Showing posts with label faraiz. Show all posts
Showing posts with label faraiz. Show all posts

Thursday, 30 March 2017

نماز کے فرائض واجبات سنتیں سنتیں namaaz, kay faraiz, wajibat, Sunnat, Mustahabbat,



نماز کے باہر یعنی شروع کرنے سے پہلے کے فرائض

    نماز سے باہر کے سات فرائض ہیں۔

(١) بدن کا پاک ہونا ،
 (٢)کپڑوں کا پاک ہونا،
 (٣) جگہ کا پاک ہونا،
 (٤) ستر کا چھپانا یعنی مرد کو ناف سے گھٹنے تک اپنا بدن چھپانا فرض ہے ۔ یہ ایسا فرض ہے جو نماز کے باہر بھی فرض ہے ، اور عورت کے سوائے دونوں ہتھیلیوں اور پاؤں اور منھ کے تمام بدن ڈھانکنا فرض ہے ۔ اگرچہ عورت کو نماز میں منھ چھپانا فرض نہیں لیکن غیر مردوں کے سامنے بے پردہ کھلے منھ آنا بھی جائز نہیں ۔ 
(٥) نماز کے وقت کا ہونا یعنی نماز کو ادا کرنے کے لیے یہ شرط ہے کہ جو وقت اس کے لیے مقرر کیا گیا ہے اسی وقت میں پڑھی جائے اس وقت سے پہلے پڑھنے سے تو بالکل نماز درست نہ ہوگی اور اسکے بعد پڑھنے سے ادا نہیں بلکہ قضا ء ہوگی ۔
 (٦) استقبال قبلہ یعنی قبلہ کی طرف منہ کر کے نماز پڑھنا،
 (٧) نیت کرنا نیت میں خاص اس فرض نماز کا ارادہ کرنا ضروری ہے جو پڑھنا چاہتا ہے ۔
 مثلا فجر کی نمازپڑھنی ہے تو یہ ارادہ کرے کہ آج کی نماز فجر پڑھتا ہوں یا قضا نماز ہو تو یوں نیت کرے کہ فلاں دن کی نماز فجر پڑھتا ہوں ۔ اور اگر امام کے پیچھے نماز پڑھتا ہو تو اس کی نیت بھی کرنی ضروری ہے ۔


    نماز کے اندر کے فرائض

    چھ چیزیں فرض ہیں ۔
 (١) تکبیر تحریمہ کہنا ،
(٢) قیام(کھڑا ہونا )
 (٣) قرات (یعنی قرآن مجید پڑھنا ) 
(٤) رکوع کرنا ۔ 
(٥) دونوں سجدے ۔ 
(٦) قعدہ اخیرہ ، یعنی نماز کے اخیر میں التحیات پڑھنے کی مقدار بیٹھنا ۔ مگر تکبیر تحریمہ شرط ہے رکن نہیں ہے ۔

    نماز کے ان فرائض میں سے اگر کوئی ایک چھوٹ گیا تو نماز نہیں ہوگی۔

    نماز کے واجبات

    واجبات نماز چودہ ہیں؛ 

(١) فرض نمازوں کی پہلی دورکعتوں کو قرا ت کے لیے مقرر کرنا 
(٢) فرض نمازوں کی تیسری اور چوتھی رکعت کے علاوہ تمام نمازوں کی ہر رکعت میں سورہ فاتحہ پڑھنا
 (٣) فرض نمازوں کی پہلی دو رکعتوں میں اور واجب اور سنت اور نفل نمازوں کی تمام رکعتوں میں سورت فاتحہ کے بعد کوئی سورت یا بڑی ایک آیت یا چھوٹی تین آیتیں پڑھنا 
(٤) سورت فاتحہ کو سورت سے پہلے پڑھنا
 (٥)قرا ء ت اور رکوع میں اور سجدوں میں اور رکعتوں میں ترتیب قائم رکھنا
 (٦) قومہ کرنا یعنی رکوع سے اٹھ کر سیدھا کھڑا ہونا 
(٧) جلسہ یعنی دونوں سجدوں کے درمیان مین سیدھا بیٹھ جانا
 (٨) تعدیل ارکان یعنی رکوع سجدہ وغیرہ کو اطمینان سے اچھی طرح ادا کرنا
 (٩) قعدہ اولی یعنی تین اور چار رکعت والی نماز میں دو رکعتوں کے بعد تشہد کی مقدار بیٹھنا 
(١٠) دونوں قعدوں میں تشہد پڑھا 
(١١) امام کا نماز فجر ، مغرب ، عشاء ، جمعہ ، عیدین ، تراویھ ، اور رمضان شریف کے وتروں میں آواز سے قرات کرنا ، ظہر ، عصر وغیرہ نمازوں میں آہستہ پڑ ھنا 
(١٢) لفظ سلام کے ساتھ نماز سے علیحدہ ہونا
 (١٣) نماز وتر میں قنوت کے لیے تکبیر کہنا اور دعائے قنوت پڑھنا 
(١٤) دونوں عیدوں کی نماز میں زائد تکبیریں کہنا ۔

