Saturday, 4 February 2017

Ay Khuda Aaj Usay Sub Ka Muqaddar Kar Day " A Beautiful Urdu Ghazal By Ahmed Faraz

اے خدا آج اسے سب کا مقدّر کر دے
وہ محبّت کہ جو انساں کو پیمبر کر دے

سانحے وہ تھے کہ پتھرا گئیں آنکھیں میری
زخم یہ ہیں تو مرے دل کو بھی پتھّر کر دے

صرف آنسو ہی اگر دستِ کرم دیتا ہے
میری اُجڑی ہوئی آنکھوں کو سمندر کر دے

مجھ کو ساقی سے گلہ ہو نہ تُنک بخشی کا
زہر بھی دے تو مرے جام کو بھر بھر کر دے

شوق اندیشوں سے پاگل ہوا جاتا ہے فراز
کاش یہ خانہ خرابی مجھے بے در کر دے

Hum Sunain Tu Kahani Or Hai " Urdu Ghazal By Ahmed Faraz


ہم سُنائیں تو کہانی اور ہے

یار لوگوں کی زبانی اور ہے



چارہ گر روتے ہیں تازہ زخم کو !

دل کی بیماری پُرانی اور ہے


جو کہا ہم نے ، وہ مضمون اور تھا

ترجماں کی ترجمانی اور ہے


ہے بساطِ دل لہو کی اِک بوند

چشمِ پُرخُوں کی روانی اور ہے


نامہ بر کو، کچھ بھی ہم پیغام دیں

داستاں اُس نے سُنانی اور ہے


آبِ زمزم، دوست لائے ہیں عبث !

ہم جو پیتے ہیں‌، وہ پانی اور ہے


سب قیامت قامتوں کو دیکھ لو !

کیا مِرے جاناں کا ثانی اور ہے


شاعری کرتی ہے اک دنیا فراز

پر تری سادہ بیانی اور ہے


احمد فراز

Maray Ghaneem Nay Mujh Ko Payam Bhija Hai " A Beautiful Urdu poetry By Ahmed Faraz,


میرے غنیم نے مجھکو پیام بھیجا ہے

کہ حلقہ زن ہیں میرے گرد لشکری اُسکے


فصیل شہر کے ہر برج، ہر مینارے پر
کماں بدست ستادہ ہیں عسکری اُسکے 

وہ برقِ لہر بجھا دی گئی ہے جسکی تپش
وجودِ خاک میں آتش فشاں جگاتی تھی

بچھا دیا گیا بارود اسکے پانی میں
وہ جوئے آب جو میری گلی کو آتی تھی 

سبھی دریدہ دہن اب بدن دریدہ ہوئے
سپرد ِدار و رسن سارے سر کشیدہ ہوئے 

تمام صوفی و سالک، سبھی شیوخ و امام
امید ِلطف پہ ایوان ِکجکلاہ میں ہیں

معززین ِعدالت حلف اٹھانے کو
مثال سائلِ مبرم نشستہ راہ میں ہیں

تم اہلِ حرف کے پندار کے ثنا گر تھے
وہ آسمان ِہنر کے نجوم سامنے ہیں

بس اس قدر تھا کہ دربار سے بلاوا تھا
گداگران ِسخن کے ہجوم سامنے ہیں 

قلندرانِ وفا کی اساس تو دیکھو
تمھارے ساتھ ہے کون؟‌آس پاس تو دیکھو

تو شرط یہ ہے جو جاں کی امان چاہتے ہو
تو اپنے لوح و قلم قتل گاہ میں رکھ دو

وگرنہ اب کہ نشانہ کمان داروں کا
بس ایک تم ہو، تو غیرت کو راہ میں رکھ دو

یہ شرط نامہ جو دیکھا، تو ایلچی سے کہا
اسے خبر نہیں تاریخ کیا سکھاتی ہے

کہ رات جب کسی خورشید کو شہید کرے
تو صبح اک نیا سورج تراش لاتی ہے

تو یہ جواب ہے میرا میرے عدو کے لیے
کہ مجھکو حرصِ کرم ہے نہ خوفِ خمیازہ

اسے ہے سطوتِ شمشیر پہ گھمنڈ بہت
اسے شکوہِ قلم کا نہیں ہے اندازہ

میرا قلم نہیں کردار اس محافظ کا
جو اپنے شہر کو محصور کر کے ناز کرے

میرا قلم نہیں کاسہ کسی سبک سر کا
جو غاصبوں کو قصیدوں سے سرفراز کرے 

میرا قلم نہیں اوزار اس نقب زن کا
جو اپنے گھر کی ہی چھت میں شگاف ڈالتا ہے

میرا قلم نہیں اس دزدِنیم شب کا رفیق
جو بے چراغ گھروں پر کمند اچھالتا ہے

میرا قلم نہیں تسبیح اس مبلغ کی
جو بندگی کا بھی ہر دم حساب رکھتا ہے

میرا قلم نہیں میزان ایسے عادل کی
جو اپنے چہرے پہ دوہرا نقاب رکھتا ہے

میرا قلم تو امانت ہے میرے لوگوں کی
میرا قلم تو عدالت میرے ضمیر کی ہے

اسی لیے تو جو لکھا تپاکِ جاں سے لکھا
جبھی تو لوچ کماں کا، زبان تیر کی ہے 

میں کٹ گروں یا سلامت رہوں، یقیں ہے مجھے
کہ یہ حصارِ ستم کوئی تو گرائے گا

تمام عمر کی ایذا نصیبیوں کی قسم
میرے قلم کا سفر رائیگاں نہ جائے گا

احمد فراز 

سرور بارہ بنکوی کا تعارفSroor bara bankvi A Famous Urdu Poetess ghazal


 سرور بارہ بنکوی  
اردو کے ممتاز شاعر، فلم ساز اور ہدایت کار جناب سرور بارہ بنکوی کااصل نام سعید الرحمن تھا۔ وہ 30 جنوری 1919ء کو بارہ بنکی (یو پی۔بھارت) میں پیدا ہوئے تھے۔ قیام پاکستان کے بعد پہلے کراچی اور پھر ڈھاکا میں سکونت اختیار کی۔جہاں انہوں نے فلم تنہا کے مکالمے لکھ کر اپنے فلمی سفر کا آغاز کیا اور پھرچندا، تلاش، ناچ گھر، کاجل ، بہانہ، ملن، نواب سراج الدولہ، تم میرے ہو، آخری اسٹیشن،چاند اور چاندنی، احساس، سونے ندیا جاگے پانی اور کئی دیگر فلموں کے نغمات لکھے جو بہت مقبول ہوئے اسی دوران انہوں نے تین فلمیں آخری اسٹیشن، تم میرے ہو اور آشنا پروڈیوس اور ڈائریکٹ بھی کیں۔ آخری دنوں میں وہ بنگلہ دیش کے اشتراک سے ایک فلم ’’کیمپ 333‘‘ بنانا چاہتے تھے۔ وہ اسی سلسلے میں ڈھاکا گئے ہوئے تھے کہ دل کا دورہ پڑنے کے باعث 3 اپریل 1980ء کو ڈھاکا میں وفات پاگئے۔ ان کا جسد خاکی کراچی لایا گیا جہاں وہ سوسائٹی کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہوئے۔ سروربارہ بنکوی کے دو شعری مجموعے سنگ آفتاب اور سوزگیتی کے نام سے اشاعت پذیر ہوچکے ہیں۔

