☆__حوا
کی بیٹی تماشہ نہیں__☆
( مکمل ناول )
حوا کی بیٹی خود کھلونا نہ بنے تو___
آدم کے بیٹے کی مجال ہے جو اس سے کھیلے___
قارئین کرام آج میں آپکے سامنے ایک اور سچی کہانی
گوش گزار کررہی ہوں اس کہانی کو پیش کرنے کا مقصد ان حقائق سے پردہ اٹھاناہے جس سے
ہمارا معاشرہ ان دنوں دوچار ہے اور جب یہ واقعہ پیش آیا تو میں سوچنے پر مجبور
ہوگئی کہ لوگ بیٹی کی پیدائش پر کیوں آنسو بہاتے ہیں حالانکہ بیٹیاں تو رحمت ہوتی
ہیں،
جو بیٹوں کی نسبت والدین کا زیادہ خیال رکھتیں اور
ان کے دکھ درد کو سمجتی ہیں مگر پھرآگہی کے در وا مجھ پہ یوں ہوئے کہ وہ کیوں بیٹی
کی پیدائش پہ اتنے دکھی اور اداس ہوجاتے ہیں انہیں بیٹیاں بری نہیں لگتی وہ ان کے
نصیب سے ڈر جاتے ہیں کیونکہ بیٹی کے نصیب کو تو بادشاہ بھی خزانے دے کر نہ بدل
سکا۔۔۔،
بیٹیاں کسےاچھی نہیں لگتی والدین اپنی بیٹیوں کو
سب کچھ اپنی بساط سے بڑھ کر دے سکتے ہیں۔
اگر نہیں دے سکتے تو انکو اچھا نصیب نہیں دے سکتے
موجودہ زمانے میں ہمارے معاشرے میں جو سسٹم رائج ہوچکا ہے اس کی رو سےاچھی بھلی
لڑکیاں اچھے رشتوں کی آس میں گھروں میں بیٹی بوڑھی ہورہی ہیں۔۔۔،
کیوں کہ لڑکے والوں کی ترجیحات کچھ زیادہ ہی حد سے
تجاوز کرچکی ہیں رشتے نیک سیرتی اور اچھے اخلاق کی بناپر نہیں لالچ اور خودغرضی کی
بنیاد پر قائم کیے جارہے ہیں،
معاشرے کے ان بدصورت رویوں کی تلافی کیونکر
ہوممکن۔۔
۔کہ ہم خود ہیں گونگے بہرے تماشائی ۔ ۔ ۔
میں کڑھتی ہوں یہ سب دیکھ کر۔
میرا دل خون کے آنسو ہے پیتاکہ جب میں بے بس و
مجبور والدین کو سمجھوتے کا زہر پیتے دیکھتی ہوں کہ کسی طرح انکی بیٹی اپنے گھر کی
ہوجائے،
میں لرز کر رہ جاتی ہوں تب جب مجبور لوگ اپنی بیٹی
کا گھر بسانے کی خاطربے حس اور مطلبی لوگوں کے جائزوناجائز مطالبے مانتے ہیں۔۔۔،
زمین کے ان ناخداوں کو خبر نہیں شاید کہ ان کی پکڑ
کتنی سخت ہوگی جب قادر مطلق ان جیسے لوگوں پہ اپنی گرفت کرےگا۔۔۔،
میری دعا ہے کہ اللہ پاک اگر کسی کو بیٹی دے تو
اسکا نصیب بہت بہت اچھا کرے آمین کیونکہ بیٹی چاہے غریب کی ہو چاہے امیر کی بیٹی
تو بیٹی ہوتی ہے۔۔۔،
اور میں سلام پیش کرتی ہوں اس جرآت مند بیٹی کو جس
نے لالچی لوگوں کے لالچ کے آگے سر خم تسلیم کرنے کی بجائے ان خودغرض لوگوں کو ایسا
آئینہ دیکھایا کہ انکی آنے والی نسلیں تک اس میں اپنے آباواجداد کے مکروہ چہروں کا
عکس دیکھیں گے۔۔۔،
مجھے تو اس لڑکی کا فیصلہ پسند آیا کیا آپکو پسند
آیا ؟
کیا آپ کو لگتا ہے کہ اس لڑکی کا فیصلہ صیح تھا یا
پھر غلط یہ آپ لوگ بتائیں گا۔۔۔،؟
کیونکہ ظلم کرنے والا اور ظلم سہنے والا دونوں
ظالم کہلاتے ہیں۔۔۔۔،
یہ کہانی ملک پور گاؤں کی شمسہ کی کہانی ہے یہ
کہانی صرف شمسہ ہی کی نہیں بلکہ ہر اس لڑکی کی زندگی کی عکاسی کرتی ہے جسے ایسے ہی
حالات کاسامنا کرنا پڑتاہے مگر وہ اپنے والدین کی بےبسی اور مجبوریاں دیکھتے ہوئے
جبر کا طوق اپنے گلے میں پہن لیتی ہیں مگر شمسہ نے ایسا نہیں کیاوہ باطل کے سامنے
جھکنے والوں میں سے نہیں بنی بلکہ حق کی خاطر ڈٹ گئی۔۔۔۔،
♡_☆_☆_☆_♡
لوآپو تم یہاں بیٹھی ہو؟
میں تمہیں کہاں کہاں نہ دیکھ آئی۔۔۔
کنول نے ایک ہاتھ کمر پہ ٹکا کر اور دوسرا ہاتھ
نچاکر شمسہ کو بے یقینی سے تکا۔۔۔
کیوں سب خیریت ہے؟
شمسہ نے حیرانی سے دیکھا۔۔۔
جی آپو سب خیریت ہے اور اماں آپکی خیریت مطلوب
چاہتی ہیں کنول غیر سنجیدگی سے بولی۔۔۔
اوہو کیا کہنا چاہ رہی ہو صاف لفظوں میں کہو؟
وہ چڑ ہی گئی۔۔۔
لو جی آپو صاف لفظوں میں یہ کہ ادھر گھر میں آپ کی
شادی کے چرچے ہورہے ہیں اور ادھر آپ مزے سے پینگ پہ بیٹھی جھولے جھول رہی ہو کنول
نے بات کے آخر میں دانت نکالے۔۔۔۔
تو کیا کروں اس صدمے سے جھولے لینا چھوڑ دوں؟
وہ تیز تیز پینگ جھولتی ہوئی لاپرواہی سے بولی۔۔۔