    اگر ان میں سے کوئی چیز بھولے سے چھوٹ جائے تو سجدہ سہو کر لینے سے نماز درست ہو جاتی ہے اور بھولے سے چھوٹنے کے بعد سجدہ سہو نہ کیا جائے یا قصدا کوئی چیز چھوڑ دی جائے تو نماز کا لوٹانا واجب ہو جاتا ہے ۔


    نماز کی سنتیں

    نماز میں اکیس سنتیں ہیں ۔

 تکبیر تحریمہ کہنے سے پہلے دونوں ہاتھ کانوں تک اٹھانا ۔
 دونوں ہاتھوں کی انگلیاں اپنے حال پر کھلی اور قبلہ رخ رکھنا ۔
 تکبیر کہتے وقت سر کو نہ جھکانہ ۔
 امام کا تکبیر تحریمہ اور ایک رکن سے دوسرے میں جانے کی تمام تکبیریں بقدر حاجت بلند آواز سے کہنا ۔
سیدھے ہاتھ کو بائیں ہاتھ پر ناف کے نیچے باندھنا ۔
 ثنا پڑھنا ۔ تعوذ یعنی اعوذ با اللہ پڑھنا ۔
 بسم ا اللہ پڑھنا ۔ 
فرض نماز کی تیسری اور چوتھی رکعت میں صرف سورت فاتحہ پڑھنا ۔ 
آمین کہنا ۔
 ثنا اور تعوذ اور بسم اللہ اور آمین سب کو آہستہ پڑھنا ۔ 
سنت کے موافق قرات کرنا یعنی جس جس نماز میں جس قدر قرآن مجید پڑھنا سنت ہے اس کے موافق پڑھنا ۔ 
رکوع اور سجدے میں تین تین بار تسبیح پڑھنا ۔
 رکوع میں سر اور پیٹھ کو ایک سیدھ میں برابر رکھنا اور دونوں ہاتھوں کی کھلی انگلیوں سے گھٹنوں کو پکڑ لینا ۔ 
قومہ میں امام کا سمع ا اللہ لمن حمدہ اور مقتدی کا ربنا لک الحمد کہنا اور منفرد کا تسمع اور تحمید دونوں کہنا ۔
 سجدے میں جاتے وقت پہلے دونوں گھٹنے ، پھر دونوں ہاتھ ، پھر پیشانی رکھنا ۔ 
جلسہ اور قعدہ میں بایاں پاؤں بچھا کر اس پر بیٹھنا اور سیدھے پاؤں کو اس طرح کھڑا رکھنا کہ اس کی انگلیوں کے سرے قبلے کی طرف رہیں اور دونوں ہاتھ رانوں پر رکھنا ۔
 تشہد میں اشھد ان لا الہ پر کلمہ کی انگلی سے اشارہ کرنا ۔
 قعدہ اخیرہ میں تشہد کے بعد دورود پڑھنا ۔ 
درود کے بعد دعا پڑھنا ۔ 
پہلے دائیں طرف پھر بائیں طرف سلام پھیرنا ۔