زندگی میں لگ چکا تھا غم کا سرمایہ بہت
 اس لئے شاید گنوایا ہم نے کم، پایا بہت

راندہِ ہر فصلِ گُل ہم کب نہ تھے، جو اب ہوئے
 سُنتے ہیں یاروں کو یہ موسم بھی راس آیا بہت

وہ قریب آنا بھی چاہے اور گُریزاں بھی رہے
 اُسکا یہ پِندارِ محبُوبی مُجھے بھایا بہت

کِتنی یادیں، کِتنے منظر آبدِیدہ ہوگئے
 جب بھی تنہا آئینہ دیکھا، وہ یاد آیا بہت

سُرُور بارہ بنکوی

احمد فراز كا تعارف حالت زندگی Ahmad Faraz A Famous Urdu Poetess

احمد فراز 
 
شاعری کی دنیا میں ایک نمایاں مقام رکھنے والے شاعر احمد فراز کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ انھوں نے شاعری کی دنیا میں داخل ہو کر اپنی پر لطف شاعری کی دھومیں مچا دی۔ اسلئے وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں اسی طرح موجود ہے۔
احمد فراز 12 جنوری 1931 کو کوہاٹ کے علاقے میں پیدا ہوئے اگر ان کے اصل نام کو دیکھا جائے تو ان کا اصل نام سید احمد شاہ تھا ۔جب انھوں نے شعر و شاعری میں قدم رکھا تو اپنے نام کے ساتھ فراز کا تخلص لگانا شروع کردیا جسکے بعد وہ احمد فراز کے نام سے کافی مقبول ہوگئے۔
تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز اپنے آبائی شہر کوہاٹ سے ہی کیا لیکن بعد میں کچھ اہم مسائل کی بناء پر کوہاٹ سے پشاور منتقل ہو گئے ایڈورڈ کالج پشاور میں تعلیم کے دوران ریڈیو پاکستان کے لئے فیچر لکھنے شروع کئے اور بطور رائٹر منتخب ہوئے۔ جب ان کا پہلا شعری مجموعہ "تنہا تنہا" شائع ہوا تو وہ بی ۔ اے میں تھے اردو اور فارسی میں ایم ۔ اے کیا۔ تعلیم مکمل ہونے پر ریڈیو پاکستان سے علیحدہ ہوگئے اور یونیورسٹی میں بطور لیکچررشپ حاصل ہونے پر پڑھانا شروع کر دیا۔
یونیورسٹی میں لیکچرر شپ کے دوران ان کا دوسرا مجموعہ "دردآشوب" چھپا جس کی بناء پر انھیں پاکستان رائٹرز گڈز کی جانب سے "آدم جی" ایوارڈ عطا کیا گیا۔ یونیورسٹی کی ملازمت کے بعد پاکستان نیشنل سینٹر پشاور کے ڈاریکٹر مقرر ہوئے۔جنرل ضیاء کے دور میں مجبور جلا وطنی اختیار کرنی پڑی۔ انھوں نے اور بھی متعدد غزلیں لکھی جن پر ان کو بہت پزیرائی ملی اور بہت سے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
1988 میں بھارت میں فراق گورکھ پور ایوارڈ سے نوازا گیا کیونکہ ان کی شاعری کے چرچے پوری دنیا میں تھے۔ 1990 میں اباسین ایوارڈ حاصل کیا اکیڈمی آف اردو لٹریچر کینڈا نے بھی انھیں1991 میں ایوارڈ دیا.بھارت میں "ٹاٹا" ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ان کی عملی زندگی پرلطف تھی ان کی زندگی میں بہت سادگی تھی ان کی ایک خاص عادت وہ روٹھتے اور خفا بہت تھے اور پھر منانے کے لئے انتظار کیا کرتے تھے یہ عادت ان کی بچپن کی تھی منانے والوں کی تعداد کی زیادتی کی وجہ سے یہ عادت اور پختہ ہو گئی۔ احمد فراز کی شاعری میں رومانی کی انتہائی دیکھائی دیتی ہے اس لئے محبت کے پجاری احمد فراز کی شاعری کے دیوانے ہیں ان کی رومانی شاعری میں تمام جذبے ،کیفیات ،حالات و واقعات اور وسوسے موجود ہیں جو محبت کے سفر میں میں لازم طور پر آتے جاتے رہتے ہیں اس لئے محبت کے پجاری اپنے پیار و محبت کے اظھار کے لئے احمد فراز صاحب کی شاعری کو اپنی زندگی کا ایک حصہ سمجھتے ہیں۔احمد فراز صاحب نے متعدد ممالک کے دورے کئیے ان کا کلام علی گڑھ یونیورسٹی کے نصاب میں شامل ہے جامعہ ملیہ بھارت میں ان پر پی ایچ ڈی کا مکالمہ لکھا گیا جس کا موضوع فراز کی غزل ہے۔ان کی شاعری کا مختلف زبانوں میں ترجمہ کیا گیا ہے جسمیں انگریزی ،فرانسیسی ،ہندی،روسی،پنجابی اور جرمن زبان شامل ہے۔
ان کو فوج میں ملازمت کا بہت شوق تھا لیکن یہ خواہش ان کی پوری نہ ہو سکی۔ ذوالفقار علی بھٹو کے دور میں "اکادمی ادبیات" کے پہلے ڈائریکٹر بن گئے۔ جنرل ضیا الحق مارشل لاء کے دور کے خلاف کافی نظمیں لکھیں جن کو بہت شہرت ملی۔شاعروں میں یہ کلام پڑھنے پر ان کو حراست میں لے لیا گیاجسکے بعد ان کو خود ساختہ جلاوطنی اختیار کرنا پڑی۔مشرف دور میں ان کو ہلال امتیاز سے نوازا گیا۔ ان کا کلام معروف گلوکاروں نے بھی گایا ان کا نعتیہ کلام بہت مقبول ہوا۔
25 اگست 2008 کو یہ بلند پایہ شاعر احمد فراز ہم سے ہمیشہ کے لئے بچھڑ گئے اور اپنی اچھی یادیں چھوڑ گئے۔ اسلام آباد میں ان کو دفن کیا گیا لیکن شاعری کے بل بوتے پر وہ آج بھی لوگوں کے دلوں میں ویسے ہی زندہ ہیں اور ہمیشہ زندہ رہیں گے۔
 

افضل گوہرؔ راؤ کا تعارف Afzal rao gohar A Famous Urdu Poetess


افضل گوہرؔ راؤ کا یومِ پیدائش
 Feb 01, 1965


افضل گوہر راؤ یکم فروری 1965ء میں ملتان کی تحصیل شجاع آباد کے ایک گاؤں میں پید
ہوئے لیکن ان کا بچپن گاؤں میں گزا  

