Saturday 7 January 2017

Shaikh Abdullah Andalusi A Famous Urdu Heart touching Story

شیخ عبداللّٰہ اندلسی ؒ کا عبرت آموز واقعہ

 
                    شیخ عبداللّٰہ اندلسیؒ حضرت شبلیؒ کے پیرو تھے، ایک مرتبہ عیسائیوں کی بستی کے قریب سے گزر رہے تھے اس بستی کے اوپر صلیبیں لٹک رہیں تھیں، تھوڑی دیر کے بعد وہ ایک کنوئیں پر عصر کی نماز ادا کرنے کیلئے وضو کرنے گئے، وہاں کسی لڑکی پر نظر پڑی ،شیخ کا سینہ وہیں خالی ہوگیا۔
     اپنے مریدین سے کہنے لگے ،جاوٴ  وآپس چلے جاوٴ، میں ادھر جاتا ہوں جدھر یہ لڑکی ہوگی ، میں اس کی تلاش میں جاوٴں گا.... مریدین نے رونا شروع کردیا، کہنے لگے! '' شیخ آپ کیا کررہے ہیں؟
تفصیل سے پڑھئے یہ وہ شیخ تھے جنہیں ایک لاکھ حدیثیں یاد تھیں، قرآن کے حافظ تھے، سینکڑوں مسجدیں ان کے دم قدم سے آباد تھیں... انہوں نے کہا: '' میرے پلے کچھ نہیں جو میں تمہیں دے سکوں ، اب تم چلے جاوٴ-" شیخ ادھر بستی میں چلے گئے.... کسی سے پوچھا یہ لڑکی کہاں کی رہنے والی ہے؟ اس نے کہا ''یہ یہاں کے نمبردار کی بیٹی ہے۔'' اس سے جاکر ملے ، کہنے لگے : کیا تم اس لڑکی کا نکاح میرے ساتھ کرسکتے ہو؟
اس نے کہا:'' یہاں رہو، ہماری خدمت کرو، جب آپس میں موافقت ہوجائے گی، تو پھر آپ کا نکاح کردیں گے، انہوں نے کہا؛ ٹھیک ہے...
        . وہ کہنے لگا آپ کو سوروں کا ریوڑ چرانے والا کام کرنا پڑے گا...شیخ اس پر بھی تیار ہوگئے،اور کہنے لگے کہ ہاں میں خدمت کرونگا...اب کیا ہوا؟ صبح کے وقت سور لیکر نکلتے سارا دن چرا کر شام کو وآپس آیا کرتے... ادھر مریدین جب وآپس گئے،اور یہ خبر لوگوں تک پہنچی تو کئی لوگ صدمہ سے بیہوش ہوگئے..لوگ حیران تھے کہ ''اے اللّٰہ! ایسے ایسے لوگوں کیساتھ بھی تیری بے نیازی کا یہ معاملہ ہوسکتا ہے، ایک سال اسی طرح گزر گیا
.... حضرت شبلی ؒ سچے مرید تھے، جانتے تھے کہ میرے شیخ صاحب استقامت تھے، سوچا اس معاملے میں کوئی نہ کوئی حکمت ضرور ہوگی، ان کے دل میں بات آئی کہ میں جاکر حالات معلوم کرو، چنانچہ اس بستی میں آئے اور لوگوں سے پوچھا کہ میرے شیخ کدھر ہیں؟ کہا: تم فلاں جنگل میں جاکردیکھو، وہاں سور چرا رہے ہونگے...
      . جب وہاں گئے تو کیا دیکھتے ہیں کہ...وہی عمامہ، وہی جبہ، اور وہی عصا....جس کو لیکر وہ جمعہ کا خطبہ دیا کرتے تھے ،آج اسی حالت میں سور چرا رہے ہیں.
      .. شبلی رحمتہ اللّٰہ قریب گئے اور پوچھا : حضرت آپ تو قرآن کے حافظ تھے ... آپ بتائیے کہ کیا قرآن آپ کو یاد ہے؟ فرمانے لگے :''قرآن یاد نہیں ''

