Saturday 4 February 2017

علامہ سیماب اکبر آبادی کا تعارف Alama Semab Akbar abadi A Famous Urdu Poetess



علامہ سیماب اکبر آبادی

۔
علامہ سیماب اکبر آبادی آگرہ (اکبر آباد) 5 جون 18800ء میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام عاشق حسین صدیقی تھا۔ وہ شاعری میں داغ دہلوی کے شاگرد تھے مگر ایک وقت ایسا بھی آیا کہ خود ان کے ڈھائی ہزار تلامذہ ہندوستان بھر میں پھیلے ہوئے تھے۔
 علامہ سیماب اکبر آبادی کو اردو، فارسی اور ہندی زبان کے قادر الکلام شعرا میں شمار کیا جاتا ہے ان کی تصانیف کی تعداد 300 کے لگ بھگ ہے۔ انتقال سے کچھ عرصہ قبل انہوں نے قرآن پاک کا منظوم ترجمہ وحی منظوم کے نام سے مکمل کیا تھا۔ 31جنوری1951ء کو علامہ سیماب اکبر آبادی انتقال کرگئے۔وہ کراچی میں قائداعظم کے مزار کے نزدیک آسودۂ خاک ہیں۔
 سیماب اکبرآبادی : ایوان غزل کا منفرد شاعر



سیمابؔ اکبرآبادی کا شمار ان خوش نصیب شعرأ میں ہوتا ہے، جنھیں گزرتے وقت کے ساتھ فراموش نہیں کیا گیا۔ اکبرآباد موجودہ آگرہ میں جون ۱۸۸۰ میں پیدا ہونے اس شاعر کو لوگ آج بھی اسی شان سے ان کے زبان زد خاص و عام اشعار کے ساتھ یاد کرتے ہیں ۔ سیماب اکبرآبادی کا اصل نام عاشق حسین اور ان کے والد کا نام مولوی محمد حسین تھا ۔ ان کا شمار بیسویں صدی کے اوائل کے ان شعراء میں ہوتا ہے جنہوں نے مختلف اصناف سخن مثلاً غزل، نظم، قصیدہ ، رباعی، مثنوی، مرثیہ، سلام ، نوحہ اور نعت وغیرہ میں فکری و فنّی التزام کے ساتھ کامیاب اور صحت مند تجربے کرکے شہرت اور مقبولیت حاصل کی۔ ؂

