کتاب
کیا ہے
سقراط کی نظر میں کتاب زندگی کی طرح ھے, کہتے ہیں
کہ :"جس گھر میں کتابیں نہ ہوں اس جسم کی طرح ھے جس میں روح نہ ہو.
"
امام رازی رحمہ اللہ کے نزدیک :" کتابیں انسان کو اس فانی زندگی میں ہمیشہ کی
ناموری اور ابدی سکون عطا کرتی ہیں.
غیر مسلم مفکر کاروائل کہتے ہیں کہ: " کتاب دماغ کےلئے ایسی ہے جیسے جسم کے لیے خون۔
" انگریز محقق مارکولس اوریلیس نے وصیت کی تھی کہ: " اپنے ارد گرد اچھی
کتابوں کا حصار(بچاؤ کی دیوار) قائم کرو یہ تمہیں تنہائی کی مصیبتوں سے محفوظ کردے
گا.
مشہور بین الاقوامی امور کے مصنف آسٹن فلپس زور دیتے ہو ئے کہتے ہیں
کہ: " کپڑے چاہے پرانے پہنو لیکن نئی کتابیں ضرور خریدو
ابو الکلام
آزاد مرحوم (وفات 22 فروری 1958ء) نے کتاب سے تعلق کو "عیش زندگی کا سب سے
بہتر تصور" قرار دیا ھے. فرماتے ہیں کہ: "میں آپ کو بتلاؤں , میرے تخیل
میں عیش زندگی کا سب سے بہتر تصور کیا ہوسکتا ھے ? جاڑے کا موسم ہو اور جاڑا بھی
قریب قریب درجہ انجماد کا..........رات کا وقت ہو, آتشدان میں اونچے اونچے شعلے
بھڑک رہے ہوں.......... اور میں کمرے کی ساری مسندیں چھوڑ کر اس کے قریب بیٹھا ہوں
اور پڑھنے یا لکھنے میں مشغول ہوں.
من ایں مقام بدنیا عاقبت ندہم
اگرچہ در پیم
افتند خلق انجمنے
خدا کرے ہمارے دلوں میں کتاب کی اہمیت جاگزیں ہو اور کتاب سے
گہرا تعلق ہمیں نصیب ہوجائے۔
No comments:
Post a Comment