نہیں میں نے ایسا تو نہیں کہا آپو رانی ۔ ۔
میں تو یہ کہنے آئی تھی کہ چل کر اماں کی خدمت میں
حاضری لگالو بہت دیر سے یاد فرمارہی ہیں وہ شرارتی لہجے میں بولی۔۔۔،
اف ایک تو جب بھی میں پینگ یر بیٹھتی ہوں اماں کو
زمانے بھر کے کام یاد آجاتے ہیں کبھی آٹا گوندھنا ہوتا تو شمسہ یاد آجاتی تو کبھی
کپڑے دھونے ہوں تو شمسہ کی ڈونڈھیا مچ جاتی ہے،
کبھی سلائی کبھی کڑھائی ہر کام میں اماں کو میری ہی
کمی محسوس ہوتی ہے اماں کو میری یاد تو ستاتی ہے پر انہی کاموں کے لیے وہ فرفر بول
کر آخر میں منہ پھلاکر کنول کو دیکھنے لگی۔۔۔۔،
اور بی اے تو میں نے جھک مارنے کے لئے کیاتھا اس
ڈگری کا فائدہ تو کوئی حاصل ہونا نہیں اچار ہی ڈالونگی شاید اسکا وہ پینگ کی رفتار
آہستہ کرتی ہوئی پاوں سےروک کر اچھل کر اتری۔۔۔۔"
توبہ ہے آپوشروع ہی ہوجاتی ہوتم تو۔
اماں نے کام کے لیے نہیں بلایا کچھ ضروری بات کرنی
ہے ۔مجھے تو اماں نے یہی کہا تھا کنول نے دونوں گالوں پہ ہاتھ مار کر اسکی برق
رفتاری سے چلتی زبان ملاحظہ کی اور نروٹھے پن سے بولی۔۔۔
اچھا نا چلو وہ کمر کے گردبندھے ڈوپٹے کی گرہ کھول
کر سلیقے سے اوڑھ کر بولی۔۔۔"
جی اماں آگئی میں بولو اب وہ ایسی کیا ضروری بات
تھی جو اپنا قاصد ہنگامی حالت میں میرے پیچھے روانہ کردیا تھا،
اس نے اپنے دھیان بیٹھی ماں کو پیچھے سے جالیا اور
کمر پہ لاڈ سے بازو باندھے۔۔"
آے ہائے شمسہ ہٹ پیچھے اتنی مشکل سے سوئی میں
دھاگہ ڈالا تھا نکل گیا پھر شمسہ کی ماں اسکی حرکت پہ جھنجھلا گئی۔۔۔
اماں عینک لگا کر بھی آپ سے سوئی میں دھاگہ نہیں
ڈلتا لاو دو مجھے میں اور کنول کس مرض کی دوا ہیں وہ ماں کی عینک اتار کر ایک طرف
رکھنے کے بعد اس کے ہاتھ سے سوئی دھاگہ لیکر شرارت سے بولی۔۔۔"
مخول کرتی ہے ماں کے ساتھ پڑھ لکھ کے بڑی باتیں
بنانا آگئی ہیں ماں کو طعنے مارے گی وہ خفگی سے دیکھ کر بولی،
اماں ناراض نہ ہوا کرو آپ تو میری بیوٹی کوئین ہو
وہ ماں کو آنکھ مارتے ہوئے بولی۔۔"
دیدوں کا پانی مرگیا ہے کیا ؟
شرم نہیں آتی ایسے لوفرانہ انداز میں ماں کو آنکھ
مارتے ہوئے شمسہ کی اس حرکت پر اس کی ماں چراغ پا ہوکر بولی۔۔۔،
اوہ میری پیاری اماں ماں کو ہی آنکھ ماری ہے نا؟
گلہ تو تب بنتا جب کسی غیر کو دیکھ کر آنکھ مارتی
وہ غیر سنجیدگی سے ہنسی دباکر بولی۔۔۔"
اور یہ لو ڈل گیا دھاگہ پکڑو اب اسے ۔
اس نے جھٹ پٹ سوئی میں دھاگہ پرو کر ماں کو تھمایا
اسے چھوڑ اور ادھر آ میری بات سن شمسہ کی ماں نے
اسکی بے فضول بات کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے سوئی سلائی مشین میں رکھی اور اسکا
ہاتھ تھام کر پاس بٹھالیا
مذاق چھوڑ اور سنجیدگی سے میری بات سن وہ جو پچھلے
ہفتے جھنڈا والا گاؤں سے لڑکے والے آئے تھے نا تجھے دیکھنے۔۔۔"
شمسہ کی ماں نے تہمید باندھی
جی اماں وہ مودب ہوئی
تیرے ابا بتارہے تھے تو انہیں بہت پسند آئی ہے کل
وہ باقاعدہ رسم کرنے آرہے ہیں شمسہ کی ماں نے مسکراتے ہوئے دیکھا۔۔۔"
لڑکا اچھا ہے لوگ بھی بھلے مانس ہی لگے ہیں اور سب
سے بڑھ کر انہوں نے جہیز کے نام پر کچھ بھی نہیں مانگا مجھے اور تیرے ابا کو تو
کوئی اعتراض نہیں،
تو بتا تجھے کوئی اعتراض ہے اسکی ماں نے بغوردیکھتے
ہوئے پوچھا۔۔۔"
اماں مجھے کیا اعتراض ہوسکتا ہے اسے ڈھیروں شرم آئی
تو پھر کل ہم بلالیں نا؟
اسکی ماں نے تصدیق چاہی۔۔
جی اماں جیسا آپکو مناسب لگے جو آپ دونوں کا فیصلہ
ہوگا میری سر آنکھوں پر اماں وہ سرجھکا کر شرمیلی مسکراہٹ سے بولی۔۔"
اب آپ نے مجھے گھر سے نکالنے کا فیصلہ کرہی لیا ہے
تو میں کیا کرسکتی ہوں سوائے بے زبان گائے کی طرح سرہلانے کے۔
وہ ایک دم اپنی پرانی جون میں آتے ہوئے بولی
جیتی رہ میری فرمانبردار بچی اللہ تیرے نصیب اچھے
