Thursday, 13 July 2017

Quranic Information In Urdu

معلومات قرآن کریم

سوال1: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت کون سی ہے اور وہ کتنی آیتوں اور پاروں پر مشتمل ہے ؟
جواب: قرآن کریم کی سب سے بڑی سورت سورۃ البقرہ ہے اور یہ دو سو چھیاسی[286]آیات اور ڈھائی پاروں پر مشتمل ہے۔

سوال2:قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت کون سی ہے اور وہ کتنی آیات پر مشتمل ہے ؟
 جواب:قرآن کریم کی سب سے چھوٹی سورت سورۃ الکوثر، اور یہ تین آیات پر مشتمل ہے۔
 
سوال3:ترتیب کے لحاظ سے قرآن مجید کی سب سے پہلی اور سب سے آخری سورت کون سی ہے ؟
 جواب:ترتیب کے لحاظ سے قرآن مجید کی سب سے پہلی سورت سورہ الفاتحہ اور سب سے آخری سورت سورۃ الناس ہے ؟
 
سوال4:قرآن مجید کی ان سورتوں کا نام بیان کیجئے جن میں سجدے ہوں ؟
 جواب:(1)الاعراف آیت: 206 (2)الرعد آیت :15 (3) النحل آیت:49، 50(4)الاسراءآیت:109 (5) مریم آیت:58 (6) الحج[اس میں دو سجدے ہیں ]دیکھئے آیت: 18، 77 (7)الفرقان:60 (8)النمل آیت:25 (9) السجدہ آیت:15 (10)ص آیت:24 (11)فصلت [حم السجدہ]آیت: 37، 38 (12) النجم آیت:62 (13) الانشقاق آیت :21 (14) العلق آیت:  

  سوال5: سورتوں کے شروع میں جو حروف مقطعات [الم-الر-کھیعص]آئے ہوئے ہیں کیا ان کا کوئی معنی اور مفہوم بھی ہے ؟
 جواب:جی ان حروف کے کچھ نہ کچھ معانی ضرور ہیں جو صرف اللہ ہی کو معلوم ہیں اور کسی کو معلوم نہیں ، علامہ ابن کثیر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں حروف مقطعات سے قرآن کریم کا اعجاز ثابت کرنا ہے جس کا مثل پیش کرنے سے تمام مخلوق عاجز ہے۔ ( بحوالہ تفسیر ابن کثیر ج /ا)

 سوال6:قرآن مجید کی ان سورتوں کی تعداد بتلائیے جن کا آغاز حروف مقطعات سے ہوتا ہے ؟
 جواب:انتیس[29]سورتیں ہیں۔

 سوال7:قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کو ثلث قرآن[تہائی قرآن]کہا گیا ہے ؟
 جواب:سورۃ اخلاص {قل ھو اللہ احد}کو تہائی قرآن کہا گیا ہے ( صحیح بخاری، کتاب فضائل القرآن، باب فضل قل ھو اللہ احد عن ابی سعید الخدری، )
 
سوال8: قرآن مجید کی وہ کون سی سورت ہے جس کو ربع قرآن[چوتھائی قرآن]کہا گیا ہے ؟
 جواب: سورۃ الکافرون کو ربع قرآن کہا گیا ہے۔(سنن ترمذی، بروایت عبداللہ ابن عباس، حاکم، امام حاکم فرماتے ہیں کہ یہ حدیث صحیح الاسناد ہے ، علامہ البانی نے اس حدیث کو حسن لغیرہ کہا ہے ، دیکھئے 

سوال9:قرآن کی وہ دو سورہ مبارکہ کون سی ہیں جن کو زہراوہین کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے ؟
جواب:وہ دو سورتیں سورہ بقرہ اور سورۃ آل عمران ہیں۔( حاکم، صحیح الترغیب حدیث:1466)

سوال10:قرآن مجید کی کس سورت کو نساء صغریٰ کہا جاتا ہے ؟
 جواب:سورۃ الطلاق۔[حضرت عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ نے اس سورت کو نساء صغری سے موسوم کیا ہے جیسا کہ امام بخاری وغیرہ نے بیان کیا ہے ]( بحوالہ تفسیر روح المعانی)

سوال11:قرآن مجید کی کس سورت میں مکھیوں کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
 جواب:سورۃ الحج آیت نمبر 73۔
  
سوال12:قرآن مجید کی کس سورت میں طالوت و جالوت کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟ جواب:سورۃ البقرہ از آیت 247 تا 251۔


سوال13:قرآن مجید کی کس سورت میں سلیمان علیہ السلام اور ہدہد کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
 جواب: سورۃ النمل از آیت 20 تا 28۔
 
 سوال14:کس سورت میں حضرت موسیٰ اور حضرت خضر علیہ السلام کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
 جواب:سورۃ الکہف از آیت 65 تا 82۔
  
سوال 15: وہ کون سی سورت ہے جس میں بسم اللہ الرحمٰن الرحیم دو بار آیا ہے ؟
 جواب:سورۃ النمل آیت: 30۔
 
سوال 16: قرآن مجید کی کس سورت میں روح کے متعلق سوال آیا ہوا ہے ؟
 جواب:سورہ اسراء آیت نمبر 85۔
 
سوال17:قرآن مجید کی کس سورت میں ہے کہ شیطان اپنے متبعین سے [قیامت کے دن] لا تعلقی کا اظہار کرے گا؟

جواب:سورہ ابراہیم آیت نمبر 22۔
 
سوال 18:قرآن مجید کی کس سورت میں دابۃ الارض کے خروج کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
 جواب:سورہ نمل آیت:82 میں ذکر موجود ہے۔
 دابۃ الا رض: قیامت کی ایک بڑی نشانی کے طور پر دابۃ الا رض کا ظہور ہو گا [اللہ تعالیٰ زمین سے ایک جانور نکالے گا] اس جانور کے بے شمار اوصاف ہیں جو تفسیر اور اور فتن کی کتابوں میں مذکور ہیں لیکن وہ سب کی سب ناقابل اعتبار اور بلا دلیل ہیں۔

 سوال19:قرآن مجید کی کس سورت میں سامری کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
 جواب:سورہ طہ میں از آیت 85 تا 98۔
سامری:یہ آل فرعون کا ایک قبطی آدمی تھا جو موسیٰ پر ایمان لے آیا تھا اور جب موسیٰ بنی اسرائیل کو لے کر مصر سے نکلے تو یہ بھی ساتھ ہو لیا، بعد میں اس نے گوسالہ بنایا اور لوگوں کو گوسالہ پرستی کی ترغیب دی۔

 سوال20:قرآن مجید کی کس سورت میں غزوہ تبوک کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
 جواب: سورہ توبہ آیت:81۔

  سوال21:قرآن مجید کی کس سورت میں جنگ بدر کا قصہ بیان ہوا ہے ؟
 جواب: سورہ انفال از آیت 6 تا آیت 14۔
 
سوال 22: قرآن مجید کی کس سورت میں اصحاب الاخدود [خندقوں والے ]کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
 جواب:سورہ بروج۔
 
سوال23:قرآن کریم کی کس سورت میں خبز[روٹی] کا لفظ آیا ہوا ہے اس سورت کا نام مع آیت بیان کیجئے ؟
 جواب:سورۃ یوسف۔ آیت:32 {ودجل معہ السجن فتیان قال احدھما انی ارانی اعصر خمرا وقال الاخر انی ارانی احمل فوق راسی خبزا تا کل الطیر منہ}
 
سوال24:کس سورت میں واقعہ افک کا تذکرہ آیا ہوا ہے ؟
 جواب:سورہ نور از آیت 11 تا آیت 18۔

 سوال25:آیت الکرسی قرآن مجید کی کس سورت میں ہے ؟
 جواب:سورہ بقرہ آیت: 255
 
سوال26:وہ کون سی سورت ہے جس کا آغاز دو پھلوں کے نام سے ہوا ہے ؟
 جواب:سورہ تین [تین، زیتون]۔

 
سوال27:وہ کون سی سورت ہے جس کا خاتمہ دو نبیوں کے نام پر ہوا ہے ؟
 جواب: سورہ اعلیٰ [ابراہیم و موسی]۔

  سوال28:قرآن مجید کی کس سورت کے بارے میں امام شافعی رحمۃ اللہ علیہ کا ارشاد ہے کہ لو ما انزل اللہ حجۃ علی خلفہ الا ھذہ السورۃ لکفتھم اگر اللہ تعالیٰ اپنی مخلوق پر بطور حجت دلیل کے صرف اسی ایک سورت کو نازل فرما دیتے تو یہ ان کی ہدایت کے لیے کافی ہوتی۔
 جواب:سورہ عصر۔ ( بحوالہ تفسیر روح المعانی للعلامہ آلوسی بغدادی، اور بدائع التفسیر للعلامہ ابن القیم)



