خدا کرے کہ نیا سال سب کو راس آئے
صفحات
Saturday, 31 December 2016
Natija Phir Wahi Hoga Suna Hai Sal Badlay Ga " Urdu Poetry
ﻧﺘﯿﺠﮧ ﭘﮭﺮ ﻭﮨﯽ ﮨﻮﮔﺎ
ﺳُﻨﺎ ﮨﮯ ﺳﺎﻝ ﺑﺪﻟﮯ ﮔﺎ
ﭘﺮﻧﺪﮮﭘﮭﺮﻭﮨﯽ ﮨﻮﮞﮔﮯ
ﺷﮑﺎﺭﯼ ﺟﺎﻝ ﺑﺪﻟﮯ ﮔﺎ
ﺑﺪﻟﻨﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﺩﻥ ﺑﺪﻟﻮ
ﺑﺪﻟﺘﮯﮐﯿﻮﮞ ﮨﻮﮨﻨﺪﺳﮯﮐﻮ
ﻣﮩﯿﻨﮯ ﭘﮭﺮﻭﮨﯽ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ
ﺳُﻨﺎ ﮨﮯ ﺳﺎﻝ ﺑﺪﻟﮯ ﮔﺎ
ﻭﮨﯽ ﺣﺎﮐﻢ، ﻭﮨﯽ ﻏﺮﺑﺖ
ﻭﮨﯽ ﻗﺎﺗﻞ، ﻭﮨﯽ ﻏﺎﺻﺐ
ﺑﺘﺎﺅ ﮐﺘﻨﮯ ﺳﺎﻟﻮﮞ ﻣﯿﮟ
ﮨﻤﺎﺭﺍ ﺣﺎﻝ ﺑﺪﻟﮯ ﮔﺎ
شاعری بھی بارش ہے
شاعری
بھی بارش ہے
جب
برسنے لگتی ہے ۔۔۔۔۔۔
سوچ
کی زمینوں کو رنگ بخش دیتی ہے
لفظ
کو معانی کے ڈھنگ بخش دیتی ہے !!
نِت
نئے خیالوں کی کونپلیں نکلتی ہیں،
اور
پھر ۔۔۔۔۔۔۔۔ روانی پر یوں بہار آتی ہے،
جیسے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ٹھوس
پربت سے، گنگناتی وادی میں ۔۔۔۔۔۔
آبشار
آتی ہے !!
شاعری
بھی بارش ہے،
اُن
دلوں کی دھرتی پر ۔۔۔۔۔۔۔۔
غم
کی آگ نے جِن کو ۔۔۔۔۔۔۔راکھ میں بدل ڈالا
ذہن
و دِل کا ہرجذبہ ۔۔۔۔۔۔۔۔ جیسے خاک کرڈالا۔
ایسی
سرزمینوں پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بارشیں برسنے سے ۔۔۔۔۔۔۔ فرق کچھ نہیں پڑتا
Main Rat Sochta Raha Haram Kia Hai " Urdu Ghazal
گلاب"خواب"،
دوا، زہر، جام، کیا کیا ہے؟
میں آ گیا ہوں،،،،، بتا انتظام کیا کیا ہے؟
فقیر،
شاہ، قلندر، امام،، کیا کیا ہے؟
تجھے پتہ نہیں تیرا غلام کیا کیا ہے؟
امیرِ
شہر کے،،،، کچھ کاروبار یاد آئے
میں رات سوچ رہاتھا حرام کیا کیا ہے
میں
تم کو دیکھ کر ہر بات بھول بیٹھا ہوں
تم ہی بتاؤں مجھے تم سے کام کیا کیا ہے؟
تم ہی بتاؤں مجھے تم سے کام کیا کیا ہے؟
زمیں
پر سات سمندر سروں پر سات آکاش
میں کچھ نہیں ہوں مگر اہتمام کیا کیا ہے ؟
میں کچھ نہیں ہوں مگر اہتمام کیا کیا ہے ؟
Kutab Beni Ka Shoq "
رشک
آتا ہے پشاور صدر کی ایک اندرونی گلی میں اُس کتاب فروش پر .
میرا گزر ہفتے میں ایک بار اس گلی سے ہوتا تھا . مجھے اس گلی سے گزرتے ہوئے دو چیزوں کی عادت سی ہوگئی تھی .
جب بھی اس گلی سے گزر ہوتا تو اس ننے منے افغانی بچے کے ہاتھوں کا بنا ہوا آلو پڑاٹھہ ضرور کھا لیتا .
اور اس سے آگے گزرتے ہوئے اس کتاب فروش سے کوئی کتاب ضرور خریدتا .
میرا آلو پڑاٹھہ کھانے کی وجہ صرف یہی تھی کہ وہ بچہ بڑا محنتی تھا اور گھر والوں کا پیٹ لوگوں کا پیٹ بھر کر پالتا تھا .
