ہمیشہ
ساتھ رہنے کی یہ عادت کچھ نہیں ہوتی
جو
لمحے مل گئے ،جی لو، ریاضت کچھ نہیں ہوتی
کسی
نے چھوڑ جانا ھو تو پھر وہ چھوڑ جاتا ہے
بچھڑنا
ہو تو صدیوں کی رفاقت، کچھ نہیں ہوتی
تعلق
ٹوٹ جائے تو سفینے ڈوب جاتے ہیں
یہ سب
کہنے کی باتیں ہیں حقیقت کچھ نہیں ھوتی
کئی
رشتوں کو جب پرکھا نتیجہ ایک ہی نکلا
ضرورت ہی سبھی کچھ ہے، محبت
کچھ نہیں ہوتی
No comments:
Post a Comment