Friday, 24 March 2017

بہن بھائی کا رشتہ Brother and sister



بہن بھائی کا رشتہ بھی عجیب سا ہے ، یہ کبھی محبت کا ہے 

تو کبھی لڑائی کا کبھی دوستی کا ہے تو کبھی دشمنی کا ۔
میرا بھائی مجھ سے چار سال بڑا ہے بچپن میں وہ مجھے بالکل بھی اچھا نہیں لگتا تھا ۔ میں یہ بات اس کے منہ پر برملا کہہ دیا کرتی تھی کہ بھائی تم مجھے بالکل نہیں پسند ، یہ سن کر وہ زور سے ہنستا اور چلا جاتا ۔
اس ناپسندیدگی کی بہت ساری وجوہات تھیں ۔ بھائی مجھے کبھی سکون سے بیٹھنے نہ دیتا ، ہر وقت تنگ کرنا اس کا کام تھا ، کبھی میری پونی ٹیل پکڑ کر کھینچ دینا ، میرے گال نوچ کر چلے جانا ، میری گڑیا کے ہاتھ پاوں توڑ دینا ، میں تین پیہوں کی سائیکل آرام آرام سے چلاتی تو وہ اچانک پیچھے سے آتا اور ذور سے دھکا دیتا میری سائیکل تیز چلنے لگتی اور بے قابو ہوجاتی کبھی دیوار سے ٹکڑا جاتی یا کبھی میں گر جاتی ، چھت پر جاتی تو نیچے سے سیڑھی ہٹا دیتا اور بھاگ جاتا میں جھجے پر بیٹھی روتی رہتی ۔
ایک دن تنگ آکر میں نے بھائی کی شکایت ابو سے لگائی ۔ اس دن بھائی کو ابو سے بہت مار پڑی ابو بھایئ کو مارتے جاتے اور میں پیچھے آنسو بہاتی جاتی
جب ابو بھائی کو چھوڑ کو چلے گئے تو میں سوجی آنکھوں کے ساتھ بھائی کے پاس آئی اور کہا بھائی سوری آئندہ میں تمھاری شکایت نہیں لگاوں گی ۔ بھائی ہنستے ہوئے بولا تم بے شک میری شکایت نا لگاو لیکن میں تم کو تنگ کرنے سے باز نہیں آوں گا ۔ میں بھائی ڈھیٹنس پر حیران رہ گئی ۔ دن یونہی گزرتے گئے ۔ ایک دن میں نے امی سے کہا کہ یہ بھائی مجھے بالکل نہیں پسند مجھے اتنا تنگ کرتا ہے ۔
اس دن امی نے ایک انکشاف کیا مجھ پر تو میں حیران رہ گئی ۔
امی بولی تم کو وہی بھائی نہیں پسند جو تم کو سب سے ذیادہ چاہتا ہے ۔ میں حیرت سے بولی امی بھائی کو تو میں بالکل نہیں پسند اسی لیے تو مجھے تنگ کرتا ہے ، امی مسکرائیں اور بولی نہیں ایسا نہیں ہے ۔ بھائیوں کے محبت کرنے کا انداز ایسا ہی ہوتا ہے وہ بہنوں کو تنگ کرکے اپنی محبت جتاتے ہیں ۔
اس انکشاف کے بعد میں نے بھائی سےچڑنا چھوڑ دیا اور اہستہ آہستہ میری بھائی سے دوستی ہوگئی ۔
بھائی کالج میں اگیا اور میں ساتویں کلاس میں ۔ ہمارے گھر میں فلمیں دیکھنے پر پابندی تھی ۔ بھائ اپنے دوست کے گھر فلم دہکھنے جاتا اور مجھے کہتا کہ کسی کو نہیں بتانا کہ میں فلم دیکھتا ہوں میں تم کو واپس اکر فلم کی پوری کہانی سناوں گا
میں کسی کو نا بتاتی اور بھائی آکر مجھے فلم کی کہانی سناتا ۔ بھائی کی فلم کی کہانی اتنی صاف ستری ہوتی کہ میں سوچتی کہ فلمیں دیکھنے کو لوگ برا کیوں کہتے ہیں ۔
بھائی ٹیوشن پڑھانے لگا تو بھائی کے پاس پیسے بھی ہوتے تھے تو میں بھائی سے کبھی ائس کریم کی فرمائش کرتی تو کبھی چاٹ کی، بھائی میری چھوٹی چھوٹی فرمائشیں خوشی خوشی پوری کرتا ۔
بھائی یونیوڑسٹی میں آیا تو فلموں کی کہانیوں کی جگہ کلاس کی لڑکیوں نے لیے لی ۔ کسی دن کسی لڑکی سے بھائی کی سلام دعا ہی ہوتی بھائی اس کو ایسے بیان کرتا کہ جیسے ایک گھنٹہ باتیں کرکے ایا ہے ۔ میں بھائی کی باتیں اسے ذوق و شوق سے سنتی جیسے وہ سناتا تھا ۔
شادی کی تقاریب میں امی نے مجھے لپ اسٹک لگانے کی اجازت دے رکھی تھی ۔ میں تیار ہوکر آتی تو بھائی امی سے ذور سے کہتا کہ امی اس سے کہیں لپ اسٹک ہلکی کرے ۔ میں غصہ میں اپنی لپ اسٹک مٹا دیتی اور ویسے ہی ذور سے کہتی کہ امی بھائی مجھ سے جلتا ہے اسی لیے نہیں چاہتا کہ میں اچھی لگوں ۔ اور بھائی سے ناراض ہوکرجانے لگتی تو بھائی میرے گال پر ہلکہ سا مکہ مار کر کہتا کہ اپنا منہ ٹھیک کرو اتنی ڈراونی لگ رہی ہو وہاں سب ڈر جائیں گے ۔
