الٰہی تیرے یہ مولوی بندے کدهر جائیں؟
۔۔ ۔ مولوی وه ملامتی فرقہ بن چکا ہے۔ جو کچھ
اچها بهی کرے تو اس اچهائی کی جڑوں مین بهی کوئی بدی تلاش کی جاتی ہے۔
دنیا کا سب سے بڑا مظلوم طبقہ ہے
۔۔۔۔۔۔ مدرسہ پڑھا کر چولہا جلائے تو قلّاش۔
تجارت سے پیٹ کی آگ بجھائے تو عیاش
۔۔۔۔دنیا جہان کی سب پابندیاں مولوی کے لئے
بنائی گئی ہیں
: ارے!!!!!! تم نے آج
شام مولوی کو چوڑیوں کی دکان کے سامنے سے گزرتے نہیں دیکها؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
لگتا ہے بیگم کے واسطے چوڑیاں خریدنے آیا ہے!!!!!
بہت رنگین مزاج ہے اپنے محلے کا مولوی بهی!!!!!!
مولوی نے آج اپنے پوتے کے لئے کهلونا
خریدا،مولوی ہو کر کهلونے خریدتا ہے؟
مولوی
آج صبح مسجد سے متصل پارک میں چہل قدمی کر رہا تها "ورزش کر رہا ہو گا"
مولوی اور ورزش؟؟؟
نہیں
نہیں کچھ اور چکر ہے!
وه
کچھ گنگنا بهی رہا تها "تو قرآن پڑھ رہا تها" پتہ نہیں مجهے تو لگتا ہے
عطاء الله خان عیسیٰ خیلوی کا کوئی گیت...!
دیکهو تو مولوی کو الله معاف کرے۔ اور تو
اور ایک گلاب کے پهول کو بهی چهیڑ رہا تها۔ نہیں معلوم کس نیت سے؟؟؟؟
مولوی اور گلاب!!!!!!!! مولوی کل بینک گیا تها لگتا ہے بینک
اکاؤنٹ بهی ہے مولوی کا؟؟؟؟؟؟؟
مولوی نے گهر میں بلی پال رکهی ہے؟؟؟؟؟؟
مولوی کابچہ مدرسہ
پڑهے تو طنز مولوی کابیٹا مولوی ہی ہوگا
۔۔۔ کسی انگلش اسکول
میں پڑهائے تو اعتراض۔۔۔ مولوی اپنے بچے کو انگریز بنا رہا ہے۔۔۔ یہ مولوی صاحب
ولیمے کی اس تقریب میں کیا کر رہا ہے؟؟؟؟؟؟
بهائی نکاح پڑهانے آیا ہوگا"ارے! نکاح تو پہلے ہی اس جوڑے کا ہوا ہے" تو پهر ضرور حلوے اور بریانی کی خوشبوء انہیں یہاں کهینچ لائی ہوگی۔ مگر وه اس جوڑے کا رشتے دار بهی ہے " رشتےدار ہے؟؟؟؟؟؟
اُف خدایا!!!!!!!!!!!!! اب سب کے سامنے جوڑے کی انسلٹ ہوگی کہ وه ایک مولوی کے رشتےدار ہیں۔ حکومت کے حق میں بولے تو درباری مولوی، خلاف بولے تو فسادی مولوی۔۔۔ مولوی سیاست میں آئے تو اعتراض کہ ان کا کام مسجد اور مکتب میں ہے۔ اسمبلی میں نہیں۔ سیاست میں حصہ نہیں لے تو اعتراض کہ مولوی نے اسلام کو مسجد میں قید کر لیا ہے . مُلّا کی دوڑ مسجد تک۔ ۔ ملک کے سب فیصلے مونچھوں والوں نے کیے۔ ملک کو دولخت بهی ٹائی کوٹ والوں نے ہی کیا مگر الزام پگڑی پہ کہ مولوی نے ملک کو تباه کردیا۔

No comments:
Post a Comment