کرے
ہیں ہیں یہ تو کیا بولی اسکی سعادت مندی پہ نثار
ہوتی ماں کو ایک دم سے اسکے آخری الفاظ چونکاگئے۔۔"
وہ ہنس رہی تھی۔۔
دھی رانی چنگی(اچھی ) تو تو بہت ہے بس کبھی کبھی میں
تیری اس گز بھر لمبی چلتی زبان سے خائف ہوجاتی ہوں اسکو قابو میں کر اب تجھے اگلے
گھر جانا ہے اور سسرال کا معاملہ تجھے پتہ نازک ہوتا ہے سمجھ رہی ہے نا میری بات
وہ سنجیدگی سے سمجھا رہی تھی اسے۔۔۔
اماں آپ کیوں فکر کررہی ہو؟
میں اچھی طرح جانتی ہوں کہ کہاں بولنا ہے اور کہاں
چپ رہناہے وہ شرارت بھرے لہجے میں بولی۔۔۔
ارے فکر کیسے نہ کروں یہی تو مسلئہ ہے تو تو وہاں
بھی بول پڑتی ہے جہاں نہیں بولناہوتا شمسہ کی ماں نے ماتھے پر ہاتھ مار کر کہا۔۔
یاد ہے نا؟
رخشندہ کے پوتے کی سالگرہ پہ تو نے کیا کیا تھا
اماں نے اسے یاد دہانی کرائی،
ہاں تو اماں کچھ غلط نہیں کہا تھا وہ رخشندہ چچی
اپنی بہو طوبی کو بے نقط سنارہی تھی وہ بھی ناجائز ۔سارے کام کا بوجھ بھی اس بیچاری
کے سر پر لدا ہوا تھا اور ذلیل بھی اسے ہی کیاجارہا تھا اور اپنی تینوں بیٹیاں
مہارانیاں بنی پیر پسارے مزے سے بیٹھی تھیں،
گلاس توڑا پوتے نے شامت بہو کی آگئی وہ تو مصروف
تھی اسکا کیا قصور کہ بھری محفل میں سب نے اسے بولنا شروع کردیا۔۔۔
رخشندہ چچی کو اگر میں نہ چار سناتی تو آج طوبی
سکون میں نہ ہوتی کیسے سب نادم ہوئے تھے وہ جوش بھرے لہجے میں بولتی چلی گئی۔۔۔"
اور اب سنا ہے اس دن کے بعد سے طوبی پہ تقدیر کے
ساتھ ساتھ سسرال والے بھی مہربان ہوگئے وہ دبی دبی سی ہنسی ہنس کر بولی۔۔۔
تو نے تقریر ہی ایسی کی تھی کہ سب نے دانتوں تلے
انگلیاں دے لی تھی اور رخشندہ کے تو ہوش ٹھکانے آگئے تب سے اماں بےساختہ ہنسی،
ہاں نا اماں حق بات کہنے میں کیسی جھجک مجھے اس
وقت جو ٹھیک لگا میں نے کیا اس وقت ایک طرف طوبی اور دوسری طرف اسکا سارا سسرال
تھا کوئی بھی تو اس مظلوم کے ساتھ نہیں کھڑا تھا،
بیچاری سر جھکائے سب کی سن رہی تھی بہت دکھ ہوا
تھا مجھے ۔۔ ۔ ۔ خیر اب تو اس دن کے بعد سے طوبی کی زندگی آسان ہوگئی آپ نے خود دیکھا
ہے نا اس نے تائید چاہی
اوفوہ تو نے مجھے کن باتوں میں لگادیا چھوڑ فضول
باتیں کام کی بات کر کل مہمانوں کے لیے کیا بناناہے بتا اماں نے بات پلٹی۔۔۔
ہاں اماں سوچ لو ملکر بنالیں گے وہ بھی اثبات میں
سر ہلاکر بولی۔۔۔
اگلے دن لڑکے والے منگنی کی رسم کرنے پہنچ گئے
شمسہ نے ہلکے گلابی اور فیروزی امتزاج کا دیدہ زیب سوٹ پہن رکھاتھا۔۔۔"
ہلکے سے میک اپ نے اسکے روپ کو چار چاند لگادیے
تھے
کنول نے اسے لاکر مہمانوں میں بیٹھا دیا۔۔۔"
شمسہ شرمائی لجائی ان کے درمیان آکر بیٹھ گئی
بظاھر تو لوگ اچھے ہی لگ رہے تھے پھر لڑکے کی ماں نے شمسہ کو خوبصورت سی انگوٹھی
پہنائی سب کا منہ میٹھا کرایا گیا اور ہنستے مسکراتے منگنی کی رسم اختتام پذیر ہوئی۔۔۔۔"
♡_☆_☆_☆_☆_☆_♡
آپو خوش ہو نا؟
کنول نے اسکے دمکتے ہوئے روپ کو دیکھا
ہاں میری بہن خوش ہوں میں وہ آئنیے میں اپنے سجے
سنورے روپ کو دیکھ رہی تھی مسکرا کر بولی
آپو ویسے بڑی ہی سوہنی لگ رہی تھی تو آج۔کسی کی
نظر نہ لگے کنول نے پیار بھری نظروں سے دیکھا۔۔۔
اچھا ۔۔ ۔ ۔میری کنول بھی تو کچھ کم نہیں لگ رہی
تھی ویسے وہ چوڑیاں اتارتے ہوئے مسکرا کر بولی
ہیں سچی۔کنول نے بے یقینی سے دیکھا
آہو مچی وہ اسی کے انداز میں بولی
اور دونوں کھلکھلا کے ہنس پڑی۔۔۔۔"
کنول اری او کنول اماں کی آواز آئی
جاو کنو ل اماں بلارہی ہیں اس نے میک اپ صاف کرتے
ہوئے کہا۔۔۔۔
اچھا آپو جاتی ہوں نا وہ تھکی تھکی سی اٹھی مگر دو
منٹ بعد ہی واپس بھی آگئی آپو جی اماں نے آپکو یاد کیا ہے وہ آکے دھپ سے چارپائی
پر بیٹھی اور ٹانگیں جھلانے لگی۔۔۔
مجھے ؟؟
ابھی تو باہر سے آئی ہوں ایک ہی پوز میں بیٹھ بیٹھ