    ان چیزوں میں سے کوئی چیز اگر بھولے سے چھوٹ جائے تو نماز نہ ٹوٹتی ہے نہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے نہ گناہ ہوتا ہے اور قصدا چھوڑ دینے سے نماز تو نہیں ٹوٹتی اور نہ سجدہ سہو واجب ہوتا ہے لیکن چھوڑنے والا ملامت کا مستحق ہوتا ہے ۔


    نماز کے سنتیں

نماز میں پانچ چیزیں مستحب ہیں ۔

 تکبیر تحریمہ کہتے وقت آستینوں سے دونوں ہتھیلیاں نکال لینا ۔
 رکوع سجدے میں منفرد کا تین مرتبہ سے زیادہ تسبیح کہنا ۔
 قیام کی حالت میں سجدے کی جگہ پر اور رکوع میں قدموں کی پیٹھ پر اور جلسہ اور قعدہ میں اپنی گود پر اور سلام کے وقت اپنے کندھوں پر نظر رکھنا ۔ 
کھانسی کو اپنی طاقت بھر نہ آنے دینا ۔ 
جمائی میں منھ بند رکھنا اور کھل جائے تو قیام کی حالت میں سیدھے ہاتھ اور باقی حالتوں میں بائیں ہاتھ کی پشت سے منھ چھپا لینا ۔


غسل کے فرائض غسل کی سنتیں غسل کے مکروہات


غسل کے فرائض

    غسل میں تین فرض ہیں
(١) کلی کرنا 
(٢) ناک میں پانی ڈالنا
(٣) تمام بدن پر پانی بہانا ۔

    ان میں سے کسی ایک کے چھوٹ جانے سے غسل نہیں ہوگا۔



    غسل کی سنتیں

غسل میں پانچ سنتیں ہیں

 (١) دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا
 (٢) استنجا کرنا اور جس جگہ بدن پر نجاست لگی ہو اسے دھونا 
(٣) ناپاکی دور کرنے کی نیت کرنا
 (٤) پہلے وضو کرنا
 (٥) تمان بدن پر تین بار پانی بہانا ۔

    غسل کی ان پانچ سنتوں میں کسی ایک کے چھوٹ جانے سے غسل تو ہو جائیگا لیکن خلاف سنت ہوگا۔

    غسل کے مکروہات

غسل میں چار چیزیں مکروہ ہیں 
(١) پانی زیادہ بہانا ،
 (٢) ستر کھلا ہونے کی حالت میں کلام کرنا ، 
(٣) قبلے کی طرف منھ کرنا ، 
(٤) سنت کے خلاف غسل کرنا ۔


وضو کے فرائض ، وضو کی سنتیں، وضو کے مستحبات،وضو کے مکروہات، وضو کو توڑنے والی چیزیںfaraiz, Sunnat, Wudu, Mustahabbat, Makrohat,


وضو کے فرائض

    وضو میں چار فرض ہیں

 (١) پیشانی کے بالوں سے ٹھوڑی تک اور ایک کان سے دوسرے کان تک منھ دھونا.
 (٢) دونوں ہاتھوں کو کہنیوں سمیت دھونا.
 (٣) چوتھائی سر کا مسح کرنا.
 (٤) دونوں پاؤں ٹخنوں سمیت دھونا ۔
وضو کے ان چار فرضوں میں سے کسی ایک کے چھوٹ جانے سے وضو نہیں ہوتا ۔


    وضو کی سنتیں

    وضو میں تیرہ سنتیں ہیں

 (١) نیت کرنا .
(٢) بسم اللہ پڑھنا .
(٣) پہلے تین بار دونوں ہاتھ گٹوں تک دھونا.
 (٤) مسواک کرنا .
(٥) تین بار کلی کرنا.
 (٦) تین بار ناک میں پانی ڈالنا.
 (٧) ڈاڑھی کا خلال کرنا .
(٨) ہاتھ پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا .
(٩) ہر عضو کو تین بار دھونا.
 (١٠) ایک بار تمام سر کا مسح کرنا ، یعنی بھیگا ہوا ہاتھ پھیرنا.
 (١١) دونوں کانوں کا مسح کرنا .
(١٢) ترتیب سے وضو کرنا .
(١٣) پے در پے وضو کرنا کہ ایک عضو خشک نہ ہونے پائے کہ دوسرا دھو لے ۔
وضو کی ان تیرہ.
 (١٣) سنتوں میں سے کسی ایک کے چھوٹ جانے سے وضو ہو جاتا ہے مگر ناقص ہوتا ہے ۔

 وضو کے مستحبات

    وضو میں پانچ چیزیں مستحب ہیں.

