہے ۔


19۔ شرعی نکاح کے بعد بیوی نسبت شوہر کی طرف کی جاتی ہے۔ جبکہ متعہ میں ہزاروں عورتوں کو کیوں نہ جمع کیا جائے سب کو (مستأجرات) اجرت پر متعہ (زنا) کرنے والیاں( طوائف) ہی کہا جاتا ہے ۔


20۔ نکاح شرعی میں بیوی جماع(ہمبستری ) نہ کر نی شرط نہیں لگا سکتی ہے ۔ جبکہ متعہ میں ہمبستری نہ کرنے کی شرط بھی لگا یا جا سکتا ہے ۔ 


21۔ نکاح شرعی میں بیوی کو ماں بہن کی طرح ہےکہنے سے کفارہ ظہار لازم آتا ہے ۔ جبکہ متعہ (زنا ) میں ماں کی طرح سمجھو یا بہن کی طرح ہے کہنے سے بھی کوئی کفارہ وغیرہ لازم نہیں آتا ہے ۔


22۔ اسلام میں یعنی شریعت محمدی میں مرضعہ(یعنی جس عورت کا دودھ پیا ہو ) وہ ماں ہی کی طرح ہوتی ہے بلکہ جس طرح نسبی رشتہ داروں سے عقد نکاح اور شہوت سے چھونا حرام ہے اسی طرح دودھ پینے والے عورت ،اور اس کی تمام اولاد بھی حرام ہو جاتے ہیں ۔ جبکہ شیعوں کے ہاں جس عورت کا دودھ پیا ہو اس کے ساتھ چھیڑ چھاڑ ہر طرح کی مستی کر سکتا ہے فقط فرج (عورت کے اگلا شرمگاہ) سے فائدہ نہیں اٹھا سکتا باقی ران وغیرہ سب جگہوں سے ہر قسم کا فائدہ اٹھا سکتا ہے۔


23۔ نکاح شرعی لعان (یعنی شوہر بیوی پر بدکاری کا الزام لگائے ) اور عینی شاہدین سے ثابت نہ کر سکے تو قاضی فسخ نکاح کا حکم جارے کرے گا ۔ جبکہ معتہ میں اس طرح کی باتوں کی کوئی اہمیت نہیں ہوتی بلکہ انکی اپنی بنیاد ہی زنا پر ہوتی ہے ۔

24۔ نکاح شرعی کی بنیاد عفت پاکدامنی پر ہے یعنی ایک وقت میں ایک عورت ایک سے زیادہ مردوں کے ساتھ زوجیت کا تعلق قائم نہیں کرسکتی ہے ۔ جبکہ متعہ میں اس کی کوئی قید نہیں ایک وقت میں ایک عورت کئی مردوں کے ساتھ بنام متعہ زنا کا تعلق قائم کرسکتی ہے۔


25۔ نکاح شرعی کا مقصد پاکدامنی کے ساتھ ساتھ نیک اولاد کا حصول اور ایک اچھےخاندان کا فروغ ہوا کرتا ہے۔ جبکہ متعہ (زنا) ما مقصد جنسی تسکین ہوتا ہے ،ایسی باتیں ان کے ہاں کوئی معنی نہیں رکھتیں ۔


26۔نکاح شرعی سے عورت محصنہ بن جاتی ہے ( یعنی نکاح کرنے کے بعد اگر وہ عورت زنا کرےتو اسے رجم ،سنگسار کیا جائے گا)۔ جبکہ متعہ کرنے سے شیعوں کے ہاں عورت محصنہ نہیں بن سکتی ۔



بس یہی فر ق ہے مسلمانوں کے نکاح اور شیعوں کے متعہ (زنا) میں ۔فیصلہ آپ نے کرنا ہے کیا اسلام بنام متعہ زنا کی اجازت دیتا ہے ؟ 


Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)