Thursday, 2 February 2017

Education & Ishq


, *تعلیم و تعلم اور عشق معاشقہ*

ا           سلام آباد کے علاقے ترنول کے ایک سکول میں 16 سالہ "طالبِ عشق" نے اپنی 19 سالہ اُستانی کی "محبت" میں ناکامی پر کلاس میں خود کو گولی مار کر قتل کردیا۔۔۔۔۔ یہ خبر انتہائی افسوسناک ہی نہیں بلکہ شرمناک بھی ہے، یہ کوئی نئی خبر یا نیا واقعہ نہیں۔۔۔۔اس سے قبل بھی ایسے واقعات تسلسل سے ہوتے رہے ہیں۔
        کچھ باتیں عرض کرنی ہیں:۔۔
          اول تو ایسے نامردوں کی پیدائش پہ افسوس ہے، جو داڑھی مونچھ کی عمر کو پہنچ کر بھی اپنی زندگی کا مقصد نہیں سمجھ پاتے، اپنی قیمتی جان کو کسی کے "پیار" کیلئے وار دینا
۔۔۔۔۔ اپنی جان کا چراغ اپنے ہاتھوں گُل کردینا۔۔۔۔۔ یہ کونسی محبت ہے بھئی ۔۔۔۔؟ 
اِس "عشق، محبت یا پیار" کا کانسپٹ کہاں سے آیا کہ جس میں بچے اپنی جان تک لے لیتے ہیں۔۔۔۔۔ *
        کیا یہ ان کارٹونس، فلموں اور ڈراموں کا نتیجہ نہیں؟ 
         جو پورا گھر ایک جگہ بیٹھ کر دیکھتا ہے۔۔ جس میں والدین سے بغاوت، خود کشی، خودسری اور کسی بھی حد کو پھلانگنے کیلئے کچے اذہان کی برین واشنگ کی جاتی ہے۔۔۔؟؟* دوسری بات یہ ہے کہ *میٹرک اور انڈر میٹرک کے لڑکوں کو پڑھانے کیلئے 18 اور 19 سالہ دو شیزائیں کس لئے رکھی جاتی ہیں؟* معلم اور متعلم کے مقدس ترین رشتے کے نام پر عاشق اور معشوق کو درس گاہ کی بجائے ڈیٹ پوائنٹ فراہم کرنے والے پرائیویٹ سکول مالکان سے کوئی پوچھ گچھ ہوسکتی ہے؟ 1500 سے 5000 ماہانہ تنخواہ پر آغازِ شباب کے نازک ترین دور سے گزرنے والی میٹرک اور انٹر پاس بچیاں تدریس کے لئے رکھی جاتی ہيں۔۔اس پر کون ایکشن لے گا؟ ہے کوئی جو اس مافیا کے خلاف قانونی چارہ کوئی کرے۔۔۔؟؟ 
            کیا وہ والدین اندھے، بہرے، یا دنیا و مافیہا سے بے بہرہ ہیں جنہیں اپنے بچوں کے تعلیمی ادارے کے متعلق خبر نہیں کہ کیا پڑھایا جارہا ہے، اور کس قسم کا نظام ہے۔؟ کیسی تربیت کی جارہی ہے اور کیا ذہن سازی ہورہی ہے، ماحول کیسا فراہم کیا گیا؟
         یہ سب کچھ والدین کی ذمہ داری ہے، لیکن اس میں سراسر کوتاہی برتی جاتی ہے۔۔کیا یہ والدین اپنے بچوں کا بستہ، ہوم ورک اور روازانہ کا معمول نہیں دیکھتے کہ ان کے بچے کے بستے میں کوئی ذہنیت بگاڑنے والا ناول، جریدہ، یا رسالہ تو نہیں ہے۔؟ کیا اس کے موبائل فون کا استعمال درست ہے۔؟ 
         مگر الله غارت کرے اس فکر کو کہ جس نے بچے کو والد کے پستول تک پہنچا دیا اور والدین کو خبر تک نہ ہوئی۔ آخری نکتہ یہ ہے کہ وہ دوشیزہ جوٹیچر سے زیادہ فیشن ماڈل بن کر سکول آتی ہے، بلوغت سے تازہ تازہ آشنائی پانے والے لڑکوں سے بے تکلفی، گپ شپ، موبائل نمبر شیئرنگ اور نہ جانے کیا کچھ ہوتا ہے، اُس میں اس ٹیچر کی کتنی ذمہ داری ہے؟؟ کہ وہ کس حلیے، لباس، تراش خراش اور چال ڈھال کی پابند ہے۔؟ لیکن یہاں تو آوے کا آوا ہی بگڑا ہوا ہے۔۔ 
          خواتین کے فیشن اور میک اپ مقابلے تعلیمی اداروں میں بھی عروج پر ہوتے ہیں۔ جتنی تنخواہ ان پرائیویٹ اداروں میں ٹیچرز کو دی جاتی ہے، وہ بمشکل ان کے ماہانہ میک اپ کے سامان اور موبائل بیلنس پورا کرپاتی ہے۔۔ بس ایسی تنخواہوں پر پڑھائی کا معیار بھی ایسا ہی ہوتا ہے، جہاں ہر روز کوئی اسامہ، عبداللہ، نوروز اور فاطمہ نور جیسوں کے لاشے گرا کرتے ہیں۔ 