 (١) دائیں طرف سے شروع کرنا بعض علماء نے اسے سنتوں میں شمار کیا ہے اور یہی قوی ہے .
(٢) گردن کا مسح کرنا.
 (٣) وضو کے کام کو خود کرنا دوسرے سے مدد نہ لینا.
 (٤) قبلہ کی طرف منھ کر کے بیٹھنا .
(٥) پاک اور اونچی جگہ پر بیٹھ کر وضو کرنا ۔

وضو کے یہ پانچ مستحبات ہیں جن کے کرنے سے ثواب زیادہ ہوتا ہے اور چھوٹ جانے سے کوئی نقصان نہیں ہوتا ۔


وضو کے مکروہات

    وضو میں چار چیزیں مکروہ ہیں 

(١) ناپاک جگہ پر وضو کرنا.
 (٢) سیدھے ہاتھ سے ناک صاف کرنا.
 (٣) وضو کرنے میں دنیا کی باتیں کرنا .
(٤) سنت کے خلاف وضو کرنا ۔

 وضو کو توڑنے والی چیزیں

    آٹھ چیزوں سے وضو ٹوٹ جاتا ہے ، انھیں نواقص وضو کہتے ہیں .
(١) پاخانا پیشاب کرنا یا ان دونوں راستوں سے کسی اور چیز کا نکلنا.
 (٢) ریح یعنی ہوا کا نکلنا .
(٣) بدن کے کسی مقام سے خون یا پیپ کا نکل کر بہ جانا .
(٤) منھ بھر کے قے کرنا .
(٥) لیٹ کر یا سہارا لگا کر سو جانا.
 (٦) بیماری یا کسی اور وجہ سے بیہوش ہو جانا .
(٧) مجنون یعنی دیوانہ ہو جانا .
(٨) نماز میں قہقہ مار کر ہسنا ۔


نوٹ: بغیر وضو کے نماز پڑھنا سخت گناہ کی بات ہے بلکہ بعض علماء نے تو ایسے شخص کو جو قصدا بے وضو نماز میں کھڑا ہو جائے کافر کہا ہے 

فرض ، واجب ، سنت ، نفل کی تعریف اور ان میں کیا کیا فرق ہے ؟ faraiz, wajibat, Sunnat, Nawafil,



  فرض ، واجب ، سنت ، نفل کی تعریف اور ان میں کیا کیا فرق ہے ؟

    فرض اسے کہتے ہیں جو قطعی دلیل سے ثابت ہو یعنی اسکے ثبوت میں کوئی شبہ نہ ہو اسکی فرضیت کا انکار کرنے والا کافر ہوجاتا ہے اور بلا عذر چھوڑنے والافاسق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے ۔ واجب وہ ہے کہ جو دلیل ظنی سے ثابت ہو اسکا انکار کرنے والا کافر نہیں ہوتا ، ہاں بلا عذر چھوڑنے والا فاسق اور عذاب کا مستحق ہوتا ہے ، سنت اس کام کو کہتے ہین جس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یا صحابہ اکرام رضی اللہ عنہم اجمعین نے کیا ہو یا کرنے کا حکم فرمایا ہو ۔ نفل ان کاموں کو کہتے ہیں جن کی فضیلت شریعت میں ثابت ہو ان کے کرنے میں ثواب اور چھوڑنے میں عذاب نہ ہو ۔ اسے مستحب اور مندوب اور تطوع بھی کہتے ہیں ۔