مجھے درس نظامی کی کتابوں سے ہٹ کر مطالعہ کرنے کا وقت نہیں ملتا تھا . پھر بھی اس بوڑھے کتاب فروش سے اس لئے کتاب خریدتا تھا کہ جب بھی میں نےاسے دیکھا , کتاب پڑھتے ہوئے دیکھا . اس شخص کی کتب بینی نے مجھے اپنا دیوانہ بنالیا تھا .
عجیب شخص تھا وہ, کمال کا شوق و حافظہ رکھتا تھا, اِک مٹھاس سی تھی اس کی باتوں می جب وہ بولتا قاری بیٹا کیا حال ہے ? کونسی کتاب چاہئے ?
ہیمشہ کی طرح انہیں میرا ایک ہی جواب ہوتا
چچا جی وہ والی کتاب کیسی ہے اور وہ والی . پھر کہتا قاری بیٹا اس سے اچھی کتاب تمہیں نہ دوں ? .فورا سے کہہ دیتا جی چچا" جی "
تو وہ کتاب فروش چچا کہتے مجھے پتا ہے تم نے لینی وہی کتاب ہے جس کا انتخاب میں نے ہی کرنا ہوتا ہے .
پھر ایک کتاب کا انتخاب فرمالیتے
اور کہتے چلو اگلی جمعرات کو جب آؤگے نا تو اس سے بھی اچھی کتاب تہمارے لئے رکھوں گا .
آج ایک عزیز کے وال پر جب اُس کتاب فروش کی تصویر دیکھی تو بہت یاد آیا .
بس دل سے دعا نکلتی ہے رب کریم انہیں سلامت رکھے .سکھی رکھے.
. امین .
Child Labour
...........بچپن کی خوشیوں سے محروم بچہ ..................
سنا
ہے بچے ملک کے مستقبل ,سرمایہ اور اثاثہ ہیں .جب حالات سے مجبور ہوکر ہنسنے کھیلنے
کے دنوں میں کام کرنے نکل پڑتے ہیں . تو "چائلڈ لیبر "قانون بنانے والے
گھاس چرنے جاتے ہیں
.
بخدا دل دُکھتا ہے.
جب بچوں کو سٹیشنوں پر
ٹوکری لیے .
سڑک کنارے ریڑھیاں لگائے ہوئے
.
گلیوں کوچوں میں پاپڑ بیچتے ہوئے .اور ہوٹلوں پر
بچوں کو پلیٹیں صاف کرتے ہوئے یا پھر سزوکی پر کرایہ وصول کرتے دیکھتا ہوں .
بچوں کے کام کرنے میں سب سے بڑی وجہ جو دیکھنے
میں آتی ہے وہ غربت ہے۔
مہنگائی اور بے روز گاری کے اس دور میں بچوں کے
والدین کے پاس اتنے وسائل نہیں ہوتے کہ وہ اپنے بچوں کو باآسانی تعلیم دلاسکیں .
جب کہ بچوں سے ان کی بچپن کی خوشیاں چھین کر ان
سے مشقت کام لینا ان کی ذات کے لیے ذہنی,سماجی اور اخلاقی طور پر انتہائی خطر ناک
نقصان دہ ثابت ہوسکتے ہیں .
پر بھوک , ایسی چیز ہے جو ہر حدیں پار کرواتی ہے
.
اسی نوعیت کا ایک ننھا منا سا بچہ جس کا نام
"شانی" ہے.
لوہار بانڈہ مانسہرہ میں جب یہ بچہ روز سڑک کنارے
سیخیں بیچنے آتا ہے تو محلے کے بہت سارے بچے اس کے آس پاس جمع ہوتے ہیں .
آج دور سے 35 منٹ تک اس بچے کو دیکھتا رہا
"شانی" اپنے ہم عمر اور کچھ ہی بڑے بچوں سے نہایت پیار سے پیش آتا تھا .
میں انکے پاس گیا نام پوچھا .
چھوٹے کیا نام ہے ?
نام نہیں بتایا .
کہاں رہتے ہو ?
تو جواب ملا اسی محلے میں .
باپ کا نام کیا ہے ?
خاموش ہوا .
اچھا یہ سیخیں کیوں بیچتے ہو ?
تو کہنے لگا تمہارے بھائی ہیں ? میں نے کہا ہاں
ہیں .
تو کہنے لگا وہ سیخ کیوں نہیں بیچتے ?
مجھے لا جواب کردیا اس بچے نے . اور اوپر سے کہنے
لگا لگتا ہے بھائی کو سمجھ آ گئی ہے .
.وار پہ وار .
اتنی چھوٹی سی عمر اور ایسا جواب .
کاش کہ غربت کا مارا نہ ہوتا یہ بچہ .