وزارت تعلیم ایسے اداروں کی رجسٹریشن کرتے وقت عمارت، عملہ، تمام میکنزم اور معلومات لے کر تحقیق کے بعد معیار پر پورا اُترنے والے اداروں کی رجسٹریشن کرے، یہ گلی گلی میں تعلیم کا کاروبار کرنے والے سکول نامی دوکانیں، مخلوط نظام اور اخلاقیات کے جنازے اٹھانے والے تمام ادارے بند کردینے چاہئیں، یہ والدین، سکول انتطامیہ اور حکومت کی ذمہ داری ہے کہ اپنی نئی نسل کو اس اندھیرے کنویں میں ڈوبنے سے بچائیں، ہمارے تعلیمی اداروں میں منشیات، اخلاق باختہ پروگرامات اور ایسی خرافات مستقبل کے معماروں کی اخلاقی تباہی، بے یقینی، خود پہ عدم اعتماد، مجرمانہ فکر اور بے راہروی کا پیش خیمہ ہیں۔

نوٹ: *اسلام کی تعلیم حاصل کرو اور دوسروں کو سکھاؤ ورنہ تباہ تو خود بھی ہو چکے ہو اور اپنے بچوں کو بھی برباد کر رہے ہو۔*

Taelimi Idaroon Main Manshiyat Ka Zihar "

وطن پاک کے تعلیمی اداروں میں منشیا ت کا زہر
-----------------------
 جن اداروں میں مستقبل کے معمار تیار ہوتے تھے اور جہاں سے با صلا حیت نوجوانوں کی ایک کھیپ نکلا کر تی تھی، جہاں اس ملک رو شن مستقبل پروان چڑھتا تھا، وہاں اب دشمن نے ڈیرے ڈا ل لیے ہیں اور انہی نو جوانوں کی زندگی میں زہر انڈیلنا شروع کر دیا ہے۔
افسوس ناک صورت حال یہ ہے کہ دنیا کے کسی اور ملک میں نہیں پاکستان کے اعلیٰ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کو منشیات کے زہر میں جکڑ نے کی خبریں سامنے آئی ہیں جو انتہائی روح فرسا ہیں۔
کئی تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر نے والے مجرم پکڑے بھی گئے ہیں جو ہما رے ملک کا مستقبل تبا ہ کر نے میں لگے ہو ئے تھے، منشیا ت کے استعما ل کے حوالے سے ملک کے دارالحکومت اس ملک کے بڑ ے شہروں میں موجود تقریبا ً تمام ہی تعلیمی اداروں میں بڑھتا جا رہا ہے۔
ایک رپورٹ کے مطابق صرف اسلا م آباد کے اسکو لوں کے 53فیصد طلبا منشات استعمال کرتے ہیں جو کہ انتہا ئی تشو یشناک بات ہے، سو چنے والی با ت ہے کہ آخر ہمارے نو جو ان اس لت میں کیسے مبتلا ہو رہے ہیں ، ابھی پچھلے دنوں لاہور میں ایک کارروائی کے نتیجے میں پولیس نے ایک گروہ کو گرفتار کیا ہے، جو کہ تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلا ئی کر تا ہے، ان ملزمان کا کہنا تھا کہ وہ شہر کے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیا ت سپلائی کر تے تھے اور زیا دہ تر مہنگے تعلیمی اداروں اور امیروں کے بچوں کو منشیا ت فراہم کر تے ہیں۔
منشیات کے بڑھتے ہو ئے رجحان کو دیکھ کرپا رلیمنٹ میں بھی اس پر بحث کی گئی ہے اور اس کے خلا ف کا رروائی کو تیز کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے، اسکو لو ں میں طلبہ کو نشہ کرتا دیکھ کر چھوٹی عمر کے بچے بھی اس لت میں مبتلا ہو جا تے ہیں اور ان کی دیکھا دیکھی نشہ کر نا شروع کر دیتے ہیں۔
نو جوانوں میں منشیا ت کے بڑھتے ہو ئے استعما ل کو دیکھ کر والدین میں بھی تشویش پا ئی جا رہی ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے حکومت سے کارروائی تیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
ہمیں اپنی نو جوان نسل کو تباہ ہو نے سے بچانا ہو گا اور اس کے لیے معا شرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا، افسوس تو اس بات کا ہو تا ہے کہ حکو مت نے 18 سال سے کم عمر کے بچوں کو سگریٹ فروخت کرنے پر پا بندی لگائی ہو ئی ہے، لیکن پھر بھی سب سے زیا دہ سگریٹ 18سال سے کم عمر کے بچے ہی خرید رہے ہوتے ہیں اور دکھ کی بات یہ ہے کہ انہیں کو ئی روکنے ٹوکنے والا نہیں ہو تا۔
اس کے سدباب کے لیے حکومت اورتعلیمی اداروں کو سخت پا لیسیا ں بنانی ہوں گی اور اس مسئلے کو سنجید گی سے لینا ہوگا، اسکول کی انتظامیہ کو بچوںکے والدین سے اس معاملے میں با ت کرنی چا ہیے، جن اسکو لوں کے طلبہ نشہ کرتے ہوئے نظر آئیں، ا ن کے خلاف بھی کارروائی ہو نی چاہیے تا کہ ہماری آئندہ آنے والی نسل تباہ ہو نے سے محفوظ رہے۔

Maray pas Aleppo Ki Maa Kay Sawaloon Ka Jawab Na Tha "

