شباب اس کا جوانی ما نگتا ہے
سمندر مجھ سے پانی مانگتا ہے
اسے میری ضرورت تو ہے لیکن
مجھے
میری
زبانی مانگتا ہے
مجھے وہ جیت جائے ہار کر بھی
وہ ایسی کامرانی مانگتا ہے۔
مرا دل لے کے بھی نا مطمئن ہے
صنم کوئی نشانی مانگتا
ہے
اتر آتا ہے آنکھوں میں جو آنسو
وہ دریا سی روانی مانگتا ہے ۔
جو لکھنا چاہتا ہوں لفظ اکرم
وہی
پہلے معافی
مانگتا ہے
No comments:
Post a Comment