میری شادی ہونے لگی تو بھائی نے مجھے بہت تنگ کیا ، کہتا میرا دل کررہا ہے کہ تمھارے ہونے والے ان کو کہوں کہ بھائی کیوں اپنے پاوں پر کلہاڑا مارتے ہو ۔ کبھی کہتا ۔ تمارے ان کی تو جنت پکی زندگی بھر تم کو جو برداشت کرنا ہے ۔
میری شادی کے دو سال بعد بھائی کی شادی ہوگئی ۔ بھائی کی شادی والے دن میں نے بھائی کو بہت تنگ کیا اس دن خاموشی سے سب برداشت کرگیا ۔ اور صرف مسکراتا رہا ۔
بھائی شادی کے بعد مڈل ایسٹ چلا گیا اور میں یورپ ۔ بھائی پاکستان الگ مہینے میں آتا اور ہم الگ مہینے میں اس طرح تین سال میری بھائی سے ملاقعات نا ہوسکی ، فون پر بھی سلام دعا سے ذیادہ نا ہوپاتی ، بھابی سے میں کافی باتیں کرتی لیکن بھائی سے بات ہی نا ہوتی ۔ میں سوچتیu شادی کے بعد بھائیوں کو بہنیں یاد نہیں اتی شاید، اسی لیے خاموش ہوجاتی ۔
تین سال بعد ایک دن بھائی کا فون ایا کہ تم اس سال پاکستان کب آو گی میں تم سے ملنے آوں کا بہت عرصہ ہوا تم کو دیکھے ہوئے ، اس دن مین بہت روئی کہ میں سوچتی تھی کہ بھائیوں کو شادی کے بعد بہنیں یاد نہیں آتی ۔
میں پاکستان گئی تو بھائی مجھ سے ملنے ایا ، بھائی بہت بدلا بدلا سا لگا ۔ نا اس کی آنکھون میں شرارتی چمک تھی نا چہرے پر ویسی مسکراہٹ نا وہ بات بات پر ہنستا تھا ۔ اس کی شوخی جیسے غائب ہی ہوگئی تھی ۔ وہ بہت سنجیدہ ، بارعب مرد بن چکا تھا ۔ اور کچھ پریشان سا بھی لگا
میری اس سے ذیادہ بات نا ہوسکی ، میں اس سے اس کی پریشانی کی وجہ بھی نا پوچھ سکی میں نے سوچا کہ میں اس کی بہن کے ساتھ دوست تھی تو مجھ سے اپنے قصے شئیر کرتا تھا لیکن اب اس کو بیوی کی صورت میں دوست مل گئی ہے اب وہ مجھ سے اپنی باتیں کیوں شئیر کرے گا ۔
یونہی دن گزرتے گئے ۔
ہم بھی مڈل ایسٹ میں سیٹل ہوگئے ۔ ایک دن میرے شوہر ملک سے باہر جارہے تھے بولے تم گھر میں اکیلے رہنے کے بجائے بھائی کے گھر چلی جاو ۔
آج میں تقریباً دس سال بعد بھائی کے ساتھ رہنے اور وقت گزارنے جارہی تھی ۔ میرے ذہن میں تمام واقعات ایک فلم کی طرح اتے جارہے تھے ، میں بھائی کے گھر گئی کھانا کھانے کے بعد بچوں کو سلا کر میں لاونچ میں‌ آکر بیٹھی جہاں بھائی ، بھابی بیٹھے ہوئے تھے ۔
میں نے بھائی کے سامنے والے صوفے پر بیٹھتے ہوئے کہا بھائی تم نے کوئی فلم دیکھی ۔ بھائی کے چہرے پر ایک مسکراہٹ اگئی بھائی کو بھی وہ تمام واقعات ایک فلم کی طرح یاد آگئے ہونگے ۔
وہ صوفے پر گود بنا کر بیٹھ گیا اور مجھے ایک فلم کی کہانی سنا نے لگا ۔ اس کی آنکھوں میں ویسی ہی چمک لوٹ ائی ۔ میں نے بھائی کو نہیں بتایا کہ میں یہ فلم دیکھ چکی ہوں اور نا ہی بھائی نے مجھ سے پوچھا ، میں بھائی کی کہانی سن کر مسکرادی اب بھی بھائی کی کہانی فلم کے مقابلے میں بہت صاف ستری تھی ۔ پہر فلم کی کہانی سنانے کے بعد مختلف قصے سنانے لگا یونیوڑسٹی کی لڑکیوں کے قصے، بالکل ویسے ہی ہنس ہنس کر مختلف باتین کی ، میں بھائی کو دیکھتی رہی اور اس کو سنتی رہی
آخر میں بولی بھائی تم تو بالکل پہلے جیسے ہی ہو ، میں سمجھی تھی کہ تم بدل گئے ، بھائی نے کہا کہ تم نے یہ کیسے سوچا کہ میں بدل گیا ۔
میں بولی تم نے مجھے تنگ کرنا چھوڑ دیا ، مجھ سے باتیں کرنا چھوڑ دیا مجھے قصے کہانیان سنا ناچھوڑ دیا ۔
بھائی بولا ، تم نے بھی تو مجھ سے لڑنا چھوڑدیا ، بات بے بات غصہ کرنا چھوڑ دیا ، مجھ سے ناراض ہونا چھوڑ دیا اور مجھ سے فرمائشیں کرنا چھوڑ دیا ۔ کیا تم نہیں بدل گئی ۔
یہ سن کر میں خاموش ہوگئی ۔ تو وہ مسکرایا ، میرے پاس آکر میرے گال پر ہلکی سی چپت لگائی اور بولا
پگلی بہن بھائی نہیں بدلتے ، بس وقت بدل جاتا ہے`