           پھر پوچھا حضرت ! کوئی ایک آیت یاد ہے؟ سوچ کر کہنے لگے.... ''مجھے ایک آیت یاد ہے'' پوچھا کونسی آیت ؟ کہنے لگے... "ومن یھن اللّٰہ فما لہ من مکرم"" ترجمہ: ''جسے اللّٰہ ذلیل کرنے پر آتا ہے اسے عزتیں دینے والا کوئی نہیں''
             پورا قرآن بھول گئے اور صرف ایک آیت یاد رہی جو کہ ان کے اپنے حال سے تعلق رکھتی تھی۔
          حضرت شبلی رحمۃ اللّٰہ علیہ رونے لگے کہ حضرت کو صرف ایک آیت یاد رہی.... پھر آپ نے ان سے پوچھا حضرت آپ تو حافظ الحدیث تھے، کیا آپ کو حدیثیں یاد ہیں؟
               فرمانے لگے ایک یاد ہے.... ''من بدل دینہ فاقتلو'' ..... ''جو دین کو بدل دے اسے قتل کردو۔''
      یہ سن کر شبلی ؒپھر رونے لگےتو ساتھ انھوں نے بھی رونا شروع کردیا.....کتابوں میں لکھا ہے ہے کہ شیخ روتے رہے اور روتے ہوئے انھوں نے کہا؛ اے اللّٰہ! ''میں آپ سے یہ امید تو نہیں کرتا تھا کہ مجھے اس حال کو پہنچا دیا جائے گا، رو بھی رہے تھےاور یہ فقرہ بار بار دہرا بھی رہے تھے.... اللّٰہ تعالٰی نے شیخ کو توبہ کی توفیق عطا فرمادی اور ان کی کیفتیں بھی وآپس لوٹادیں....
          پھر بعد میں شبلیؒ نے پوچھا، یہ سارا معاملہ کیسا ہوا؟
     فرمایا: '' میں بستی کے قریب سے گزر رہا تھا، میں نے صلیبیں لٹکی ہوئی دیکھیں تو میرے دل میں خیال آیا کہ'' یہ کیسے کم عقل ،بیوقوف لوگ ہیں ،جو اللّٰہ کیساتھ کسی کو شریک ٹہھراتے ہیں ..'' اللّٰہ تعالی نے میری اس بات کو پکڑ لیا .... کہ عبداللّٰہ! اگر تم ایمان پر ہو تو کیا یہ عقل تمہاری وجہ سے ہے
... یا میری رحمت کیوجہ سے ہے؟
یہ تمہارا کمال نہیں ہے....

یہ تو میرا کمال ہے کہ میں نے تمہیں ایمان پر باقی رکھا ہوا ہے..
.پس اللّٰہ تعالٰی نے ایمان کا وہ معاملہ میرے سینے سے نکال لیا...کہ اب دیکھتے ہیں کہ تم اپنی عقل پر کتنا ناز کرتے ہو..تم نے یہ لفظ کیوں استعمال کئے؟ تمہیں یہ کہنا چاہئے تھا کہ اللّٰہ نے انھیں محروم کردیا ہے....تم نے عقل اور ذہن کیطرف نسبت کیوں کی؟ اللّٰہ اکبر.


  ...! '' خوفِ خدا کے سچے واقعات سے ماخوذ...'

No comments:

Post a Comment

Labels

aa ki kahawtain (13) Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) afzal rao gohar (4) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) alama semab akbar abadi (32) Aleppo (2) alif ki kahawtain (8) Allama Muhammad Iqbal (82) andra warma (2) Answer (4) anwar masuod (2) Auliya Allah (2) Aurat (6) aziz ajaz (3) Baa ki kahawtain (18) babu gopinath (2) Bahadur Shah Zafar (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) Children (2) China (2) chor (5) College (3) daal ki kahawtain (10) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) dhal ki kahawtain (2) DHRAAM (1) dil (2) Divorce (10) download (7) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) elam (5) eman (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) faraiz (6) Fatawa (14) Finance (7) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) Hadisa (2) hadisain (223) Hajj (3) halaku khan (2) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) haya (4) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) Ibn e Insha (87) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) Imran Sereis Novels (8) India (3) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) Intzar hussain (2) Ishq (3) islamic (319) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) jeem ki kahawtain (13) Jihad (2) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) Khawaja Haider Ali aatish (2) king (6) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) laam ki kahawtain (4) Letter (2) Love (5) maa (9) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) marriage (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) meem ki kahawtain (12) Menses (3) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) muskrahat (2) Mustahabbat (3) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) Novels (15) Novels Books (11) pa ki kahawtain (8) Pakistan (4) parveen shakir (50) poetry (1309) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) PROVERBS (370) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) Question (3) Qurbani (2) ra ki kahawtain (3) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) sabaq aamoz (55) Sabolate Aager (2) saghar nizami (2) saghar Siddiqui (226) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) saifuddin saif (2) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) sauod usmani (2) Sawal (3) School (3) seen ki kahawtain (10) Shakeel Badauni (2) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) syed moeen bally (2) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) ta ki kahawtain (8) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) toba (4) udru (14) UMRAH (3) University (2) urdu (239) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) URDU ENGLISH PROVERBS (42) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) URDU PROVERBS (202) urdu short stories (151) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Valentine Day (9) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) Wasi Shah (28) wow ki kahawtain (2) writers (2) Wudu (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) Zakat (3) zina (10)