ابتدائی تعلیم سرکاری سکول پھلروان سے حاصل کی۔ 1982ء میں گونمنٹ کالج سرگودھا سے ایف اے پاس کیا اور پھر حالات کچھ ایسے تھے کہ آگے نہ پڑھ سکے۔1992ء میں پاک فوج میں بطور فزیو تھراپسٹ ملازمت اخیتیار کی اور 23 سال فوج کی ملازمت میں گزارے۔ ان کے چھ مجموعے شائع ہو کر پذیرائی پا چکے ہیں ۔ جن کے نام یہ ہیں ۔ " خوش نما" ۔ "ہجوم" ۔ "رمق" ۔ "ہم قدم"۔ " جھلک" اور "اچانک" اور " گذشتہ کلیات" اور تحقیقی و تنقیدی مطالعہ براۓ ایم اے اردو یونیورسٹی آف سرگودھا ۔۔افضل گوہرّ راؤ کو پرندوں اور جانوروں سے بہت محبت ہے اسی وجہ سے ان کی شاعری میں پرندوں کا ذکر ہمیں اکثر نظر آتا ہے ۔

انتظار حسین کا تعارف حالات زندگی Poet , Intzar hussain,


انتظار حسین  
جناب انتظار حسین 21 دسمبر 1923ءکو میرٹھ ضلع بلند شہر میں پیدا ہوئے۔میرٹھ کالج سے بی اے کیا اورقیام پاکستان کے بعد لاہور میں قیام پذیر ہوئے جہاں پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے اردو کرنے کے بعدوہ صحافت کے شعبے سے وابستہ ہوگئے۔
انتظار حسین کا پہلا افسانوی مجموعہ ”گلی کوچے “ 19533ءمیں شائع ہوا۔ روزنامہ مشرق میں طویل عرصے تک چھپنے والے کالم لاہور نامہ کو بہت شہرت ملی۔ اس کے علاوہ ریڈیو میں بھی کالم نگاری کرتے رہے۔ افسانہ نگاری اور ناول نگاری میں ان کو ایک خاص مقام حاصل ہے۔
 
انتظار حسین اردو افسانے کا ایک معتبر نام ہونے کے ساتھ ساتھ اپنے اسلوب ، بدلتے لہجوں اور کرافٹنگ کے باعث آج بھی پیش منظر کے افسانہ نگاروں کے لیے بڑا چیلنج ہے۔ ان کی اہمیت یوں بھی ہے کہ انہوں نے داستانوی فضا ، اس کی کردار نگاری اور اسلوب کا اپنے عصری تقاضوں کے تحت برتاہے۔ان کی تحریروں کی فضا ماضی کے داستانوں کی بازگشت ہے۔ انتظار حسین نے اساطیری رجحان کو بھی اپنی تحریروں کا حصہ بنایا۔ان کے یہاں نوسٹیلجیا، کلاسیک سے محبت ،ماضی پرستی ، ماضی پر نوحہ خوانی اور روایت میں پناہ کی تلاش بہت نمایاں ہے۔ پرانی اقدارکے بکھرنے اور نئی اقدار کے سطحی اور جذباتی ہونے کا دکھ اور اظہار ، بہت جگہ پر انداز اور لہجہ بہت شدیدہوجاتا ہے۔ وہ علامتی اور استعاراتی اسلوب کے نت نئے ڈھنگ سے استعمال کرنے والے افسانہ نگار ہیں لیکن اپنی تمام تر ماضی پرپرستی اور مستقبل سے فرار اور انکار کے باوجود ان کی تحریروں میں ایک عجیب طرح کا سوز اورحسن ہے۔
 
انتظار حسین کی تصانیف میں آخری آدمی، شہر افسوس،آگے سمندر ہے، بستی، چاند گہن، گلی کوچے، کچھوے، خالی پنجرہ ،خیمے سے دور، دن اور داستان، علامتوں کا زوال، بوند بوند،شہرزاد کے نام، زمیں اور فلک اور، چراغوں کا دھواں،دلی تھا جس کا نام،جستجو کیا ہے ، قطرے میں دریاجنم کہانیاں، قصے کہانیاں،شکستہ ستون پر دھوپ ،سعید کی پراسرار زندگی، کے نام سر فہرست ہیں ۔
 
انتظار حسین پاکستان کے پہلے ادیب تھے جن کا نام مین بکر پرائز کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا تھا ۔ انھیں حکومت پاکستان نے ستارہ امتیاز اور اکادمی ادبیات پاکستان نے پاکستان کے سب سے بڑ ے ادبی اعزاز کمال فن ایوارڈ سے نوازا تھا ۔
انتظار حسین 2 فروری 20166 کو مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جاملے

فخرِ ادب … سید فخر الدین بَلّے (علیگ) کا تعارف ghazal, poetry, udru, Syed Fakhruddin bally (alyg) A Famous Urdu Poetess ,

فخرِ ادب … سید فخر الدین بَلّے (علیگ(
ڈاکٹر فوق کریمی (علیگ)
سیّد فخر الدین بَلّے نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سے جیالوجی میں ماسٹر کرنے کے ساتھ ادیب کامل کی سند امتیاز حاصل کی۔ سیّد فخر الدین بَلّے ماہنامہ ’’جھلک‘‘ علی گڑھ کے بانی مدیر اعلیٰ ہونے کے ساتھ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے انگریزی رسالے ’’دی یونین‘‘ کے ایڈیٹر بھی تھے۔ سائنس، ادب اور صحافت کے شعبوں میں اسی یونیورسٹی سے انکے جوہر کھلنا شروع ہوئے۔ مختار مسعود علیگ کے یہ الفاظ کہ ’’سیّد فخر الدین بَلّے ایسی ان گنت صلاحیتوں کی حامل شخصیت میری نظر سے نہیں گزری۔ ان سے مل لینے کے بعد ہر کسی کو اپنے اندر ایک خاص توانائی کا احساس ہوتا اور وہ اپنے اندر علم و ادب کی مہک محسوس کرنے لگتا۔ وہ میرا بے حد احترام کرتے اور میں ان کا نثر نگاری ہو یا شاعری‘ مذہب ہو یا ادب اور سیاست ہو یا صحافت ہر لحاظ سے ان کا مطالعہ بڑا وسیع ہے۔‘‘ مجھے یہ اعزاز حاصل ہے کہ میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے بالمقابل کریمی بلڈنگ میں رہائش پذیر تھا اور یوں میں نے علی گڑھ یونیورسٹی اور فخر الدین بَلّے کے زیر سایہ نشو و نما پائی۔ پروفیسر ڈاکٹر عاصی کرنالی کہتے ہیں کہ ’’سیّد فخر الدین بَلّے ایک شخص کا نہیں بلکہ ایک تہذیبی ادارہ کا نام ہے اور انکے زرخیز دماغ میں ایک کمپیوٹر نصب ہے جس میں حکمت الٰہی نے ان گنت اور بے حد و شمار علوم فیڈ کر دیئے ہیں جس کا ظہور حسب ضرورت ہوتا رہتا ہے۔ ہم ان مظاہر کو دیکھتے ہیں اور حیرت زدہ رہ جاتے ہیں۔ وہ عالم ‘ ادیب‘ شاعر‘ نقاد‘ محقق اور صحافی ہیں اور بے کراں علوم و فنون کے حامل ہیں لیکن بنیادی طور پر وہ ایک انسان ہیں۔ شریف‘ مہذب ‘ وضعدار‘ مخلص‘ خیر خواہ اور سراپا صداقت و محبت‘ اسی لئے انکی انسانی شخصیت پر اوصاف و صفاتِ عالیہ کے تمام لباس خوبصورت لگتے ہیں۔ فخر الدین بَلّے اپنے بارے میں ہمیشہ یہی کہتے تھے۔
سر اٹھا کر زمیں پر چلتا ہوں
سر چھپانے کو گھر نہیں نہ سہی
پیڑپودوں کی کچھ کمی تو نہیں
ایک سوکھا شجر نہیں نہ سہی
مگر ان کا ایک اور شعر بھی ہے جو رہ رہ کر یاد آتا اور تڑپاتا ہے :
الفاظ و صوت و رنگ و تصور کے روپ میں
زندہ ہیں لوگ آج بھی مرنے کے باوجود
 
