(1921-1999)
شکیل
احمد ضیا (پیدائش: 25 دسمبر، 1921ء - وفات: 7 مارچ، 1999ء) پاکستان سے تعلق رکھنے
والے اردو، ہندی، فارسی زبان کے ممتاز شاعر اور ادیب تھے۔
شکیلاحمد ضیا 25 دسمبر، 1921ء کو جھانسی، اتر پردیش، برطانوی ہندوستان میں پیدا
ہوئے۔ ان کے والدناصرعلی ، شیخ الہند محمود الحسن (اسیر مالٹا) کے بھتیجے
تھے۔ سات سال کی عمر میں حفظ قرآن کے علاوہ فارسی کی چند درسی کتب اور مولوی محمد
اسماعیل میرٹھی کی تمام اردو ریڈرز پڑھ لیں۔انیس برس کی عمر میں انہوں نے علی گڑھ
مسلم یونیورسٹی سے بی اے (آنرز) کیا اور اسی دوران الہ آباد بورڈ سے علوم شرقیہ کے
تمام امتحانات پاس کیے۔ 1934ء میں صحافت سے اپنی عملی زندگی کا آغاز کیا۔ انہیں
شعروسخن کا شوق کم عمری سے تھا۔ 1939ء میں صادق جھانسوی اور پھر مولانا حسرت موہانی
سے شرف تلمذ حاصل کیا۔ 1942ء میں ہندی کے شاعر کان شرن گپت کی شاگردی اختیار کی۔
تقسیم ہند کے بعد 1947ء میں شکیل احمد ضیا پاکستان منتقل ہوگئے اور کراچی میں
سکونت پزیر ہوئے۔
تصانیف
1939ء
- گیت مالا (ہندی گیتوں کا مجموعہ)
1940ء
- لمعۂ طور (اُردو اور فارسی غزلیات کا مجموعہ)
1944ء
- توریت عجم (اُردو غزلیات و منظومات)
1966ء
-جدید نظری سیاسیات (سیاسیات)
1974ء
- موج گل (شاعری)
1980ء
- شعلۂ رنگ (شاعری)
1993ء
- دوسرا قدم (شاعری)
موج
صبا (1970ء سے 1980ء تک کی غیر مطبوعہ غزلیات و منظومات کا مجموعہ)
A History of Jewish Crimes
(انگریزی، تاریخ)
وفات
شکیلاحمد ضیا 7 مارچ، 1999ء کو کراچی،پاکستان میں وفات پاگئے۔
shakeel ahmed zia is my grand father
ReplyDeleteDo you live in Korangi
ReplyDelete