بارشوں کے گھر بساتے ہیں پرندے اور
درخت
دھوپ کی قلمیں لگاتے ہیں پرندے اور
درخت
چلتے چلتے ہر قدم پر لڑکھڑا جاتا ہوں
میں
مجھ کو گرنے سے بچاتے ہیں پرندے اور
درخت
کاغذی چہروں سے میری شاعری کو کیا غرض
میرے سارے گیت گاتے ہیں پرندے اور درخت
زندگی بے چین ہے دنیا سے جانے کے لئے
یہ تو اُس کا دل بڑھاتے ہیں پرندے اور
درخت
سارے تنہائی کے قصّے بھول جاتا ہے یہ
دل
محفلیں ایسی سجاتے ہیں پرندے اور درخت
آؤ کھل کر تم بھی اپنی داستانِ غم کہو
ہر کسی کا غم بٹاتے ہیں پرندے اور درخت
گنگناتے سرخ نغمے لہلہاتے سبز رنگ
خاک سے کیا کیا اٹھاتے ہیں پرندے اور
درخت
کچھ نہیں کرتا میں ان کی میزبانی کے
لئے
اپنے موسم ساتھ لاتے ہیں پرندے اور
درخت
جب ہواؤں کو سناتا ہوں کوئی تازہ کلام
ساتھ میرے گنگناتے ہیں پرندے اور درخت
یہ ہوا بے چین پھرتی ہے یہاں کس کے لئے
بات کیا سب سے چھپاتے ہیں پرندے اور
درخت
جب سے یادوں میں کھلی رکھی ہے دریا کی
کتاب
روز اُس کو پڑھنے آتے ہیں پرندے اور
درخت
وہ جو پہلی بار میں نے آنکھ کھولی تھی
وہاں
یاد وہ منظر دلاتے ہیں پرندے اور درخت
خود سے کتنی بار میں ان راستوں میں گم
ہوا
جا کے مجھ کو ڈھونڈ لاتے ہیں پرندے اور
درخت
No comments:
Post a Comment