کاش کہ اس کے ہاتھوں میں سپارہ, پنسل ,کاپی ہوتی
ہے . کاش کہ یہ غریب نہ ہوتا ہو آج محلے کے بچوں کے ساتھ یہ کھیل رہا ہوتا
Friday, 30 December 2016
Jadu Aur Eman
جادو
عامل ، بابا اور ايمان
آجکل جتنے لوگ عاملوں کے پیچھے (تعویزات) کیلئے پھرتے ہیں.
کاش کہ ان عاملوں کے بجائے مسجدوں میں جا کر اپنے رب کے سامنے ماتھا ٹیک دیا ہوتا
۔اپنے رب سے کچھ مانگ لیا ہوتا ۔ تو اللہ کی قسم ہمارے معاشرے سے بے سکونی ،
پرشانی کا نام ونشان تک باقی نہ رہتا.
ہر گھر میں کوئی نہ کوئی پرشانی ضرور ہے . اور
اسکا کوئی حل ہے تووہ اللہ سے مانگنا ،حلال کمائی، حلال کھانا، حلال پینا ہے ۔
زرا سوچو" جب ہمیں کوئی تکلیف ہوتی ہے یا کوئی پریشانی تو ہم لوگ باباؤں،
پیروں، عاملوں اور مولویوں کی طرف دوڑنے لگتے ہیں .اور ان میں بھی کوئی انسان کا
بچہ، مسلمان ہوتو زیادہ سے زیادہ قرآنی آیات اور مسنون دعاؤیں لکھ ،پڑھ کر پھونکے
گا،نا ۔
ارے بھائی
جسے آپ کی تکلیف سے زیادہ آپ کی جیب کی فکر ہو وہ کیا آپ کے دکھ ،درد کو سمجھے گا
۔اسے زیادہ سے زیادہ آپ کیساتھ ہمدردی ہی ہو سکتی ہے ۔
وہ
اپکی تکلیف و پریشانی کو فقط سمجھ سکتا ہوگا، پر تمہاری تکلیف کو تو دور نھیں
کرسکتا نا ۔راحت دینے والی ذات ہے تو وہ اللہ کی ہی ہے ، دکھ ،درد دور کرنے والی
ذات ہے تو وہ صرف ایک اللہ ہی ہے ۔
اور اگرکوئی
پریشانی میں مبتلا ہے تو اپنے رب کو ہی کیوں نھیں پکارتا. اس کیےسامنے فریاد کیوں
نھیں کرتا ۔ کہ باباؤں ،عاملوں ،حساب کرنے والے جادوگروں ،جھوٹے پیروں ، فراڈی
ملاؤں کی طرف دوڑ نے لگتا ہے ۔
آجکل جتنے
لوگ عاملوں کے پیچھے (تعویزات) کیلئے پھرتے ہیں.
کاش کہ ان عاملوں کے بجائے مسجدوں میں جا کر اپنے رب کے سامنے ماتھا ٹیک دیا ہوتا
۔اپنے رب سے کچھ مانگ لیا ہوتا ۔ تو اللہ کی قسم ہمارے معاشرے سے بے سکونی ،
پرشانی کا نام ونشان تک باقی نہ رہتا.
ہر گھر میں
کوئی نہ کوئی پرشانی ضرور ہے . اور اسکا کوئی حل ہے تووہ اللہ سے مانگنا ،حلال
کمائی، حلال کھانا، حلال پینا ہے ۔
زرا سوچو" جب ہمیں کوئی تکلیف ہوتی ہے یا کوئی پریشانی تو ہم لوگ باباؤں،
پیروں، عاملوں اور مولویوں کی طرف دوڑنے لگتے ہیں .اور ان میں بھی کوئی انسان کا
بچہ، مسلمان ہوتو زیادہ سے زیادہ قرآنی آیات اور مسنون دعاؤیں لکھ ،پڑھ کر پھونکے
گا،نا ۔
ارے بھائی
جسے آپ کی تکلیف سے زیادہ آپ کی جیب کی فکر ہو وہ کیا آپ کے دکھ ،درد کو سمجھے گا
۔اسے زیادہ سے زیادہ آپ کیساتھ ہمدردی ہی ہو سکتی ہے ۔وہ اپکی تکلیف و پریشانی کو
فقط سمجھ سکتا ہوگا، پر تمہاری تکلیف کو تو دور نھیں کرسکتا نا ۔راحت دینے والی
ذات ہے تو وہ اللہ کی ہی ہے ، دکھ ،درد دور کرنے والی ذات ہے تو وہ صرف ایک اللہ
ہی ہے ۔
اور اگرکوئی
پریشانی میں مبتلا ہے تو اپنے رب کو ہی کیوں نھیں پکارتا. اس کیےسامنے فریاد کیوں
نھیں کرتا ۔ کہ باباؤں ،عاملوں ،حساب کرنے والے جادوگروں ،جھوٹے پیروں ، فراڈی
ملاؤں کی طرف دوڑ نے لگتا ہے ۔
دیکھئے نا
ماں بچے کو روتے ہوئے کھبی نھیں دیکھ سکتی .اور اللہ رب العزت تو 70 ماؤں سے بھی
زیادہ مہربان ہیں۔
تو پھراللہ
رب العزت ہمیں کیسے بے یار و مدد گار چھوڑسکتے ہیں ۔کمی ہے تو اس کے سامنے سر جھکانے میں ہے
..کبھی سر جھکا کے دیکھ تو لو .اللہ کی قسم جو سکون ملے گا وہ کسی اور چیز سے کبھی
بھی نھیں ملے گا ۔
پھر دیکھنا
تکلیفیں کیسے دور ہوتی ہیں ۔
Finance
سوال: زکوة کے لغوی معنی بتائیے؟
جواب: پاکی اور بڑھو تری کے ہیں۔
سوال: زکوة کی شرعی تعریف کیجئے؟