میخانۂ سخن کا گدائے قدیم ہوں
ہر رنگ کی شراب پیالے میں ہے مرے
(سیمابؔ)
 سیمابؔ غزل کے سلسلے میں ہمیشہ تذبذب کے شکار رہے ۔ اس کی وجہ میرے خیال میں اس وقت ایک جانب غزل کی مقبولیت اور دوسری طرف حالیؔ وغیرہ کی مخالفت تھی جس کی بنا پر سیمابؔ کہتے نظر آتے ہیں کہ ۔
’’ ایک غزل کی جامعیت بعض اوقات ہزاروں نظموں سے بڑھ جاتی ہے۔‘‘
(کلیم عجم۔ خطبات ،۲)
دوسری طرف سیماب ؔ کا یہ خیال بھی ملتا ہے کہ___
 میں غزل میں پاکیزہ تغزل کا مخالف نہیں ، لیکن شاعری کو محض تغزل تک محدود رکھنا بھی نہیں چاہتا ، میں جانتا ہوں کہ اردو شاعری میں غزل اس وقت ایک مدقوق مریضہ کی حیثیت رکھتی ہے اور اندیشہ ہے کہ اگر اسے صحیح صورت میں زندہ رکھنے کی کوشش نہیں کی گئی تو وہہمیشہ کے لئے فنا ہو جائے گی۔‘‘
اس کے بعد سیمابؔ اپنے خیال کو بھی رد کرتے ہیں اور فرماتے ہیں:
 ’’ میں نظم کو غزل پر ترجیح دیتا ہوں اور چاہتا ہوں کہ شعراء غزل سے زیادہ نظم گوئی کی طرف متوجہ ہوں ۔ اس لئے کہ غز ل جس چیز کا نام ہے ، وہ اپنی قدامت و کہنگی کی وجہ سے اب زیادہ کار آمد نہیں رہی۔ شعرا ء منتفر نہاس صنف کو بہ تمام و کمال پامال اور ختم کرچکے ہیں___منتہیٰ شعراء کے لئے بھی غزل میں اجتہاد ایجاد کی گنجائش بہت کم باقی ہے ۔مگر نظم کا میدان ہنوز وسیع ہے۔اور یہ صنف سخن اردو شاعری کو کارآمد اور مفید بنا سکتی ہے اس لئے زیادہ تر توجہ اس کی طرف ہونا چاہئے۔‘‘
 سیمابؔ نظم کو غزل پر کیوں ترجیح دیتے ہیں اس کی وجہ سیمابؔ کے عہد کی غزلوں کے مطالعہ سے واضح ہو جاتی ہے ۔ اور ان اسباب کا بھی پتا چلتا ہے ، جن کے باعث سیمابؔ نے غزل کو قدامت پسند صنف سخن ٹھہرایا اور اس کی جانب توجہ نہ دینے کی تلقین کی۔
 سیمابؔ جس عہد میں سانس لے رہے تھے اس عہد اور اس زمانہ میں انسان مختلف قسم کے مسائل سے دوچار تھا ۔غلامی کا طوق گلے میں تھا ۔ عزت وقار ، خاندانی روایتیں اور قدریں دم توڑتی نظر آرہی تھیں ۔ روزی روٹی کا مسئلہ عفریت کی طرح سامنے کھڑا تھا ۔ انقلابی طاقتیں بھی سر ابھار رہی تھیں ۔ان حالات میں ہمارے شعراء جن کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ وقت کا نباض ہوتا ہے ۔ وہ حسن و عشق ، جام و صبواور شمع و پروانہ کی باتیں اپنی غزلوں میں کررہے تھے ۔ اس امر کو ایک حساس شاعر کیونکر برداشت کرسکتا تھا۔ اس لئے سیمابؔ یہ کہنے پر مجبور ہوئے کہ ___
 ’’ ایک شاعر اگر اسے اپنے فرض کا احساس ہے اور وہ زمانہ کا نبض شناس ہے توہزاروں نبرد آزما جوانوں سے بہتر ہے۔‘‘
 سیمابؔ ہمیشہ شاعری میں صحت مند رویے کے پیرو کا ر رہے اور وہ چاہتے تھے کہ وہ دوسرے شعراء خواہ وہ ان کے ہم عصر ہوں یا ان کے شاگرد ، شاعری میں حسن و عشق ، گل و بلبل، شمع و پروانہ اور جام وصبو وغیرہ جیسے پرانے اور روایتی موضوعات کو جگہ دے کر صرف تفریح کا ذریعہ نہ بنائیں بلکہ وقت کے اہم تقاضوں کو سمجھیں اور بلند خیالی اور بلند نگاہی کے ساتھ ساتھ اپنے مشاہدے اور مطالعے کا ثبوت دیتے ہوئے اول درجہ کی شاعری کا نمونہ پیش کریں اور شاعری کے وقار اور عظمت کو بلند کریں ۔ گیا (بہار) میں منعقدہ ۲۴؍ دسمبر ۱۹۲۲ء کے ایک مشاعرے میں اپنے پہلے خطبہ میں سیمابؔ نے ان ہی باتوں کی جانب اشارہ کیا تھا۔
 ’’ اردو شاعری کی اجزائے ترکیبی جب تک صرف گل و بلبل ، شمع و پروانہ ، سرو قمری اور شانہ و زلف سے وابستہ رہے ، شاعری کو صرف تفریح کی خاطر ایک ذریعۂ مسرور سمجھی گئی ۔ لیکن قدرت نے لکھنؤ، دہلی اور پانی پت کے بعض فاضل عمائدین کے دماغ کو انوار شاعری سے تجلی کرکے دنیائے سخن کی فضائے بسیط پر رشد و ہدایت کی بجلیاں چمکائیں۔‘‘