کر کمر اکڑ گئی تھی اس نے حیرت سے دیکھا اب کیا کام یاد آگیا اماں کو آج تو رعایت
دے دیتی وہ ہنسی۔۔۔۔"
پتہ نہیں پوچھ لو جا کے میں تو سونے لگی کنول نے
شانے اچکا کر لاعلمی کا اظہارِ کیا۔۔۔
اچھا میں دیکھتی ہوں اس نے سائیڈ پر پڑا ڈوپٹہ
اٹھایا اور باہر نکل گئی۔۔۔"
میں صدقے جاواں اپنی سوہنی دھی دے آج میری دھی اتنی
سوہنی لگ رہی کہ میں نے نظر وار کے چولہے میں ساڑی۔شمسہ کی ماں نے اسکا ماتھا
چوما،
شمسہ جب سے تجھے دیکھا ہے وہ لوگ تو مانو باولے سے
ہورہے ہیں جلدازجلد شادی کرنا چاہتے کہتے بس اب ہمیں رخصتی کا وقت دے دو وہ بھی ایک
ماہ کے اندر اندر ابھی تھوڑی دیر پہلے ہی ان لوگوں کا فون آیا تھا تیرے ابا نے تو
ہاں بھی کردی میں نے کہا تجھے بھی بتادوں۔۔۔۔"
اماں اتنی جلدی وہ اس اچانک افتاد پہ گھبرا گئی
اوہ کوئی جلدی نہیں اللہ کادیا سب کچھ تو ہے ہمارے
پاس تیرا جہیز بھی تیار ہے تو پھر کاہے کی دیری؟
ایک مہینے کے اندر ہی باقی تیاری ہوجائے گی۔۔۔،
اور جو تونے کچھ خریدنا ہے تو فہرست بنادے لے دونگی
شمسہ کی ماں تو ہتھیلی پہ سرسوں جمائے بیٹھی تھی
اماں میں کیا کہہ سکتی ہوں جب سب کچھ آپ لوگوں نے
پہلے ہی سے سوچ رکھا ہے وہ دھیمے لہجے میں بولی
اچھے قدر کرنے والے لوگ ہیں اتنے ارمانوں سے بیاہ
لے جارہے ہیں دیر کیا جلدی کیا شادی تو کرنی ہی کرنی ہے نا۔
تو نہ کر فکر کسی بھی قسم کی ہم ہیں نااسکی ماں نے
تسلی دی۔۔۔۔"
جی اماں ٹھیک ہے شمسہ نے اثبات میں سرہلایا وہ اس
بات پہ حیران بھی تھی اور پریشان بھی مگر ماں پہ ظاہر نہ ہونے دیا۔۔۔
♡_☆_☆_☆_♡
اکلی کلیکلی پگ میرے ویر دی ڈوپٹہ میرے پائی دا
فٹے منہ جوای دا
کنول اور اسکی سہیلی کھلکھلا کر ککلی ڈال رہی تھیں
شمسہ مایوں کے پیلے جوڑے میں سرجھکائے بیٹھی
انہماک سے مہندی لگوا رہی تھی اور گاہے بگاہے انہیں بھی دیکھ رہی تھی۔۔۔۔
شمسہ کے ابا کتنی رونق لگی ہے نا؟
شمسہ کی ماں دمکتے چہرے کے ساتھ بولی۔۔۔
آج شمسہ کی مہندی کی رات تھی
ہاں شمسہ کی ماں وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا ابھی
کل کی بات تھی شمسہ اس آنگن میں کھیلتی کودتی تتلیاں پکڑتی اور میرے پیچھے پھراکرتی
تھیں،
اور آج اس گھر میں اسکی آخری رات کل یہ رخصت ہو کے
پیا گھر چلی جائے گی جس کی چہکار سے یہ آنگن گونجا کرتا تھا کل یہ آنگن سوناکر
جائے گی وہ اداس لہجے میں بولا۔۔۔۔"
ایسے نہ بولو شمسہ کے اباآج تو ہماری دھی رانی کے
ہاتھوں میں شگنوں کی مہندی لگی ہے اور یہ وقت تونصیب والوں پہ آتا ہے۔۔۔
بیٹیاں تو ہوتی ہی پرایا دھن ہیں ایک نہ ایک دن تو
انہیں جانا ہی ہوتا ہے بس دعا کرو شمسہ اپنے گھر خوش رہے اداس تو وہ بھی ہورہی تھی
مگر خود کو سنبھال کر خاوند کی دلجوئی کررہی تھی۔۔۔۔"
میرا تو لوں لوں اپنی دھی رانی کےلیے دعا گوہے نیک
بختے وہ نمناک آنکھوں سے شمسہ کی طرف دیکھنے لگا۔۔۔
شمسہ کی سہیلی اسکے کان میں ہولے سے کچھ کہہ رہی
تھی اور وہ شرمیلی مسکان سے جواب دے رہی تھی۔۔۔
ساڈا چڑیاں دا چنباں وے بابل اساں اڈھ جانا ساڈی
لمبی اڈاری وے اساں مڑ نہیں آونا۔
اچانک ڈھولکی کی تھاپ کے ساتھ یہ گانا چھیڑ دیا گیا
شمسہ نے چونک کر دیکھا اور اپنے ماں باپ کو دور کھڑے اپنی جانب نچھاور ہوتی نگاہ
سے تکتا دیکھ کر اسکی آنکھیں آنسوؤں سے لبریز ہوگئیں۔۔۔۔
اسکے ماں باپ لپک کراسکے پاس آئے اور باپ نے
کانپتا ہاتھ اس کے سر پہ رکھ دیا ماں نے بھی سینے سے لگایا کنول بھی سب چھوڑ چھاڑ
آکر ساتھ لگ گئی اور سب آنکھیں نمناک ہوگئیں یہ منظر دیکھ کر ۔۔۔۔"
اگلے دن شمسہ پہ ٹوٹ کر روپ آیا لال لہنگے میں
نفاست سے کیے میک اپ میں وہ پہچانی ہی نہ جارہی تھی اسکی ماں کی جب جب نگاہ پڑتی
تب تب بلائیں لینے لگتی تھی اور پڑھ پڑھ کر پھونکتی تھی۔۔۔
آج اسکے گھر والوں کے لیے کڑا وقت تھا کیونکہ آج