    فرض کی اقسام

    دو قسمیں ہیں فرض عین اور فرض کفایہ ۔ فرض عین اس فرض کو کہتے ہیں جس کا ادا کرنا ہر شخص پر ضروری ہو اور بلا عذر چھوڑنے والا فاسق اور گنہگار ہو ، اور فرض کفایہ وہ فرض ہے جو ایک دو آدمیوں کے ادا کر لینے سے سب کے ذمہ سے اتر جائے اور کوئی ادا نہ کرے تو سب کے سب گنہگار ہوں ۔


    سنت کی اقسام

    دو قسمیں ہیں ۔ سنت مؤکدہ اور سنت غیر مؤکدہ ۔ سنت مؤکدہ اس کام کو کہتے ہیںجسے حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ کیا ہو یا کرنے کے لیے فرمایا ہو اور ہمیشہ کیا گیا ہو یعنی بغیر عذر کبھی نہ چھوڑا ہو ۔ ایسی سنتوں کو بغیر عذر چھوڑدینا گناہ ہے اور چھوڑنے کی عادت کر لینا سخت گناہ ہے ۔ اور سنت غیر مؤکدہ اسے کہتے ہیں جسے حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اکثر کیا ہولیکن کبھی کبھی بغیر عذر چھوڑ بھی دیا ہوان سنتوں کے کرنے میں مستحب سے زیادہ ثواب ہے اور چھوڑنے میں گناہ نہیں ، ان سنتوں کو سنن زوائد بھی کہتے ہیں ۔

    حرام اور مکروہ تحریمی اور مکروہ تنزیہی


    حرام اس کام کو کہتے ہیں جسکی ممانعت دلیل قطعی سے ثابت ہو اور اسکا کرنے والا فاسق اور عذاب کا مستحق ہواور اسکا منکر کافر ہو ، اور مکروہ تحریمی اس کام کو کہتے ہیں جسکی ممانعت دلیل ظنی سے ثابت ہو اسکا منکر کافر نہیں مگر کرنے والا اسکا بھی گنہگار ہوتا ہے ۔ مکروہ تنزیہی اس کام کو کہتے ہیں جسکو چھوڑنے میں ثواب ہے اور کرنے میں عذاب تو نہیں لیکن ایک قسم کی برائی ہے ۔

Sahih Bukhari Shareef Main Faraiz Ki Taleem ka Bayan " with Urdu English translation

  بخاری شریف  فرائض کی تعلیم کا بیان
اللہ تعالی کا قول کہ اللہ تعالی تم کو حکم دیتا ہے تمہاری اولاد کے بارے میں۔
حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ سَمِعَ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا يَقُولُ مَرِضْتُ فَعَادَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَبُو بَکْرٍ وَهُمَا مَاشِيَانِ فَأَتَانِي وَقَدْ أُغْمِيَ عَلَيَّ فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَصَبَّ عَلَيَّ وَضُوئَهُ فَأَفَقْتُ فَقُلْتُ يَا رَسُولَ اللَّهِ کَيْفَ أَصْنَعُ فِي مَالِي کَيْفَ أَقْضِي فِي مَالِي فَلَمْ يُجِبْنِي بِشَيْئٍ حَتَّی نَزَلَتْ آيَةُ الْمَوَارِيثِ
قتیبہ بن سعید، سفیان، محمد بن منکدر، جابر بن عبداللہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں انہوں نے بیان کیا کہ میں بیمار ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر میری عیادت کو تشریف لائے تو میں بیہوشی کی حالت میں تھا، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے وضو کا پانی مجھ پر بہایا، مجھے ہوش آیا تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں اپنے مال میں کیا کروں اور اپنے مال میں کس طرح فیصلہ کروں آپ نے کوئی جواب نہیں دیا یہاں تک کہ میراث کی آیت نازل ہوئی۔

Narrated Jabir bin 'Abdullah:
I became sick so Allah's Apostle and Abu Bakr came on foot to pay me a visit. When they came, I was unconscious. Allah's Apostle performed ablution and he poured over me the water (of his ablution) and I came to my senses and said, "O Allah's Apostle! What shall I do regarding my property? How shall I distribute it?" The Prophet did not reply till the Divine Verses of inheritance were revealed .



Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)