سوال29:وہ کون سی سورتیں ہیں جس کے بارے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا فرما ن ہے کہ جو شخص اپنی آنکھوں سے قیامت دیکھنا چاہتا ہو وہ یہ سورتیں پڑھے ؟
جواب: سورہ تکویر۔ سورہ انفطار۔ سورہ انشقاق۔ ( مسند احمد، سنن ترمذی، حاکم، السلسلۃ الصحیحہ حدیث :1081)



سوال30:قرآن کریم کی پانچ ایسی سورتیں بیان کیجیے جن کا آغاز الحمد للہ سے ہوتا ہے ؟
جواب:(1) سورہ فاتحہ(2) سورہ انعام(3) سورہ کہف(4) سورہ سبا (5) سورہ فاطر۔



سوال31:قرآن کریم کی وہ سورتیں کتنی ہیں جن کا آغاز [حم] سے ہوتا ہے جن کو حوا میم کہا جاتا ہے ؟
جواب:ایسی سات سورتیں ہیں (1) سورہ غافر (2) سورہ فصلت (3) سورہ زخرف (4) سورہ دخان(5) سورہ جاثیہ (6) سورہ احقاف (7) سورہ شوری۔



سوال32:وہ پانچ سورتیں کون سی ہیں جن کا آغاز[ال ر ]سے ہوتا ہے ؟
جواب:(1) سورہ یونس(2)سورہ ہود (3)سورہ یوسف (4) سورہ ابراہیم (5) سورہ حجر۔



سوال33:وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء لفظ [سبح] سے ہوتی ہے ؟
جواب:وہ سورتیں جن کی ابتداء لفظ [سبح] سے ہوتی ہے ، یہ ہیں :
(1) سورہ حدید (2) سورہ حشر (3) سورہ صف



سوال34:وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء [یسبح] سے ہوتی ہے ؟
جواب:جن سورتوں کی ابتداء [یسبح] سے ہوتی ہے ، وہ درج ذیل ہیں :
(1) سورہ جمعہ (2) سورہ تغابن



سوال35: وہ کون سی سورتیں ہیں جن کی ابتداء تبارک سے ہوتی ہے ؟
جواب:جن سورتوں کی ابتداء [تبارک] سے ہوتی ہے وہ دو ہیں :
(1) سورہ فرقان (2) سورہ ملک



سوال36:وہ کتنی سورتیں ہیں جن کی ابتداء [الم] سے ہوتی ہے ؟
جواب: وہ سورتیں یہ ہیں : سورہ بقرہ۔ سورہ آل عمران۔ سورہ عنکبوت۔ سورہ روم۔ سورہ لقمان۔ سورہ سجدہ۔



سوال37:وہ سورتیں بیان کیجئے جن کی آغاز [طسم] سے ہوتا ہے ؟
جواب:وہ سورتیں یہ ہیں :(1) سورہ شعراء (2) سورہ قصص


سوال38:وہ پانچ سورتیں لکھئے جن کا آغاز لفظ قل سے ہوتا ہے ؟
جواب: (1) سورہ جن (2) سورہ کافرون (3) سورہ اخلاص (4) سورہ فلق (5)سورہ ناس

سوال39: وہ چار سورتیں کون سی ہیں جن کی ابتداء حرف [انا] سے ہوتی ہے ؟
جواب:(1) سورہ فتح (2) سورہ نوح (3) سورہ قدر (4) سورہ کوثر۔

سوال40:وہ دو سورتیں کون سی ہیں جو حرف [ویل] سے شروع ہوتی ہیں ؟
جواب:(1)سورہ مطففین (2)سورہ ہمزہ

سوال41: وہ سورتیں کتنی ہیں جن کی ابتداء [یا ایھا النبی] سے ہوتی ہے ؟
جواب:(1)سورہ احزاب(2) سورہ طلاق (3) سورہ تحریم

سوال42:قرآن مجید کی اس سورت کا نام بتایئے جو ایک نیک آدمی کے نام پر آئی ہوئی ہے جن کو اللہ تعالیٰ نے حکمت تو دی تھی پر نبوت عطا نہیں کی تھی؟
جواب:سورہ لقمان 21واں پارہ۔

سوال43:کس سورت میں ان تین اشخاص کا ذکر آیا ہوا ہے جو غزوہ تبوک سے پیچھے رہ گئے تھے ؟
جواب: سورہ توبہ آیت:119۔

سوال44: وہ کون سی سورت ہے جن کی تمام تر آیتیں حرف [د]پر ختم ہوتی ہیں ؟
جواب:سورہ اخلاص۔
سوا45:قرآن مجید میں وہ کون سی آیت ہے جس میں اس بات کا ذکر ہے کہ مشرکین اللہ کو نہیں دیکھ سکیں گے ؟
جواب: وہ آیت یہ ہے {کلا انھم عن ربھم یومئذ لمحجوبون }[ ہر نہیں یہ لوگ اس دن اپنے رب سے اوٹ میں رکھے جائیں گے ](سورہ مطففین آیت :15)

سوال46:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ نے حفاظت قرآن کا وعدہ لیا ہے ؟
جواب:فرمان باری تعالیٰ ہے {انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحافظون }( سورہ حجر آیت:9)

سوال47:قرآن کریم میں ایک آیت ہے جس کے بارے میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ اگر کوئی مسلمان سوتے وقت اس کو پڑھ لے تو اللہ کی طرف سے ایک نگراں مقرر کر دیا جاتا ہے اور صبح تک شیطان اس کے قریب نہیں پھٹکتا وہ کون سی آیت ہے ؟
جواب:وہ آیت، آیت الکرسی ہے {اللہ لا الہ الاھو الحی القیوم لا تا خذہ سنۃ ولا نوم لہ ما فی السموات۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ العلی العظیم}(سورہ بقرہ آیت:255) (صحیح بخاری، باب فضل سورۃ البقرہ)

سوال48:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں ولی کی تعریف بیان ہوئی ہے ، نیز وہ آیت کس سورت میں ہے ؟
جواب:ارشاد باری تعالیٰ ہے {الا ان اولیاء اللہ لا خوف علیھم ولا ھم یحزنون الذی امنوا و کانو ا یتقون}”یاد رکھو اللہ کے دوستوں پر نہ کوئی اندیشہ ہے اور نہ وہ غمگین ہوتے ہیں یہ وہلوگ ہیں جو ایمان لائے اور برائیوں سے پرہیز رکھتے ہیں "(سورہ یونس آیت :63)

سوال49: قرآن مجید میں ایک آیت ہے جس کے بارے میں فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے کہ جس نے ہر نماز کے بعد وہ آیت پڑھی تو اسے جنت میں داخلے سے موت کے علاوہ کوئی چیز نہیں روک سکتی وہ آیت کون سی ہے ؟

جواب: آیت الکرسی۔ (عمل الیوم واللیلہ للامام النسائی حدیث : 100 صحیح الجامع الصغیر للبانی حدیث:6464)

سوال50قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ نے اپنے نبی کی زندگی کی قسم کھائی ہے ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے فرمان الہی ہے {لعمرک انھم لفسی سکرتھم یعمھون}”تیرے عمر کی قسم! وہ تو اپنی بد مستی میں سرگرداں تھے ” (سورہ حجر آیت:72)

سوال51: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں یہ کہا گیا ہے کہ مہینوں کی تعداد بارہ ہیں ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے فرمان باری تعالیٰ ہے {ان علۃ الشھور عند اللہ اثنا شھرا فی کتاب اللہ یوم خلق السموات والارض}( سورہ توبہ آیت:36)

سوال52: حرمت والے مہینے کتنے ہیں ؟
جواب:حرمت والے مہینے چار ہیں جن میں سے تین مہینے پہ در پہ ہیں

(1)ذی قعدہ (2) ذی الحجہ (3) محرم(4)رجب مضر، جو جمادی الاخری اور شعبان کے درمیان ہوتا ہے۔

سوال53: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس کے نازل ہونے کے بعد آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ آیت مجھے دنیا و مافیہا کی تمام چیزوں سے زیادہ محبوب ہے ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے ارشاد باری تعالیٰ ہے {انا فتحنا لک فتحا مبینا لیغفر لک اللہ ماتقدم منذنبکوما تاخر ویتم نعمتہ علیک و یھدیک صراطا مستقیما و ینصرک اللہ نصرا عزیزا}(سورہ فتح آیت : 1۔2)

سوال54: حدیث شریف میں ہے کہ جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے شیطان اس کو مس کرتا ہے مگر دو ایسے ہیں جو اس مس شیطان سے محفوظ ہیں وہ دو کون ہیں ؟
جواب: حضرت مریم علیہا السلام اور ان کے بیٹے حضرت عیسی علیہ السلام، فرمان الٰہی ہے {وانی سمیتھا مریم وانی اعیذھا بک و ذریتھا من الشیطان الرجیم}(سورہ ال عمران آیت:36)فرمان نبوی صلی اللہ علیہ وسلم ہے جو بچہ بھی پیدا ہوتا ہے شیطان اس کو مس کرتا ہے اور اس مس شیطان سے ہر بچی رو پڑتا ہے مگراس مس شیطان سے حضرت مریم اور عیسی علیہم السلام محفوظ ہیں۔ (صحیح بخاری کتاب التفسیر، صحیح مسلم کتاب الفضائل)