انکی لختِ جگرکی رخصتی کا دن تھا،
بارات آگئی بارات آگئی کنول اپنی سکھیوں کے ساتھ
شور مچاتی ہوئی آئی۔۔۔
ماشاءاللہ بھائی جی بھی بڑے سوہنے لگ رہے ہیں کنول
نے پاس آکر نظریں جھکائے بیٹھی شمسہ کےکان میں کہا
چپ جھلی نہ ہو تو اس نے گبھراکر نظریں دوڑائیں اور
اطمینان کا سانس لیا کمرے میں دونوں کے علاوہ کوئی نہ تھا۔۔۔"
سچی بڑی سوہنی جوڑی لگے گی کنول نے آنکھ ماری
پھر نکاح کا مرحلہ تو باخوبی طے ہوگیا مگر اچانک
سے باہر سے ملی جلی آوازوں کا شور اٹھا کنول کیا ہوا ہے باہر اس نے دل پہ ہاتھ
رکھتے ہوئے پوچھا جو انجانے خدشے کو محسوس کرتا ہوا تیزی سے ڈھرکنے لگا
تھا۔۔۔۔"
پتہ نہیں آپو میں دیکھتی ہوں جاکر وہ بھی پرپشانی
سے سن گن لینے باہر نکلی۔۔۔۔
اللہ خیر اسکے منہ سے بمشکل ادا ہوا،
دیکھو بھائی جی ہم نے آپ سے کسی قسم کا کوئی
مطالبہ کیا ؟نہیں نا۔بس اک نکی سی خواہش کا اظہار ہی کیا ہے ناتو اس میں کیا برائی
ہے اور آپ خود سوچو آپ کی بیٹی کے کام آئے گی نا دولہے امداد کا باپ مونچھوں کو
تاو دیتا ہوا مکاری سے بولا۔۔۔
آپ لوگوں نے پہلے تو ایسی کوئی بات نہ کی تھی یہی
کہتے رہے کہ ہمیں بہو کے علاوہ اور کچھ نہیں چاہیے اب عین رخصتی کے وقت ایسا
مطالبہ ٹھیک ہے کوئی مسلہ نہیں آپ ابھی رخصتی تو کرایں گڈی میں بعد میں لے کر
پہنچا دونگا شمسہ کے باپ نے دل ہی دل میں پیچ وتاپ کھاتے ہوئے کہا۔۔۔
نہیں بھائی جی۔ ۔ ۔یہ تو ممکن نہیں گڈی چاہیے تو
ابھی نہیں تو ہم لڑکی کو رخصت کراکے نہیں لے جائیں گے شمسہ کے سسر نے آنکھیں ماتھے
پر رکھ لی وہ کسی بھی قسم کی رعایت دینے کو تیار نہ تھا شاید۔۔۔۔
یہ آپ کیا کہہ رہے ہیں ویر جی؟
میری بیٹی کا قصور کیا ہے جو آپ لوگ اس معصوم کے
ساتھ ایسا کررہے ہو،
شمسہ کی ماں نے تڑپ کر آگے بڑھی اور بولی
بہن جی کیا کریں ہم بھی مجبور ہیں لڑکا نہیں
مانتاہم نے تو جہیز کے نام پہ اک شے نہیں مانگی بس آپکے جوائی کی یہ چھوٹی سی
فرمائش ہے آخر یہ اب آپکا ہی تو بیٹا ہے نا۔دولہے کی بھاری بھرکم جسامت کی ماں مسکین
سی شکل بناکر بولی جیسے کوئی معمولی بات ہوگئی ہو۔۔۔
پتر تو ہی کجھ بول شمسہ کی ماں نے آس بھری نگاہ
داماد پر ڈالی پر وہ نگاہیں چراکر منہ پھیر کر بیٹھ گیاشمسہ کی ماں اپنا سا منہ لیکر
رہ گئی۔۔۔"
شادی میں آئے مہمان اس اچانک صورتحال کو دیکھ کر
ہکا بکا رہ گئے تھے کچھ نے تو لڑکی والوں کی حمایت میں بولنا شروع کردیا تو کچھ
حاسد مخالفت میں بھی پیش پیش تھے کچھ نے خاموش رہنے میں ہی عافیت سمجھی
غرض کہ جتنے منہ اتنی باتیں۔۔۔
میری عزت کا سوال ہے جی کچھ خدا کاخوف کرو میں
آپکے آگے ہاتھ جوڑتا ہوں شمسہ کا باپ منت سماجت پہ اتر آیا
ہاں بھائی صاحب گڈی لےکر بیھج دیں گے آپ خیری صلا
رخصتی تو کروایئں۔۔۔
شمسہ کی ماں نے بھی عاجزی سے کہا
نہ جی اب تو بات پورے پنڈال میں پھیل گئی ہے میرا
شریکہ برادری ہے سب دیکھ اور سن رہے ہیں مجھے اپنا مذاق نہیں اڑواناآخر کو میری بھی
عزت کا معاملہ ہے شمسہ کا سسر کمر پہ ہاتھ باندھ کر سرد لہجے میں ہٹ دھرمی سے
بولا۔۔۔"
شمسہ کی ماں مہمانوں کی سیوا کرو کوئی کمی نہ رہے
خاطر داری میں میں آتا ہوں،
شمسہ کے باپ نے لرزتی آواز سے کہا۔۔۔
اچھا پتر میں ھنی(ابھی)لے کے آیا اس کے باپ نے فٹ
سے اٹھ کر سیف سے پیسے نکالے اور باہر نکل گیا
بھائی جی کہاں گئے آئے نہیں ابھی تک دولہے کی ماں
اپنے تھل تھل کرتے وجود کےساتھ تیزی سے شمسہ کی ماں کی طرف آئی۔۔۔،
جی آتے ہی ہونگے گڈی لینے گئے ہیں ایتھے کول ہی قیمتی
گڈیاں دی ورکشاپ اے۔
شمسہ کی ماں نمناک آنکھوں سے اس بےحس عورت کی طرف
دیکھ کر بولی جو مزے سے بوتل کے سپ بھر رہی تھی اور جو ابھی ابھی شمسہ کی ماں نے
مزید منگواکر سرو کرائی تھی۔۔۔"
اے لو پتر پھڑو گڈی دی چابی تے ہن رخصتی کرالو