جاوید قریشی بھی فخر الدین بَلّے کی خداداد فنی صلاحیتوں کے معترف ہیں۔ جب جاوید قریشی کو راولپنڈی آرٹس کونسل ایک غیر فعال ادارہ نظر آیا تو انہوں نے اسے فعال بنانے کیلئے سیّد فخر الدین بَلّے کا انتخاب کیا۔ جاوید احمد قریشی نے راولپنڈی آرٹس کونسل کے بعد فخر الدین بَلّے کو ایک اور چیلنج دیا۔ یہ ملتان آرٹس کونسل کا چیلنج تھا۔ ملتان آرٹس کونسل کے سربراہ کا چارج سنبھالتے ہی فخر الدین بَلّے نے ایک تہلکہ مچا دیا اور فخر الدین بَلّے کی شہرت کی گونج قومی اور بین الاقوامی سطح پر سُنائی دینے لگی۔ مجسمہ سازی‘ نقاشی‘ مصوری‘ خطاطی‘ موسیقی و سنگ تراشی‘ دینی مجالس و ادبی محافل ‘ دریچۂ صناعی اور مختلف فنون سے تعلق رکھنے والوں کی قابل رشک ستائش کے علاوہ ملتان آرٹس کونسل میں ملک کا پہلا 25 روزہ جشن تمثیل کہ جس نے سٹیج کی دنیا سے وابستہ لوگوں کو حیرت زدہ کر دیا، ان کا کارنامہ تھا۔ انہیں ’’مین آف دی سٹیج‘‘ کا گولڈ میڈل اور محسنِ فن کا خطاب بھی دیا گیا۔ خطاب تو انہیں ’’فخر ادب‘‘ کا بھی دیا گیا تھا۔ غالباً یہ 80ء کی دہائی تھی اور یہ تو اب سے چند برس پہلے کی بات ہے، جب راغب مُراد آبادی نے فرمایا تھا:
قوافی اب نہیں ہیں میرے پلے
مدد فرمائیں فخرالدین بَلّے
 
مگر برسوں پہلے علی گڑھ میں ہونے والے ایک مشاعرے میں مجروح سلطان پوری نے یہ شعر پڑھ کر حاضرین سے بے پناہ داد وصول کی تھی :
وہی ہے فخرِ ادب اور شہنشاہ سخن
نام سے بَلّے کے یہ سارا شہر جانے جسے
 
پروفیسر جگن ناتھ آزاد نے فخرالدین بَلّے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار ان الفاظ میں کیا ’’مجھے فخر الدین بَلّے سے نیاز مندی کا اعزاز حاصل ہے اور کون ہے جو اردو ادب کیلئے فخرالدین بَلّے کی خدمات کا معترف نہ ہو۔ ان کی نثر کو بڑے بڑے ممتاز اور معروف ثنر نگار رشک کی نظر سے دیکھتے اور پڑھتے ہیں اور انکی منفرد اور خوبصورت شعری تخلیقات کے سحر سے برسوں بھی آزاد ہونا مشکل ہے۔ میں خود کو فخر الدین بَلّے کی شاعری اور شخصیت کے مداحوں میں شمار کرتا ہوں۔‘‘سیّد فخر الدین بَلّے نے مولوی عبدالحق ‘ فراق گورکھپوری‘ تمنا بجنوری‘ پروفیسر ہادی حسن‘ ڈاکٹر ذاکر حسین‘ پنڈت برج نارائن‘ رشید احمد صدیقی‘ مولانا حسرت موہانی‘ علامہ خیر بھوروی‘ علامہ انور صابری‘ مولانا حسین احمد مدنی‘ آل احمد سرور اور جوش ملیح آبادی ایسی ہستیوں کی قربت‘ صحبت میں تربیت پائی۔ ان کو ادبی محافل کی شان اور جان کہا جاتا تھا۔ تب ہی تو ایک ایسی محفل سخن میں جب جگر مُراد آبادی سے کلام عطا کرنے کی درخواست کی گئی کہ جس میں فخر الدین بَلّے موجود نہ تھے تو انہوں نے بس ایک ہی شعر پر اکتفا کیا :
کیا کوئی شعر پڑھے آج کہ بلے کے بغیر
کاٹنے دوڑتی ہے محفلِ اشعار مجھے
وہ ایک خوددار انسان تھے۔ وہ گریڈ 200 میں تھے کہ جب ریٹائر ہوئے مگر وہ اپنی کوئی چھت تک نہ بنا سکے۔ درحقیقت وہ ایک درویش تھے‘ تصوف کے حوالے سے ان کا بہت کام ہے۔ ڈاکٹر این میری شمل‘ پیر حسام الدین راشدی اور ڈاکٹر وزیر آغا نے انہیں تصوف پر اتھارٹی قرار دیا۔ جون ایلیا نے انہیں ان الفاظ میں خراج پیش کیا ’’فخر الدین بَلّے تو جانِ جاناں ہیں۔ وہ یقیناً ایک خوبصورت اور معتبر شخصیت کے مالک ہیں۔ انکی نظم اور نثر معتبر ہے۔ فخر الدین بَلّے کی شخصیت تہذیبی ہے بلکہ ان کی شخصیت تہذیب اور معاشرے کے نمائندے جیسی ہے۔ فخر الدین بَلّے کی شخصیت کی طرح ان کی تخلیقات اور تخلیقات کی طرح شخصیت بھی متاثر کئے بغیر نہیں رہتی۔‘‘ اشفاق احمد کے خیال میں ’’سیّد فخر الدین بَلّے شعر و ادب کا ہی نہیں بحر تصوف کا بھی فخر ہیں۔‘‘ ملتان کے تاریخی ثقافتی تشخص کو اجاگر کرنے کیلئے سیّد فخر الدین بَلّے کی خواہش تھی کہ وہ یہاں کے ادب و ثقافت کیلئے ٹھوس کام کر جائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر عاصی کرنالی کے بقول ’’سیّد فخر الدین بلے کا یہ منصوبہ جامع اور ہمہ جہت تھا۔ وہ اس سرزمین کی تاریخ‘ تہذیب‘ تمدن‘ دین و تصوف‘ ادب اور آرٹ کے تمام ذخائر و خزائن کو محفوظ کرنا چاہتے تھے اور انہوں نے اس کام کا آغاز بھی کر دیا تھا۔ ملتان ہی میں انہوں نے اس غرض سے ایک تنظیم ’’قافلہ‘‘ کی بنیاد رکھی۔ یہ قافلہ ان کے ساتھ سفر میں رہا۔ وہ لاہورگئے تو قافلے کے پڑاؤ داتا کی نگری میں ہونے لگے اور انکی گونج سرحد پار بھی سُنائی دی۔ احمد ندیم قاسمی شریک محفل تھے۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ فخرالدین بَلّے صاحب کی پُرکشش شخصیت کا اعجاز ہے کہ ادب دوست قافلے کے پڑاؤ میں شرکت کے متمنی رہتے ہیں۔ وہ خود اپنے کلام سنانے سے گریزاں نظر آتے ہیں لیکن آنیوالے مہمانوں کی بھرپور پذیرائی کرتے ہیں۔‘‘ سید فخرالدین بَلّے نے سو سے زائد مطبوعات تالیف یا ترتیب دیں۔ جو مذہب و ادب ‘ ثقافت و سیاحت اور مختلف شخصیات اور موضوعات کے حوالے سے ہیں۔ ’’اسلام اور فنون لطیفہ‘‘ بلاشبہ سید فخرالدین بَلّے کا ایک تحقیقی اور تاریخی کارنامہ ہے۔



