ساغر صدیقی کا نام محمد اختر اور تخلص ساغر تھا۔1928 میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔گھر میں بہت تنگ دستی تھی اس لیے انن کی تعلیم واجبی سی ہوئی۔
15؍بر س کی عمر میں شعر کہنے لگے تھے۔ شروع میں قلمی نام ناصر حجازی تھا لیکن جلد ہی بدل کر ساغر صدیقی ہوگئے۔ترنم بہت اچھا تھا۔لطیف گورداس پوری سے اصلاح لینے لگے۔1947 میں وہ لاہور آگئے۔
ان کا کلام مختلف پرچوں میں چھپنے لگا۔ انھوں نے متعدد فلموں کے گانے لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔۱۸؍جولائی 1974 کوو لاہور میں انتقال کرگئے۔
ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’زہر آرزو‘، ’غم بہار‘، شب آگہی‘، ’تیشۂ دل‘، ’لوح جنوں‘، ’سبز گنبد‘، ’مقتل گل‘۔ ’’کلیات ساغر ‘‘ بھی چھپ گئی ہے۔
یہ جو دیوانے
سے دو چار نظر آتے ہیں
ان میں کچھ
صاحبِ اسرار نظرآتےہیں
تیری محفل
کا بھرم رکھتے ہیں سو جاتے ہیں
ورنہ یہ لوگ
تو بیدار نظر آتے ہیں
دور تک نہ
کوئی ستارہ ہے نہ جگنو
مرگِ امید
کے آثار نظر آتے ہیں
مرے دامن میں
شراروں کے سوا کچھ بھی نہیں
آپ پھولوں
کے خریدار نظر آتے ہیں
کل جنہیں
چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر
آج وہ رونقِ
بازار نظر آتے ہیں
حشر میں کون
گواہی میری دے گا ساغر
سب تمہارے ہی طرفدار نظر آتے ہیں
No comments:
Post a Comment