سوال55: معوذات کن سورتوں کو کہا جاتا ہے ؟
جواب: سورہ اخلاص، فلق اور ناس کو معوذات کہا جاتا ہے ، چنانچہ صحیح بخاری و مسلم میں

"حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ جب آپ کو تکلیف ہوتی تو معو ذات پڑھ کر اپنے اوپر دم کرتے اور جب آپ کی تکلیف بڑھ جاتی تو میں معوذات پڑھ کر آپ پر دم کرتی اور برکت کی امید میں آپ کا ہاتھ آپ کے جسم مبارک میں پھیرتی رہتی تھی”


سوال56: سورہ مجادلہ کا دوسرا نام کیا ہے ؟
جواب سورہ مجادلہ کا دوسرا نام سورہ ظہار ہے۔

سوال57:قرآن کریم میں کس نبی کا تذکرہ سب سے زیادہ آیا ہوا ہے اور کتنی مرتبہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:حضرت موسی علیہ السلام اور آپ کا نام تقریباً 136 مقامات پر آیا ہوا ہے۔

سوال58: قرآن کریم کی پے در پے وہ تین سورتیں کون سی ہیں جن میں لفظ جلالہ [اللہ] نہیں آیا ہوا؟
جواب: (1) سورہ رحمٰن (2) سورہ واقعہ (3) سورہ قمر

سوال59:قرآن کریم کی وہ کون سی سورت ہے جس کی ہر آیت میں لفظ جلالہ وارد ہوا ہے ؟
جواب سورۃ المجادلہ 28واں پارہ۔

سوال60: سورہ عبس میں کس نابینا صحابی کی طرف اشارہ آیا ہوا ہے ؟
جواب: حضرت عبداللہ بن ام مکتوم رضی اللہ عنہ۔

سوال 61: قرآن کریم میں کس صحابی کا نام آیا ہوا ہے مع آیت اس صحابی کا نام بتلایئے ؟
جواب: حضرت زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ آیت یہ ہے {فلما قضی زید منھا وطرا}(سورہ احزاب آیت:37)

سوال62: سورہ محمد کا دوسرا نام کیا ہے ؟
جواب: سورہ محمد کا دوسرا نام سورہ قتال ہے۔

سوال63: قرآن مجید کی کتنی سورتیں انبیاء کے نام پر آئی ہوئی ہیں ؟
جواب:چھ سورتیں : (1) یوسف(2) یونس(3)ہود(4)ابراہیم(5) محمد(6) نوح

سوال 64: آپ کس سورت کے ذریعہ نبی اور کس سورت کے ذریعہ رسول بنائے گئے ؟
جواب: آپ اقراء کے ذریعہ نبی اور مدثر کے ذریعہ رسول بنائے گئے۔

سوال65: قرآن کریم میں کتنے رسولوں اور نبیوں کا ذکر آیا ہے :
جواب: قرآن کریم میں کل پچیس رسولوں اور نبیوں کا ذکر آیا ہے :

(1) حضرت آدم علیہ السلام(2)حضرت نوح علیہ السلام(3)حضرت ادریس علیہ السلام(4) حضرت صالح علیہ السلام(5) حضرت ہود علیہ السلام(6) حضرت ابراہیم علیہ السلام(7)حضرت لوط علیہ السلام (8)حضرت اسماعیل علیہ السلام(9)حضرت اسحاق علیہ السلام(10)حضرت یعقوب علیہ السلام(11) حضرت یوسف علیہ السلام (12)حضرت موسی علیہ السلام(13)حضرت ہارون علیہ السلام(14)حضرت زکریا علیہ السلام(15)حضرت یحیی علیہ السلام(16) حضرت الیسع علیہ السلام(17)حضرت ذوالکفل علیہ السلام(18)حضرت داؤد علیہ السلام(19) حضرت سلیمان علیہ السلام(20)حضرت ایوب علیہ السلام(21) حضرت الیاس علیہ السلام (22)حضرت یونس علیہ السلام(23) حضرت شعیب علیہ السلام(24)حضرت عیسی علیہ السلام(25) حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم۔

سوال66: قرآن میں کتنے فرشتوں کا نام آیا ہوا ہے ؟
جواب:جن فرشتوں کا نام قرآن مجید میں آیا ہوا ہے وہ یہ ہیں :

(1) جبریل (2) میکائیل (3) مالک(4) ہاروت و ماروت۔

سوال67:جہنم کے کتنے دروازے ہیں اور اس پر کون سی آیت دلیل ہے ؟
جواب:جہنم کے سات دروازے ہیں قرآن مجید کی ایک آیت {و ان جھنم لمو عد ھم اجمعین لھا سبعۃ ابواب لکل باب منھم جزء مقسوم}دلیل ہے کہ جہنم کے سات دروازے ہیں۔( سورہ حجر آیت:44)

سوال68:جہنم کے چھ نام بیان کیجئے جن کا تذکرہ قرآن مجید میں آیا ہوا ہے ؟
جواب:(1) جہنم(2)لظی(3)حطمہ(4)سعیر(5) سقر(6)ہاویہ۔

سوال69:قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے جنت کو کتنے ناموں سے یاد کیا ہے ؟
جواب:قرآن مجید کو اللہ تعالیٰ نے درج ذیل ناموں سے یاد کیا ہے :

(1) جنت:یہ لفظ قرآن مجید میں چھیاسٹھ مقامات پر آیا ہوا ہے ، اور اس کی جمع جنات ہے ، اس کے معنی ہیں باغات

(2)دار السلام:[امن و سلامتی کا گھر](سورہ الانعام آیت:127)

(3)دار الخلد:[ہمیشہ کا گھر] (حم السجدہ آیت28)

(4)دار الاقامہ:[ابدی سکون کا مقام](سورہ فاطر:34۔35)

(5)جنۃ الماویٰ:[یعنی ایسی جنت جہاں ٹھکانہ ملے ](سورہ نجم آیت:15)

(6)جنات عدن:[یعنی ایسی جنتیں جہاں کی رہائش ہمیشہ ہو](الصف:12)

(7)دار الحیوان: ایسی زندہ رہنے کی جگہ جہاں موت نہیں ہو گی۔(سورہ عنکبوت آیت:64)

(8) الفردوس:[یہ جنتوں میں اعلیٰ ترین مقام ہے جس کے باغات انگوروں کی بیلوں کے درمیان ہوں گے ](سورہ کہف آیت:107)

(9)جنات  النعیم:[ہر طرح کی ظاہری و باطنی نعمتوں سے مالا مال جنتیں ](سورہ لقمان آیت:8)

(10)المقام  المین:[پر امن جگہ] (سورہ دخان آیت:51۔52)

(11)مقعد صدق:[سچی عزت کی جگہ]( سورہ قمر آیت:54۔55)

سوال70:اس نبی کا نام بتلائیے جو لاٹھی پر ٹیک لگائے ہوئے تھے کہ اللہ نے ان کی روح قبض کر لی؟
جواب:حضرت سلیمان علیہ السلام، 22واں پارہ، سورہ سبا آیت:14۔

سوال71سورہ فاتحہ کے چھ نام بتلائیے ؟
جواب:(1)ام القرآن (2) ام الکتاب (3) السبع المثانی (4) الشافیۃ (5) الکافیۃ (6) القرآن العظیم۔

سوال72:فرمان باری تعالیٰ ہے {الشجرۃ الملعو نۃ فی القرآن}وہ درخت جس سے قرآن میں اظہار نفرت کیا گیا ہے ( سورہ اسراء آیت:60)

شجرہ ملعونہ سے کیا مراد ہے ، اور اس درخت کا ذکر کس سورت میں ہے ؟
جواب:شجرہ زقوم ہے۔[جہنمیوں کا کھانا ہو گا]اس درخت کا ذکر سورہ الصآفات آیت از 62 تا 66، سورۃ الدخان آیت از 34 تا 64، ، میں آیا ہوا ہے۔

سوال73:آیت{ولنذیقنھم من العذاب الادنی دون العذاب الاکبر لعلھم یر جعون}( سورہ سجدہ آیت:21)”بالیقین ہم انہیں قریب کے چھوٹے سے بعض عذاب اس بڑے عذاب کے سوا چکھائیں گے تاکہ وہ لوٹ آئیں "میں عذاب ادنی سے کیا مراد ہے ؟
جواب:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما فرماتے ہیں عذاب ادنی سے دنیا کا عذاب دنیا کی مصیبتیں اور بیماریاں وغیرہ مراد ہیں۔

