ایک عورت نے اپنی والدہ سے اپنے شوہر کے بد مزاجی کی شکایت کی اورشوہرکی بدمزاجی دور کرنے کیلئے کوئی طریقہ پوچھا -
والدہ نے بیٹی سے ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ میرے پاس تمہارے اس مسئلہ کے حل کیلئے ایک تعویذ ہے لیکن اس تعویذ میں شیر کی گردن کا بال بند کرنا ضروری ہے مگر شرط یہ ہیکہ بال تم نے خود اپنے ہاتھ سے شیر کی گردن سے توڑنا ہوگا -
وہ عورت پہلے تو پریشان ہوئی لیکن شوہرکی بدمزاجی دور کرنے کیلئے اس نے شیر کے بارے معلومات حاصل کرنا شروع کی تو اسے یہ معلوم ہوا کہ شیرکبھی بلاوجہ کسی پر حملہ نہی کرتا شیرجب بھوکا ہو یا اسے خطرہ محسوس ہو تو تب حملہ کرتا ہے -
اب اس عورت نے جنگل جاکر شیر کیلئے گوشت رکھنا شروع کیا پہلے چند دن شیر سے دوردور رہ کر اسے خوراک دی پھر آہستہ آہستہ قریب آنے لگی ایک دوماہ کی محنت کے بعد یہ شیر کے قریب آگئی شیر پر ہاتھ پیھرنے لگی شیر بھی اس سے مانوس ہوگیا پھر ایک دن اس نے شیر کی گردن سے ایک نہی بلکہ کئی بال توڑ لیے اور ان بالوں کولیکر اپنی والدہ کے پاس لیکرآئی اور اپنی والدہ سے کہا کہ وہ اب اسے تعویذ بناکر دے- اس کی والدہ مسکرائی اور کہا کہ میری بیٹی دیکھ شیر جیسے درندے سے اگر اچھا رویہ رکھا جائے اس سے پیار کیا جائے تو وہ درندہ بھی اپنی درندگی چھوڑ کر محبت سے پیش آتا ہے - تیرا شوہر تو انسان ہے تو اس سے اچھا رویہ رکھ اسکا خیال رکھ دیکھنا اسکا مزاج بھی درست ہوجائیگا ۔۔
No comments:
Post a Comment