وہ شام
کیا تھی جب اس نے بڑی محبت سے
کہا کہ
تو نے یہ سوچا بھی ہے کبھی احمد
خدا نے
کتنی تجھے نعمتیں عطا کی ہیں
وہ
بخششیں کہ ہیں بالا تر از شمار و عدد
یہ خال
و خد یہ وجاہت یہ تندرست بدن
گرجتی
گونجتی آواز استوار جسد
بسان
لالۂ صحرا تپاں تپاں چہرہ
مثال
نخل کہستاں دراز قامت و قد
No comments:
Post a Comment