ہے آب آب موج بِپھرنے کے باوجُود
 
سید فخرالدین بلے علیگ



دُنیا سِمٹ رہی ہے بِکھیرنے کے باوجُود
راہِ فنا پہ لوگ سدا گامزن رہے
ہر ہر نفَس پہ موت سے ڈرنے کے باوجُود
اِس بحرِ کائِنات میں ہر کشتیِ انا
غرقاب ہوگئی ہے اُبھرنے کے باوجُود
شاید پڑی ہے رات بھی سارے چمن پہ اوس
بھیگے ہُوئے ہیں پُھول نِکھرنے کے باوجُود
زیرِ قدم ہے چاند، سِتارے ہیں گردِ راہ
دھرتی پہ آسماں سے اُترنے کے باوجُود
طوُفان میں ڈُوب کر یہ ہُوا مجھ پہ مُنکشف
پانی تھی صِرف، موج بِپھرنے کے باوجُود
میں اُس مقام پر تو نہیں آگیا کہِیں
ہوگی نہ صُبح رات گُزرنے کے باوجُود
الفاظ و صوت و رنج و تصوّر کے رُوپ میں
زِندہ ہیں لوگ آج بھی، مرنے کے باوجُود
اِبہامِ آگہی سے میں اپنے وجُود کا
اِقرار کر رہا ہُوں مُکرنے کے باوجُود
 
(سید فخرالدین بلے علیگ)

شوکت تھانوی كا تعارف حالت زندگی Shokat Thanwi A Famous Urdu Poetess poetry

شوکت تھانوی  
پاکستان کے اردو کے نامور مزاح نگار‘ شاعر اور صحافی جناب شوکت تھانوی کی تاریخ پیدائش 2 فروری 1904ء ہے۔
 
جناب شوکت تھانوی کا اصل نام محمد عمر تھا اور وہ بندرابن ضلع متھرا میں پیدا ہوئے تھے۔آبائی وطن تھانہ بھون ضلع مظفر نگر تھا اور اسی نسبت سے تھانوی کہلاتے تھے۔ وہ ایک طویل عرصے تک لکھنو میں مقیم رہے جہاں انہوں نے مزاح نگاری‘ شاعری اور صحافت کے میدانوں میں جھنڈے گاڑے۔ 1930ء میں نیرنگ خیال کے سالنامے میں ان کا مشہور مزاحیہ افسانہ ‘‘ سودیشی ریل‘‘ شائع ہوا جس کے بعد ان کا شمار اردو کے صف اول کے مزاح نگاروں میں ہونے لگا۔
 
قیام پاکستان کے بعد جناب شوکت تھانوی پاکستان منتقل ہوگئے اور پہلے کراچی اور پھر راولپنڈی میں مقیم ہوئے جہاں وہ روزنامہ جنگ راولپنڈی کے مدیر مقرر ہوئے تھے۔روزنامہ جنگ میں ان کے کالم ’’وغیرہ وغیرہ‘‘ اور پہاڑ تلے بھی قارئین میں بے حد مقبول تھے۔
 
جناب شوکت تھانوی کی تصانیف میں موج تبسم‘ بحر تبسم‘ دنیائے تبسم‘برق تبسم، سیلاب تبسم‘ سودیشی ریل‘ قاعدہ بے قاعدہ‘ نیلوفر‘ جوڑ توڑ‘ سنی سنائی‘ خدانخواستہ‘ بارخاطر ، ان کی خودنوشت سوانح ’’مابدولت‘‘ اور خاکوں کا مجموعہ شیش محل شامل ہیں۔
شوکت تھانوی4 مئی 19633ء کو لاہور میں وفات پاگئے اور وہیں حضرت میاں میر کے قبرستان میں سپرد خاک ہوئے۔


دھوکا تھا نگاہوں کا مگر خوب تھا دھوکا
 
مجھ کو تری نظروں میں محبت نظر آئی
!!

صغیر ملال كا تعارف حالت زندگی Sagheer malal A Famous Urdu Poetess


صغیر ملال  
26 جنوری 1992ء کو اردو کے معروف ادیب، شاعر اور مترجم صغیر ملال کراچی میں وفات پاگئے۔ صغیر ملال 15 فروری 1951ء کوراولپنڈی کے قریب ایک گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ انہوں نے بہت مختصر مگر بھرپور ادبی زندگی گزاری۔ ان سے ادبی حلقوں کو بہت سی توقعات وابستہ تھیں جو ان کی ناوقت موت کی وجہ سے ادھوری رہ گئیں۔صغیر ملال کے افسانوی مجموعے انگلیوں پر گنتی کا زمانہ، بے کار آمد، ناول آفرینش اور نابود، شعری مجموعہ اختلاف اور دنیا کی منتخب کہانیوں کا مجموعہ بیسویں صدی کے شاہکار افسانے کے نام سے اشاعت پذیر ہوئے تھے۔


اگر پڑ جائے عادت آپ اپنے ساتھ رہنے کی
یہ ساتھ ایسا ہے کہ انسان کو تنہا نہیں کرتا
.....
گھر کے بارے میں یہی جان سکا ہوں اب تک
جب بھی لوٹو کوئی دروازہ کھلا ہوتا ہے
.....
ہے ایک عمر سے خواہش کہ دور جا کے کہیں
میں خود کو اجنبی لوگوں کے درمیاں دیکھوں
......
تعجب ان کو ہے کیوں میری خود کلامی پر
ہر آدمی کا کوئی راز داں ضروری ہے
....
تیرے بارے میں اگر خاموش ہوں میں آج تک
پھر ترے حق میں کسی کا فیصلہ کیسے ہوا
.....
ان سے بچنا کہ بچھاتے ہیں پناہیں پہلے
 
پھر یہی لوگ کہیں کا نہیں رہنے دیتے

شاعر عبدالعزیز خالد كا تعارف حالت زندگی, Abdul aziz khalid A Famous Urdu Poetess ghazal, poetry