جواب: مال مخصوص کا مخصوص شرائط کے ساتھ کسی مستحقِ زکوۃ کومالک بنانا۔
سوال: کتناسونا ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے سات تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
سوال: کتنی چاندی ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: ساڑھے باون تولہ یا اس سے زیادہ ہو۔
سوال: کتنا روپیہ ہوتو زکوۃ فرض ہوتی ہے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
سوال: کتنا مالِ تجارت ہوتو زکوۃ فرض ہوتی هے؟
جواب: اس کی مالیت ساڑھے باون تولہ چاندی کے برابر ہو۔
سوال: اگر
کچھ سونا ہے، کچھ چاندی ہے، یا کچھ سونا ہے، کچھ نقد روپیہ ہے، یا کچھ چاندی ہے، کچھ مالِ تجارت ہے، ان کو ملاک
دیکھا جائےتو ساڑھے باون تولے چاندی کی مالیت بنتی ہےاس صورت میں زکوۃ فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض ہے۔
سوال: چرنے والے مویشیوں پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
سوال: عشری زمین کی پیداوار پر بھی زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
سوال: ایک صاحب نصاب شخص کودرمیان سال میں ۳۵ہزار کی آمدنی ہوئی،تویہ۳۵ ہزار بھی اموالِ زکوۃ میں شامل کئے جائیں گے یا نہیں؟
جواب: شامل کئے جائیں گے۔
سوال: صنعت کار کے پاس دو قسم کا مال ہوتا ہے، ایک خام مال، جو چیزوں کی تیاری میں کام آتا ہے، اور دُوسرا تیار شدہ مال، ان دونوں قسم کے مالوں پر زکوٰة فرض ہےیانہیں؟
جواب: فرض ہے۔
سوال: مشینری اور دیگر وہ چیزیں جن کے ذریعہ مال تیار کیا جاتا ہے، ان پر زکوٰة فرض ہے یا نہیں؟
جواب: فرض نہیں ہے۔
سوال: استعمال والے زیورات پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ہے۔
سوال: زکوٰة انگریزی مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی یاہجری(قمری)مہینوں کےحساب سےنکالی جائےگی؟
جواب: قمری مہینوں کے حساب سے نکالی جائےگی۔
سوال: پلاٹ اگر اس نیت سے لیا گیا تھا کہ اس کو فروخت کریں گے اس پر زکوٰة واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
سوال: پلاٹ خریدتے وقت تو فروخت کرنے کی نیت نہیں تھی، لیکن بعد میں فروخت کرنے کا ارادہ ہوگیا تو اس پر زکوٰة واجب ہےیا نہیں؟
جواب: جب فروخت کردیا جاے اور رقم پر ایک سال گزر جاےتب زکوٰة فرض ہے .اگر پہلے سے صاحب نصاب ہےتو یہ رقم نصاب مین مل جاے گی۔
سوال: جو پلاٹ رہائشی مکان کے لئے خریدا گیا ہو اس پر زکوٰة ہےیا نہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: اگر پلاٹوں کی خرید و فروخت کا کاروبار کیا جائے اور فروخت کرنے کی نیت سے پلاٹ خریدا جائے توزکوۃ کس طرح ادا کی جائےگی؟
جواب: ان کی کل مالیت پر زکوٰة ہر سال واجب ہوگی۔
سوال: جو مکان کرایہ پر دیا ہے،اس کی زکوٰة کا کیا حکم ہے؟
جواب: اس کے کرایہ پر جبکہ نصاب کو پہنچے تو زکوٰة واجب ہوگی۔
سوال: حج کے لئے رکھی ہوئی رقم پر زکوٰة ہے یا نہیں؟
جواب: زکوٰة واجب ہے۔
سوال: کسی کوہم زکوٰة د یں اور اس کو بتائیں نہیں تو زکوٰة اداہوجائے گی یانہیں؟
جواب: ادا ہوجائے گی۔
سوال: ملازم نے اضافی تنخواہ کا مطالبہ کیاتو مالک نے زکوٰة کی نیت سے اضافہ کردیا کیا اس کی زکوٰة ادا ہوئی یا نہیں؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوئی۔
سوال: کیاانکم ٹیکس ادا کرنے سے زکوٰة ادا ہوجاتی ہے؟
جواب: زکوٰة ادا نہیں ہوتی۔
