دل تجھے دیکھ
دیکھ ڈولے گا
منہ سے اک
لفظ بھی نہ بولے گا
دیکھنا یہ
حقیر پُر تقصیر
سارے اسرار
تیرے کھولے گا
چل بسا رات
وہ ستارہ بھی
اب یہ کھڑکی
کوئی نہ کھولے گا
خاک پر خاک
کچھ اثر ہو گا
چھوڑ موتی
کہاں یہ رولے گا
کس کو معلوم
تھا کہ خود یہ دل
میری دنیا
میں زھر گھولے گا
شاعری کو
دکاں بنا دوں گا
میں تجھے
داستاں بنا دوں گا
چاند تارے
سمیٹ کر سارے
اک نیا آسماں
بنا دوں گا
تیرا چہرہ
اتار کر دل میں
خود کو میں
جاوداں بنا دوں گا
تو یہاں خوش
نہیں تو تیرے لئے
کوئی تازہ
جہاں بنا دوں گا
چھیڑ کر نغمۂ
محبت پھر
دل کو میں
نوجواں بنا دوں گا
شاعری کے
لطیف لہجہ سے
پھر تجھے
مہرباں بنا دوں گا
اپنا دل بانٹ
کر ہواؤں میں
سب کو پھر
نغمہ خواں بنا دوں گا
No comments:
Post a Comment