بس یہی
سوچ کر گلہ بھی ہے
آپ نے
حالِ دل سنا بھی ہے
ہر طرف
ایک آہ و زاری ہے
اس نظر
سے کوئی بچا بھی ہے
آپ کو
کیا خبر محبت کی
آپ نے
دل کبھی دیا بھی ہے
ایک سے
دن ہیں ایک سی راتیں
تیری
دنیا میں کچھ نیا بھی ہے
اب بھی
یہ دل اُسی پہ مرتا ہے
ظلم کی
کوئی انتہا بھی ہے
اے
ستارو اسی فضا میں کہیں
دل کا
ٹوٹا ہوا دیا بھی ہے
آؤ رہ
جائیں اُس کی آنکھوں میں
دھوپ
بھی ہے یہاں گھٹا بھی ہے
اس
تغافل کا کیا سبب ہو گا
جب وہ
سب حال جانتا بھی ہے
کچھ تو
عادت ہے لڑکھڑانے کی
کچھ تری
آنکھ میں نشہ بھی ہے
تیری
خاطر جو خود کو ہار آیا
اُس
دوانے کا کچھ پتہ بھی ہے
دن کی
آنکھیں جو چھین لیتے ہیں
ان میں
شامل وہ دلربا بھی ہے
چھوڑو
اب جان سے بھی جاؤ گے
کیا
بچھڑ کر کوئی ملا بھی ہے
No comments:
Post a Comment