سوال74:سورہ بروج میں مذکور شاہد و مشہود سے کیا مراد ہے ؟

جواب:شاہد سے مراد عرفہ اور مشہود سے مراد جمعہ کا دن ہے۔

سوال75:فرمان الٰہی ہے {الحج اشھر معلومات}[حج کے مہینے مقرر ہیں ]( سورہ بقرہ آیت:197) اشھر معلومات سے کیا مراد ہے ؟
جواب:راجح قول کے مطابق اس سے مراد شوال، ذوالقعدہ اور ذی الحجہ کے دس دن ہیں۔( صحیح البخاری کتاب الحج باب قول اللہ تعالیٰ الحج الشھر معلومات)

سوال76:فرمان باری تعالیٰ{للذین احسنوا الحسنی و ذیادۃ}”جن لوگوں نے نیکی کی ہے ان کے واسطے خوبی ہے اور زیادہ بھی”میں زیادہ کیا مراد ہے ؟
جواب:زیادہ سے مراد دیدار باری تعالیٰ ہے جس سے اہل جنت کو مشرف کیا جائے گا۔ (صحیح مسلم، کتاب الایمان، باب اثبات رویہ المومنین فی الاخر لربہم)
سوال 77: فرمان الہی ہے وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَى بَعْضِ أَزْوَاجِہ حَدِيثًا (اور یاد کرو جب نبی نے بعض عورتوں سے ایک پوشیدہ بات کی ) (سورہ التحریم آیت 3 ) آپ کی کون سی بیوی مراد ہے ؟
جواب : حضرت حفصہ بن عمر رضی اللہ عنہا (بحوالہ ابن کثیر ، احسن البیان ، تیسیر الرحمن لبیان القرآن )

سوال78: فرمان الہی فِيہ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَہرُوا وَاللَّہ يُحِبُّ الْمُطَّہرِينَ ( سورہ توبہ آیت : 108 ) ” اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں ، اور اللہ تعالیٰ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں ” اس آیت میں کن لوگوں کی طرف اشارہ ہے ؟
جواب :اس آیت میں اہل قبا کی طرف اشارہ ہے ، نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے پوچھا کہ اللہ تعالیٰ نے تمہاری طہارت کی تعریف فرمائی ہے ، تم کیا کرتے ہو؟ انہوں نے کہا ہم ڈھیلے استعمال کرنے کے ساتھ ساتھ پانی بھی استعمال کرتے ہیں ، ـ صحیح سنن ابی داؤد حدیث 43)

سوال 79 : فرمان الہی أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّہ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُہا ثَابِتٌ وَفَرْعُہا فِي السَّمَاءِ (24-سورة إبراہيم)

” کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ اللہ تعالیٰ نے کلمہ طیبہ کی مثال کس طرح بیان فرمائی ، مثل شجرہ طیبہ کے ، جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ٹہنیاں آسمان میں ہیں ” میں کلمہ طیبہ اور شجرہ طیبہ سے کیا مراد ہے ؟
جواب : عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کلمہ طیبہ سے مراد لا الہ الا اللہ اور شجرہ طیبہ سے مراد مومن ہے ، ایک دوسرا قول ہے کہ کلمہ طیبہ سے مراد مومن ہے اور شجرہ طیبہ سے کھجور درخت ہے ـ بحوالہ تفسیر ابن کثیر ، تفسیر طبری ـ

سوال 79 :فرمان الہیٰ وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ اور كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ کی مثال شَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ جیسی ہے ” میں كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ او شَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ سے کیا مراد ہے ؟
جواب : کلمہ خبیثہ سے مراد کفر و شرک ہے اور شجر خبیثہ سے حنظل (اندرائن ) کا درخت مراد ہے ـ تفسیر طبری ، ابن کثیر

سوال 80 : وھدینہ النجدین میں نجدین سے کیا مراد ہے ؟
جواب : عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ خیر اور شر کے راستے مراد ہیںـ (تفسیر ابن کثیر)

سوال 81: فرمان الہی إِنَّا فَتَحْنَا لَكَ فَتْحًا مُبِينًا (1 سورة الفتح) `” بیشک (ائے نبی ) ہم نے آپ کو ایک کھلم کھلا فتح دی ہے ـ ” میں فتح سے کیا مراد ہے ؟
جواب : صحیح قول کے مطابق فتح سے مراد صلح حدیبیہ ہے ـ واللہ اعلم ـ

سوال 82: فرمان الہی إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ الْكَوْثَرَ (1- سورة الكوثر) میں الْكَوْثَرَ سے کیا مراد ہے ؟
جواب : الکوثر سے ایک نہر مراد ہے ، جو جنت میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو عطا کی جائے گی ـ  ( صحیح البخاری ، کتاب التفسیر و کتاب الرقاق باب فی الخوض )

واضح رہے کہ نہر کوثر اور حوض کوثر میں فرق ہے کہ ، حوض کوثر میدان حشر میں ہو گا ـ جبکہ کوثر یا نہر کوثر جنت میں ہے ، البتہ یہ ضرور ہے کہ حوض میں جو پانی ہے اس کا مصدر نہر کوثر ہی ہے ـ واللہ اعلم ـ

سوال 83 : قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس کی ابتدا اور انتہا دونوں لا علم ہوتی ہے ؟
جواب : وہ آیت ـ أَلَمْ تَرَ أَنَّ اللَّہ يَعْلَمُ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ مَا يَكُونُ مِنْ نَجْوَى ثَلَاثَةٍ إِلَّا ہوَ رَابِعُہمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا ہوَ سَادِسُہمْ وَلَا أَدْنَى مِنْ ذَلِكَ وَلَا أَكْثَرَ إِلَّا ہوَ مَعَہمْ أَيْنَ مَا كَانُوا ثُمَّ يُنَبِّئُہمْ بِمَا عَمِلُوا يَوْمَ الْقِيَامَةِ إِنَّ اللَّہ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (7 سورة المجادلة)

سوال 84 : قرآن کریم میں اللہ تعالیٰ نے نوح علیہ السلام و لوط علیہ السلام کی بیویوں کو خائن کہا ہے ـ فَخَانَتَاہمَا فَلَمْ يُغْنِيَا عَنْہمَا مِنَ اللَّہ شَيْئًا وَقِيلَ ادْخُلَا النَّارَ مَعَ الدَّاخِلِينَ پھر ان کی انہوں نے خیانت کی پس وہ دونوں (نیک بندے ) ان سے اللہ کے ( کسی عذاب کو ) نہ روک سکے ـ (سورہ تحریم آیت : 10) یہاں خیانت سے کیا مراد ہے ؟
جواب : یہاں خیانت سے مراد عصمت میں خیانت نہیں کیونکہ اس بات پر اجماع ہے کہ کسی نبی کی بیوی بد کار نہیں ہوتی ، خیانت سے مراد یہ ہے کہ اپنے خاوندوں پر ایمان نہیں لائیں ـ اور ان کی ہمدردیاں اپنی کافر قوم کے ساتھ رہیں ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ لوط علیہ السلام کی بیوی کی خیانت یہ تھی کہ وہ قوم کو گھروں میں آنے والے مہمانوں کی اطلاع پہنچاتی تھی ، نوح علیہ السلام کی بیوی لوگوں سے نوح کی بابت کہتی کہ یہ مجنون ہے ـ

سوال 85: قرآن مجید میں کتنے قسم کے نفس کا تذکرہ آیا ہے ؟
جواب : تین / النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ، النَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ، النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌ ـ

النَّفْسَ لَأَمَّارَةٌـ : وہ نفس جو انسان کو برائیوں پر ابھارتا اور آمادہ کرتا ہے ، اس کا ذکر سورہ یوسف 53 میں آیا ہوا ہے ـ

النَّفْسِ اللَّوَّامَةِ ـ وہ نفس جو کوتاہی اور برائی ہو جانے پر بھی انسان کی ملامت کرتا ہے اور طاعت کے ترک پر بھی انسان کو ملامت کرتا ہے ، اس کا ذکر سورہ القیامہ آیت : 2 میں آیا ہوا ہے ـ

3- النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ: وہ پاکیزہ نفس جسے اللہ کے وعدوں پر یقین ہے کہ اسے قیامت کے دن کوئی ڈر اور خوف لاحق نہیں ہو گا ، اس کا سورہ الفجر 27میں آیا ہے ـ                                                                      
سوال 86 : يَخْلُقُكُمْ فِي بُطُونِ أُمَّہاتِكُمْ خَلْقًا مِنْ بَعْدِ خَلْقٍ فِي ظُلُمَاتٍ ثَلَاثٍ  ” وہ تمہیں تمہاری ماؤں کے پیٹوں میں ایک بناوٹ کے بعد دوسری بناوٹ پر بناتا ہے تین تین اندھیروں میں ” (سورہ زمر آیت :6 ) تین اندھیروں سے کیا مراد ہے ؟
جواب : ایک ماں کے پیٹ کا اندھیرا ـ دوسرا رجم کا اندھیرا ، تیسرا مشیمہ کا اندھیرا یعنی وہ جھلی یا پردہ جس کے اندر بچہ لپٹا ہوتا ہے ـ (بحوالہ تفسیر ابن کثر) ـ

