کل
ہلکی ہلکی بارش تھی
کل تیز ہوا کا رقص بھی تھا
کل پھول بھی نکھرے نکھرے تھے
کل
ان پہ آپ کا عکس بھی تھا
کل بادل کالے گہرے تھے
کل چاند پہ لاکھوں پہرے تھے
کچھ ٹکڑے آپ کی یاد کے
بڑی دیر سے دل میں ٹھرے تھے
کل
یادیں الجھی الجھی تھیں
اور کل تک یہ نہ سلجھی تھیں
کل یاد بہت تم آئے تھے
کل یاد بہت تم آئے تھے
No comments:
Post a Comment