Showing posts with label Divorce. Show all posts
Showing posts with label Divorce. Show all posts

Wednesday, 7 June 2017

"Talaq ka bayan" In Hadees Mubarak (Sunan Nasai Shareef) with Urdu translation

نسائی شریف طلاق سے متعلقہ احادیث
جو وقت اللہ تعالی نے طلاق دینے کے لیے مقرر کیا ہے
أَخْبَرَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ السَّرْخَسِيُّ قَالَ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ قَالَ أَخْبَرَنِي نَافِعٌ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَاسْتَفْتَى عُمَرُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ إِنَّ عَبْدَ اللَّهِ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ فَقَالَ مُرْ عَبْدَ اللَّهِ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ يَدَعْهَا حَتَّى تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا هَذِهِ ثُمَّ تَحِيضَ حَيْضَةً أُخْرَى فَإِذَا طَهُرَتْ فَإِنْ شَاءَ فَلْيُفَارِقْهَا قَبْلَ أَنْ يُجَامِعَهَا وَإِنْ شَاءَ فَلْيُمْسِكْهَا فَإِنَّهَا الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَاءُ

عبید اللہ بن سعید، یحیی بن سعید، عبید اللہ بن عمر، نافع، حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو طلاق دی اور وہ اس وقت حالت حیض میں تھیں۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت رسول کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں اس بات کا تذکرہ فرمایا یعنی یہ بات دریافت کی کہ عبداللہ کا یہ طلاق دینا درست ہے یا نہیں؟ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا کہ تم عبداللہ سے یہ بات بیان کرو کہ وہ اپنے قول سے رجوع کر لیں یعنی اس طلاق کو توڑ دیں اور وہ عورت کو اپنی بیوی بنا لیں پھر اس کو پاک ہونے تک چھوڑ دیں جس وقت وہ حالت حیض سے پاک ہو جائیں اور پھر دوسری مرتبہ حائضہ ہو کر پاک ہو جائے۔ تب اگر اس کا دل چاہے تو ان سے وہ علیحدگی اختیار کر لیں۔ صحبت کرنے سے پہلے پہلے اور اگر چھوڑنے کو دل نہ چاہے تو رکھ لے اس لیے کہ خداوند قدوس بزرگی اور عزت والے نے خواتین کو ان کی عدت کے مطابق طلاق دے دینے کا حکم فرمایا ہے۔

Tuesday, 6 June 2017

Divorce Description In Hadees Mubarak (Sunan Abu Daud Shareef) with Urdu English translation

ابو داود شریف طلاق کا بیان
عورت اپنے ہونے والے شوہر سے اسکی پہلی والی بیوی کی طلاق کا مطالبہ نہ کرے
حَدَّثَنَا الْقَعْنَبِيُّ عَنْ مَالِکٍ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ عَنْ الْأَعْرَجِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَسْأَلْ الْمَرْأَةُ طَلَاقَ أُخْتِهَا لِتَسْتَفْرِغَ صَحْفَتَهَا وَلِتَنْکِحَ فَإِنَّمَا لَهَا مَا قُدِّرَ لَهَا
قعنبی، مالک، ابوزناد، اعرج، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کوئی عورت اپنی بہن (سوکن) کی طلاق نہ چاہے تاکہ اسکا حصہ بھی خود حاصل کرے بلکہ نکاح کر لے اسکو وہی ملے گا جو اسکی تقدیر میں ہوگا

Narrated AbuHurayrah:

The Prophet (peace_be_upon_him) said: Anyone who incites a woman against her husband or a slave against his master is not one of us.

