سباتینی
سباتینی
یہ
دل اک آئینہ ہے جس میں تجھ کو باندھ رکھا ہے
ترے
ہونٹوں کو لاکھوں بار چکھا ہے
مگر
یہ پیاس ہر دم آس
کا
پیالہ لئے کہتی ہے وہ تو اک سمندر ہے
سباتینی
سباتینی
مجھے
تو یہ زمیں ٹینس کا کوئی بال لگتی ہے
تری
آنکھوں کی کوئی چال لگتی ہے
سباتینی
سباتینی
کسی
پچھلے جنم میں ایسا لگتا ہے
میں
تیرے ساتھ گھوما ہوں
اجالوں
سے بھی اُجلے یہ لب و رخسار چومے ہیں
سباتینی
سباتینی
تری
باہوں میں زخمی بجلیوں کی داستانیں ہیں
ہواؤں
کی کمانیں ہیں
سباتینی سباتینی
چلّی
سے تعلق رکھنے والا ہسپانوی زبان کا مشہور شاعر
No comments:
Post a Comment