﴿ میرے پاس حلب کی ماں کے سوالوں کا جواب نہ تھا ﴾
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
میں اکیلا تنہا بلبلِ رسول جنید بھایٴ کی قبر کے کنارے
بیٹھا تھا،اورسرد ہوا میرے کانوں سے ٹکرا رہی تھی،اور گویا ایک خاموش پیغام دے رہی
تھی۔،کہ تو کس کس کی قبر پر حاضری دے گا؟ کیا تو حلب کے بچوں کی آہ وفغاں کوبھول
گیا، جو بےآب وگیاہ بغیر گوروکفن کے مٹی کے ملبے تلے زندہ درگور کردےٴ گےٴ۔
میں اسی سوچ میں گم تھا کہ ایک اور ہوا کا جھونکا میرے کانوں کی لوء سے ٹکراتا،اور
جھنجھوڑتا ہوا گزر گیا۔
ایک اور سوال نے جنم لیا کہ إ
کیا تو حلب کی بہن کی قبر پر بھی جاےٴ گا ؟؟؟
جس کی عزت وناموس کو شام،ایران اور روسی درندوں نے چاک کرکے ہمیں یہ خاموش
پیغام دیا ہے کہ ہم عنقریب تمہارے گھر میں بھی داخل ہونگے،اور تم یوں ہی بیغیرتی کے
کوہ ہمالیہ بنے رہو گے۔
خواب وخیال کے لامتناہی سلسلوں میں ،میں بہت دیر تک ڈوبتا اور سوچتا چلا گیا،کہ یکا یک
آنسووٴں کی لڑی میرے ضبط کی دیوار میں دراڑ ڈال گیٴ۔
اور پوچھنے والے نے ایک اور سوال میری جھولی میں لا پھینکا۔
کہ تیری ایک اور ماں بھی ہے جسے حلب کی گلیوں میں گھسیٹ گھسیٹ کراسے اپنی ہی سسکیوں اور
چیخ وپکار میں دفن کر دیا گیا۔
حلب کی ماں چلاتی رہی، چلاتی رہی، چلاتی رہی
کہ کہاں ہیں وقت کے محمد بن قاسم ؟؟
کہاں ہیں طارق بن ذیاد کے بیٹے؟؟
کہاں ہیں صلاح الدین ایوبی کے روحانی فرزند؟؟؟
کہاں گیٴ محمود غزنوی کی اولاد؟؟
کہاں گےٴ وہ لوگ جو خالد کی تلوار پہ نازاں تھے؟؟
کہاں گےٴ وہ بیٹے جو نورالدین زنگی جیسی تڑپ رکھتے تھے؟؟؟
کہاں گےٴ حیدرِ کرار کی شجاعت کا دم بھرنے والے؟؟
کہاں گےٴ وہ لوگ جوخلیفہ راشد فاروقِ اعظم کی ولولہ انگیزطرزِحکمرانی کے امین تھے؟؟
کہاں گیٴ عبداللہ ابن مبارک کی طرز پر ایک سال تک جہاد کرنے والی قوم؟؟
کہاں گےٴ وہ بیٹے جو سعد بن وقاص کی طرح تیر چلایا کرتے تھے؟ﺍ؟
کہاں گےٴ طلحة بن عبیداللہ کی طرح ڈھال بن کر اپنے پاک پیغمبر کا دفاع کرنے والے؟؟؟
کہاں ہیں ٹیپو سلطان کے نام لیوا؟؟؟
کہاں کھوگےٴ خباب بن ارت کی مثال جان لٹانے والے؟؟؟
کہاں گےٴ وہ سیاست داں جو امیرِمعاویہ کی پاک سیاست کے مہرومنیر تھے؟؟؟
 
ہاےٴ کہاں گیا وہ ٭شیخ یسین٭ جو معذوری کے باوجود یہودی بھیڑوں سے لڑتا رہا؟؟؟
حلب کی ماں شام کی گلیوں میں بھاگ بھا گ کر چیخ وپکار میں اس قدر مگن تھی کہ
اسے یہ تک احساس نہ ہوا کہ اس کا مبارک جسم گولیوں کی بوچھاڑ سےچھلنی چھلنی ہے،
لیکن وہ پھر بھی ایک امید کی کرن لےٴ اپنے بیٹوں کو ڈھونڈ رہی تھی،کہ شاید کویٴ
حلالی بیٹا حلب کی ماں کی آہ وپکار کو پہنچے۔
قبر کے کنارے بیٹھے مجھ لاچار کے پاس کویٴ جواب نہ تھا، سواےٴ یہ کہ
اے حلب کی ماں ہم سے مدد ونصرت کی توقع نہ رکھ ۔
ہم تو وہ ہیں جو لال مسجد میں قال اللہ اور قال الرسول پڑھنے والی معصوم
بچیوں کو فاسفورس کے بموں سے جلا دیتے ہیں۔
ہم وہ نا مرد ہیں جو باجوڑ کے ۳۰۰ بچوں کے قاتل ہیں۔
ہم وہ بے حس سیاست داں ہیں جو بھتے کی خاطر ۳۰۰ مزدوروں کو زندہ جلا دیتے ہیں۔
ہم وہ ہیں جنھوں نے ۸ اکتوبر کو وکیلوں کو بھی آگ لگادی تھی۔
ہم وہ ہیں جنھوں نے ١۲ میٴ کو خون کی ناحق ہولی کھیلی تھی۔
ہم وہ ہیں جو پشاوراسکول کے نونہالوں کوخون کے دریا میں ڈبو دیتے ہیں ۔
اے حلب کی ماں ہم وہ بکاوٴ مال ہیں جن کے بارے میں ہنری کسنجر نے کہا تھا إ
کہ پاکستانی سیاست دان ڈالروں کی خاطر اپنی سگی ماں کو بھی بیچ دیں گے۔
سو ہم نے وہی کیا اور ڈالروں کی چمک دمک کی خاطر عافیة صدیقی کو بیچ ڈالا۔
اے حلب کی ماں ٭اے حلب کی بہن
ہم شرمندہ ہیں ۔کیوں کہ ہم نے اپنی ہی بہن عافیہ کوبیچ ڈالا ہے،بھلا ہم خوابِ غفلت کی چادر
اوڑھے تیری مدد کو کیسے آسکتے ہیں؟؟؟
اے ماں ہم سے یہ امید نہ رکھ ۔
میں قبر کے سرھانے بیٹھا تھا کہ موٴذن نے مغرب کی نماز کے لےٴ صدا بلند کی اور
 