سوال 87 : قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس کو چاہے سیدھے لفظوں سے پڑھا جائے یا الٹے لفظوں سے پڑھا جائے وہ اپنی اصلی حالت پر برقرار رہتی ہے اور اس میں کوئی تبدیلی نہیں آتی ؟
جواب : وہ آیت اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے وَرَبَّكَ فَكَبِّرْ  (سورة المدثر آیت3)    
سوال 88: آیت سیف کیا ہے ؟
جواب: آیت سیف یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ـ يَا أَيُّہا النَّبِيُّ جَاہدِ الْكُفَّارَ وَالْمُنَافِقِينَ وَاغْلُظْ عَلَيْہمْ وَمَأْوَاہمْ جَہنَّمُ وَبِئْسَ الْمَصِيرُ  (سورہ التوبہ آیت 73 ) ” ائے نبی ! کافروں اور منافقوں سے جہاد جاری رکھو اور ان پر سخت ہو جاؤ ، ان کی اصلی جگہ دوزخ ہے جو نہایت بدترین جگہ ہے ”

سوال 89: اولوالعزم پیغمبر کتنے ہیں اور ان کے نام کیا ہے اور قرآن کی کون سی آیت اس پر دلیل ہے ؟
جواب ـ پانچ ہیں ـ

1 ـ نوح علیہ السلام ، 2- ابراہیم علیہ السلام ، 3- موسی علیہ السلام ، 4- عیسی علیہ السلام ، 5- محمد صلی اللہ علیہ وسلم ـ

اس کی دلیل قرآن مجید کی یہ آیت ـوَإِذْ أَخَذْنَا مِنَ النَّبِيِّينَ مِيثَاقَہمْ وَمِنْكَ وَمِنْ نُوحٍ وَإِبْرَاہيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ وَأَخَذْنَا مِنْہمْ مِيثَاقًا غَلِيظًا  (سورہ احزاب ـ 7)

( جب کہ ہم نے تمام نبیوں سے عہد لیا اور بالخصوص آپ سے اور نوح اور ابراہیم سے اور موسی سے اور مریم کے بیٹے عیسی سے اور ہم نے ان سے پکا اور پختہ عہد لیا )ـ

نیز شَرَعَ لَكُمْ مِنَ الدِّينِ مَا وَصَّى بِہ نُوحًا وَالَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ وَمَا وَصَّيْنَا بِہ إِبْرَاہيمَ وَمُوسَى وَعِيسَى أَنْ أَقِيمُوا الدِّينَ وَلَا تَتَفَرَّقُوا فِيہ كَبُرَ عَلَى الْمُشْرِكِينَ مَا تَدْعُوہمْ إِلَيْہ اللَّہ يَجْتَبِي إِلَيْہ مَنْ يَشَاءُ وَيَہدِي إِلَيْہ مَنْ يُنِيبُ  (سورہ الشوری کی آیت:13)

سوال90 : فرمان الہی وَكَانُوا يُصِرُّونَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِيمِ  (سورہ واقعہ آیت46) میں حنث العظیم سے کیا مراد ہے ؟
جواب : شعبی نے کہا حنث سے جھوٹی قسم مراد ہے ، عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ مجاہد ، ضحاک وغیرہ نے شرک مراد لیا ہے ، بحوالہ ابن کثیر ـ

سوال 91: قرآن مجید میں قیامت کو جن ناموں کے ساتھ موسوم ہے وہ بیان کیجئے ؟
جواب : قرآن مجید میں قیامت کو متعدد ناموں سے یاد کیا گیا ہے ، مشہور نام ذیل میں ذکر کیے جاتے ہیں :

1-یوم الدین : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے

(مَالِكِ يَوْمِ الدِّينِ  ) ” بدلے کے دن قیامت کا مالک ہے ” (سورہ الفاتحہ آیت : 4)

2- الیوم الآخر : فرمان الہی ـ

لَيْسَ الْبِرَّ أَنْ تُوَلُّوا وُجُوہكُمْ قِبَلَ الْمَشْرِقِ وَالْمَغْرِبِ وَلَكِنَّ الْبِرَّ مَنْ آمَنَ بِاللَّہ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ” نیکی یہ ہے کہ آدمی اللہ پر اور یوم آخر اور ملائکہ پر اور اللہ کی نازل کی ہوئی کتاب اور اس کے پیغبروں پر ایمان و یقین رکھے ـ (سورہ البقرہ ـ آیت 177)

3-یوم القیامہ : اللہ سبحانہ وتعالیٰ کا ارشاد ہے ـ

وَنَحْشُرُہمْ يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَلَى وُجُوہہمْ عُمْيًا ” اور ایسے لوگ کا ہم بزور قیامت اوندھے منہ حشر کریں گے ـ (سورہ الاسراء آیت 97 )

4- یوم البعث : ارشاد الٰہی ہے

وَقَالَ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ وَالْإِيمَانَ لَقَدْ لَبِثْتُمْ فِي كِتَابِ اللَّہ إِلَى يَوْمِ الْبَعْثِ فَہذَا يَوْمُ الْبَعْثِ وَلَكِنَّكُمْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُونَ  ” اور جن لوگوں کو علم اور ایمان دیا گیا وہ جواب دیں گئے کہ تم تو جیسا کہ کتاب اللہ میں ہے یوم قیامت تک ٹھہرے رہے اور آج کا یہ دن قیامت ہی کا دن ہے ـ (سورہ الروم آیت : 56)

5- الساعہ : فرمان الہی ہے ـ

إِنَّ السَّاعَةَ لَآتِيَةٌ لَا رَيْبَ فِيہا وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ  ـ بیشک قیامت کے قائم ہونے میں کوئی شک نہیں ـ ” (سورہ غافر : 59)

6- یوم الخروج : ارشاد الہی ہے ـ

يَوْمَ يَسْمَعُونَ الصَّيْحَةَ بِالْحَقِّ ذَلِكَ يَوْمُ الْخُرُوجِ’ ‘ جس روز اس تیز و تند چیخ کو یقین کے ساتھ سن لیں گے ـ یہ دن ہو گا نکلنے کا ـ (سورہ ق آیت 42)

7-یوم الحسان : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ـ

إِنَّ الَّذِينَ يَضِلُّونَ عَنْ سَبِيلِ اللَّہ لَہمْ عَذَابٌ شَدِيدٌ بِمَا نَسُوا يَوْمَ الْحِسَابِ  ” جو لوگ اللہ کی راہ سے بھٹک جاتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے اس لئے کہ انہوں نے حساب کے دن کو بھلا دیا ہے ” (سورہ ص آیت 26)

8- یوم الحسرہ : فرمان الہی ہے ـ

وَأَنْذِرْہمْ يَوْمَ الْحَسْرَةِ إِذْ قُضِيَ الْأَمْرُ وَہمْ فِي غَفْلَةٍ وَہمْ لَا يُؤْمِنُونَ  ” تو انہین اس رنج و افسوس کے دن کا ڈر سنا دے جب کہ کام انجام کو پہنچا دیا جائے گا اوریہ لوگ غفلت اور بے ایمانی میں ہی رہ جائیں گئے ـ (سورہ مریم آیت 39)

9- یوم الفصل : اللہ تعالیٰ فرمان ہے ـ

ہذَا يَوْمُ الْفَصْلِ الَّذِي كُنْتُمْ بِہ تُكَذِّبُونَ ” یہی فیصلہ کا دن ہے جسے تم جھٹلاتے رہے ، (سورہ صآفات ـ آیت 21)

10- یوم التلاق : اللہ کا فرمان ہے ـ

رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ يُلْقِي الرُّوحَ مِنْ أَمْرِہ عَلَى مَنْ يَشَاءُ مِنْ عِبَادِہ لِيُنْذِرَ يَوْمَ التَّلَاقِ  بلند درجوں والا عرش کا مالک وہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے وحی نازل فرماتا ہے تاکہ وہ ملاقات کے دن سے ڈرائے ـ (سورہ المومن آیت ـ 15)

11- یوم التناد : اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے

وَيَا قَوْمِ إِنِّي أَخَافُ عَلَيْكُمْ يَوْمَ التَّنَادِ  ” اور مجھے تم پر ہانک پکار کے دن کا بھی ڈر ہے ” (سورہ المومن آیت 32)

