ساغر صدیقی کا نام محمد اختر اور تخلص ساغر تھا۔1928 میں امرتسر میں پیدا ہوئے۔گھر میں بہت تنگ دستی تھی اس لیے ان کیی تعلیم واجبی سی ہوئی۔
15؍بر س کی عمر میں شعر کہنے لگے تھے۔ شروع میں قلمی نام ناصر حجازی تھا لیکن جلد ہی بدل کر ساغر صدیقی ہوگئے۔ترنم بہت اچھا تھا۔لطیف گورداس پوری سے اصلاح لینے لگے۔1947 میں وہ لاہور آگئے۔
ان کا کلام مختلف پرچوں میں چھپنے لگا۔ انھوں نے متعدد فلموں کے گانے لکھے جو بہت مقبول ہوئے۔۱۸؍جولائی 1974 کو لاہورر میں انتقال کرگئے۔
ا ن کی تصانیف کے نام یہ ہیں: ’زہر آرزو‘، ’غم بہار‘، شب آگہی‘، ’تیشۂ دل‘، ’لوح جنوں‘، ’سبز گنبد‘، ’مقتل گل‘۔ ’’کلیات ساغر ‘‘ بھی چھپ گئی ہے۔
جو حادثے یہ
جہاں میرے نام کرتا ہے
بڑے خلوص سے
دل نذرِ جام کرتاہے
ہمِیں سے
قوسِ قزح کو مِلی ہے رنگینی
ہمارے در پہ
زمانہ قیام کرتا ہے
ہمارے چاکِ
گریباں سے کھیلنے والو
ہمیں بہار
کا سورج سلام کرتا ہے
یہ میکدہ ہے
یہاں کی ہر ایک شے کا حضور
غمِ حیات
بہت احترام کرتا ہے
فقیہہِ شہر
نے تُہمت لگائی ساغرؔ پر
یہ شخص درد
کی دولت کو عام کرتا ہے
ساغرؔ صدیقی
No comments:
Post a Comment