میرے پاس حلب کی ماں کے سوالوں کا کویٴ جواب نہ تھا ۔اور میں یہ کہتا ہوا اورآنسووٴں کی لڑی پروتے ٴ ہوےٴ، کفِ افسوس ملتے ہوےٴ قبرستان
سے یہ کہہ کر نکل آیا کہ اے کاش إ جنید کی جگہ اس قبر کی پاتال میں میری لاش ہوتی۔
 
نہ میں زندہ ہوتا اور نہ ہی حلب کی ماں مجھ سے اتنے سوالات کرتی۔

تحریر : مولانا شفقت صاحب

Mautasim Billah Tareekh ka Ek Ebrat Nak Manzar

                        *تاریخ کا اک عبرتناک منظر*   

تاریخِ اسلام کا کتنا عبرت ناک منظر تھا جب معتصم باللہ ، آ ھنی زنجیروں اور بیڑیوں میں جکڑا ، چنگیز خان کے پوتے ہلاکو خان کے سامنے کھڑا تھا۔کھانے کا وقت آیا تو ہلاکو خان نے خود سادہ برتن میں کھانا کھایا اور خلیفہ کے سامنے سونے کی طشتریوں میں ہیرے اور جواہرات رکھ دئیے۔پھر معتصم سے کہا۔:’’ جو سونا چاندی تم جمع کرتے تھے اُسے کھاؤ ! ‘‘۔
بغداد کا تاج دار بے چارگی و بے بسی کی تصویر بناکھڑا تھا، بولا :’’ میں سونا کیسے کھاؤں ؟ ‘‘ہلاکو نے فوراً کہا’’ پھر تم نے یہ سونا چاندی جمع کیوں کیا تھا ؟ ‘‘ ۔وہ مسلمان جسے اُسکا دین ہتھیاربنانے اور گھوڑے پالنے کیلئے ترغیب دیتا تھا، کچھ جواب نہ دے سکا۔ہلاکو خان نے نظریں گھما کر محل کی جالیاں اور مضبوط دروازے دیکھے اور سوال کیا :’’ تم نے اِن جالیوں کو پگھلا کر آہنی تیر کیوں نہ بنائے ؟تم نے یہ جواہرات جمع کرنے کی بجائے اپنے سپاہیوں کو رقم کیوں نہ دی، تاکہ وہ جانبازی اور دلیری سے میری افواج کا مقابلہ کرتے ؟ ‘‘۔خلیفہ نے تاسف سے جواب دیا۔ ’’ اللہ کی یہی مرضی تھی ‘‘۔

ہلاکو نے کڑک دار لہجے میں کہا : ’’ پھر جو تمہارے ساتھ ہونے والا ہے ، وہ بھی خدا کی مرضی ہوگی۔‘‘۔پھر ہلاکو خان نے معتصم باللہ کو مخصوص لبادے میں لپیٹ کر گھوڑوں کی ٹاپوں تلے روند ڈالا، بغداد کو قبرستان بنا ڈالا۔ہلاکو نے کہا ’’ آج میں نے بغداد کو صفحہ ہستی سےمٹا ڈالا ہے اور اَب دنیا کی کوئی طاقت اسے پہلے والا بغداد نہیں بنا سکتی۔‘‘۔دنیا اکٹھی کرنے کو ۔مال و متاع جمع کرنے کو کامیابی سمجھنے والوں سن لو ؛اگر پر شکوہ محلات، عالی شان باغات ، زرق برق لباس ، ریشم و کمخواب سے آراستہ و پیراستہ آرام گاہیں، سونے چاندی، ہیرے اور جواہرات سے بھر ی تجوریاں ، خوش ذائقہ کھانوں کے اَنبار اور کھنکھناتے سکوں کی جھنکار ہمیں بچاسکتی تو تاتاریوں کی ٹڈی دل افواج بغداد کو روندتی ہوئی معتصم باللہ کے محل تک نہ پہنچتی۔تاریخ تو فتوحات گنتی ہے ۔ محل، لباس، ہیرے، جواہرات لذيذ کھانے نہیں۔
اگر ہم ذرا سی بھی عقل و شعور سے کام لیتے تو برصغیر میں مغلیہ سلطنت کا آفتاب کبھی غروب نہ ہوتا۔اندازہ کرو جب یورپ کے چپے چپے پر تجربہ گاہیں اور تحقیقی مراکز قائم ہو رہے تھے، تب یہاں ایک شہنشاہ دولت کا سہارا لیکر اپنی محبت کی یاد میں تاج محل تعمیر کروا رہا تھا۔ جب مغرب میں علوم و فنون کے بم پھٹ رہے تھے۔تب یہاں تان سین جیسے گویے نئے نئے راگ ایجاد کررہے تھے۔جب انگریزوں، فرانسیسیوں اور پرتگالیوں کے بحری بیڑے بر صغیر کے دروازوں پر دستک دے رہے تھے، ہمارے اَرباب واختیار شراب و کباب اور چنگ و رباب سے مدہوش پڑے تھے۔ تن آسانی، عیش کوشی اور عیش پسندی نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا۔