شمسہ کے باپ نے بغیر کسی تاثر کے چابی دولہے کو تھمائی
گاڑی کی چابی دیکھ کر دولہے کے گھر والوں کے بگڑے
تیور ہی بدل گئے اور ساتھ ہی ان سب کی باچھیں چر کر کانوں سے جالگیں۔۔۔
شادی والے گھر میں جو سوگواری سی چھاگئی تھی وہ اب
خوشی کی لہر میں تبدیل ہو گی تھی،
ہاں ہاں کیوں نہیں کھتے اے میری دھی رانی شمسہ لیاو
اوس نوں فٹافٹ ۔
شمسہ کی چربی زدہ بھدی ساس شہد آگیں لہجے میں مکاری
سمو کر بولی،
دولہا بھی ذیر لب مسکرا رہا تھا اور دولہے کے باپ
کی تنی ہوئی گرد میں اور اکڑ پیدا ہوگئی تھی اپنی فتح پہ۔
شمسہ کو دولہے کے پہلو میں لاکر بیٹھایا گیا دودھ
پلائی کی رسم ہوئی اور پھر شمسہ کو آنسوؤں اور سسکیوں کے درمیان دعاؤں کے حصار میں
کلام پاک کے سایے تلے گاڑی میں بیٹھا کر رخصت کردیا گیا۔۔۔"
بارات ملک پور سے روانہ ہو کر جھنڈا والا گاؤں کی
طرف چل پڑی دولہے کی ماں وقتاً فوقتاً دلہن سے لاڈ پیار کا عظیم الشان مظاہرہ کر
رہی تھی شمسہ بےتاثر نظریں جھکائے بیٹھی تھی۔۔۔۔
جب بارات لڑکے کے گھر کے باہر پہنچی تو لوگوں کا ایک
جم غفیر اکٹھا ہونے لگا سب لوگ وفورِ اشتیاق سے نئی نویلی دولہن اور نیو برانڈڈ
کار کو دیکھ رہے تھے۔۔۔
شمسہ کی ساس باہر نکلی اسکے سسسر نے مغرور سی نگاہ
اطراف میں ڈالی اور گاڑی کا دروازہ بند کیا لوگ انکی قسمت پہ رشک کرہے تھے اور وہ
خود خوشی سے پھولے نہ سمارہے تھے کہ۔ ۔ ۔ ۔
اچانک سے سارا منظر ہی بدل گیا۔۔۔۔
دھی رانی آ بسم اللہ گاڈی وچوں پیر بار لا شمسہ کی
ساس نے ہاتھ بڑھایا مگر وہ ٹس سے مس نہ ہوئی،
اے دلہن کیا ہوا اتر بھی جاؤ اس کی ساس بگڑ کر بولی
مگر وہ کچھ نہ بولی نہ ہی جسم کو کوئی جنبش دی
اماں ہٹو میں اتارتا ہوں امداد نے اپنی طرف سے ہیرو
بنتے ہوئے کہا اور شمسہ کی طرف ہاتھ بڑھا کر پیار سے پکارا
مگر اس نے سننا تو دور کی بات اپنے مجازی خدا کی
طرف دیکھنا تک گوارا نہ کیا وہ جزبز ہوکر رہ گیا۔۔۔
کیا بات ہوگئی بٹیا رانی گاڑی سے کیوں نہیں اتررہی
دولہے کا تایا گلا کھنکارکر بولا اور دو قدم آگے بڑھا
دھی رانی اتر بھی جاوسب تمہارے سواگت کے لیے کھڑے
ہیں دولہے کے تایا نے شفقت سے شمسہ کے سر پر ہاتھ رکھ کر کہا۔،
انکل جی کیسے اتر جاؤں میرے پاؤں میں تو جوتے ہی
نہیں ہیں شمسہ نے لہنگا سرکا کر اپنے جوتوں سے بےنیاز مہندی سے سجے پاؤں سامنے کیے۔۔۔
ہیں ؟؟؟
شمسہ کی ساس کا منہ کھلا کا کھلا رہ گیا۔۔۔
چلو کوئی گل نہیں جاو پتر کوئی اندر سے جا کے جوتی
لا کے دو پھر وہ کھسیانی ہنسی ہنس کر بولی۔۔۔
نہ جی کوئی اور جوتا کیوں ؟
میں تو سونے کی جوتی پہن کر ہی اب گاڑی سے اترونگی
مجھے سونے کا جوتا لاکر دو شمسہ نے ایک دم سر اٹھاکر ماں بیٹے کو کھاجانے والی
نظروں سے دیکھا،
وہ شاید اس حملے کے لیے تیار نہ تھے بےذبان گائے
بنی دولہن کے منہ سے غیر متوقع فرمائش سن کر گڑبڑا کررہ گئے آس پاس سے دبے دبے
قہقہہوں کی آوازیں ابھریں۔
کیوں ہمارا تماشہ بنارہی ہے چل اتر اندر چل کر بات
کرتے ہیں اسکی ساس بگڑے تیوروں سے بولی۔۔۔۔"
ننگے پاؤں تو نہیں اترونگی اور نہ ہی کوئی عام
جوتا پہنوں گی تماشہ نہیں بنوانا تو ابھی اور اسی وقت سونے کا جوتا لاکر دو وہ ہٹ
دھرمی سے بولی اور ٹھس بیٹھی رہی
پتر چل نا اندر ۔ ۔۔ ابھی جوتا کہاں سے ملے گا بعد
میں بنوادیں گے اسکا سسر موقعے کی نذاکت دیکھ کر حالات سنبھالنے آگے بڑھا۔۔۔
نہ جی سسر جی جوتا چاہیے تو ابھی اور اسی وقت اور
وہ بھی سونے کا وہ ڈھٹائی سے بولی،
ان کا بس نہیں چل رہا تھا کہ شمسہ کو گاڑی سے باہر
نکال پھینکیں جس نے پورے گاؤں میں انکا مذاق بنوادیا تھا،
لوگ تمسخر سے دیکھ کر ہنس رہے تھے اور انکو خوب
سبکی محسوس ہورہی تھی۔۔۔
اور پھر شمسہ کو منانے کے لیے انہوں نے ہر پینترا