سوال: اپنے ماں باپ، اور اپنی اولاد، اسی طرح شوہر بیوی ایک دُوسرے کو زکوٰة دے سکتےہیں یانہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: جو لوگ خود صاحبِ نصاب ہوں ان کو زکوٰة دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال:آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان (ہاشمی حضرات) کو زکوٰة دے
سکتے ہیں یانہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: اپنے بھائی، بہن، چچا، بھتیجے، ماموں، بھانجے کو زکوٰة دینا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز ہے اگر مستحق ہیں ۔
سوال: آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے خاندان یعنی: آلِ علی، آلِ عقیل، آلِ جعفر، آلِ عباس اور آلِ حارث بن عبدالمطلب، ان پانچ بزرگوں کی نسل سے ہو تواس کو زکوٰة دی جاسکتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: اگرسید غریب اور ضرورت مند ہو تو ان کی خدمت کیسے کرنی چاہئے؟
جواب: زکوۃ وصدقات کےعلاوہ دُوسرے فنڈ سے۔
سوال: سادات کو زکوٰة کیوں نہیں دی جاتی؟
جواب: زکوٰة، لوگوں کے مال کا میل ہے۔
سوال: سیّد کی غیرسیّدبیوی جو زکوۃ کی
مستحق ہو زکوٰة دی جاسکتی ہےیا نہیں؟
جواب: اس کو زکوٰة دے سکتے ہیں۔
سوال: مال دار بیوی کا غریب شوہربیوی کے علاوہ دوسروں سےزکوٰة لے سکتا ہے یا نہیں؟
جواب: لے سکتا ہے۔
سوال: غیرمسلم کو نفلی صدقہ دےسکتے ہیں،کیا وہ زکوٰة اور صدقۂ فطر کےبھی مستحق ہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: مدارسِ عربیہ میں زکوٰة دینا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہےبوجہ دین کی اشاعت کے۔
سوال: صاحبِ نصاب لوگ بھی خود کو مسکین ظاہر کرکے زکوۃ حاصل کرلیتے ہیں، اس کاکیا حکم ہے؟
جواب: ان کو زکوٰة لینا حرام ہے۔
سوال: چندہ وصول کرنے والے کو زکوٰة سے مقرّرہ حصہ دینا جائزہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: زمین بارش کے پانی سے سیراب ہوتی ہے، تو پیداوار اُٹھنے کے وقت اس پر کتنا حصہ اللہ تعالیٰ کے راستے میں دینا واجب ہے؟
جواب: دسواں حصہ۔
سوال: اگر زمین کو خود سیراب کیا جاتا ہے تو اس کی پیداوار کاکتنا حصہ صدقہ کرنا واجب ہے؟
جواب: بیسواں حصہ۔
سوال: ایک ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کرکے دوسرے ملک بھیجا جائے تو زکوۃ کی ادائیگی کا اعتبار کس ملک کی کرنسی کا ہوگا؟
جواب: جس ملک کی کرنسی سے زکوۃ ادا کی گئی۔
سوال: رہائشی گھر، جسم کے کپڑے ، گھر کے سامان ،سواری میں زکوۃ فرض ہے یانہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: جواہر جیسے موتی ، یاقوت، اور زبر جدپر زکوۃ فرض ہے یانہیں جب کہ وہ تجارت کے لئے نہ ہوں؟
جواب: نہیں۔
سوال: زکوۃ کی ادائیگی کب واجب ہوگی؟
جواب: نصاب پر قمری سال کا گذرنا شرط ہے۔
سوال: اگر سال کے شروع میں نصاب کامل ہو، پھر سال کے درمیان کم ہوجائے ليكن نصاب سے كم نہ ہو پھر سال کے اخیر میں نصاب کامل ہو تو اس میں زکوٰۃ واجب ہوگی یانہیں؟
جواب: واجب ہوگی۔
سوال: ایک شخص شروع سال میں مالک نصاب ہوگیا،درمیان سال میں اس مال میں اوراضافہ ہوگیا،اضافہ تجارت سے ہوا ہویا کسی نے تحفہ یاہدیہ دیاہویا میراث کا مال ملاہو،بہرحال مال میں اضافہ ہوگیا،اب پورے مال پر زکوہ واجب ہوگی یاشروع سال کے مال پر واجب ہوگی؟
جواب: پورے مال پر واجب ہوگی۔
سوال: جو شخص اپنے تمام مال کو صدقہ کردے اور اس میں زکوٰۃ کی نیت نہ کرے تو اس سے زکوٰۃ ساقط ہو جائے گی یانہیں؟
جواب: ساقط ہوجائےگی۔
سوال: اگر کسی شخص کا فقیر کے پاس قرض ہو اور وہ زکوٰۃ کی نیت سے اس کے ذمہ کو بری کردے تو زکوٰۃ کی ادائیگی صحیح ہوگی یانہیں؟
