نظر آیا
ہے وہ آ کر بنوں میں
جسے
ڈھونڈا سدا آبادیوں میں
یہ اب
کس کی سواری آ رہی ہے
درخت
آئے کھڑے ہیں راستوں میں
ستارے
کیسی باتیں کر رہے ہیں
یہ کس
کا تذکرہ ہے تتلیوں میں
پرندے
کس کے نغمے گا رہے ہیں
خموشی
کیوں ہے اتنی پتھروں میں
یہ دریا
رات دن کیوں چل رہے ہیں
یہ کس
نے آگ بانٹی جگنوؤں میں
زمیں کس
کو خلا میں ڈھونڈتی ہے
یہ کون
آیا کھڑا ہے بادلوں میں
پہاڑوں
نے اِنہیں کیا کہہ دیا ہے
یہ کیسا
شور اٹھا ہے ندّیوں میں
یہ سارے
لفظ کس جانب رواں ہیں
یہ کیا
جھگڑا ہے سارے شاعروں میں
ہَوا کس
کے لئے یوں دربدر ہے
کھلائے
پھول کس نے دلدلوں میں
کھڑی ہے
شام کیوں یوں مضمحل سی
سحر
کیوں پھر رہی ہے جنگلوں میں
کہاں
جاتے ہیں گر کر زرد پتّے
چھڑی ہے
بحث یہ کیا بلبلوں میں
سمندر
روز و شب کیوں مضطرب ہے
اترتا
کون ہے یہ بارشوں میں
صبا
کیوں ہر کلی کو چومتی ہے
یہ پاگل
پن ہے کیسا پانیوں میں
ہنسی
میں گونجتے ہیں کس کے نغمے
جلائے
دیپ کس نے آنسوؤں میں
جنوں کو
جانے یہ کیا ہو گیا ہے
یہ کیسی
بے رخی ہے گلرخوں میں
اجالے
کیا ہوئے اُن عارضوں کے
کمی
کیسی ہے دل کی وحشتوں میں
گلا
کیوں گھٹ رہا ہے خواہشوں کا
یہ
سنّاٹا ہے کیسا ولولوں میں
وہ پاس
آ کر بھی مجھ سے کیوں جدا ہے
یہ دوری
کیوں ہے اتنی قربتوں میں
No comments:
Post a Comment