سورۃ
الحجرات
مدنی سورت ہے۔
اس میں اٹھارہ آیتیں اور دو رکوع ہیں۔ اس سورت کا دوسرا نام ’’سورہ الآداب‘‘ ہے۔ مجلس رسول کا ادب سکھایا گیا کہ آپ کی آواز
سے اونچی آواز نہ کی جائے۔ آپ سے کوئی آگے بڑھنے کی کوشش نہ کرے، دروازہ پر
کھڑے ہوکر چلا چلا کر آپ کو پکارا نہ جائے آپ کے آرام و راحت کا خیال رکھا
جائے۔ پھر اسلامی معاشرہ کے آداب کہ افواہوں پر کان نہ دھرا جائے۔ بلا تحقیق کوئی
ایسا اقدام نہ کیا جائے جو دوسرے کے لئے مالی و جانی نقصان اور اپنے لئے ندامت و
پشیمانی کا باعث بن جائے۔ مؤمنین کو آپس میں بھائیوں کی طرح زندگی گزارنے کی
تلقین کے ساتھ ہی باہمی اختلافات کی صورت میں صلح صفائی کی تعلیم دے کر ظالم اور
ہٹ دھرم کے خلاف مظلوم کی مدد کا حکم دیا گیا۔ معاشرہ کے کسی بھی فرد یا جماعت کے
استہزاء و تمسخر سے باز رہنے اور بدگمانی سے بچنے کی ترغیب دی گئی اور غیبت کو اس
قدر بدترین عمل قرار دیا کہ اپنے بھائی کی میت سے گوشت نوچ کر کھانے کے مترادف
قرار دیا۔ پوری انسانیت کو ایک گھرانے کے افراد بتاکر خاندانوں اور برادریوں کی
تقسیم کو تسلیم کرتے ہوئے اسے فضیلت یا اعزاز کی بنیاد قرار دینے سے باز رہنے کی
تلقین کے ساتھ ہی اسلامی معاشرہ میں اعزاز و احترام کی بنیاد ’’تقویٰ‘‘ کی تعریف کی گئی۔ ایمان کو محض اللہ کا فضل قرار
دے کر عُجب اور کبر کی بیخ کنی کردی گئی اور بتایا کہ ایمان کی صداقت کے ثبوت کی
علامت ’’جہاد فی سبیل اللہ‘‘ میں جانی و
مالی شرکت ہے۔
great job sir
ReplyDeletewell done
ReplyDeleteJazakallah khairun kaseera
ReplyDeleteNice
ReplyDeletegreat job sir g
ReplyDeleteMASHALLAH nice job
ReplyDeleteجزاك الله
ReplyDeleteurdu main bolo na kya pata ese ye sab samaj na aye
ReplyDeleteThanks sir
ReplyDeleteThanks sir
ReplyDeleteMashAllah
ReplyDeletemashaAllah
ReplyDeleteThanks sir
ReplyDeleteMashallah sir❤️
ReplyDeleteJazakillah khair o kaseera
ReplyDeleteNice
ReplyDeleteIt's not complete
ReplyDeleteIt should be more elaborated.
ReplyDelete