عشق میں
تلخیوں سے گزرے ہیں
ہجر کی
آندھیوں سے گزرے ہیں
آنسوؤں
کی جھڑی تھمی کب ہے
مستقل
بارشوں سے گزرے ہیں
نو
جوانی کی نیند اف توبہ
ہم مگر رتجگوں سے گزرے ہیں
سب رُتیں
غم کی ہم نے دیکھی ہیں
درد کے
موسموں سے گرزرے ہیں
جان کر دوستوں سے غفلت کی
جان کر دشمنوں سے گزرے ہیں
جن پہ
چلنے سے لوگ ڈرتے ہیں
ہم انہی
راستوں سے گزرے ہیں
دھوپ کی ٹھنڈکوں سے ہو کر ہم
برف کی حدتوں سے گزرے ہیں
No comments:
Post a Comment