اور اُس
کا نہ انتظار کرو
جو بھی
مل جائے اُس سے پیار کرو
چاند کے
ساتھ شب میں سویا تھا
آؤ سب
مجھ کو سنگسار کرو
صرف
دامن کا چاک کیا معنی
سب لباس
اپنا تار تار کرو
عشق
سودا ہے صرف گھاٹے کا
اب کوئی
اور کاروبار کرو
جس پہ
رکھّا نہ ہو کسی نے قدم
راستہ
ایسا اختیار کرو
تم بھی
جھوٹے ہو وہ بھی جھوٹا ہے
اب کسی
کا نہ اعتبار کرو
چاک دامن
یہاں ہزاروں ہیں
تم سے
جو بھی کہے بہار کرو
No comments:
Post a Comment