Sunday, 4 June 2017

Sunan Abu Daud Shareef Main Divorce Ka Bayan " with Urdu,English translation

ابو داود شریف کتاب الطلاق
عورت کو مرد کے خلاف برگشتہ کرنا
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ حَدَّثَنَا عَمَّارُ بْنُ رُزَيْقٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عِيسَی عَنْ عِکْرِمَةَ عَنْ يَحْيَی بْنِ يَعْمَرَ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَيْسَ مِنَّا مَنْ خَبَّبَ امْرَأَةً عَلَی زَوْجِهَا أَوْ عَبْدًا عَلَی سَيِّدِهِ
حسن بن علی، زید بن حباب، عمار بن زریق، عبداللہ بن عیسی، عکرمہ، یحیی بن یعمر، حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جو شخص کسی عورت کو اس کے شوہر سے یا غلام کو اس کے آقا سے برگشتہ کرے وہ ہم میں سے نہیں ہے

Narrated AbuHurayrah:
AbuNadrah reported: An old man of Tufawah said to me: I was a guest of AbuHurayrah at Medina. I did not find any one of the companions of the Prophet (peace_be_upon_him) more devoted to worship and more hospitable than AbuHurayrah.
One day I was with him when he was sitting on his bed. He had a purse which contained pebbles or kernels. A black slave-girl of his was sitting below. Counting them he was glorifying Allah. When the pebbles or the kernels in the purse were finished, she gathered them and put them again in the purse, and gave it to him. He said: Should I not tell you about me and about the Apostle of Allah (peace_be_upon_him)?
I said: Yes. He said: Once when I was laid up with fever in the mosque, the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) came and entered the mosque, and said: Who saw the youth of ad-Daws. He said this three times.
A man said: Apostle of Allah, there he is, laid up with fever on one side of the mosque. He moved, walking forward till he reached me. He placed his hand on me. He had a kind talk with me, and I rose. He then began to walk till he reached the place where he used to offer his prayer. He paid his attention to the people. There were two rows of men and one row of women, or two rows of women and one row of men (the narrator is doubtful).
He then said: If Satan makes me forget anything during the prayer, the men should glorify Allah, and the women should clap their hands. The Apostle of Allah (peace_be_upon_him) then prayed and he did not forget anything during the prayer.
He said: Be seated in your places, be seated in your places. The narrator, Musa, added the word "here". He then praised Allah and exalted Him, and said: Now to our topic.
The agreed version begins: He then said: Is there any man among you who approaches his wife, closes the door, covers himself with a curtain, and he is concealed with the curtain of Allah?
They replied: Yes. He said: later he sits and says: I did so-and-so; I did so-and-so. The people kept silence. He then turned to the women and said (to them): Is there any woman among you who narrates it? They kept silence. Then a girl fell on one of her knees. The narrator, Mu'ammil, said in his version: a buxom girl. She raised her head before the Apostle of Allah (peace_be_upon_him) so that he could see her and listen to her.
She said: Apostle of Allah, they (the men) describe the secrets (of intercourse) and they (the women) also describe the secrets (of intercourse) to the people.
He said: Do you know what the similitude is? He said: The likeness of this act is the likeness of a female Satan who meets the male Satan on the roadside; he fulfils his desire with her while the people are looking at him. Beware! The perfume of men is that whose smell becomes visible and its colour does not appear. Beware! The perfume of women is that whose colour becomes visible and whose smell is not obvious.
AbuDawud said: From here I remembered this tradition from Mu'ammil and Musa: Beware! No man should lie with another man, no woman should lie with another woman except with one's child or father. He also mentioned a third which I have forgotten. This has been mentioned in the version of Musaddad, but I do not remember it as precisely as I like.
The narrator, Musa, said: Hammad narrated this tradition from al-Jarir from AbuNadrah from at-Tufawi.


