مسلم شریف
شکار کا بیان
سکھلائے
گئے کتوں سے شکار کرنے کے بیان میں
حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا
ابْنُ فُضَيْلٍ عَنْ بَيَانٍ عَنْ الشَّعْبِيِّ عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ قَالَ
سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قُلْتُ إِنَّا قَوْمٌ
نَصِيدُ بِهَذِهِ الْکِلَابِ فَقَالَ إِذَا أَرْسَلْتَ کِلَابَکَ الْمُعَلَّمَةَ
وَذَکَرْتَ اسْمَ اللَّهِ عَلَيْهَا فَکُلْ مِمَّا أَمْسَکْنَ عَلَيْکَ وَإِنْ
قَتَلْنَ إِلَّا أَنْ يَأْکُلَ الْکَلْبُ فَإِنْ أَکَلَ فَلَا تَأْکُلْ فَإِنِّي
أَخَافُ أَنْ يَکُونَ إِنَّمَا أَمْسَکَ عَلَی نَفْسِهِ وَإِنْ خَالَطَهَا کِلَابٌ
مِنْ غَيْرِهَا فَلَا تَأْکُلْ
ابوبکر
بن ابی شیبہ، ابن فضیل، شعبی، حضرت عدی بن حاتم سے روایت ہے فرماتے ہے کہ میں نے
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا کہ ہم لوگ ان کتوں سے شکار کرتے ہیں تو آپ
صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا جب تو اپنے سکھلائے گئے کتے کو (شکار کے لیے) بھیجے
اور اس پر اللہ کا نام بھی لے تو اس میں سے کھا جسے اس نے تیرے لیے روک رکھا ہے
اگرچہ اس نے مار ڈالا ہو سوائے اس کے اگر کتے نے نہ اس جانور میں سے کھا لیا ہو
اگر اس کتے نے کھا لیا ہو تو تو اس میں سے نہ کھا کیونکہ مجھے ڈر ہے کہ ہو سکتا ہے
کہ کتے نے اپنے لیے شکار کیا ہو اور اگر تیرے کتوں کے ساتھ اس کے علاوہ اور کتے بھی
مل جائیں تو نہ کھا
No comments:
Post a Comment