12-یوم الوعید :فرمان الہیٰ ہے

وَنُفِخَ فِي الصُّورِ ذَلِكَ يَوْمُ الْوَعِيدِ  ” اور صور پھونک دیا جائے گا ، وعدہ عذاب کا دن یہی ہےـ ”’ (سورہ ق آیت 20)

13 – یوم الخلود : فرمان الہی ـ

ادْخُلُوہا بِسَلَامٍ ذَلِكَ يَوْمُ الْخُلُودِ  ” تم اس جنت میں سلامتی کے ساتھ داخل ہو جاؤ ، یہ ہمیشہ رہنے کا دن ہے ” (سورہ ق آیت34)

14-یوم التغابن : اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے ـ

يَوْمَ يَجْمَعُكُمْ لِيَوْمِ الْجَمْعِ ذَلِكَ يَوْمُ التَّغَابُنِ  ” جس دن تم سب کو اس جمع ہونے کے دن جمع کرے گا وہی دن ہے ہار جیت کا ـ (سورہ التغابن آیت 9)

15 ـ الواقعہ ـ فرمان باری تعالیٰ ہے

إِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُ  ” جب قیامت قائم ہو جائے گی (سورہ الواقعہ ـ آیت ـ 1)

16- الْقَارِعَةُ  ـ فرمان الہی ہے

الْقَارِعَةُ  (1) مَا الْقَارِعَةُ  (2)” کھڑ کھڑا دینے والی ، تجھے کیا معلوم کہ وہ کھڑکھڑا دینے والی کیا ہے ــ (سورہ الْقَارِعَةُ ـ آیت 1-2)

18 ـ الطامتہ الکبری : فرمان باری تعالیٰ ہے

فَإِذَا جَاءَتِ الطَّامَّةُ الْكُبْرَى ” پس جب وہ بڑی آفت (قیامت ) آ جائے گی ـ (سورہ النازعاتـ 34)

19- الصاخہ : اللہ کا فرمان ہے

فَإِذَا جَاءَتِ الصَّاخَّةُ  ” پس جب کہ کان بہرے کر دینے والی (قیامت ) آ جائے گی ـ (سورہ عبس 33)

20- الغاشیہ : اللہ سبحانہ و تعالیٰ کا ارشاد ہے ـ

ہلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِ  ” کیا تجھے بھی چھپا لینے والی ( قیامت ) کی خبر پہنچی ہے ” (سورہ الغاشیہ 1)

21-یوم آلازفتہ ـ فرمان الہی ـ

وَأَنْذِرْہمْ يَوْمَ الْآزِفَةِ إِذِ الْقُلُوبُ لَدَى الْحَنَاجِرِ كَاظِمِينَ مَا لِلظَّالِمِينَ مِنْ حَمِيمٍ وَلَا شَفِيعٍ يُطَاعُ  ” اور انہیں بہت ہی قریب آنے والی ( قیامت سے ) آگاہ کر دیجئے جب کہ دل حلق تک پہنچ جائیں گے اور سب خاموش ہوں گے ـ (سوہ المومن آیت ـ 18)

22- یوم الجمع : فرمان باری تعالیٰ ہے ـ

وَكَذَلِكَ أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ قُرْآنًا عَرَبِيًّا لِتُنْذِرَ أُمَّ الْقُرَى وَمَنْ حَوْلَہا وَتُنْذِرَ يَوْمَ الْجَمْعِ لَا رَيْبَ فِيہ فَرِيقٌ فِي الْجَنَّةِ وَفَرِيقٌ فِي السَّعِيرِ ” اسی طرح ہم نے آپ کی طرف عربی قرآن کی وحی کی ہے تاکہ آپ مکہ والوں کو اور اس کے آس پاس کے لوگوں کو خبردار کر دیں ـ اور جمع ہونے کے دن سے جس کے آنے میں کوئی شک ڈرا دیں (سورہ الشوری آیت ـ 7) القیامتہ الکبری للدکتور عمر سلیمان الاشقر ـ

سوال92: ہمارے نبی کو سب سے بڑا معجزہ کون سا دیا گیا ؟
جواب : قرآن کریم ـ

سوال 93 ـ ہمارے نبی کو کیا کیا معجزات و نشانیاں دی گئی تھیں ؟
جواب:ہمارے نبی کو بہت سے معجزات عطا کیے گئے ان میں سے بعض کا نام ذیل میں لکھا جاتا ہے ـ

1قرآن کریم، 2- چاند کا ٹکڑے ہونا ، 3- ایک بڑے لشکر یعنی نوسو آدمیوں کا تھوڑی سی کھجور کھانا ـ 4- انگلیوں کے درمیان سے پانی کا ابلنا اور پورے لشکر کا اس سے پینا ـ5- ایک مٹھی مٹی کا پورے لشکر پر پھینکنا اور مٹی کا سب کے آنکھوں میں پڑنا ـ 6- منبر بن جانے کے بعد کھجور کے اس تنے کا سسک سسک کر رونا جس کے سہارے آپ خطبہ دیا کرتے تھے ـ 7- آپ کے بلانے پر درخت کا چلتے ہوئے آنا اور آپ کے لیے پردہ کرنا ـ 8- آئندہ پیش آنے والی باتوں سے متعلق آپ کا خبر دینا اور آپ کے بتلانے کے مطابق ان کا پیش آنا ـ 9- جنگ بدر کے موقع پر سرداران قریش کے قتل کی خبر دینا ـ اور ہر ایک کے قتل ہونے کی جگہ کی تحدید کرنا ـ 10- لوگوں کو آپ کے سامنے کھانے کی تسبیح پڑھتے ہوئے سننا ـ

اس کے علاوہ اور بھی دوسرے معجزات ہیں جس تفصیل سے درکار ہو وہ اس موضوع پر لکھی ہوئی کتابوں کی طرف رجوع کریں ـ

سوال 94 : فرشتوں کے صفات کے نام پر کتنی سورتیں آئی ہوئی ہیں ؟
جواب : تین ـ سورتیں ـ

1- سورہ صافات ـ 2-سورہ معارج ـ3- سورہ نازعات ـ 4- سورہ مرسلات ، بعض نے اس سے مراد فرشتوں کو لیا ہے ـ

سوال 95: وہ سورتیں کتنی ہیں جو قیامت کے نام پر یا قیامت کی خوفناکیوں کے نام پر آئی ہیں ـ
جواب : تیرہ سورتیں ـ

1: سورہ الدخان ، 2: سورہ الوقعہ ـ 3:سورہ الحشر، 4:سورہ التغابن ، 5: سورہ حقہ ، 6: سورہ قیامہ ، 7: سورہ بناء 8:سورہ تکویر ـ 9: سورہ النفطار 10: سورہ النشقاق ، 11:سورہ غاشیہ ، 12: سورہ زلزلہ ، 13 : سورہ قارعہ ـ

سوال96:کتنی سورتیں ہیں جو ازمان و اوقات کے نام پر آئی ہوئی ہیں ؟
جواب:آٹھ سورتیں ہیں :

(1) سورہ حج(2) سورہ جمعہ(3)سورہ فجر(4) سورہ لیل (5)سورہ ضحیٰ (6) سورہ قدر (7) سورہ عصر (8) سورہ فلق۔

سوال97:کتنی سورتیں حیوانات کے نام پر یا صفات پر آئی ہوئی ہیں ؟
جواب:سات سورتیں :

(1) سورہ بقرہ (2) سورہ انعام (3) سورہ نحل (4) سورہ نمل (5) سورہ عنکبوت (6) سورہ عادیات (7) سورہ فیل۔

سوال98:وہ سورتیں کتنی ہیں جو مقامات کے نام پر آئی ہوئی ہیں ؟
جواب:سات سورتیں :

(1)سورہ اعراف (2) سورہ حجر (3)سورہ احقاف(4) سورہ طور(5) سورہ بلد (6) سورہ کوثر (7) سورہ تین۔

سوال99:وہ آیات تحریر کیجئے جن پر درج ذیل ناموں کا اطلاق ہوتا ہے :

(1)آیۃ الکرسی (2) آیۃ الدین (3) آیت کلالہ(4) آیت وضو (5) آیت کفارۃ الیمین (6) آیت ملاعنہ (7) آیت مواریث (8)آیت مباہلہ
جواب:(1)آیۃ الکرسی:{اللہ لا الہ الا ھو الحئی القیوم لا تا خذہ سنۃ ولا نوملہ ما فی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔} (سورہ بقرہ آیت:255)

(2) آیۃ الدین:(قرض کے احکام){یا یھا الذی امنوا اذا تداینتم بدین الی اجل مسمی فا کتبوہ و لیکتب بینکم کاتب بالعدل۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔}(سورہ بقرہ آیت:282)

(3) آیت کلالہ:(کلالہ اس مرنے والے کو کہا جاتا ہے جس کا باپ ہو نہ بیٹا){یستفتونک قل اللہ یفتیکم فی الکلالہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔}(سورہ نساء آیت:176)