Tuesday, 4 April 2017

Sahih Muslim Shareef Main Divorce ka Bayan " with Urdu English translation

     مسلم شریف  طلاق کا بیان

حائضہ عورت کو اس کی رضا مندی کے بغیر طلاق دنیے کی حرمت اور اگر کوئی طلاق دے دے تو طلاق واقع نہ ہوئی اور مرد کو رجوع کرنے کا حکم دینے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی وَقُتَيْبَةُ وَابْنُ رُمْحٍ وَاللَّفْظُ لِيَحْيَی قَالَ قُتَيْبَةُ حَدَّثَنَا لَيْثٌ وَقَالَ الْآخَرَانِ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَةً لَهُ وَهِيَ حَائِضٌ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً فَأَمَرَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُرَاجِعَهَا ثُمَّ يُمْسِکَهَا حَتَّی تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ عِنْدَهُ حَيْضَةً أُخْرَی ثُمَّ يُمْهِلَهَا حَتَّی تَطْهُرَ مِنْ حَيْضَتِهَا فَإِنْ أَرَادَ أَنْ يُطَلِّقَهَا فَلْيُطَلِّقْهَا حِينَ تَطْهُرُ مِنْ قَبْلِ أَنْ يُجَامِعَهَا فَتِلْکَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ يُطَلَّقَ لَهَا النِّسَائُ وَزَادَ ابْنُ رُمْحٍ فِي رِوَايَتِهِ وَکَانَ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا سُئِلَ عَنْ ذَلِکَ قَالَ لِأَحَدِهِمْ أَمَّا أَنْتَ طَلَّقْتَ امْرَأَتَکَ مَرَّةً أَوْ مَرَّتَيْنِ فَإِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَمَرَنِي بِهَذَا وَإِنْ کُنْتَ طَلَّقْتَهَا ثَلَاثًا فَقَدْ حَرُمَتْ عَلَيْکَ حَتَّی تَنْکِحَ زَوْجًا غَيْرَکَ وَعَصَيْتَ اللَّهَ فِيمَا أَمَرَکَ مِنْ طَلَاقِ امْرَأَتِکَ قَالَ مُسْلِم جَوَّدَ اللَّيْثُ فِي قَوْلِهِ تَطْلِيقَةً وَاحِدَةً

Abdullah (b. 'Umar) reported that he divorced a wife of his with the pronouncement of one divorce during the period of menstruation. Allah's Messenger (may peace be upon him) commanded him to take her back and keep her until she was purified, and then she entered the period of menses in his (house) for the second time. And he should wait until she was purified of her menses. And then if he would decide to divorce her, he should do so when she was purified before having a sexual intercourse with her; for that was the 'Idda which Allah had commanded for the divorce of women. Ibn Rumh in his narration made this addition: When 'Abdullah was asked about it, he said to one of them: If you have divorced your wife with one pronouncement or two (then you can take her back), for Allah's Messenger (may peace be upon him) commanded me to do it; but if you have divorced her with three pronouncements, then she is forbidden for you until she married another husband, and you disobeyed Allah in regard to the divorce of your wife what HE had commanded you. (Muslim said: The word "one divorce" used by Laith is good.)

یحیی بن یحیی، قتیبہ بن سعید، ابن رمح، قتیبہ، لیث، لیث بن سعد، نافع، حضرت عبداللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو حالت حیض میں طلاق دی ایک طلاق۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں رجوع کرنے کا حکم دیا پھر وہ اس سے رکے رہے یہاں تک کہ وہ پاک ہوگئی پھر انہی کے پاس حیض آیا دوسرا حیض پھر اسے چھوڑے رکھا یہاں تک کہ وہ پاک ہوگئی اپنے حیض سے۔ پس اگر وہ اسے طلاق دینے کا ارادہ کرتے تو اسے طلاق دیتے جب وہ پاک ہوئی جماع کرنے سے پہلے۔ پس یہ وہ عدت ہے جس کا اللہ نے حکم دیا ہے ان کیلئے جن عورتوں کو طلاق دی گئی ہو اور ابن رمح نے اپنی روایت میں یہ اضافہ کیا ہے کہ عبداللہ سے جب اس بارے میں پوچھا جاتا تو فرماتے کہ اگر تو نے اپنی بیوی کو ایک یا دو مرتبہ طلاق دی تھی۔ (توتم رجوع کرسکتے ہو) کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ نے مجھے یہی حکم دیا تھا یا اگر تو نے تین طلاقیں دیں تو تجھ پر حرام ہوگئی۔ یہاں تک کہ تیرے علاوہ دوسرے خاوند سے نکاح کرے اور تو نے اللہ کی نافرمانی کی جو اس نے تجھے تیری بیوی کی طلاق کے متعلق حکم دیا ۔ امام مسلم رحمہ اللہ نے کہالیث اپنے قول تطلیقة واحدة میں زیادہ مضبوط ہے۔



