ہم لوگ محبت کی حوالات کے قیدی
جذبات کے قیدی ہیں خیالات کے قیدی
رستے
میں ہمارے کوئ دیوار نہ ٹھہری
ہم اہل محبت ہیں ملاقات کے قیدی
ہم کو تو
کسی بات کا کچھ خوف نہیں ہے
ہم لوگ محبت کے اشارات کے قیدی
یہ جبر
کی دیوار گرا دیں گے کسی روز
جو لوگ
ہیں یاں ظلمت حالات کے قیدی
ہیں سخت اذیت میں اسیران جواہر
راحت میں نہیں ہیں یہ محلات کے قیدی
انسان کی تو قیر سے واقف ہی کہاں ہیں
یہ ریشمی و اطلسی بانات کے قیدی
دراصل
پر ستار ہیں دنیا کے یہی لوگ
قبروں
پہ جو بیٹھے ہیں مزارات کے قیدی
اک رات میں برباد ہوئے میوئہ شیریں
محروم گلستاں ہوئے باغات کے قیدی
تسلیم کہاں کرتے ہیں یاں نور سحر کو
کچھ لوگ ہیں تاریک رسومات کے قیدی
مت پو چھئیے توقیر ملی ہے انہیں کتنی
الفاظ ہوئے جو مرے نغمات کے قیدی
کچھ
پھول ہیں نو شاؤں عروساؤں کی خاطر
کچھ پھول ہیں درویش مزارات کے قیدی
No comments:
Post a Comment