(4) آیت وضو:{یا یھا الذی امنوا اذا قمتم الی الصلاۃ فا غسلو اوجو ھکم و ایدیکم الی المرافق وا مسحوا برء وسکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔} ( سورہ مائدہ آیت:6)

(5) آیت کفارۃ الیمین : {لا یوا خذکم اللہ باللغو فی ایمانکم ولکم یو اخذ کم بما عقدتم الایمان فکفارتہ اطعام عشرۃمساکین}(سورہ مائدہ آیت:89)

(6) آیت ملاعنہ: ( اس میں لعان کا مسلئہ بیان کیا گیا ہے ){والذین یرمون ازواجھم و لم یکن لھم شھداء الا انفسھم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔}(سورہ نور:ازآیت6 تا 9)

(7) آیت مواریث:( اس میں میراث کا مسلئہ بیان کیا گیا ہے ) {یو صیکم اللہ فی اولاد کم للذکر مثل حظ الانثیین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔}(سورہ نساء: از آیت 11 تا 12)

(8)آیت مباہلہ:( مباہلہ کا مطلب یہ ہے کہ جب دو فریقوں میں کسی معاملے کا حق یا باطل ہونے میں اختلاف و نزاع ہو اور دلائل سے وہ ختم ہوتا نظر نہ آتا ہو تو دونوں بارگاہ الٰہی میں یہ دعا کریں کہ یا اللہ ہم دونوں میں سے جو جھوٹا ہے اس پر لعنت فرما){فمن حا جک فیہ من بعد ما جاءک من العلم فقل تعالوا ندع ابنا ئنا وا بنائکم۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ } (سورہ ال عمران آیت:61)

سوال100:قرآن کریم میں مکہ مکرمہ کو کتنے ناموں کے ساتھ یاد کیا گیا ہے ؟
جواب:مکہ مکرمہ کو درج ذیل ناموں سے یاد کیا گیا ہے :

(1) مکہ (2)بکہ (3) البدامین (4) البلدۃ(5) ام القری

سوال101:غیب کی کنجیاں کتنی ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا اور قرآن مجید کی کس آیت میں اس کا ذکر آیا ہوا ہے ؟
جواب:غیب کی کنجیاں پانچ ہیں جنہیں اللہ کے سوا کوئی نہیں جانتا۔

(1) قیامت کے وقوع کا یقینی علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔(2) بارش کا بھی یقینی علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں۔ (3)رحم مادر میں کیا ہے بچہ یا بچی، نیک بخت ہے یا بد بخت، کالا ہے یا گورا وغیرہ باتوں کا علم اللہ کے سوا کسی کونہیں۔ (4)انسان کل کیا کرے گا اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔(5) موت کہاں آئے گی اللہ کے سوا کسی کو معلوم نہیں۔ یہ آیت کریمہ اس کی دلیل ہے {ان اللہ عندہ علم الساعۃ و ینزل الغیث و یعلم ما فی الارحام وما تدری نفس ما ذا تکسب غدا وما تدری نفس بای ارض تموت ان اللہ علیم خبیر}( بے شک اللہ تعالیٰ ہی کے پاس قیامت کا علم ہے وہی بارش نازل فرماتا ہے ، اور ماں کے پیٹ میں جو ہے اسے جانتا ہے کوئی[بھی]نہیں جانتا کہ کل کیا[ کچھ] کرے گا؟نہ کسی کو یہ معلوم ہے کہ کس زمین میں مرے گا، [یاد رکھو]اللہ تعالیٰ ہی پورے علم والا اور صحیح خبروں والا ہے ) (سورہ لقمان آیت:34)

سوال102:فرمان الٰہی ہے {و علی الثلاثۃ الذی خلفوا حتی اذا ضاقت علیھم الارض۔۔۔۔۔۔۔}(اور تین شخصوں کے حال پر بھی جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا یہاں تک کہ جب زمین باوجود اپنی فراخی کے ان پر تنگ ہونے لگی۔۔۔۔۔ وہ تین اشخاص کون ہیں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں کیوں سزا دی، اور خلفوا کا کیا معنی ہے اور کس سورت میں ان کا واقعہ آیا ہوا ہے ؟
جواب:وہ تین اشخاص جن کا معاملہ ملتوی چھوڑ دیا گیا تھا وہ یہ ہیں

(1) کعب بن مالک رضی اللہ عنہ (2) مرارہ بن ربیع عامری رضی اللہ عنہ(3) ہلال بن امیہ واقفی رضی اللہ عنہ۔

رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں سزا اس لئے دی کہ وہ بغیر عذر شرعی آپ کے ساتھ غزوہ تبوک میں شریک نہیں ہوئے تھے ، اور خلفوا کا معنی ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کے معاملے کو اللہ تعالیٰ کے سپرد کر دیا کہ وہ ان کے بارے میں کوئی حکم نازل فرمائے گا۔

سوال103: قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں اللہ تعالیٰ نے جن و انس دونوں کو چیلنج کیا ہے کہ وہ قرآن کے مثل بنا کر پیش کریں ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے فرمان الٰہی ہے {قل لئن اجتمعت الانس والجن علی ان یا توا بمثل ھذا القرآن لا یاتون بمثلہ ولو کان بعضھم لبعض ظھیرا}(سورہ بنی اسرائیل آیت:88)

سوال104:وہ کون سے نبی ہیں جن کے بارے میں اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے {ورفعناہ مکانا علیا}”ہم نے اسے بلند مقام پر اٹھا لیا”(سورہ مریم آیت:57)
جواب:حضرت ادریس علیہ السلام، اس آیت سے مرتبت کی بلندی مراد ہے نہ یہ کہ آسمان پر اٹھائے جانا مراد ہے۔

سوال105:سورہ اخلاص کے چند ایک نام بیان کیجئے ؟
جواب:(1) سورہ توحید (2) سورہ صمد (3) سورہ نجات (4) سورہ براءت (5) سورہ مانعہ (6) سورہ اساس (7) سورہ قل ھو اللہ احد (8) سورہ معوذہ (9) سورہ تفرید (10)سورہ تجرید (11) سورہ جمال (12)سورہ ایمان (13) سورہ نور۔ (بحولہ روح المعانی)

سوال106:فرمان الٰہی ہے {بایدی سفرۃ}(سورہ عبس آیت:15)[سفرہ]سے کون مراد ہیں اور سفرہ انہیں کیوں کہا جاتا ہے ؟
جواب:[سفرہ]سے مراد یہاں فرشتے ہیں اور انہیں سفرہ اس لیے کہا جاتا ہے کہ وہ اللہ اور اس کے رسولوں کے درمیان سفارت کا کام کرتے ہیں۔

سوال107:حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں :قرآن پڑھنے اور اس پر عمل کرنے والوں کو اللہ تعالیٰ نے اس بات کی ضمانت دی ہے کہ وہ دنیا اور آخرت میں نہ بہکے گا پھر قرآن مجید کی آیت پڑھی وہ کون سی آیت ہے ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے {فمن اتبع ھدای فلا یضل ولا یشقی}[جو شخص میری ہدایت پر عمل کرے گا وہ گمراہ نہ ہو گا اور نہ سختی میں پڑے گا] (سورہ طہ آیت: 123)

سوال108:سورہ بنی اسرائیل کا دوسرا نام کیا ہے ؟
جواب: سورہ بنی اسرائیل کا دوسرا نام سورہ اسراء ہے۔

سوال109:جو بیعت درخت کے نیچے کی گئی تھی اس کو بیعت رضوان کیوں کہتے ہیں اور وہ درخت کس چیز کا تھا اور بیعت کرنے والے کتنے لوگ تھے ؟
جواب:اسے بیعت رضوان اس لئے کہتے ہیں کہ جن صحابہ کرام نے یہ بیعت کی تھی انہیں اللہ تعالیٰ نے اپنی رضا اور خوشنودی کی خوش خبری دی تھی اور وہ درخت ببول کا تھا بیعت کرنے والے صحابہ کی تعداد چودہ سو تھی۔

سوال110:اللہ تعالیٰ نے کس کو بغیر شوہر کے اولاد دی؟
جواب: حضرت مریم علیہا السلام کو۔

سوال112:بغیر ماں باپ کے اللہ تعالیٰ نے کس کو پیدا کیا؟
جواب: حضرت آدم علیہ السلام کو۔

سوال113: وہ کون سی ذات ہے جو بغیر ماں کے پیدا ہوئی؟
جواب: حضرت حواء علیہا السلام۔

سوال114:کس نبی کا باپ جہنم میں جائے گا؟
جواب:حضرت ابراہیم علیہ السلام کا باپ آزر جہنم میں جائے گا؟

سوال115:کس نبی کا بیٹا جہنم میں جائے گا؟
جواب: حضرت نوح علیہ السلام کا۔

سوال116:کس نبی کی بیوی جہنم جائے گی؟
جواب:حضرت لوط و نوح علیہ السلام کی

سوال117:کس نبی کا چچا جہنم میں جائے گا؟
جواب:حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا

سوال118:وہ کون سی سورت ہے جس کے بارے میں کہا گیا کہ وہ دو مرتبہ نازل ہوئی ایک مرتبہ مکہ مکرمہ میں اور دوسری مرتبہ مدینہ منورہ میں ؟
جواب: وہ سورت سورہ فاتحہ ہے۔

سوال119:آیت {واذاخذ اللہ میثاق النبیین لما اتیتکم من کتاب و حکمۃ}( سورہ ال عمران آیت:81) [جب اللہ تعالیٰ نے نبیوں سے عہد لیا کہ جو کچھ میں تمہیں کتاب و حکمت دوں ] میں میثاق سے کیا مراد ہے اور یہ کہاں لیا گیا؟
جواب:حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ اس سے مراد نبی علیہ السلام ہیں یعنی اللہ تعالیٰ نے یہ عہد تمام انبیاء سے صرف محمد کے بارے میں لیا تھا کہ اگر ان کا زمانہ پائیں تو ان پر ایمان لائیں اور ان کی تائید و نصرت کریں اور اپنی اپنی امتون کو بھی ہدایت کر جائیں ، اور یہ میثاق یا تو عالم ارواح میں ہوا یا دنیا میں بذریعہ وحی ہوا دونوں احتمال موجود ہیں۔

سوال120:آیت کریمہ{یوم تبیض وجوہ وتسود وجوہ}سورہ آل عمران آیت:106)میں چہرے کی سفیدی اور سیاہی سے کیا مراد ہے ؟
جواب:جمہور مفسرین کے نزدیک سفیدی سے مراد نور ایمان کی سفیدی ہے یعنی مومنین کے چہرے نور ایمان سے منور ہوں گے اور سیاہی سے مراد کفر کی سیاہی ہے یعنی کافروں کے چہروں پر کفر کی کدورت چھائی ہو گی، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنھما نے اس سے اہل سنت و الجماعت اور اہل بدعت و افتراق مراد لئے ہیں۔

سوال121:آیت کریمہ{و طعام الذین اوتوا الکتاب حل لکم}(سورہ مائدہ آیت:5) میں طعام ایل کتاب سے کیا مراد ہے ؟
جواب:طعام سے مراد اہل کتاب کا ذبیحہ ہے جو کہ ہمارے لئے حلال ہے اور اس کی وجہ یہ ہے ان کے دین میں سینکڑوں تحریفات ہونے کہ باوجود اس مسئلہ میں ان کا مذہب اسلام کے بالکل مطابق ہے یعنی ذبیحہ پر اللہ کا نام لینا ضروری سمجھتے ہیں اس کے بغیر جانور کو مردار  میتہ اور نا پاک و حرام قرار دیتے ہیں۔

سوال122:آیت کریمہ{یقوم ادخلوا الارض المقدسۃ التی کتب اللہ لکم ولا ترتدوا علی ادبارکم فتنقلبوا خسرین}( سورہ مائدہ آیت:21)[اے میری قوم والو اس مقدس زمین میں داخل ہو جاؤ جو اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے لکھ دی ہے ] میں ارض مقدسہ میں کون سی زمین مراد ہے ؟
جواب:اس میں مفسرین کے مختلف اقوال ہیں بعض نے فرمایا کہ ارض مقدس سے مراد دمشق اورفلسطین ہے اور بعض کے نزدیک اردن ہے ، حضرت قتادہ فرماتے ہیں ملک شام پورا ارض مقدس ہے۔

سوال123:قرآن مجید کی وہ کون سی آیت ہے جس میں دعوت و تبلیغ کے اصول و آداب بیان کئے گئے ہیں ؟
جواب:وہ آیت یہ ہے {ادع الی سبیل ابک بالحکمۃ والمو عظۃ الحسنۃ و جا د لھم بالتی ھی اجسن ان ابک ھو اعلم بمن ضل عن سبیلہ و ھو ا علم بالمھتدین}(سورہ نحل آیت:125)[اپنے رب کی راہ کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلائیے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے ، یقینا آپ کا رب اپنی راہ سے بہکنے والوں کو بھی بخوبی جانتا ہے اور وہ راہ یافتہ لوگوں سے بھی پورا واقف ہے۔]

سوال124:قرآن مجید کی کس سورت میں مومن کامل کے سات اوصاف بیان کئے گئے ہیں ؟
جواب:سورہ مومنون از آیت 1 تا 9۔

(1) پہلا وصف خشوع و خضوع کے ساتھ نماز پڑھنا۔

(2) دوسرا وصف بیہودہ اور بے فائدہ قول و عمل سے بچنا۔

(3)تیسرا وصف اپنے مال کی زکوۃ نکالنا۔

(4)چوتھا وصف اپنی بیویوں اور ملکیت کی لونڈیوں کے علاوہ اور عورتوں سے اپنے نفس کو دور رکھنا۔

(5) پانچوں وصف امانت کا حق ادا کرنا۔

(6) چھٹا وصف عہد پورا کرنا۔

(7) ساتواں وصف نمازوں پر محافظت کرنا۔

سوال125:وہ کون سی سورت ہے جس میں مومن کامل کے آٹھ وصف بیان ہوئے ہیں ؟
جواب:سورۃ المعارج آیت : از 23 تا 34۔

سوال126:آیت کریمہ{ھذا ما توعدون لکل اواب حفیظ }میں اواب کا معنی اور مفہوم کیا ہے ؟
جواب:اواب کا معنی رجوع ہونے والے کے ہیں مراد وہ شخص ہے جو معاصی سے اللہ کی طرف رجوع کرنے والا ہو حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ شعبی اور مجاہد رحمہم اللہ فرماتے ہیں کہ اواب وہ شخص ہے جو خلوت میں اپنے گناہوں کو یاد کرے اور ان سے استغفار کرے۔

سوال127:قرآن مجید کی کس آیت میں فوت شدہ مسلمانوں کے لئے دعاء مغفرت وارد ہے ؟

جواب:ارشاد باری تعالیٰ ہے {ربنا اغفرلنا ولا خوننا الذی سبقونا بالایمان ولا تجعل فی قلوبنا غلا للذین امنوا ربنا انک رءوف رحیم}[اے ہمارے پروردگار ہمیں بخش دے اور ہمارے ان بھائیوں کو بھی جو ہم سے پہلے ایمان لا چکے ہیں اور ایمان داروں کی طرف سے ہمارے دل میں کینہ (اور دشمنی) نہ ڈال، اے ہمارے رب بیشک تو شفقت و مہربانی کرنے والا ہے۔] ( سورہ حشر آیت: 10)

1 comment:

  1. قاری صاحب اگر آپ وٹس آپ کا نمبر بھیجے

    ReplyDelete

Labels

aa ki kahawtain (13) Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) afzal rao gohar (4) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) alama semab akbar abadi (32) Aleppo (2) alif ki kahawtain (8) Allama Muhammad Iqbal (82) andra warma (2) Answer (4) anwar masuod (2) Auliya Allah (2) Aurat (6) aziz ajaz (3) Baa ki kahawtain (18) babu gopinath (2) Bahadur Shah Zafar (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) Children (2) China (2) chor (5) College (3) daal ki kahawtain (10) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) dhal ki kahawtain (2) DHRAAM (1) dil (2) Divorce (10) download (7) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) elam (5) eman (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) faraiz (6) Fatawa (14) Finance (7) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) Hadisa (2) hadisain (223) Hajj (3) halaku khan (2) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) haya (4) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) Ibn e Insha (87) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) Imran Sereis Novels (8) India (3) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) Intzar hussain (2) Ishq (3) islamic (319) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) jeem ki kahawtain (13) Jihad (2) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) Khawaja Haider Ali aatish (2) king (6) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) laam ki kahawtain (4) Letter (2) Love (5) maa (9) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) marriage (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) meem ki kahawtain (12) Menses (3) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) muskrahat (2) Mustahabbat (3) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) Novels (15) Novels Books (11) pa ki kahawtain (8) Pakistan (4) parveen shakir (50) poetry (1309) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) PROVERBS (370) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) Question (3) Qurbani (2) ra ki kahawtain (3) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) sabaq aamoz (55) Sabolate Aager (2) saghar nizami (2) saghar Siddiqui (226) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) saifuddin saif (2) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) sauod usmani (2) Sawal (3) School (3) seen ki kahawtain (10) Shakeel Badauni (2) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) syed moeen bally (2) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) ta ki kahawtain (8) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) toba (4) udru (14) UMRAH (3) University (2) urdu (239) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) URDU ENGLISH PROVERBS (42) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) URDU PROVERBS (202) urdu short stories (151) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Valentine Day (9) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) Wasi Shah (28) wow ki kahawtain (2) writers (2) Wudu (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) Zakat (3) zina (10)