ہمارا بوسیدہ اور دیمک زدہ نظام بکھر گیا، کیونکہ تاریخ کو اِس بات سے کو ئی غرض نہیں ہوئی کہ حکمرانوں کی تجوریاں بھری ہیں یا خالی؟شہنشاہوں کے تاج میں ہیرے جڑئے ہیں یا نہیں ؟درباروں میں خوشامدیوں ، مراثیوں ، طبلہ نوازوں اور وظیفہ خوار شاعروں کا جھرمٹ ہے یا نہیں  یا د رکھیے ! تاریخ کو صرف کامیابیوں سے غرض ہوتی ہے اور تاریخ عُذر قبو ل نہیں کرتى

Sail Ko Mat Dahtkaro Mufti Mehboob Alam

 سائل کو مت دھتکارو
کل رات ایک دوست کی دعوت میں ایک مقامی ہوٹل جانا ہوا، عام ہوٹل تھا کوئی خاص نہیں، وہاں پہلے سے بہت سارے لوگ مختلف گروپوں میں آئے ہوئے بیٹھے تھے.اور ہم سے زرا قریب پہلے سے بیٹھے ہوئے دو بندے کھانا کھا رہے تھے ان کی حالت سے لگتا تھا تھکے ہوئے ہیں کہیں سفر سے آئے ہیں، ہم سب سے زرا ہٹ کر بیٹھا ہوا ایک خستہ حال شخس پریشانی کی حالت ميں ان کھانا کھانے والوں کی طرف للچائی ہوئی نظر سے دیکھ رہا تھا ۔


کبھی اس کی طرف تو کبھی اس کی طرف... نہ وہ کسی سے مانگتا تھا پتہ نہیں کیا چیز تھی جو اس کو مانگنے سے روک رہی تھی نہ وہاں س چلا گیا، ہمارے قریب کھانا کھانے والے ان دو بندوں میں سے ایک نے اس کو اشارے سے بلایا ساتھ بیٹھا کر پوچھا کھانا کھاؤ گے؟ جواب میں اس نے کچھ بولا نہیں خاموش رہا
. تو اس اللہ والے نے اپنے کھانے کی پلیٹ اس کے سامنے رکھ کر کہا یہ لو آرام سے کھاؤ، تو اس نے کھانے کو اتنے جلدی جلدی کھانے لگا کہ ایسا لگ رہا تھا جیسے وہ کئی دنوں سے بھوکا ہو ابھی جلدی نہ کھائے تو کوئی آکر اس سے چھین لے گا. اس آدمی کو اس کا دوسرا ساتھی آہستہ کہنے لگا آپ میرے ساتھ شریک ہو جاؤ ہم نے بھی آج صبح سے کچھ نہیں کھایا ہے اور پیسے بھی نہیں ہے صرف کرایہ کیلئے بچتے ہیں ، وہ کہنے لگا نہیں میں سیر ہوچکا ہوں اور وہ بہت خوش نظر آرہا تھا ساتھ اس فقیر کو کھانا کھاتا ہوا دیکھتا رہا. جب ہمارا کھانا آگیا تو ہم نے اس کو بہت کوشش کی کہ ہمارے ساتھ کھانا کھالیں لیکن وہ نہیں مانا، اس منظر کو دیکھ میرے آنکھوں میں آنسوں آنا تو لازمی بات تھی پر میں نے اپنے دوستوں کی آنکھوں میں بھی نمی محسوس کی. اس پر میرا ایک دوست کہنے لگا جب تک ایسے لوگ زندہ ہیں ہمیں عذاب کا کوئی خوف نہیں.میں نے کہا سچ کہا ہے ایسے اللہ والے جب تک موجود ہیں اللہ تعالیٰ عذاب نہیں دےگا
. الحاصل ہم لوگ روزانہ کتنے ایسے لوگوں کو دیکھتے ہیں جو دربدر پھرتے ہیں ہر اس آدمی کے پیچھے بھاگتے ہیں جس سے کچھ ملنے کی امید ہوتی ہے، لیکن ہم ان کو پشہ ور کہکر دھتکارتے ہیں، اگر کوئی بھائی ترس کھا کر دیتا ہے اس کو بھی منع کرتے ہیں، دیکھو بھائی ہمیں کیا معلوم یہ پیشہ ور ہے واقعی مستحق ہے، ہمارے دس روپے دینے سے ہمیں تو کوئی فرق نہیں پڑے گا مگر کسی غریب کا چولہا ضرور جلے گا... اللہ تعالٰی ہمیں جتنا کچھ دیتا ہے، وہ سب کا سب ہمارے لئے نہیں ہوتا ہے۔

