تمام علماء کرام اور ہم وطن دل عزیز پاکستانی قوم سے یہ اپیل ہے آپ مرکزی رؤیتِ ہلال کمیٹی سے پوچھیں کہ انہوں نے آج چاند دیکھنے کا اہتمام کیوں نہیں کیا؟
کیوں امتِ مسلمہ میں تفریق ڈالنا چاہتے ہیں ؟
اسلام میں اگر مذہبی تہوار کی کوئی گنجائش ہے تو وہ صرف عید ہی کی ہے۔
پھر کیوں ہماری خوشی میں تفریق ڈالتے ہیں یہ لوگ؟
بھائی یہ دین کا معاملہ ہے ۔ رنگ، نسل ، مسلک، ملکوں کا نہیں ۔
پاکستان میں اکثریت حنفی مذہب سے تعلق رکھنے والے لوگ ہیں آخر کیوں ان کے مذہب کے مطابق فیصلہ نہیں کیا جارہا ہے ؟
بد قسمتی سے وطن عزیز میں پہلے ہی سے لسانیت کا تعصب عروج پر ہے ۔
آخر کیوں اس تعصب کو ہوا دی جا رہے ؟
آپ سبھی احباب سے میری یہ التجاء ہے کہ اس مرتبہ سوشل میڈیا پر متفقہ طور پر ایک ہو کر آواز بلند کریں ۔ جیسے حجاب کے بارے میں ہوا ۔ فروٹ بائیکاٹ ہوا ۔ جو کامیاب رہا ۔
اب اگر ہم سب ملکر یہ آواز اٹھائیں کہ ہمارا روزہ ایک ہی دن ہو اور ہماری عیدیں بھی ایک ہی دن ہو تو ان شاء اللہ العزیز ہم اس میں کامیاب ہو سکتے ہیں ۔
جس کے بعد میری عید تیری عید کا معاملہ ختم ہوجائے گا اور پھر ہم سب کی عید ہوگی ایک عید ہوگی ۔
اللہ تعالیٰ ہم سب کا حامی و ناصر ہو
آپ کا بھائی والید احمد
No comments:
Post a Comment