محبت نے ہماری طَرحَ مارے اور بھی ہوں
گے
اگرہم لوگ ہارے ہیں تو ہارے اور بھی ہوں گے
تڑپتی حسرتیں
تم نے ابھی دیکھی ہی کتنی ہیں
ابھی تو ان کی آنکھوں کے اشارے اور بھی ہوں
گے
۔۔
ہمارے ڈوب جانے کا تماشہ دیکھنے والو !
ذرا ٹھرو سرِ ساحل نظارے اور بھی ہوں گے
تری آنکھوں کے منظر دیکھنے والوں نے کب سوچا
سمندر اور بھی ہوں گے کنارے اور بھی ہوں گے
ترے جلتے ہوئے رخسار شہرت پا گئے ورنہ
یہاں
ایسے الاؤ اور شرارے اور بھی ہوں گے
ترے درویش کو تیرا تقرب چاہیے ورنہ
ترے بانہوں سے بڑھ کر یاں سہارے اور بھی ہو گے
No comments:
Post a Comment