چاہنے
والے خوب جیتے ہیں
زخم
کھاتے ہیں اشک پیتے ہیں
تری یاد
یں بھی ساتھ چھوڑ گئیں
ایسے
لمحے بھی ہم پہ بیتے ہیں
ایسے
لوگوں کی اب ضرورت ہے
وہ دلوں
کے جو چاک سیتے ہیں
کیا عجب
کھیل ہے محبت بھی
ہارنے
والے لوگ جیتے ہیں
جب سے
آنکھوں کی یہ دکان کھلی
رات دن
ہم شراب پیتے ہیں
دل سے
سب کو لگا کے رکھوں گا
آپ کے
سارے غم چہیتے ہیں
No comments:
Post a Comment