Thursday, 30 March 2017

Sahih Bukhari Shareef Main Divorce ka Bayan " with Urdu English translation

  بخاری شریف  طلاق کا بیان
اللہ تعالی کا قول اے نبی جب تم اپنی بیویوں کو طلاق دینا چاہو تو اس وقت دو کہ اس کی عدت کا وقت شروع ہو اور عدت کو شمار کرو، احصینا کے معنی ہیں ہم نے یاد کیا اور شمار کیا اور سنت کے مطابق طلاق یہ ہے کہ ایسے طہر میں اس کو طلاق دے کہ جس میں صحبت نہ کی ہو اور دو گواہ مقرر کرے
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ حَدَّثَنِي مَالِکٌ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَنَّهُ طَلَّقَ امْرَأَتَهُ وَهِيَ حَائِضٌ عَلَی عَهْدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَ عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ذَلِکَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْهُ فَلْيُرَاجِعْهَا ثُمَّ لِيُمْسِکْهَا حَتَّی تَطْهُرَ ثُمَّ تَحِيضَ ثُمَّ تَطْهُرَ ثُمَّ إِنْ شَائَ أَمْسَکَ بَعْدُ وَإِنْ شَائَ طَلَّقَ قَبْلَ أَنْ يَمَسَّ فَتِلْکَ الْعِدَّةُ الَّتِي أَمَرَ اللَّهُ أَنْ تُطَلَّقَ لَهَا النِّسَائُ
اسماعیل بن عبداللہ ، مالک، نافع، عبداللہ بن عمر سے روایت ہے کہ انہوں نے اپنی بیوی کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں بحالت حیض طلاق دے دی، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے اس کے متعلق دریافت کیا تو آپ نے فرمایا کہ اس کو رجوع کرنے کا حکم دو، پھر وہ اس کو روکے رکھے، یہاں تک کہ پاک ہوجائے، پھر حیض آئے پھر پاک ہوجائے پھر اگر چاہے تو اس کے بعد اپنے پاس رہنے دے اور اگر چاہے تو صحبت کرنے سے پہلے طلاق دے، یہی وہ عدت ہے، جس کے لئے عورتوں کو طلاق دیئے جانے کا حکم اللہ تعالی نے دیاہے۔

Narrated 'Abdullah bin 'Umar:
that he had divorced his wife while she was menstruating during the lifetime of Allah's Apostle . 'Umar bin Al-Khattab asked Allah's Apostle about that. Allah's Apostle said, "Order him (your son) to take her back and keep her till she is clean and then to wait till she gets her next period and becomes clean again, whereupon, if he wishes to keep her, he can do so, and if he wishes to divorce her he can divorce her before having sexual intercourse with her; and that is the prescribed period which Allah has fixed for the women meant to be divorced."



Tuesday, 21 March 2017

حق پر طلاق کی قسم کھانے سے طلاق واقع نہیں ہوتی ہےFatawa, Divorce, qasam,

کیا فرماتے ہین مفتیان ِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  عید الفطر کے بعد ہمارا ایک جرگہ ہوا جس میں 25 تک آدمی تھے ،ان کے سامنے میرے سالے اور سسر نے یہ الزم لگایا کہ  ،1۔میرا داماد ابھی تک میرے بھائی کے گھر نہیں گیا ۔2۔جب میری بیٹی  گھر سے داماد کے ہاں جاتی ہے تو میرا داماد  کہتا ہے کہ اپنے ساتھ چیزیں کیوں نہیں لایا (جو عام طور  پر رواجا دیا جاتا ہے ) 3۔پچھلے  سال جب اس کی بیٹی نے اسے فون کیا تو  کہا میں بیمار ہوں تو اس نے پوچھا تک نہیں ۔تو میں نے  ان التزامات کو مسترد کرتے ہوئے جواب دیا کہ  آج تک میرے سسر،ساس نے مجھے یہ نہیں کہا کہ  آپ میرے بھائی اور دیور کے گھر  بھی  جائیں ۔دوسری الزام کے جواب میں کہا کہ آج تک  ان کی بیٹی گھر سے کیا لے آتی  میں  نے نہیں دیکھا ۔تیسرے الزام کے جواب میں میں نے کہا  اس وقت مین نے فون کیا تھا   کہ مین تورغر میں ہوں اگر آپ کہتی ہوں تو میں آؤں ،تو ان کی بیٹی نے خود منع کیا تھا اور کہا تھا کہ جب آپ آئیں تو ہسپتال  لے جانا  ،جب میں گھر آیا تو وہ نہیں تھی  ۔اگر میں ان باتوں میں جھوٹا ہوں تو میری بیوی تین شرط طلاق ہو ۔ یہ باتیں  سالے نے ریکاڈ کی ہیں اور ڈرامہ بنایا ہوا ہے کہااس نے طلاق دی ہے کیا اس نے  جہیز کا سامان بھی نہیں دیکھا وہ بھی ہمارے گھر سے گیا ہے ۔اب پوچھنا یہ ہے کہ کیا  اس  سے  میری بیوی طلاق ہوئی ہے یا نہیں ؟

