ہے جوئے شیر
عشق کو ہسار عشق ہے
کچا
گھڑاہے آپ ہی منجد ھار عشق ہے
ہے آپ ہی سپاہ امیر سپاہ بھی
میدان کا راز ہے تلوار عشق ہے
ہو آگ
کا الاؤ کہ دریائے نیل ہو
کرتا ہر ایک راہ کو ہمنوار عشق ہے
مت حوصلہ عشق و جنوں کا سوال کر
کھلوائے آپ حسن کا دربار عشق ہے
جذبہ رند نعرۃ
مستانہ آپ ہے
لے جائے آدمی
کو سردار عشق ہے
شیر ینئی حیات ہے تلخحئی زیست بھی
سائےکا شہر دھوپ کا بازار عشق ہے
باد صباء و قوس
و قزح اور چاندنی
ہے رنگ و نور
نکہت و مہکار عشق ہے
ناز و ادا
عشوہ و نقشہ و خال و خد
چشم و پلک جبیں لب و رخسار عشق ہے
چاہ ذقن سے لے
کے ترانہ زلف تک
|
ہر جلوہ
حسیں کا خریدار عشق ہے
ہجر و فراق و حسرت و ارمان و آرزو
ہر ایک بات ہی سے خبردار عشق ہے
ہے گیت
بھی غزل بھی قصیدہ رباعی بھی
درویش سوز و لذت اشعار عشق ہے
No comments:
Post a Comment