زندگی
کیا ہے ۔ ۔ ۔
زندگی
کیا ہے ان آنکھوں کی بشارت ہی تو ہے
ورنہ
دنیا تو نرا گھپلہ ہے
شہر کیا
شور و شغف مکر و ریا جھوٹ کی تصویریں ہیں
اک طرف
جلتے ہوئے گھر ہیں
جہاں
بچوں کی کمھلائی ہوئی چیخیں ہیں
خاک میں
پھولوں کی مٹتی ہوئی تحریریں ہیں
دوسری
سمت فصیلوں میں کہیں قید خوشی
جاں بلب
ننگے بدن ہنستی ہے اک مفلس و قلاش ہنسی
کھوکھلی
سنگدل اوباش ہنسی
اک طرف
عرصۂ فرقت ہے محبت کی پرانی بستی
ہر گلی
کوچے میں اشکوں کے نئے جھگڑے ہیں
دور تک
آہوں کی پھیلی ہوئی جا گیریں ہیں
دوسری
سمت سیاست ہے
جہاں
چھوٹی بڑی توندوں کا بدمست ہجوم
ریشمی
سرخ لبادوں میں پڑی لاشوں پہ منڈلاتا ہے
سب کے
ہاتھوں میں خوشامد کی چمکتی ہوئی شمشیریں ہیں
اک طرف
خوابوں کے قصبہ میں
کوئی
درد کا اک تارہ لئے روتا ہے
زرد
رخساروں کے ویران دریچے کے قریب
اک دیا
بچھڑے ہوئے گیت لئے سوتا ہے
دوسری
سمت صداؤں کی نئی منڈی میں
گونگے
الفاظ پہ الفاظ چڑھے بیٹھے ہیں
سب کے
کانوں میں پڑی شور کی زنجیریں ہیں
اور اُس
سمت ان آنکھوں میں نئی صبح کے آثار نظر آتے ہیں
روشنی
کے لب و رخسار نظر آتے ہیں
اجنبی
لوگ بھی دلدار نظر آتے ہیں
ہر نئی
نظم مری اُس کی عنایت ہی تو ہے
زندگی
کیا ہے ان آنکھوں کی بشارت ہی تو ہے
No comments:
Post a Comment