 اس میں دوسروں کا حصہ بھی ہوتا ہے۔ اللہ تعالٰی نے دوسروں کا حصہ ہمارے پاس امانتا" دیا ہوتا ہے۔اللہ تعالٰی چونکہ سب کا خالق ہے۔ وہ سب کو رزق مہیّا کرنے کا ذمہ دار ہے، چاہے وہ نیک پارسا ہو یا کوئی شیطان صفت ہو۔ اللہ تعالٰی نے کسی کو بھی اس کے حصے کا رزق کس طرح بہم پہونچانا ہے یہ اللہ تعالٰی کی صوابدید پر منحصر ہوتا ہے۔کسی شخص کو ہم رحم کھا کر اس کی مدد کردیتے ہیں، کسی کو ہم تحفتہ" کچھ عنایت کردیتے ہیں اور کسی کو ہم قرض دیدیتے ہیں، کسی کو ہم برضا و رغبت یا خوشی خوشی دیدیتے ہیں۔ کہنے کا مطلب یہ ہے کہ ہم سے یہ سب اللہ تعالٰی کرواتا ہے۔ اس طرح ہمارے پاس جو حصہ امانتا" رکھا گیا تھا، وہ اللہ تعالٰی نے اپنی حکمت سے پہونچا دیا. اور قرآن وحدیث میں غریبوں کو کھانا کھلانے کی بہت زیادہ فضائل ذکر ہے، کھانا کھلانا اور اس میں توسع اور سخاوت کا مزاج اہل جنت کے اوصاف ہیں کہ اللہ پاک نے اہل جنت کے اعمال میں اسے ذکر کیا ہے ۔
اس کے برخلاف کھانا نہ کھلانا ،اس میں بخل کرنا ، باوجود ضرورت کے اس میں تنگی کرنا ،یا کھلانے کا مزاج ہی نہ ہونا ،یہ کافراہل جہنم کے اوصاف ہیں ۔چنانچہ اس سوال کے جواب میں کہ کن اعمال نے تم کو جہنم میں پہنچایا ۔ مَا سَلَكَكُمْ فِي سَقَر اس کے جواب میں وہ نمازکا نہ پڑھنا ۔مسکینوں کو کھانا نہ کھلانا باطل میں مشغول رہنا ذکر کریں گے ۔ اللہ تعالیٰ مجھے اور آپ سب کو اس پر عمل کرنے کی توفیق عطاء فرمائیں... آمین

تحریر مفتی محبوب عالم صاحب

خود خور درندہ مختصر اردو کہانیاں khud khor darinda Short Urdu Stories by chacha chikan








Shadi Aur Parents

شادی اور عصر حاضر کے والدین کے بے تُکے اعتراضات
سوچنے کی بات ہے۔۔آخر وہ کیا شے ہے جس نے ہمارے ذہنوں سے ایک اہم سنت کی اہمیت کو ختم کر دِیا۔۔وہ سُنّت جسے اپنا کر انسان اپنا ایمان بچا سکتا ہے۔۔وہ سُنت جسے اپنا کر فحاشی اور غلاظت کے بازار کو ختم کرنے کی اُمید جاگ سکتی ہے۔۔
 
جی ہاں میرا اشارہ شادی کی طرف ہے۔۔ عصرِ حاضر میں جہاں ہر سُو نیم برہنگی دیکھنے کو ملتی ہے وہاں اپنا ایمان بچانا اتنا ہی مشکل ہے جتنا کہ لکڑی کو آگ سے بچانا۔۔ایک جوان شخص کے لئے اتنا ہی مشکل ہے جتنا کہ کانٹوں پہ ننگے پاؤں چلنا۔۔مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں۔۔مگر پھر بھی انسان ہے۔۔خطا کا پُتلا ہے۔۔ کوتاہی، اغلاط سرزد ہو ہی جاتی ہیں۔۔نگاہ نیچے تو رکھ لے گا۔۔مگر اُس شخص کے اندر بھی تو ایک خواہش ہے۔۔یاد، رہے اس بات کو لے کر تنقید کرنے کی بجائے کچھ لمحے کے لئے سوچا جائے تو یہ باتیں آپ کو حقیقت معلوم ہوں گی۔۔

 
ایک بہت بڑی نیک عورت گزری ہیں۔۔معذرت کے نام اس ناقص ذہن سے نکل گیا۔۔ان کے بارے میں میں نے پڑھا۔۔لکھا تھا کہ جوانی کی عُمر میں ہی وہ بیوہ ہوگئیں اور انہوں نے دوسری شادی نہ کی اور اپنی ساری عُمر اللہ کے لئے وقف کر دی۔۔دن کو روزے راتوں کو نوافل۔۔ساری زندگی ایسے ہی گزاری۔۔جب وقتِ نزع قریب آیا تو ان سے کہا گیا کہ کوئی نصیحت کریں تو انہوں نے کہا کہ ''اپنی جوان بیٹیوں کو گھر پہ نہ رکھو۔۔جتنا جلد ہوسکے ان کی شادی کروادو۔۔مانا کہ میں نے اپنی ساری عمر اللہ کو رازی کرنے میں لگا دی مگر جب راتوں کو میں نماز پڑھا کرتی تھی یا تلاوت کیا کرتی تھی تو اس دوران جب کبھی میں گلی کے چوکیدار کی آواز سُن لیتی تو کبھی کبھی میرا مَن بھی منہ غلاظت میں مارنے کو کیا کرتا، مگر میرے رب نے اپنے فضل سے مجھے بچایا۔۔''یہ تھا ایک نیک عورت کا قصّہ جو کہ اپنے دور کی سب سے نیک خاتون تھیں۔۔ان کی اس نصیحت کو مدّ نظر رکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ جنسی خواہش انسان کی فطرت میں شامل ہے۔۔ کسی بھی قسم کی غلط سوچ اور غلط عمل سے بچنے کا ایک واحد راستہ نکاح کا ہے۔۔



عصرِ حاضر میں جہاں دیکھو عشق معشوقی کا کھیل چل رہا ہے۔۔مانا کہ محبت ہو جاتی ہے۔۔مگر کچھ لوگ ہوس کو محبت کا نام دے بیٹھتے ہیں۔۔اور اکثرو بیشتر لوگ ایسے بھی ملیں گی جنہیں اعتراض ہمیشہ جلدی شادی کرنے پر ہوتا ہے چاہے ان کے بچوں کے تعلقات (Affairs) سولہ سال کی عمر میں ہی چلنے شروع ہوگئے ہوں۔۔
 
