اختر انصاری اکبر آبادی
(1920-1985)
اختر انصاری اکبر آبادی (پیدائش: 15 اگست، 1920ء - وفات:
18 اگست، 1985ء) پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو کے نامور شاعر، افسانہ نگار،
نقاد اور ادبی جریدے نئی قدریں کے مدیر تھے۔
اختر انصاری اکبر آبادی 15 اگست، 1920ء کو آگرہ (اکبر
آباد)، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نا م محمد اختر ایوب تھا۔ تقسیم
ہند کے بعد انہوں نے پہلے کراچی اور پھر حیدرآباد، سندھ میں سکونت اخٹیار کی۔
1956ء میں حیدرآباد، سندھ سے نئی قدریں کے نام سے ادبی جریدہ جاری کیا۔
ان کے شعری مجموعوں میں
کیف و رنگ
جام و رنگ
جام نور
دل رسوا
غم فردا
منظر جاں
لب گفتار
نالہ پابندِ نے
نئی راہ گزر
نئی رہگذر نئی کہکشاں
لسان العصر
فردوس نغمہ کے نام شامل ہیں.
جبکہ افسانوی مجموعوں میں ہوس کار اور زندگی کے
رُخ،نثری کتب میں مفکر مہران، ادبی رابطے لسانی رشتے (مضامین)، ذکر ان کا باتیں ان
کی (تذکرہ)، سبدِ چیں شعرا کا تعارف و
انتخاب)، نظریات (تنقید)، جمالِ آگہی (تنقید)، مضامین (تنقید)، گارشات (مضامین)
اور شاہ عبداللطیف: حیات اور شاعری شامل ہیں۔
اختر انصاری اکبر آبادی 18 اگست، 1985ء کو
بہاولپور،پاکستان میں وفات پاگئے۔ وہ حیدرآباد، سندھ میں کنٹونمنٹ کے قبرستان میں
آسودۂ خاک ہیں۔
No comments:
Post a Comment