میرے دل
میں اگر نہ گھر کرتا
تو کہاں
زندگی بسر کرتا
کون اس
راستہ سے گزرا ہے
چاند
تارے ادھر ادھر کرتا
پھر وہ
بدمست آفتاب آیا
سب
گھٹاؤں کو دربدر کرتا
کس کی
تصویر کو میں دن کہتا
کس کے
خوابوں میں شب بسر کرتا
جاؤں
ہونے سے پھر نہ ہونے میں
آسمانوں
کو رہگزر کرتا
اپنا دل
بھی اُسی کو دے آیا
اور کیا
میرا نامہ بر کرتا
اک حسیں
چشم دل میں آیا ہے
ساری
دنیا اِدھر اُدھر کرتا
کیا
خدائی میں فرق آ جاتا
میری
جانب اگر نظر کرتا
تیرے
سینہ میں دل اگر ہوتا
تجھ پہ
نالہ کوئی اثر کرتا
کون
پلکیں جھکائے گزرا ہے
خود سے
ہر شے کو بے خبر کرتا
تو نہ
آتا تو اس خرابے میں
پھر
کوئی شاعری کدھر کرتا
No comments:
Post a Comment