عبدالعزیز خالد کی وفات
28 جنوری 2010ء کو اردو کے نامور شاعر اور سابق سول سرونٹ عبدالعزیز خالد لاہور میں وفات پاگئے۔ عبدالعزیز خالد 14 جنوری 1927ء کو موضع پرجیاں کلاں تحصیل نکو در ضلع جالندھر میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اسلامیہ کالج لاہور کے فارغ التحصیل تھے اور کالج کے محلے کریسنٹ کے مدیر بھی رہے تھے۔ 1950ء میں وہ مقابلے کا امتحان پاس کرنے کے بعد انکم ٹیکس آفیسر مقرر ہوئے اور 13 جنوری 1987ء کو انکم ٹیکس کمشنر کے عہدے سے ریٹائر ہوئے۔ عبدالعزیز خالد شاعری میں ایک ممتاز اور منفرد اسلوب کے مالک تھے۔ انہوں نے اردو شاعری کو عربی ادبیات سے ہم آمیز کیا جس سے ان کی شاعری میں اس مشرقی روح کا احیا با انداز دگر ہوا جو مغربی اثرات سے گم ہوچلی تھی۔ عبدالعزیز خالد کی تصانیف کی فہرست بہت طویل ہے جن میں زرداغ دل، ماتم یک شہر آرزو، فار قلیط، طاب طاب، ثانی لاثانی، منحمنا، حمطایا، ماذ ماذ، کلک موج، برگ خزاں، دکان شیشہ گر، کف دریا، ورق نا خواندو، دشت شام، حدیث خواب، زنجیر رم آہو اور غزل الغزلات کے علاوہ سیفو، ٹیگور اور ہوچی منہ کی نظموں کے تراجم شامل ہیں۔ عبدالعزیز خالد لاہور میں ڈیفنس کے قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔
.....

    غزل نخچیر ہوں میں کشمکشِ فکر و نظر کا
حق مجھ سے ادا ہو نہ در و بست ہنر کا


مغرب مجھے کھینچے ہے تو روکے مجھے مشرق
دھوبی کا وہ کتا ہوں کہ جو گھاٹ نہ گھر کا




دبتا ہوں کسی سے نہ دباتا ہوں کسی کو

قائل ہوں مساوات بنی نوع بشر کا




ہر چیز کی ہوتی ہےکوئی آخری حد بھی

کیا کوئی بگاڑے گا کسی خاک بسر کا




 پوشیدہ نہیں مجھ سےکوئی جزر و مدشوق

محرم ہوں صدا دلبر انگیختہ بر کا




 کیا شغل شجرکار ہے افکار سے بہتر

سودا سر شوریدہ میں گر ہو نہ ثمر کا




 کیوں سر خوش رفتار نہ ہو قافلۂ موج

رہزن کا ہے اندیشہ نہ غم زاد سفر کا




 ڈالی ہے ستاروں پہ کمند اہلِ زمیں نے

زہرہ کا وہ افسوں نہ فسانہ وہ قمر کا




ہر بات ہے خالد کی زمانے سے نرالی ب

اشندہ ہے شاید کسی دنیائے دگر کا
.....
  شعر
 عجب مقامِ تحیر ہے جائے استعجاب
شبِ وصال کو ہم گفتگو میں کھو آئے
.....
             اشعار
 رِم جھم برس رہی ہے گھٹا، جی نڈھال ہے
اے یارِ دل نواز! شبِ برشگال ہے




 اے بے قرار، فجر کا تارا ہوا طلوع

اے سوگوار، کس لیے آشفتہ حال ہے ؟
....
           اشعار  گر آرزوے ہم آغوشیِ نگار کرو گے
تو رفتہ رفتہ رہِ ترک اختیار کرو گے
 نہ درد کا کہیں درماں ، نہ زخم کا کہیں مرہم
خرابے ہجر کے کیسے اکیلے پار کرو گے ؟
....
 غزل
 راہِ اقلیمِ عدم میں رکھ قدم آہستہ تر
کر تب و تابِ دلِ پُرخوں کو کم آہستہ تر




 موجِ گرداب و کفِ دریا نہیں صحرا میں کیا

بھر طرارے اے غزالِ تازہ رَم آہستہ تر




 ذوقِ نغمہ آنچ کھاتا ہے نوائے تیز سے

چاہیے موجِ نفس کا زیر و بم آہستہ تر
...
  شعر
 پرندے آشیانوں کو، مویشی مرغزاروں کو
 مگر تیری طرف اُڑ کر دلِ مستانہ جاتا ہے

عطاء الحق قاسمی كا تعارف حالت زندگی Ataulhaq qasmi A Famous Urdu Poetess


عطاء الحق قاسمی  
 
عطاء الحق قاسمی پاکستان میں ایک طرح دار ادیب، سفرنامہ نگار اور مزاحیہ کالم نگار ہیں۔ وہ ایک طویل عرصے سے روزنامہ جنگ میں لکھ رہے ہیں۔ وہ یکم فروری 1943ء کو متحدہ ہندوستان کے شہر امرتسر میں پیدا ہوئے۔ انہیں ناروے اور تھائی لینڈ میں پاکستانی سفارت خانوں میں بطور سفیر فرائض سر انجام دینے کا اعزاز حاصل ہے۔ اب ان کا ایک بیٹا یاسر پیر زادہ بھی اردو کا لکھاری ہے۔
......
آئے ہیں لوگ رات کی دہلیز پھاند کر
ان کے لیے نوید سحر ہونی چاہیئے
.......
دلوں سے خوف نکلتا نہیں عذابوں کا
زمیں نے اوڑھ لیے سر پر آسماں پھر سے
......
گم ہوا جاتا ہے کوئی منزلوں کی گرد میں
زندگی بھر کی مسافت رائیگاں ہونے کو ہے
......
جس کی خاطر میں بھلا بیٹھا تھا اپنے آپ کو
اب اسی کے بھول جانے کا ہنر بھی دیکھنا
......
لگتا نہیں کہ اس سے مراسم بحال ہوں
میں کیا کروں کہ تھوڑا سا پاگل تو میں بھی ہوں
.......
اسے اب بھول جانے کا ارادہ کر لیا ہے
بھروسہ غالباً خود پر زیادہ کر لیا ہے
وہ ایک شخص کہ منزل بھی راستا بھی ہے
وہی دعا بھی وہی حاصل دعا بھی ہے
.......
یہ کس عذاب میں اس نے پھنسا دیا مجھ کو
 
کہ اس کا دھیان کوئی کام کرنے دیتا نہیں





وہ گرد ہے کہ وقت سے اوجھل تو میں بھی ہوں
پھر بھی غبار جیسا کوئی پل تو میں بھی ہوں

خواہش کی وحشتوں کا یہ جنگل ہے پر خطر
مجھ سے بھی احتیاط کہ جنگل تو میں بھی ہوں

لگتا نہیں کہ اس سے مراسم بحال ہوں
میں کیا کروں کہ تھوڑا سا پاگل تو میں بھی ہوں

وہ میرے دل کے گوشے میں موجود ہے کہیں
اور اس کے دل میں تھوڑی سی ہلچل تو میں بھی ہوں

