چشم اور چشمہ کے پانی میں فرق
”عین “ کا لفظ دو معنوں مین استعمال ہوتا ہے ۔ ایک چشمہ کے لئے ۔ رب کریم
کا فرمان :
(عینٔا یشرب بھا المقرّبون) (المطففین 28)
اور دوسرا چشم کے لئے یعنی آنکھوں کے لیے بھی استعمال ہوتا ہے ۔
چشمے سے بھی پانی نکلتا ہے اور چشم سے بھی پانی نکلتا ہے ۔ لیکن دونوں پانی میں فرق ہوتا ہے ۔

جو چشمے سے نکلا وہ پانی کہلایااور چشم سے
نکلا وہ آنسو کہلایا ۔
جو چشمہ سے نکلا اس نے جسم کی پیاس بجھائی اور جو چشم سے نکلا اس نے روح کی پیاس بجھایا ۔
جو چشمہ سے نکلا اس سے دنیا کے گلشن آباد ہوئےاور جو چشم سے نکلا اس سے مَن کے گلشن آباد ہوئے۔
جو چشمہ سے نکلا اس سے ظاہری گندگی کو دھو ڈالا اور جو چشم سے نکلا اس سے مَن کی گندگی کو دھو ڈالا۔
جو چشمہ سے نکلا اس سے دنیا کی آگ کو بجھا ڈالا اور جو چشم سے نکلا اس سے جہنم کی آگ کو بجھا ڈالا۔

ادھر
نکلے ادھر ان کو خبر ہو
کوئی آنسو تو ایسا معتبر ہو ۔
کوئی آنسو تو ایسا معتبر ہو ۔
خطبات فقیر (22/129)
No comments:
Post a Comment