 لیکن ایسی بات بھی نہیں کہ ایسی شاعری جس کے سیمابؔ مخالف تھے ، صرف غزلوں میں ہی پائی جاتی تھیں ۔ بلکہ اس زمانے کی نظموں میں بھی اسی طرح کے اظہار جگہ پاتے تھے۔پھر بھی غزل کی مقبولیت میں کمی نہیں آئی ۔جس وجہ کر سیمابؔ اس سلسلے میں برابر تذبذب میں مبتلا رہے اور خود بھی خوب سے خوب تر غزلیں کہتے رہے۔لیکن اس احتیاط کے ساتھ کہ ؂
شگفتِ خاطر اے سیمابؔ تھی جو شاعری پہلے
طبیعت پر وہ اب اک بار سا معلوم ہوتی ہے
 سیماب ؔکی غزلیں ’’کلیم عجم ‘‘ سدرۃ المنتہیٰ سے ’’لوح محفوظ‘‘ تک پہنچتے پہنچتے ان کے فکرو خیال کی بلندی ، احساسات و جذبات کی رنگا رنگی ، حیات و کائنات کی تنقید ، تفسیر اور تعبیر تمام تر فنی بالیدگیوں کے ساتھ نظر آنے لگی تھیں اور اپنے مخصوص اور منفرد لب و لہجہ کی وجہ کر اپنے ہم عصر شعراء میں بہت زیادہ شہرت اور مقبولیت حاصل کرچکی تھی ۔ جس سے ان کے ہم عصر شعرا ء کو حسد کا موقع ملا ۔ خاص طور پر سیماب ؔ کی غزل کا ایک شعر ؂
وہ سجدہ کیا رہے احساس جس میں سر اٹھانے کا
عبادت اور بقید ہوش توہین عبادت ہے
 اس سے مخالفت بڑھی اور ان کے ہم عصروں کو موقع ملا کفر کا فتویٰ صادر کرنے کا۔لیکن سیمابؔ نے کبھی ان سب باتوں کی پرواہ کی اور نہ ان فضولیات میں پڑے ۔بلکہ اپنے فکر و فن ،احساس و جذبات ، مطالعہ و مشاہدہ سے اردو شاعری کا دامن بھرتے رہے۔
 ’’کلیم عجم‘‘ اور سدرۃ المنتہیٰ ‘‘ سے ’’لوح محفوظ‘‘ تک سیماب ؔاکبر آبادی کی غزلیہ شاعری کا سفر خاصا طویل رہا ہے اور اس طویل سفر کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوتا ہے کہ آج جو غزلوں کا مزاج اور معیار بدلا ہوا دیکھنے کو مل رہا ہے اس کا کریڈٹ کسی حد تک سیمابؔ کو جاتا ہے کیونکہ سیمابؔ نے ہمیشہ ایسی غزلوں کی مخالفت کی جو صرف تفریح طبع کے لئے کی جاتی رہیں اور عصری مسائل اور عصری تقاضوں سے لا تعلق رہیں اس کے برعکس سیماب ؔنے اپنے ارد گرد کے حالات کا بغور مطالعہ و مشاہدہ کیا۔ اور انہیں اپنی غزلوں میں ایک نئے رنگ و آہنگ کے ساتھ پیش کیا ۔اسی لئے برسوں قبل کہے ہوئے سیمابؔ کے اشعار آج کے شاعرانہ مزاج کی نمائندگی کررہے ہیں ۔اس ضمن میں چند اشعار ملاحظہ فرمائیں ؂
کہانی میری روداد جہاں معلوم ہوتی ہے
جو سنتا ہے اسی کی داستاں معلوم ہوتی ہے
دبا رکھا تھا جس کو ضبط نے غربت کے سینے میں
وہ شورش اب جہاں میں جابجا معلوم ہوتی ہے
٭
ہیں اب آزاد مثلِ نکہت و رنگ چمن ہم بھی
وطن کو چھوڑ کر سمجھے ہیں مفہوم وطن ہم بھی
٭
جسے نہ تجربہ ہو رنج نا رسائی کا
وہ کارواں ہیں میرے پیر کارواں نہ بنے
٭
کل کسی قافلے میں جن کا نہ تھا کوئی مقام
آج وہ قافلہ سالار نظر آتے ہیں
تغیرات ہیں مجھ میں بھی زندگی کی طرح
کبھی کسی کی طرح ہوں ، کبھی کسی کی طرح
٭
بھلادوں کس طرح سیمابؔ صد سالہ تعلق کو
مرا سرمایۂ ماضی ابھی ہندوستان میں ہے
٭
کہاں ہے سیمابؔ کا وہ دل اب جو اس کے پہلو میں جستجو کی
گھٹا ہوا سا دھواں ملے گا ، اڑی ہوئی خاک میں ملے گی
٭
نہیں جس میں تحمل مشکلات راہ منزل کا
وہ پچھتائے گا اے سیمابؔ میرا ہم سفر ہوکر
٭
مجھے کیوں انقلاب حال پر سیمابؔ حیرت ہو
کہ ایسے انقلاب آتے رہتے ہیں ہر زمانے میں
٭
شعر یوں کہتا ہے بے فکر و تکلف سیمابؔ
جیسے اس شخص کو الہام ہوا کرتا ہے
٭
 بہت سارے ایسے اشعار سیمابؔ کی غزلوں میں ملتے ہیں جو انقلابیت، وطن دوستی ، ترک وطن کا کرب، وطن کی یاد، دوستوں کی رفاقت ، حیات و کائنات کے اسرار ورموز ، خدا کیقدرت اور اس کی کرشمہ سازیاں وغیرہ جیسے اہم موضوعات میں رومانیت و اشاریت کا حسین امتزاج موجود ہیں۔
 سیماب ؔکی ابتدائی غزلوں میں رومانیت اور مناظرِ فطرت کی ایسی کیفیات پوری شدت کے ساتھ ملتی ہیں ،جس میں جذباتیت بھی ہے اور احساس کی رنگینیاں بھی ۔لیکن عریانیت یا عامیانہ اور سطحی باتوں کا کہیں پر بھی دخل نہیں ہے۔ اس سے سیمابؔ نے ہمیشہ پرہیز کیا۔ ؂