نکلے ہو قطرہ قطرہ محبت تلاشنے
دیکھو ادھر کہ پیار کی چھاگل تو میں بھی ہوں

کیسے اسے نکالوں میں زندان ذات سے
زندان ذات ہی میں مقفل تو میں بھی ہوں

ماضی کے آئنے میں عطاؔ کوئی خوش ادا
 
شکوہ کناں تھا کہتا تھا سانول تو میں بھی ہوں

علامہ سیماب اکبر آبادی کا تعارف Alama Semab Akbar abadi A Famous Urdu Poetess



علامہ سیماب اکبر آبادی

۔
علامہ سیماب اکبر آبادی آگرہ (اکبر آباد) 5 جون 18800ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا۔ وہ شاعری میں داغ دہلوی کے شاگرد تھے مگر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ خود ان کے ڈھائی ہزار تلامذہ ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے تھے۔
 علامہ سیماب اکبر آبادی کو اردو، فارسی اور ہندی زبان کے قادر الکلام شعرا میں شمار کیا جاتا ہے ان کی تصانیف کی تعداد 300 کے لگ بھگ ہے۔ انتقال سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے قرآن پاک کا منظوم ترجمہ وحی منظوم کے نام سے مکمل کیا تھا۔ 31جنوری1951ء کو علامہ سیماب اکبر آبادی انتقال کرگئے۔وہ کراچی میں قائداعظم کے مزار کے نزدیک آسودۂ خاک ہیں۔
 سیماب اکبرآبادی : ایوان غزل کا منفرد شاعر



سیمابؔ اکبرآبادی کا شمار ان خوش نصیب شعرأ میں ہوتا ہے، جنھیں گزرتے وقت کے ساتھ فراموش نہیں کیا گیا۔ اکبرآباد موجودہ آگرہ میں جون ۱۸۸۰ میں پیدا ہونے اس شاعر کو لوگ آج بھی اسی شان سے ان کے زبان زد خاص و عام اشعار کے ساتھ یاد کرتے ہیں ۔ سیماب اکبرآبادی کا اصل نام عاشق حسین اور ان کے والد کا نام مولوی محمد حسین تھا ۔ ان کا شمار بیسویں صدی کے اوائل کے ان شعراء میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف اصناف سخن مثلاً غزل، نظم، قصیدہ ، رباعی، مثنوی، مرثیہ، سلام ، نوحہ اور نعت وغیرہ میں فکری و فنّی التزام کے ساتھ کامیاب اور صحت مند تجربے کرکے شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔ ؂

