غیبت زنا سے اشد کیوں
ہے ؟
ارشاد فرمایا کہ غیبت کا کتنا بڑا نقصان ہے کہ غیبت کرنے والا اپنی نیکیاں
مفت میں اس کو دے دیتا ہے جس کی غیبت کی ہے اور اس کو خبر بھی نہیں کہ میرا کتنا
بڑا نقصان ہوگیا۔ محنت کی کمائی مفت میں گنوائی۔ غیبت اسی لیے حرام ہے اور زنا سے
بھی اشدّ ہے۔ صحابہ نے پوچھا کہ یا رسول اللہ! غیبت زنا سے اشد کیوں ہے ؟ فرمایا
کہ زنا حق اللہ ہے، اللہ سے معافی مانگ لو معافی ہوجائے گی، جس سے زنا کیا ہے اس
سے معافی مانگنا فرض نہیں ہے۔ لیکن غیبت حق العباد ہے، جب تک وہ بندہ معاف نہیں
کرے گا معافی نہیں ہوگی۔
No comments:
Post a Comment