علامہ ڈا کٹر محمد اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا
ہوئے تھے۔
1910ء کی
دہائی میں آپ نے شکوہ، جواب شکوہ، شمع اور شاعر اور خضر راہ جیسی یادگار نظمیں تحریر
کیں۔ اسی زمانے میں آپ کی فارسی مثنویاں اسرار خودی اور رموز بے خودی شائع ہوئی۔
1922ء میں
حکومت برطانیہ نے آپ کو سر کا خطاب عطا کیا۔ 1930ءمیں آپ نے الٰہ آباد کے مقام پر
آل انڈیا مسلم لیگ کے صدر کی حیثیت سے جو خطبہ دیا اس میں مسلمانوں کی ایک علیحدہ
مملکت کا مطالبہ پیش کیا جس کا نتیجہ بالآخر قیام پاکستان کی صورت میں برآمد ہوا۔
علامہ سر
محمد اقبال کا انتقال 21 اپریل 19388ءکو لاہور میں ہوا۔ آپ کو بادشاہی مسجد کی سیڑھیوں
کے پاس سپرد خاک کیا گیا ہے۔ علامہ اقبال کے شعری مجموعوں میں بانگ درا، ضرب کلیم،
بال جبرئیل، اسرار خودی، رموز بے خودی، پیام مشرق، زبور عجم، جاوید نامہ، اور
ارمغان حجاز وغیرہ کے نام شامل ہیں۔
No comments:
Post a Comment