جواب: ادائیگی صحیح نہیں ہوتی ۔
سوال: سونا چاندی کی زکوٰۃ میں سونا اور چاندی کا ٹکڑا وزن سے نکالےیا قیمت ادا کرے؟
جواب: اختیار ہے۔
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں فقیر کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو نصاب سے کم كا مالک ہوتا ہے۔
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسکین کسے کہتے ہیں؟
جواب: جو بالکل کسی چیز کا مالک نہ ہو۔
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں عامل کسے کہتے ہیں؟
جواب: وہ شخص ہوتا ہے جو زکوۃ اور عشر کو اکھٹا کرتا ہے۔اور اسلامی حکومت کی طرف سے مقرر کردہ ہو۔
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مقروض کسے کہتے ہیں؟
جواب: یہ وہ شخص ہے جس کے ذمہ قرض ہو، اپنے قرض کی ادائیگی کے بعد نصاب کامل کا مالک نہ رہ جاتا ہو۔تجارتی قرض کا مسئلہ الگ ہے۔
سوال: مصارفِ زکوٰۃ میں مسافر سے کیامراد ہے؟
جواب: جس کا اپنے وطن میں مال ہو، لیکن اس کا مال سفر میں ختم ہوچکا ہو اور منگوانے کا کوی ذریعہ بهی نہ ہو ۔
سوال: مسافر پر زکوۃ کی کتنی رقم خرچ کرنا درست ہے؟
جواب: اتنی مقدار صر ف کی جائے گی کہ وہ اپنے وطن پہنچ سکے۔
سوال: زکوۃ کی تمام قسموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیاکسی ایک قسم پر صرف کرنا جائز ہے؟
جواب: دونوں جائز ہے۔
سوال: کافر کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائزنہیں۔
سوال: مالدار کو زکوٰۃ دینا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: مالداربچے پر زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: بنی ہاشم اور ان کے غلاموں پر زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: مالک نصاب کا زکوۃ کو اپنے اصول پر جیسے باپ ، دادا ، اوپر تک صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: مالک نصاب کا اپنے فروع پر جیسے ، بیٹا ،پوتا، نیچے تک زکوٰۃ کو صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: مالک نصاب بیوی شوہر پراور مالک نصاب شوہر اپنی بیوی پر زکوۃ صرف کرسکتا ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: میت کو کفنانے یا میت کے قرض کو پورا کرنے میں زکوٰۃ صرف کرنا جائزہےیا نہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: زکوٰۃ کی ادائیگی بغیر تملیک(مالک بنانا) کے صحیح ہوتی ہے یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: زکوۃ رشتہ داروں پر اورپھر پڑوسیوں پر صرف کرنا جائز ہے یا نہیں؟
جواب: بہتر ہے۔
سوال: مکمل نصاب کےبقدر زکوۃ ایک شخص کو دینا درست ہےیانہیں؟
جواب: مکروہ تنزیہی ہے۔
سوال: مقروض پر اس کے قرضے کی ادائیگی کیلئے نصاب سے زیادہ صرف کرنا مکروہ ہے یا نہیں؟
جواب: مکروہ نہیں۔
سوال: بغیر ضرورت کے ایک جگہ سے دوسری جگہ زکوٰۃ کو منتقل کرناکیسا ہے؟
جواب: مکروہ تنزیہی هے ۔
سوال: اپنے رشتہ داروں کیلئے زکوۃ کا منتقل کرناکیسا ہے؟
جواب: مکروہ نہیں ہے۔
سوال: مسجد یا مدرسہ کی تعمیر یا راستہ یا پل کے درست کرنے میں زکوۃ صرف کرنا جائز ہےیانہیں؟
جواب: جائز نہیں۔
سوال: ایک شخص جو زکاة کا مستحق نہیں ہے، لیکن وہ ڈاکٹر بننا چاہتاہے،کیا اس کو زکاة دی جاسکتی ہے؟
جواب: صدقات نافلہ سے اس کی مدد کی جاسکتی ہے۔
سوال: اگر زکاة کسی غریب غیر مسلم کو دیدی جائے تو اداہوجائے گی یا نہیں؟
جواب: زکاة ادا نہ ہوگی۔
سوال: کیا اپنے مستحق زکاة بھائی کو زکاة کی رقم دی جا سکتی ہے؟
