محبتوں
کا ہمیں کاروبار کرنا ہے،
گلوں کے دیس میں
کانٹوں سے پیار کرنا ہے،
یہ
اپنے دیس سے بے پردگی مٹانی ہے،
حیا کا، شرم کا
سولہ سنگھار کرنا ہے،
ہمیں بنا کے اخوت کے تاج
محلوں کو،
نبی (ص) کی سنتوں کو آشکار کرنا ہے،
بھلا کے ہجر کے لمبے دنوں
کی یادوں کو،
وصال_یار تجھے یادگار کرنا ہے،
وفا کو بانٹنا ہے چار سو
میرے یارو،
حیا کو آبرو، عزت، وقار کرنا ہے،
گلوں کو چاہت و الفت کی
چاشنی دے کر،
خزاں رتوں کو ہمیشہ بہار کرنا ہے،
محاظ_عشق پہ جاؤ تو سوچ
کر جانا،
کہ دوستوں نے ہی پیچھے سے وار کرنا ہے،
ابھی تو منزلوں کا دور تک
نشاں ہی نہیں،
ابھی تو عشق کا دریا بھی پار کرنا ہے،
ہمیں وفا کی شریعت کو عام
کرنے کو،
ابھی تو دشمنوں پہ اعتبار کرنا ہے،
دیار_عشق ہو، خوشیاں ہوں،
ساتھ ہو اپنا،
صدائے دل کو حقیقت شمار کرنا ہے،
خلوص، چاہت و الفت، وفا،
محب_وطن،
میؤ جی ایسے اصولوں کو یار کرنا ہے،
No comments:
Post a Comment