No comments:

Post a Comment

Labels

aa ki kahawtain (13) Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) afzal rao gohar (4) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) alama semab akbar abadi (32) Aleppo (2) alif ki kahawtain (8) Allama Muhammad Iqbal (82) andra warma (2) Answer (4) anwar masuod (2) Auliya Allah (2) Aurat (6) aziz ajaz (3) Baa ki kahawtain (18) babu gopinath (2) Bahadur Shah Zafar (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) Children (2) China (2) chor (5) College (3) daal ki kahawtain (10) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) dhal ki kahawtain (2) DHRAAM (1) dil (2) Divorce (10) download (7) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) elam (5) eman (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) faraiz (6) Fatawa (14) Finance (7) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) Hadisa (2) hadisain (223) Hajj (3) halaku khan (2) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) haya (4) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) Ibn e Insha (87) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) Imran Sereis Novels (8) India (3) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) Intzar hussain (2) Ishq (3) islamic (319) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) jeem ki kahawtain (13) Jihad (2) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) Khawaja Haider Ali aatish (2) king (6) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) laam ki kahawtain (4) Letter (2) Love (5) maa (9) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) marriage (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) meem ki kahawtain (12) Menses (3) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) muskrahat (2) Mustahabbat (3) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) Novels (15) Novels Books (11) pa ki kahawtain (8) Pakistan (4) parveen shakir (50) poetry (1309) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) PROVERBS (370) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) Question (3) Qurbani (2) ra ki kahawtain (3) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) sabaq aamoz (55) Sabolate Aager (2) saghar nizami (2) saghar Siddiqui (226) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) saifuddin saif (2) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) sauod usmani (2) Sawal (3) School (3) seen ki kahawtain (10) Shakeel Badauni (2) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) syed moeen bally (2) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) ta ki kahawtain (8) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) toba (4) udru (14) UMRAH (3) University (2) urdu (239) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) URDU ENGLISH PROVERBS (42) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) URDU PROVERBS (202) urdu short stories (151) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Valentine Day (9) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) Wasi Shah (28) wow ki kahawtain (2) writers (2) Wudu (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) Zakat (3) zina (10)