اور اکثر نوجوانوں کی شادی اس لئے نہیں ہو پاتی کہ وہ اس قابل نہیں ہوتے کہ آج کل کے زمانے کے مطابق شادی کر سکیں۔۔آج کل کے زمانے میں زیور، ڈھول باجا، ولیمہ اور بہت سی اور رسومات کا کسی غریب سے مطالبہ کر لیا جائے تو بے چارہ کہاں جائے گا۔۔بالکل ایسا ہی معاملہ لڑکیوں کے لئے ہے۔۔جہیز کے لئے پیسہ ایک غریب باپ کہاں سے لائے جو اپنے گھر کا چولہا جلانے کے لئے دن کیا رات کیا، تمام تفریق ختم کرتے ہوئے مزدوری کرتا ہو۔۔
 
میڈیا اور ٹی وی ڈراموں نے ہماری ذہن سازی ایسی کی ہے کہ جلد شادی کرنے کو حقارت کی نظر سے دیکھا جاتا ہے۔۔افسوس کی شدت انتہا کو چھوتی ہے کچھ علماء کو بھی ایسا پایا کہ جو اپنی بچیوں اور بچوں کی شادی تاخیر سے کرنے کے حق میں نکلے۔۔معذرت کے ساتھ ان علماء کے بارے میں لکھنا یا تنقید کرنا، میں خود کو اس قابل نہیں سسمجھتا۔۔
 
مگر ایسے علماء پر صردف اعتراض اُٹھا ہی سکتا ہوں۔۔کیوں کہ جو کچھ سیکھنا ہے۔۔انہی سے سیکھنا ہے۔۔جب انہی کا یہی عالم ہو تو باقیوں کا تو پھر اللہ ہی حافظ ہے۔۔ (اس بارے میں کوئی سوال مت کیا جائے۔۔صرف علماء سے رابطہ کیا جائے  

 
اور یہ الفاظ مجھے کہنے پڑے۔۔کیونکہ
جو حق بات ہو وہ مجھ سے چھپی نہیں رہتی۔۔
 
خُدا نے مجھ کو دیا ہے دِل خبیرو بصیر۔۔
اور ایک اور شعر آپ لوگوں کی نذر۔۔
میرے احباب کہتے ہیں یہی اک عیب ہے مجھ میں
سر دیوار لکھتا ہوں پس دیوار کے قصے  😊۔۔
خلاصہ کلام یہ ہے کہ خدارا اپنی نسلوں اور ایمان کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔۔
 
بچوں اور بچیوں کے بالغ ہوتے ساتھ ہی ان کہ شادی کا بندوبست کیا جائے۔۔بچیوں کے والدین کو اگر کوئی اچھا رشتہ ملتا ہے تو عمر کا مسلہ بنا کر انکار کرنے کی بجائے سوچیں۔۔کیونکہ اگر یہ بچے اپنے ایمان سے بھٹک بیٹھے تو روزِ قیامت پوچھ انہی والدین سے ہوگی۔۔اور روزگار کا مسلہ بنا کے شرائط رکھنا بے وقوفی کے سوا کچھ نہیں۔۔ رزق کا مالک اللہ تعالیٰ ہے۔۔اور میں عالم تو نہیں۔۔مگر علماء سے سُنا ہے کہ ''جو شخص نکاح کرتا ہے، اللہ اسے اپنے فضل سے غنی کردیتا ہے'' ایسا احادیث و قرآن میں آیا ہے۔۔
ہوش کے ناخن لو۔۔کہیں یہ نہ ہو کہ ناخن تو لے لو مگر منہ میں۔۔
اللہ ہم سب کو سمجھ عطا فرمائے۔۔
 
آمین۔۔
تحریر: محمد عمر خطاب

pahaly pahal '' A beautifull urdu poetry by parveen shakir


پروین شاکر کو اردو کی منفرد لہجہ کی شاعرہ ہونے کی وجہ سے انتہائی کم عرصے میں ایسی زبردست شہرت حاصل ہوئی جو کم لوگوں کو نصیب ہوتی ہے ۔
            24  نومبر 1952 کو کراچی میں آنکھ کھولنے والی پروین شاکر دوران تعلیم ہی اردو  مباحثوں میں حصہ لیا کرتی تھیں ۔سرکاری ملازمت شروع کرنے سے پہلے 9 سال  شعبہ تدریس سے منسلک رہیں اور پھر 1986 کسٹم ڈیپارٹمنٹ ،اسلام آباد میں سیکرٹری دوم کے طور پر خدمات انجام دینے لگیں ۔
            پروین کی شادی ڈاکٹر  نصیر علی سے ہوئی لیکن بندھن زیادہ عرصہ قاءم نہ رہا ۔شاعری  میں انہیں احمد ندیم قاسمی صاحب کی سرپرستی حاصل  رہی ۔ ان کے پہلے مجموعہ " خوشبو " میں ایک نوجوان دوشیزہ کے شوخ و شنگ جذبات کا اظہار ملتا ہے ۔
26 دسمبر1994 کو ٹریفک کے ایک حادثے میں اسلام آباد میں 42 سال کی عمر میں خالق حقیقی سے جا ملیں ۔

Gaey Dinoon Ka Suragh Lekar Kidhar Say Aaya Kidhar Gaya Woh " A Beautiful Urdu Ghazal