جواب: دی جا سکتی ہے ۔
سوال: کیا مستحق زکاة چچیرے ، ممیرے، خلیرے بھائی کو یااپنے بھتیجے کو زکاة دے سکتے ہیں ؟
جواب: دے سکتے ہیں۔
سوال: کیا مدرسہ کے مہتمم یا ناظم کو جو طلبہ کی وکیل ہوتے ہیں زکاة دی جاسکتی ہے ؟
جواب: دی جاسکتی ہے۔بلکہ افضل ہے ۔
سوال: زکوۃ کی ادائیگی کے لئےسونےکی قیمت فروخت کا اعتبارہوگا یاقیمت خرید کا ؟
جواب: قیمت فروخت کا۔
سوال: سونے پر زکاة موجودہ قیمت کے حساب سے ہوگی یا خریدنے کے وقت کی قیمت کے حساب سے ہوگی ؟
جواب: موجودہ قیمت کا اعتبار ہوگا۔
سوال: کیا زکاة مستحق زکاة اپنے بھانجے کی تعلیم پر خرچ کرسکتے ہیں؟
جواب: ہاں۔مگر اس کو دے دی جائے تاکہ وہ مالک بن جاے۔
سوال: کیا نابالغ بیٹا یا بیٹی کے مال پر بھی زکوة دینا فرض ہے؟
جواب: نہیں۔
سوال: مسجد کے امام یامؤذن کی ماہانہ تنخواہ کو زکاۃ میں شامل کرسکتے ہیں یا نہیں؟
جواب: نہیں۔
سوال: کیا لڑکی زکوة کی رقم اپنے والدین کو دے سکتی ہے۔
جواب: نہیں۔
سوال: کیا نفلی صدقہ کا گوشت صدقہ کرنے والا بھی خود استعمال کرسکتا ہے؟
جواب: کرسکتا ہے۔
سوال: صدقات واجبہ جیسے نذر وغیرہ کا گوشت کیا صدقہ دینے والا خود کھاسکتا ہے۔
جواب: نہیں۔.
Subscribe to:
Posts (Atom)
Labels
aa ki kahawtain
(13)
Aabi Makhnavi
(4)
Aadam Shair
(6)
Aan Ziban or Jan
(2)
Abdul Hameed Adam
(2)
Acceptance
(3)
Afghan
(1)
Africa
(2)
afzal rao gohar
(4)
Ahmad Faraz
(137)
Ahmad mushtaq
(23)
Ahmad nadeem qasmi
(12)
Ahmed Faraz
(5)
Al Aula (1st Year)
(6)
alama semab akbar abadi
(32)
Aleppo
(2)
alif ki kahawtain
(8)
Allama Muhammad Iqbal
(82)
andra warma
(2)
Answer
(4)
anwar masuod
(2)
Auliya Allah
(2)
Aurat
(6)
aziz ajaz
(3)
Baa ki kahawtain
(18)
babu gopinath
(2)
Bahadur Shah Zafar
(2)
bail or gadha
(2)
band e quba
(1)
bano qudsia
(3)
barish
(30)
Beautiful Urdu Barish Ghazal
(23)
Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi
(29)
Bismil Azeem Abadi
(18)
Books
(11)
brautifull Urdu Poetries by parveen shakir
(3)
cha ki kahawtain
(10)
Children
(2)
China
(2)
chor
(5)
College
(3)
daal ki kahawtain
(10)
Dagh Dehlawi
(118)
Democracy
(2)
Democracy & Pakistan
(2)
dhal ki kahawtain
(2)
DHRAAM
(1)
dil
(2)
Divorce
(10)
download
(7)
Eain ki kahawtain
(2)
Education
(5)
Eid Ka Chand
(3)
elam
(5)
eman
(3)
English
(142)
English PROVERBS
(96)
Faiz Ahmad Faiz
(21)
faraiz
(6)
Fatawa
(14)
Finance
(7)
gaaf ki kahawtain
(8)
geet
(52)
ghazal
(1279)
Ghazal naaz ghazal
(2)
Ghazals by mirza asadullah ghalib
(123)
Ghulam Hussain
(2)
Ghulam Ibn e Sultan
(5)
girl
(3)
ha ki kahawtin
(3)
haa ki kahawtain
(4)
Hadisa
(2)
hadisain
(223)
Hajj
(3)
halaku khan
(2)
Halima Saadia
(2)
Hasrat Mohani
(2)
haya
(4)
Hazar Al Ebaha
(3)
Hazrat Abu Bakr Siddiq
(2)
hijab
(13)
hikayaat
(48)
history
(35)
huqooq
(2)
Ibn e Insha
(87)
ibraheem dahlvi zooq
(2)
iftkhar arif
(2)
Imran Sereis Novels
(8)
India
(3)
intkhab Ahmad nadeem qasmi
(7)
Intzar hussain
(2)
Ishq
(3)
islamic
(319)
Islamic Books
(8)
Islamic Poetries
(10)
Islamichistory
(18)
Janazah
(2)
Jawab
(3)
jeem ki kahawtain
(13)
Jihad
(2)
jumma
(2)
kaf ki kahawtain
(15)
karam hadri
(2)
khaa ki kahawtin
(4)