                                                                                المستفتی : پرستان :  

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامدا و مصلیا

بشرط صحت سوال اگر آپ  اپنے اِس بیان میں سچے ہیں اور  طلاق کے الفاظ سچ پر   کہے ہیں تو آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ۔تاہم آپ کے سالے کا یہ کہنا کہ ” کیا اس نے  جہیز کا سامان بھی نہیں دیکھا“ یہ  بات سوال میں ذکر کردہ واقعہ سے تعلق نہیں رکھتی  ہے ،البتہ آپ کا یہ کہنا کہ” آج تک  ان کی بیٹی گھر سے کیا لے آتی    ہے    میں  نے نہیں دیکھا“ یہ آپ کے سسر کے اس الزام کا جواب تھا  ،اور  واقعۃ ً  آپ کی بیوی میکے جانے کے بعد جو  کچھ اپنے ساتھ لاتی رہی ہے   اُن چیزوں کو نہیں دیکھا ہے ،تو آپ کی بیوی پر کوئی طلاق واقع نہیں ہوئی ۔ کیوں کہ یہ باتیں عرف پر معمول ہوا کرتی  ہیں  ۔

 في الفتاوى الهندية، كتاب الطلاق،الفصل الثالث في تعليق الطلاق بكلمة إن وإذا وغيرهما(1 / 420):

وإذا أضافه إلى الشرط وقع عقيب الشرط اتفاقا۔

وفي الفتاوي الهندية : (2/51)

والشرط الصالح ما يكون معدوما على خطر الوجود، والجزاء الصالح ما يكون متيقن الوجود، أو غالب الوجود عند وجود الشرط، وذلك بأن يكون مضافا إلى الملك، أو إلى سببه، وأن يكون الجزاء مما يحلف به حتى لو لم يكن كذلك لا يكون يمينا۔

و في الاشباه والنظائر:(1/178)

القاعدة الحادية عشرة : السؤال معاد في الجواب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط.


واللہ سبحانہ وتعالیٰ أعلم بالصواب

اسٹام پیپر پرلکھ کر طلاق دینے سے طلاق ہوتی ہے

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  نوشین بی بی کو اس کے خاوند عبد اللہ   اپنے سسر سے فون پر بات کرتے ہوئے  یہ الفاظ کہے ہیں کہ میں آپ کی بیٹی کو طلاق،طلاق ،طلاق دیتا ہوں ۔پندرہ دن بعد یہی بات بزریعہ اسٹام پیپر  لکھ کر دی ہے ،اور نوشین بی بی تین بچوں کی ماں ہے ،پوچھنا یہ ہے کہ کیا نوشین بی بی عبد اللہ کے نکاح سے فارغ ہوئی ہے  ؟

                                                           المستفتی : محمد اغزن  گاؤں جلو :  
  
