پادری کا...... قبول اسلام" ہمارا ایک دوست سلمان ہے امریکہ میں نوکری کرتا
ہے دبئ میں رہتا ہے، دبئ سے امریکہ جارہا تھا پیرس میں جہاز اترا، وہاں سے ایک
پادری چڑھا، دونوں ایک سیٹ پر ہو گۓ، راستے میں تعارف ہوا، آپ
کہاں سے... آپ کہاں سے...، کہا میں پادری ہوں امریکہ سے افریقہ گیا، فلاں ملک، فلاں بستی
میں، کس لئے گئے تھے؟ اپنے مذہب کا پرچار
کرنے، کیا نتیجہ نکلا؟ کہا چار سال رہا سب عیسائی ہو گۓ، چار سال گھر نہیں گۓ؟ کہا نہیں گیا، چار سال گھر
نہیں گیا، غور کریں! باطل پھیلانے والے ایسی قربانی دے رہے ہیں اور حق پھیلانے
والے پوچھتے پھر رہے ہیں کہاں لکھا ہے، بچے چھوڑ کے چلے جانا، ماں باپ چھوڑ کے چلے
جانا، جہاں لکھا پڑھو تو سہی، صحابہ کی زندگیاں پڑھیں؟ بہرحال سلمان نے اسے دعوت
دی، آخر میں اس نے کہا اچھا آخری فیصلہ یہ ہیکہ میں کہتا ہوں کہ میں حق پر ہوں، آپ
آج سے یہ دعا مانگنا شروع کریں کہ اے اللہ مجھ پر حق کو واضح کردے، یہ دعا مانگنا
شروع کرو اور یہ میرا پتہ ہے، جب کوئی بات سمجھ میں آۓ تو اس پتے پر خط لکھ دینا، سال
کے بعد اس پادری کا خط آیا، تیری بتائی ہوئی دعا روزانہ مانگتا رہا، یہاں تک کہ
اللہ تعالی نے مجھ پر حق کھول دیا، میں مسلمان ہو چکا ہوں۔
اور اب میں دوبارہ اس
بستی میں جاؤں گا، دوبارہ مسلمان بناؤں گا جن کو میں عیسائی بنا چکا ہوں،
No comments:
Post a Comment