آزما ڈالا مگر سنی ان سنی کرکے آرام سے بیٹھی رہی بات پھیلتی پھیلتی گاؤں کے چوہدری
تک پہنچ گئی وہ بھی وہیں چلا آیا۔۔۔"
پرا پرا ہٹو چوہدری صاحب آگئے رستہ دو چوہدری کے
کامی نے آواز دی لوگوں نے پیچھے ہٹ کر راستہ دیا اور آگے آیا
کیا ہوا دھی رانی مجھے بتا چوہدری رب نواز نے نرم
لہجہے میں کہہ کر شمسہ کے سر پر ہاتھ رکھا،
شمسہ نے اپنے لہنگے کے نیچے چھپائی ہوئی سینڈل
نکال کر پہنی اور گاڑی سے باھر آکر کھڑی ہوگئی،
چوہدری صاحب آپ پنڈ کے وڈے ہو نا؟
تو میں آپ کے سامنے ساری بات رکھتی ہوں باقی پنڈ
والے بھی سن لیں وہ بے خوفی سے اپنے حلیے کی پرواہ کیے بغیر سب پر نگاہ دوڑا کر
آخر میں چوہدری صاحب کی طرف متوجہ ہوئی۔۔۔
یہ جو آپکے پنڈ کے عزت دار لوگ ہیں نا۔جو مجھے بڑے
چاؤ اور ارمانوں سے بیاہ کر لائے ہیں یہ اصل میں مجھے نہیں اس عالیشان گاڑی کو بیاہ
کر لائے ہیں شمسہ نے اپنے ساس سسر اور شوہر کی طرف نفرت سے دیکھتے ہوئے اشارہ کیا
یہ لڑکی خام خواہ بات کابتنگڑ بنارہی ہے چوہدری
صاحب ایسا کچھ نہیں دولہا منمنایا۔۔۔۔
اک منٹ چپ مینوں بچی دی گل سنن دو چوہدری رب نواز
نے گھرکا،
ہاں پتربول تو وہ اب شمسہ کی جانب متوجہ ہوا
چوہدری صاحب انہیں اپنی بے عزتی کا تو بہت احساس
ہے اور جو میرے گھر والوں کے ساتھ کیا گیا وہ ٹھیک تھا،
خام خواہ تماشہ کررہی ہے اسکی ساس پھولاہوا منہ مزید
پھلاکر بولی۔۔۔
جو میرے گھر پر کیا گیا وہ تماشہ نہیں تھا اس نے
ساس پہ آنکھیں نکالی،
ارے تم جیسے لالچی اور خود غرض لوگ صرف اپنے مفاد
کو عزیز رکھتے ہیں کسی کی عزت و خوداری کی تم لوگوں کو کیا پرواہ کس طرح عین رخصتی
کے وقت میرے والدین کو امتحان میں ڈالا گیا اگر انکی اتنی حثیت نہ ہوتی تو آج میری
رخصتی بھی متوقع نہ ہوتی چوہدری صاحب وہ دلگرفتہ سی بولی۔۔۔"
ان جیسے لوگوں نے بیٹی والوں کا جینا محال کررکھا
ہےلالچ اور حرص کی پٹی ان لوگوں نے اپنی آنکھوں پہ باندھ رکھی ہے تبھی تو انہیں کسی
کی تکلیف دکھائی نہیں دیتی نہ ہی بیٹی کے باپ کی بےبسی نہ ہی اسکی ماں کے آنسو وہ
تنفر سے دیکھتے ہوئے بولی،
میرے باپ کی عزت کا اونچا شملہ انہوں نے اپنے پیروں
تلے روندھنے کی کوشش کی تھی مگر میں نے انکی کوشش ناکام بنادی چوہدری صاحب وہ کرب
سے بولی۔۔۔
بیٹیوں والوں نے بیٹیاں پیدا کرکے کوئی گناہ نہیں
کیا ہوتا کہ جس کی پاداش میں آدم کے بیٹے ان کے لیے خود ساختہ سزائیں تجویز کرتے
پھریں حوا کی بیٹی تماشہ نہیں اسے اپنا حق لینا آتا ہے عورت کو عورت ذات ہونے کی
سزا دینا بند کردو خدارا۔۔۔
جیتے جاگتے وجود کو زندہ درگور کرنے کے درپے سماج
کے ٹھیکیداروں عورت کو کمزور سمجھنا تمہاری سب سے بڑی غلطی ہے سب دم بخود کھڑے تھے
صرف اسی کی آواز گونج رہی تھی،
چوہدری صاحب ان لوگوں کی عزت عزت ہوئی اور میرے بے
قصور والدین کی کوئی عزت نہیں کسی نے بالکل ٹھیک کہا ہے کہ کچھ لوگ عزت کے اتنے
بھوکے ہوتے ہیں کہ وہ دوسرے کی عزت بھی کھاجاتے ہیں،
چوہدری صاحب ہم نے تو کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا اک
گڈی کی فرمائش ہی کی تھی جی کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کیا تھا اس کی ساس ڈھٹائی سے
بولی۔۔۔
جی اگر انکا مطالبہ جائز ہے تو میرا مطالبہ بھی
جائز ہے وہ جتاتی نظروں سے دولہے کی طرف دیکھ کر بولی۔۔۔
اے ذیادہ چبڑ چبڑ نہ کرنہیں تو یہی کھڑے کھڑے طلاق
دےدونگا دولہا اپنے مصنوعی لبادے سے باہر آکر بولا
ہاں ہاں میرے بیٹے کو کوئی کمی تھوڑی ہے اسکی ساس
اپنا بڑاسا سر ہلاتے ہوئے طنز سےبولی۔۔۔
ارے لالچی انسان تو مجھے کیا طلاق دے گا میں تو
خود تیرے ساتھ ایک پل رہنے کی روادار نہیں ہوں وہ حقارت سے بولی،
چوہدری صاحب انکی اصلیت آپ کے سامنے خود ہی آگئی
ہےاب آپ خود بتائیں کہ میں نے غلط کیا یا درست وہ مسکرا کر اعتماد سے بولی۔۔۔۔"