Khawaja Haider Ali aatish
(2)
king
(6)
Krishn Chander
(5)
Krishna Chander
(6)
laam ki kahawtain
(4)
Letter
(2)
Love
(5)
maa
(9)
Madrasa
(3)
Maka Zunga
(2)
Makrohat
(3)
Manzoor Hussain Tuor
(2)
marriage
(2)
Masnoon Duain
(2)
Maulana Faiz ul Bari sab
(2)
Mazameen
(96)
Mazhar Kaleem
(9)
Mazhar ul Islam
(3)
meem ki kahawtain
(12)
Menses
(3)
mera jee
(71)
mir taqi mir
(252)
mirza asadullah ghalib
(126)
mohsin naqvi
(12)
molana tajoor najeeb abadi
(2)
molvi
(6)
mufsdat
(2)
muhammad bilal khan
(2)
mukalma
(2)
Munshi Prem Chand
(4)
Musharraf Alam zauqi
(6)
muskrahat
(2)
Mustahabbat
(3)
muzaffar warsi
(3)
naatain
(8)
namaaz
(14)
nasir kazmi
(5)
nikah
(5)
noon ki kahawtain
(5)
Novels
(15)
Novels Books
(11)
pa ki kahawtain
(8)
Pakistan
(4)
parveen shakir
(50)
poetry
(1309)
Poetry By Ahmed Fawad
(41)
Professor Ibn Kanwal
(4)
PROVERBS
(370)
qaaf ki kahawtain
(2)
qateel shafai
(5)
Question
(3)
Qurbani
(2)
ra ki kahawtain
(3)
Raees Farogh
(27)
Rajinder Singh Bedi
(39)
Reading
(2)
Rozah
(4)
Saadat Hasan Manto
(39)
sabaq aamoz
(55)
Sabolate Aager
(2)
saghar nizami
(2)
saghar Siddiqui
(226)
Sahih Bukhari Sharif
(78)
Sahih Muslim Shareef
(4)
Sahih Muslim Sharif
(48)
saifuddin saif
(2)
Salma Awan
(11)
Samaryab samar
(4)
Sarwat Hussain
(5)
Saudi Arabia
(2)
sauod usmani
(2)
Sawal
(3)
School
(3)
seen ki kahawtain
(10)
Shakeel Badauni
(2)
sheen ki kahawtain
(2)
sirat al nabi
(4)
Sister
(2)
Society
(7)
Stop adultery
(2)
Stories
(218)
Students
(5)
Study
(2)
Sunan Abu Daud Shareef
(39)
Sunan Nasai Shareef
(49)
Sunnat
(5)
syed moeen bally
(2)
Syeda Shagufta
(6)
Syrian
(2)
ta ki kahawtain
(8)
Taharat
(2)
Tahreerain
(100)
Taqdeer
(2)
The Holy Quran
(87)
toba
(4)
udru
(14)
UMRAH
(3)
University
(2)
urdu
(239)
Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz
(44)
URDU ENGLISH PROVERBS
(42)
Urdu Poetry By Ahmed Faraz
(29)
Urdu Poetry By Dagh Dehlawi
(117)
Urdu poetry By Mir Taqi Mir
(171)
Urdu Poetry By Raees Farogh
(27)
Urdu potries By Mohsin Naqvi
(10)
URDU PROVERBS
(202)
urdu short stories
(151)
Urdu Short Stories By Aadam Shair
(6)
Urdu Short Stories by Ghulam Hussain
(2)
Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed
(2)
Urdu Short Stories by Krishn Chander
(5)
Urdu Short Stories by Krishna Chander
(6)
Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand
(2)
Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal
(4)
Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi
(39)
Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto
(5)
Urdu Short Stories By Salma Awan
(11)
Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan
(5)
Urdu Short Story By Ibn e Muneeb
(11)
Urdu Short Story By Mazhar ul Islam
(2)
Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi
(6)
Valentine Day
(9)
wadu
(3)
wajibat
(4)
wajida tabassum
(2)
waqeaat
(59)
Wasi Shah
(28)
wow ki kahawtain
(2)
writers
(2)
Wudu
(2)
yaa ki kahawtain
(2)
yaer
(2)
za ki kahawtain
(2)
Zakat
(3)
zina
(10)