راستوں
پہ ناچتی ہے بے حسی کا کیا کریں،
کھلتے کھلتے سو
گئی جو اس کلی کا کیا کریں،
بے
حیائی کو بڑھائے جو سراسر جا بجا،
ایسی ہی روشن
خیالی روشنی کا کیا کریں،
میں
نے بولا حسن کو پردے میں رکھا کیجئے،
جل کے بولے جا پرے
ہم سادگی کا کیا کریں،
عیب
لاکھوں ڈھونڈتے ہیں کام گر اچھے کرو،
ہو برا گر کام ان
کی خامشی کا کیا کریں،
آبرو
عزت لٹے، آنکھیں زنا دن بھر کریں،
جو وجہ بنتی ہے اس
بے پردگی کا کیا کریں،
سر
پہ آنچل ہے نہیں، باتوں میں نرمی بولتی،
غیر محرم پر لٹائے
چاشنی کا کیا کریں،
لیلا
مجنوں ہیر رانجھا خود کو سب کہنے لگے،
جو ہوس کی ابتدا
ہے عاشقی کا کیا کریں،
خود
کو ہم شرم و حیا ، دیں پر بھی لے آئیں گے پر،
گھر میں بیٹھے
ٹیلی ویژن سازشی کا کیا کریں،
لوگ
جس پہ واہ کہہ دیں اور عمل ہی نہ کریں،
پھر بھلا ہم اس
مبشر شاعری کا کیا کریں،
No comments:
Post a Comment