کوئی اس
سے یہاں بچا بھی ہے
اس مرض
کی کوئی دوا بھی ہے
ان
ستاروں میں ان نظاروں میں
دیکھنا
اُس کا نقشِ پا بھی ہے
ڈوب کر
اُس سے کیا گلہ کرتے
وہ خدا
بھی ہے نا خدا بھی ہے
صرف تو
ہی یہاں نہیں موجود
کوئی
لگتا ہے دوسرا بھی ہے
ایک
انساں کے کتنے چہرے ہیں
وہ جو
اچھا ہے وہ بُرا بھی ہے
اتنا
پاگل نہیں رہا اب دل
سوچتا
بھی ہے بولتا بھی ہے
کچھ
دنوں سے تو ایسا لگتا ہے
کوئی دل
میں تیرے سوا بھی ہے
جس سے
روشن ہیں روز و شب میرے
وہ محبت
ہی اک سزا بھی ہے
تو جو
سرچشمہ ہے مسرت کا
تجھ سے
مل کر یہ دل دکھا بھی ہے
صرف یہ
نیلا آسمان نہیں
بیچ میں
اور فاصلہ بھی ہے
ایک اک
لمحہ سب بدلتا ہے
جو
پرانا ہے وہ نیا بھی ہے
جس سے
ملنے سے دل گریزاں ہے
ہر گھڑی
اُس کو ڈھونڈتا بھی ہے
٭٭٭
No comments:
Post a Comment