میخانۂ سخن کا گدائے قدیم ہوں
ہر رنگ کی شراب پیالے میں ہے مرے
(سیمابؔ)
 سیمابؔ غزل کے سلسلے میں ہمیشہ تذبذب کے شکار رہے ۔ اس کی وجہ میرے خیال میں اس وقت ایک جانب غزل کی مقبولیت اور دوسری طرف حالیؔ وغیرہ کی مخالفت تھی جس کی بنا پر سیمابؔ کہتے نظر آتے ہیں کہ ۔
’’ ایک غزل کی جامعیت بعض اوقات ہزاروں نظموں سے بڑھ جاتی ہے۔‘‘
(کلیم عجم۔ خطبات ،۲)
دوسری طرف سیماب ؔ کا یہ خیال بھی ملتا ہے کہ___
 میں غزل میں پاکیزہ تغزل کا مخالف نہیں ، لیکن شاعری کو محض تغزل تک محدود رکھنا بھی نہیں چاہتا ، میں جانتا ہوں کہ اردو شاعری میں غزل اس وقت ایک مدقوق مریضہ کی حیثیت رکھتی ہے اور اندیشہ ہے کہ اگر اسے صحیح صورت میں زندہ رکھنے کی کوشش نہیں کی گئی تو وہہمیشہ کے لئے فنا ہو جائے گی۔‘‘
اس کے بعد سیمابؔ اپنے خیال کو بھی رد کرتے ہیں اور فرماتے ہیں:
 ’’ میں نظم کو غزل پر ترجیح دیتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ شعراء غزل سے زیادہ نظم گوئی کی طرف متوجہ ہوں ۔ اس لئے کہ غز ل جس چیز کا نام ہے ، وہ اپنی قدامت و کہنگی کی وجہ سے اب زیادہ کار آمد نہیں رہی۔ شعرا ء منتفر نہاس صنف کو بہ تمام و کمال پامال اور ختم کرچکے ہیں___منتہیٰ شعراء کے لئے بھی غزل میں اجتہاد ایجاد کی گنجائش بہت کم باقی ہے ۔مگر نظم کا میدان ہنوز وسیع ہے۔اور یہ صنف سخن اردو شاعری کو کارآمد اور مفید بنا سکتی ہے اس لئے زیادہ تر توجہ اس کی طرف ہونا چاہئے۔‘‘
 سیمابؔ نظم کو غزل پر کیوں ترجیح دیتے ہیں اس کی وجہ سیمابؔ کے عہد کی غزلوں کے مطالعہ سے واضح ہو جاتی ہے ۔ اور ان اسباب کا بھی پتا چلتا ہے ، جن کے باعث سیمابؔ نے غزل کو قدامت پسند صنف سخن ٹھہرایا اور اس کی جانب توجہ نہ دینے کی تلقین کی۔
 سیمابؔ جس عہد میں سانس لے رہے تھے اس عہد اور اس زمانہ میں انسان مختلف قسم کے مسائل سے دوچار تھا ۔غلامی کا طوق گلے میں تھا ۔ عزت وقار ، خاندانی روایتیں اور قدریں دم توڑتی نظر آرہی تھیں ۔ روزی روٹی کا مسئلہ عفریت کی طرح سامنے کھڑا تھا ۔ انقلابی طاقتیں بھی سر ابھار رہی تھیں ۔ان حالات میں ہمارے شعراء جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وقت کا نباض ہوتا ہے ۔ وہ حسن و عشق ، جام و صبواور شمع و پروانہ کی باتیں اپنی غزلوں میں کررہے تھے ۔ اس امر کو ایک حساس شاعر کیونکر برداشت کرسکتا تھا۔ اس لئے سیمابؔ یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ ___
 ’’ ایک شاعر اگر اسے اپنے فرض کا احساس ہے اور وہ زمانہ کا نبض شناس ہے توہزاروں نبرد آزما جوانوں سے بہتر ہے۔‘‘
 سیمابؔ ہمیشہ شاعری میں صحت مند رویے کے پیرو کا ر رہے اور وہ چاہتے تھے کہ وہ دوسرے شعراء خواہ وہ ان کے ہم عصر ہوں یا ان کے شاگرد ، شاعری میں حسن و عشق ، گل و بلبل، شمع و پروانہ اور جام وصبو وغیرہ جیسے پرانے اور روایتی موضوعات کو جگہ دے کر صرف تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ وقت کے اہم تقاضوں کو سمجھیں اور بلند خیالی اور بلند نگاہی کے ساتھ ساتھ اپنے مشاہدے اور مطالعے کا ثبوت دیتے ہوئے اول درجہ کی شاعری کا نمونہ پیش کریں اور شاعری کے وقار اور عظمت کو بلند کریں ۔ گیا (بہار) میں منعقدہ ۲۴؍ دسمبر ۱۹۲۲ء کے ایک مشاعرے میں اپنے پہلے خطبہ میں سیمابؔ نے ان ہی باتوں کی جانب اشارہ کیا تھا۔
 ’’ اردو شاعری کی اجزائے ترکیبی جب تک صرف گل و بلبل ، شمع و پروانہ ، سرو قمری اور شانہ و زلف سے وابستہ رہے ، شاعری کو صرف تفریح کی خاطر ایک ذریعۂ مسرور سمجھی گئی ۔ لیکن قدرت نے لکھنؤ، دہلی اور پانی پت کے بعض فاضل عمائدین کے دماغ کو انوار شاعری سے تجلی کرکے دنیائے سخن کی فضائے بسیط پر رشد و ہدایت کی بجلیاں چمکائیں۔‘‘
 لیکن ایسی بات بھی نہیں کہ ایسی شاعری جس کے سیمابؔ مخالف تھے ، صرف غزلوں میں ہی پائی جاتی تھیں ۔ بلکہ اس زمانے کی نظموں میں بھی اسی طرح کے اظہار جگہ پاتے تھے۔پھر بھی غزل کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ۔جس وجہ کر سیمابؔ اس سلسلے میں برابر تذبذب میں مبتلا رہے اور خود بھی خوب سے خوب تر غزلیں کہتے رہے۔لیکن اس احتیاط کے ساتھ کہ ؂
شگفتِ خاطر اے سیمابؔ تھی جو شاعری پہلے
طبیعت پر وہ اب اک بار سا معلوم ہوتی ہے
 سیماب ؔکی غزلیں ’’کلیم عجم ‘‘ سدرۃ المنتہیٰ سے ’’لوح محفوظ‘‘ تک پہنچتے پہنچتے ان کے فکرو خیال کی بلندی ، احساسات و جذبات کی رنگا رنگی ، حیات و کائنات کی تنقید ، تفسیر اور تعبیر تمام تر فنی بالیدگیوں کے ساتھ نظر آنے لگی تھیں اور اپنے مخصوص اور منفرد لب و لہجہ کی وجہ کر اپنے ہم عصر شعراء میں بہت زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کرچکی تھی ۔ جس سے ان کے ہم عصر شعرا ء کو حسد کا موقع ملا ۔ خاص طور پر سیماب ؔ کی غزل کا ایک شعر ؂
وہ سجدہ کیا رہے احساس جس میں سر اٹھانے کا
عبادت اور بقید ہوش توہین عبادت ہے
 اس سے مخالفت بڑھی اور ان کے ہم عصروں کو موقع ملا کفر کا فتویٰ صادر کرنے کا۔لیکن سیمابؔ نے کبھی ان سب باتوں کی پرواہ کی اور نہ ان فضولیات میں پڑے ۔بلکہ اپنے فکر و فن ،احساس و جذبات ، مطالعہ و مشاہدہ سے اردو شاعری کا دامن بھرتے رہے۔
 ’’کلیم عجم‘‘ اور سدرۃ المنتہیٰ ‘‘ سے ’’لوح محفوظ‘‘ تک سیماب ؔاکبر آبادی کی غزلیہ شاعری کا سفر خاصا طویل رہا ہے اور اس طویل سفر کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ آج جو غزلوں کا مزاج اور معیار بدلا ہوا دیکھنے کو مل رہا ہے اس کا کریڈٹ کسی حد تک سیمابؔ کو جاتا ہے کیونکہ سیمابؔ نے ہمیشہ ایسی غزلوں کی مخالفت کی جو صرف تفریح طبع کے لئے کی جاتی رہیں اور عصری مسائل اور عصری تقاضوں سے لا تعلق رہیں اس کے برعکس سیماب ؔنے اپنے ارد گرد کے حالات کا بغور مطالعہ و مشاہدہ کیا۔ اور انہیں اپنی غزلوں میں ایک نئے رنگ و آہنگ کے ساتھ پیش کیا ۔اسی لئے برسوں قبل کہے ہوئے سیمابؔ کے اشعار آج کے شاعرانہ مزاج کی نمائندگی کررہے ہیں ۔اس ضمن میں چند اشعار ملاحظہ فرمائیں ؂
کہانی میری روداد جہاں معلوم ہوتی ہے
جو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
دبا رکھا تھا جس کو ضبط نے غربت کے سینے میں
وہ شورش اب جہاں میں جابجا معلوم ہوتی ہے
٭
ہیں اب آزاد مثلِ نکہت و رنگ چمن ہم بھی
وطن کو چھوڑ کر سمجھے ہیں مفہوم وطن ہم بھی
٭
جسے نہ تجربہ ہو رنج نا رسائی کا
وہ کارواں ہیں میرے پیر کارواں نہ بنے
٭
کل کسی قافلے میں جن کا نہ تھا کوئی مقام
آج وہ قافلہ سالار نظر آتے ہیں
تغیرات ہیں مجھ میں بھی زندگی کی طرح
کبھی کسی کی طرح ہوں ، کبھی کسی کی طرح
٭
بھلادوں کس طرح سیمابؔ صد سالہ تعلق کو
مرا سرمایۂ ماضی ابھی ہندوستان میں ہے
٭
کہاں ہے سیمابؔ کا وہ دل اب جو اس کے پہلو میں جستجو کی
گھٹا ہوا سا دھواں ملے گا ، اڑی ہوئی خاک میں ملے گی
٭
نہیں جس میں تحمل مشکلات راہ منزل کا
وہ پچھتائے گا اے سیمابؔ میرا ہم سفر ہوکر
٭
مجھے کیوں انقلاب حال پر سیمابؔ حیرت ہو
کہ ایسے انقلاب آتے رہتے ہیں ہر زمانے میں
٭
شعر یوں کہتا ہے بے فکر و تکلف سیمابؔ
جیسے اس شخص کو الہام ہوا کرتا ہے
٭
 بہت سارے ایسے اشعار سیمابؔ کی غزلوں میں ملتے ہیں جو انقلابیت، وطن دوستی ، ترک وطن کا کرب، وطن کی یاد، دوستوں کی رفاقت ، حیات و کائنات کے اسرار ورموز ، خدا کیقدرت اور اس کی کرشمہ سازیاں وغیرہ جیسے اہم موضوعات میں رومانیت و اشاریت کا حسین امتزاج موجود ہیں۔
 سیماب ؔکی ابتدائی غزلوں میں رومانیت اور مناظرِ فطرت کی ایسی کیفیات پوری شدت کے ساتھ ملتی ہیں ،جس میں جذباتیت بھی ہے اور احساس کی رنگینیاں بھی ۔لیکن عریانیت یا عامیانہ اور سطحی باتوں کا کہیں پر بھی دخل نہیں ہے۔ اس سے سیمابؔ نے ہمیشہ پرہیز کیا۔ ؂




وقت تنہائی میں مشکل سے کٹے
تیرے وعدوں کا سہارا گر نہ ہو
٭
مطمح عشق کہاں حسن کم آویز کہاں
آپ کرتے ہیں وفا ، شرم مجھے آتی ہے
٭
حُسن دنیا میں ہے جب تک باقی
ترک دنیا مری نیّت میں نہیں

Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)