ت ۔ کی کہاوتیں
( ۳۰) تیس مار خاں بنتے ہیں :
عرف عام میں تیس مار خاں بہت بہادر آدمی کو کہتے ہیں یعنی جو تیس آدمیوں کو مارنے کی ہمت اور طاقت رکھتا ہو۔ یہ فقرہ ایسے شخص کے لئے طنزیہ استعمال کیا جاتا ہے جو ڈینگیں تو بہت مارتا ہو لیکن جس میں دم دُرود بالکل نہ ہو۔
( ۳۱ ) تیل نہ مٹھائی چولھے چڑھی کڑھائی :
یعنی کڑھائی تو چولھے پر چڑھا رکھی ہے لیکن اس میں نہ تیل ہے اور نہ دوسرے لوازمات۔ گویا شور اور شیخی تو بہت ہے لیکن اصلیت کچھ بھی نہیں۔یہی کہاوت شیخی خور اور اپنے تئیں تیس مار خاں کے لئے کہی جاتی ہے۔
٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭٭
No comments:
Post a Comment