وقت تنہائی میں مشکل سے کٹے
تیرے وعدوں کا سہارا گر نہ ہو
٭
مطمح عشق کہاں حسن کم آویز کہاں
آپ کرتے ہیں وفا ، شرم مجھے آتی ہے
٭
حُسن دنیا میں ہے جب تک باقی
ترک دنیا مری نیّت میں نہیں

No comments:

Post a Comment

Labels

aa ki kahawtain (13) Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) afzal rao gohar (4) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) alama semab akbar abadi (32) Aleppo (2) alif ki kahawtain (8) Allama Muhammad Iqbal (82) andra warma (2) Answer (4) anwar masuod (2) Auliya Allah (2) Aurat (6) aziz ajaz (3) Baa ki kahawtain (18) babu gopinath (2) Bahadur Shah Zafar (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) Children (2) China (2) chor (5) College (3) daal ki kahawtain (10) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) dhal ki kahawtain (2) DHRAAM (1) dil (2) Divorce (10) download (7) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) elam (5) eman (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) faraiz (6) Fatawa (14) Finance (7) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) Hadisa (2) hadisain (223) Hajj (3) halaku khan (2) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) haya (4) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) Ibn e Insha (87) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) Imran Sereis Novels (8) India (3) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) Intzar hussain (2) Ishq (3) islamic (319) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) jeem ki kahawtain (13) Jihad (2) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) Khawaja Haider Ali aatish (2) king (6) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) laam ki kahawtain (4) Letter (2) Love (5) maa (9) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) marriage (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) meem ki kahawtain (12) Menses (3) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) muskrahat (2) Mustahabbat (3) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) Novels (15) Novels Books (11) pa ki kahawtain (8) Pakistan (4) parveen shakir (50) poetry (1309) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) PROVERBS (370) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) Question (3) Qurbani (2) ra ki kahawtain (3) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) sabaq aamoz (55) Sabolate Aager (2) saghar nizami (2) saghar Siddiqui (226) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) saifuddin saif (2) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) sauod usmani (2) Sawal (3) School (3) seen ki kahawtain (10) Shakeel Badauni (2) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) syed moeen bally (2) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) ta ki kahawtain (8) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) toba (4) udru (14) UMRAH (3) University (2) urdu (239) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) URDU ENGLISH PROVERBS (42) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) URDU PROVERBS (202) urdu short stories (151) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Valentine Day (9) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) Wasi Shah (28) wow ki kahawtain (2) writers (2) Wudu (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) Zakat (3) zina (10)