ہاں دھی رانی تو بالکل ٹھیک ہے ان بےغیرتوں کو کوئی
دید لحاظ نہیں ہے کسی کی بیٹی کی زندگی کو مذاق سمجھا ہوا ہے غضب خدا کا شادی کے
نام پر ایسے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کرتے ہیں کہ دل کانپ جاتا ہے رب دا قہر نازل ہو
ان پہ چوہدری صاحب بھی طیش میں آگئے،
چل دھی رانی تو میرے ساتھ چل اک منٹ وی ہور نہیں
رکنا ایتھے انہوں نے حتمی انداز میں کہا۔۔۔
چوہدری صاحب اے تسی چنگا نہیں کررہے دولہے کے باپ
نے دبا دبا سا احتجاج کیا،
تے تسی چنگا کیتا اس معصوم بچی دے گھر والیاں نال؟
آج اک مطالبہ کیتا کل نوں لائناں لگ جان گیئاں
چوہدری رب نواز نے غضبناک نظروں سے دیکھا۔۔۔
سب کو سانپ سونگھ گیا،
چل دھی بیٹھ گڈی وچ بختو چل گڈی چلا باحفاظت چھڈ
کے آیے بچی نوں چوہدری نے اپنے ڈرائیور کو آواز دی
دم بخود معجمے میں حرکت پیدا ہوئی اور سارا گاؤں جیسے
تالیوں سے گونج اٹھا۔۔۔
سب لوگ شمسہ کی جرات پہ سلامی دینے لگے،
شمسہ گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئی اور سب لوگ اب
لڑکے والوں پہ لعنتیں ڈال رہے تھے وہ شرمسار سے اندر چلے گئے
یہ لوگ اسی قابل ہیں ایسا ہی ہونا چاہئے تھا انکے
ساتھ سب شمسہ کی دلیری پہ مسرور تھے۔۔۔
شمسہ؟
کی ہویاتو اچانک ادھر کسطرح اسکے ماں باپ اچانک
سامنے پاکر حیران اور پریشان ہوگئے۔۔۔
کچھ نہیں اماں ابا ان لالچی لوگوں کو انکی اوقات
دکھا کر آئی ہوں اور ان کے منہ پہ ایسا طمانچہ مار کر آئی ہوں کہ پورے پنڈ نے آواز
سنی ہے گبھراو نہ اس نے کھلکھلا تے ہوئے کہا۔۔۔
کیا کہہ رہی تو انہوں نے ناسمجھی سے دیکھا،
ابا یہ چوہدری صاحب مجھے چھوڑنے آئے ہیں انکا شکریہ
ادا کرو میں تب تک ان بھاری بھرکم کپڑوں سے نجات حاصل کرلوں۔۔۔"
وہ پرسکون لہجے میں کہتی ہوئی اندر کی طرف چلدی
جی چوہدری صاحب تشریف رکھو ایتھے کنول اندر سے بڑا
سا صوفہ سیٹ لے آئی شمسہ کے باپ نے احترام سے کہا چوہدری صاحب صوفے پہ بیٹھ
گئے۔۔۔"
شکریہ بہت بہت آپکا چوہدری جی کیا سیوا کریں آپکی
؟
نہ نہ کسی تکلف کی ضرورت نہیں رات ہو رہی اے اساں
واپس وی جانا اے بس آپکی دھی کو خیریت سے چھوڑنے آئے تھے اپنی دھی کا خیال رکھنا
اس نے بہت بڑا فیصلہ لیاہے مگر درست لیاہے ۔ ۔ ۔ ۔
مجھے تو ان کمینے لوگوں کی حرکت پہ ابھی تک طیش
آرہا ہے نامراد نہ ہوں تو۔ ۔
یہ کہ کر چوہدری رب نواز نے ساری تفصیل بتادی۔۔۔
چوہدری جی میری بیٹی حق بات کہنے سے کبھی نہیں ڈری
مجھے فخر ہے اپنی دھی پہ ساری بات سن کر اسکا باپ لرزتی آواز میں بولا،
♡_☆_☆_☆_☆_☆_♡
کون اے دروازے پر دروازہ آج ٹوٹ ہی نہ جاوے امداد
کی ماں نے دروازہ ذور ذور سے کٹھکائے جانے پر اپنا تھل تھل کرتے وجود کے ساتھ
بمشکل اٹھی اور دروازہ کھولا۔۔۔
تو؟؟
وہ شمسہ کی غیر متوقع آمد پر چونکی۔۔۔
ہاں میں شمسہ دلیری سے مسکرائی،
اب کیا لینے آئی ہے یہاں دفع ہوجا ۔۔ ۔
ہم نے اپنے بیٹے کی بات کہیں اور پکی کردی ہے وہ
بدتمیزی سے من بگاڑ کر بولی۔۔۔
کچھ لینے نہیں کچھ دینے آئی ہوں کہاں ہے آپکا
لاڈلا ؟
وہ بےنیازی سے پرس کھولتے ہوئے بولی اتنے میں
امداد بھی دروازے پر آگیا۔۔۔
کیا ہے اماں کون ہے دروازے پر اس نے ماں کو پیچھے
ہٹایااور سامنے کھڑی ہستی کو دیکھ کر جم کر رہ گیا۔۔۔
شمسہ نے ہینڈ بیگ سے ایک لفافہ نکالا اور امداد کے
منہ پہ دے مارا۔۔۔
یہ لو خبیث لوگوں خلع کے کاغذ اور سائن کرکے بھیج
دینا مجھے ۔ ۔ ۔
سمجھ آئی شمسہ نے نفرت بھری نگاہ آخری بار دونوں
پہ ڈالی اور اپنی اسی گاڑی میں بیٹھ کر انکی بد نظروں سے اوجھل ہوگئی۔۔۔۔"
یہ سچی کہانی ہے اس میں لڑکی کا نام اور گاوں کے
نام آرضی ہیں
آپ کو کیسا لگا یہ ناول اپنی قیمتی رائے ضرور دیں
شکریہ (ختم شد)
☆_☆_☆_☆_☆_☆_☆_☆_☆_
No comments:
Post a Comment