دھوپ ہو
کر بچھا تیرا نام
تتلی بن
کر اڑا تیرا نام
میں تو
مسکین و محتاج تھا
پھر
مجھے مل گیا تیرا نام
تو ہی
آغاز و انجام ہے
مبتدا
منتہا تیرا نام
میں کسی
کو نہیں جانتا
جب سے
ہے آشنا تیرا نام
پیاس سے
کیا تعلّق مجھے
لمحہ
لمحہ پیا تیرا نام
میری ہر
سانس بیمار تھی
ہو گیا
ہے شفا تیرا نام
اور اب
کچھ نہیں چاہئے
ہے بہت
اے خدا تیرا نام
جب بھی
دنیا کی یورش ہوئی
میں نے
آگے کیا تیرا نام
سب سے
ملنے پہ مجبور ہوں
ہے یہاں
جا بجا تیرا نام
پھر
زمیں پر بہار آ گئی
ہر طرف
ہنس پڑا تیرا نام
یہ جہاں
وہ جہاں کچھ نہیں
سب سے
اچھا صِلہ تیرا نام
خود
بخود زخم بھرنے لگے
ہے وہ
حرفِ دعا تیرا نام
اب وہ
دن بھی ضرور آئے گا
لیں گے
شاہ و گدا تیرا نام
زندگی
کیا رہے نا رہے
اب نہ
ہو گا جدا تیرا نام
آنسوؤں
کے بڑے شہر میں
مسکراتا
رہا تیرا نام
احمد فواد
No comments:
Post a Comment