گئے دنوں کا سراغ لیکر کہاں سے آیا کدھر گیا وہ
عجیب مانوس اجنبی تھا مجھے تو حیران کر گیا وہ

خوشی کی رت ہو کہ غم کا موسم، نظر اسے ڈھونڈتی ہے ہر دم
وہ بوئے گل تھا کہ نغمہ جان، میرے تو دل میں اتر گیا وہ

وہ میکدے کو جگانے والا، وہ رات کی نیند اڑانے والا
نہ جانے کیا اس کے جی میں آئی کہ شام ہوتے ہیں گھر گیا وہ

کچھ اب سنبھلنے لگی ہے جاں بھی، بدل چلا رنگ آسماں بھی
جو رات بھاری تھی ڈھل گئی ہے، جو دن کڑا تھا گزر گیا وہ

شکستہ پا راہ میں کھڑا ہوں، گئے دنوں کو بلا رہا ہوں
جو قافلہ میرا ہمسفر تھا، مثل گرد سفر گیا وہ

بس اک منزل ہے بوالہوس کی، ہزار رستے ہیں اہل دل کے
یہی تو ہے فرق مجھ میں اس میں، گزر کیا میں ٹھہر گیا وہ

وہ جس کے شانے پہ ہاتھ رکھ کر سفر کیا تونے منزلوں کا
تیری گلی سے نہ جانے کیوں آج سر جھکائے گزر گیا وہ

وہ ہجر کی رات کا ستارا، وہ ہمنفس ہمسخن ہمارا
سدا رہے اس کا نام پیارا، سنا ہے کل رات مر گیا وہ

بس ایک موتی سی چھب دیکھا کر، بس ایک میٹھی سی دھن سنا کر
ستارا شام بن کے آیا، برنگ خواب سحر گیا وہ

نہ اب وہ یادوں کا چڑھتا دریا، نہ فرصتوں کی اداس برکھا
یونہی ذرا سی کسک ہے دل میں، جو زخم گہرا تھا بھر گیا وہ

وہ رات کا بے نوا مسافر، وہ تیرا شاعر وہ تیرا ناصر

تیری گلی تک تو ہم نے دیکھا، پھر نہ جانے کدھر گیا وہ 

Jan Say Apnai Guzar Gaya Hota " A Beautiful Urdu Poetry By Farakh Izhar,




جان سے اپنی ، گزر گیا ہوتا
تم نہ ملتے ، تو مر گیا ہوتا

ہوں ! سلامت ، تبھی تو ہوں یکجا
 ٹوٹتا ، تو بکھر گیا ہوتا

ناصحوں نے ، ذرا سی غفلت کی
 ورنہ ! میں بھی ، سدھر گیا ہوتا

انتہا ، بے رخی کی کرنے میں
 کاش ! میں ، آپ پر گیا ہوتا

وہ تو مقتل میں سوگ تھا ! ورنہ
 آج ! اپنا بھی ، سر گیا ہوتا

درد ہوں ! اس لئے ، تو اٹھتا ہوں
 زخم ہوتا ! تو بھر گیا ہوتا ۔۔۔!!!۔




Hamaisha Sath Rahnay Ki Adat Kuch Nahi Hoti " A Beautiful Urdiu Poerty


ہمیشہ ساتھ رہنے کی  یہ عادت کچھ نہیں ہوتی
جو لمحے مل گئے ،جی لو، ریاضت کچھ نہیں ہوتی

کسی نے چھوڑ جانا ھو تو پھر وہ چھوڑ جاتا ہے
بچھڑنا ہو تو صدیوں کی رفاقت، کچھ نہیں ہوتی

تعلق ٹوٹ جائے تو سفینے ڈوب جاتے ہیں
یہ سب کہنے کی باتیں ہیں حقیقت کچھ نہیں ھوتی

کئی رشتوں کو جب پرکھا نتیجہ ایک ہی نکلا
ضرورت ہی سبھی کچھ ہے، محبت کچھ نہیں ہوتی

taray jisa mara bhi hal tha na sukoon tha na qarar tha , yahi umar thi maray hum nasheen k kisi sa mujh ko bhi piyar tha ,beautiful udu ghazal

ترے جیسے میرا بھی حال تھا ۔نہ سکوں تھا نہ قرار تھا 
 یہی عمر تھی مرے ہم نشیں کہ کسی سے مجھ کو بھی پیار تھا

Woh Hamsafar Tha Magar Us Say Humnawai NA Thi " A Beautiful Urdu Ghazal



وہ ہمسفر تھا مگر اس سے ہمنوائی نہ تھی

کہ دھوپ چھاؤں کا عالم رہا جدائی نہ تھی


نہ اپنا رنج نہ اپنا دکھ نہ اوروں کا ملال

 شبِ فراق کبھی ہم نے یوں گنوائی نہ تھی


محبتوں کا سفر کچھ اس طرح بھی گزرا تھا

 شکستہ دل تھے مسافر شکستہ پائی نہ تھی


عداوتیں تھیں ، تغافل تھا، رنجشیں تھیں بہت
 بچھڑنے والے میں سب کچھ تھا ، بے وفائی نہ تھی

بچھڑتے وقت ان آنکھوں میں تھی ہماری غزل

 غزل بھی وہ جو کسی کو ابھی سنائی نہ تھی


کبھی یہ حال کہ دونوں میں یک دلی تھی بہت

 کبھی یہ مرحلہ جیسے کہ آشنائی نہ تھی


عجیب ہوتی ہے راہِ سخن بھی دیکھ نصیر

 وہاں بھی آ گئے آخر جہاں رسائی نہ تھی


نصیر ترابی


Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)