آشنا کون ہے یہاں پیارے
اپنا ہمراز آسماں پیارے
اس جہاں
میں کوئ سمجھتا نہیں
اب یہاں پیار کی زباں پیارے
کر گئیں
راکھ آشیاں دل کا
تیرے
چہرے کی بجلیاں پیارے
گل تری جستجوء میں رہتے ہیں
تجھ کو
ڈھونڈے ہیں تتلیاں پیارے
تیری طرح حسین ہزاروں تھے
ہو گئے
آج بے نشاں پیارے
دیکھ ہم تیری آرزو میں آج
ہار
بیٹھے ہیں نقد جاں پیارے
طالب جاہ
و حشمت دنیا
تیرا
درویش ہے کہاں پیارے
No comments:
Post a Comment