اب
جنوں کب کسی کے بس میں ہے
اُس
کی خوشبو، نفس نفس میں ہے
.
حال
اس صید کا سنایئے کیا ؟
جس
کا صیاد خود قفس میں ہے
.
کیا
ہے گر زندگی کا بس نہیں چلا
زندگی
کب کسی کے بس میں ہے
.
غیر
سے رہیو تُو ذرا ہشیار
وہ
ترے جسم کی ہوس میں ہے
.
پاشکستہ
پڑا ہوں مگر
دل
کسی نغمہِ جرس میں ہے
.
جون
ہم سب کی دسترس میں ہیں
وہ
بھلا کس کی دسترس میں ہے
.
جون
ایلیا
No comments:
Post a Comment