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامدا و مصلیا

            مذکورہ صورت میں اگر عبد اللہ نے فون پراپنے سُسر کو  یہ الفاظ کہے ہیں کہ میں آپ کی بیٹی کو طلاق،طلاق ،طلاق دیتا ہوں ‘‘ پھر اس کے بود اسٹام پیپرپر  یہ الفاظ کہ” من مظہر مسماۃ  مذکورہ کو یکمشت طلاق،طلاق،طلاق دیا ہوں “ خود لکھےہوں یا لکھوا کر اس پر دستخط کیا ہو یا لکھا کسی اور نے  ہو اور اس نے پڑھ کریا پڑھوا کر اس پر    دستخط کیا ہو تو  ان تمام صورتوں میں   تین طلاقیں واقع ہوتی ہیں  ۔  لہذا سائل کے سوال اور اسٹام پیپر کے مطابق  عبد اللہ کی بیوی (نوشین بی بی ) پرتین طلاقیں واقع ہوگئیں  ہیں اور ان دونوں کانکاح ختم ہوکرحرمتِ مغلظہ ثابت ہوگئی ہے،جس کےبعدرجوع  نہیں ہوسکتا ہے اورنہ حلالہ کےبغیرآپس میں نکاح ہوسکتاہے،
اور نوشین بی بی  اپنی عدّت(طلاق کےبعدسےتین ماہ ماہواریاں گزارنے)کےبعددوسری جگہ نکاح بھی  کرسکتی ہیں۔

كما في البقرة:( 230)

وقوله تعالى {فإن طلقها فلا تحل له من بعد حتى تنكح زوجا غيره} ۔

و فی الهداية :(2/385)

و في تبيين الحقائق : كتاب الطلاق،(2/194)

قال - رحمه الله - (ويقع طلاق كل زوج عاقل بالغ ، ولو مكرها وسكران وأخرس بإشارته حرا أو عبدا۔

ولمافي النتف في الفتاوى للسغدي (1 / 336):

فاما الطَّلَاق الْحرَّة فَثَلَاث ان اكثرها فاذا وَقع بَين الرجل وَامْرَأَته الْحرَّة ثَلَاث تَطْلِيقَات فَلَا تحل لَهُ من بعد حَتَّى تنْكح زوجا غَيره وَلَا تحل لَهُ بِدُونِ ذَلِك۔

فی رد المحتار،كتاب الطلاق،مطلب في الطلاق بالكتابة،ط:سعيد (3 / 246):

(قوله كتب الطلاق إلخ) قال في الهندية: الكتابة على نوعين: مرسومة وغير مرسومة، ونعني بالمرسومة أن يكون مصدرا ومعنونا مثل ما يكتب إلى الغائب. وغير المرسومة أن لا يكون مصدرا ومعنونا، وهو على وجهين: مستبينة وغير مستبينة، فالمستبينة ما يكتب على الصحيفة والحائط والأرض على وجه يمكن فهمه وقراءته. وغير المستبينة ما يكتب على الهواء والماء وشيء لا يمكنه فهمه وقراءته. ففي غير المستبينة لا يقع الطلاق وإن نوى، وإن كانت مستبينة لكنها غير مرسومة إن نوى الطلاق وإلا لا، وإن كانت مرسومة يقع الطلاق نوى أو لم ينو ثم المرسومة لا تخلو إما أن أرسل الطلاق بأن كتب: أما بعد فأنت طالق، فكما كتب هذا يقع الطلاق وتلزمها العدة من وقت الكتابة.

وفی شرح المجلة لخالد الأتاسي،المادة:69،ط:المكتبة الحبيبية كوئٹه (1 /191):

علم من هذا أن الشرط في الكتابة المقبولة التي هي في حكم الخطاب أن تكون مستبينة و معنونة بأن لم تكن علي الرسم المعتاد ، فلايعمل بها إلا بالنية أو بالإشهاد عليه الإملاء علي الغير ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ فقط.

 واللہ سبحانہ وتعالیٰ أعلم بالصواب

Monday, 20 March 2017

مشروط طلاق کے بچنے کی تدبیر

کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  میں نے کسی معاملہ پر طلاق کی قسم اٹھائی تھی کہ اگر اُس گھر میں جاؤں تو   میری  بیوی تین شرط طلاق،  میری نیت یہ تھی کہ پھوپھی کے گھر نہیں جاؤں گا ،اور وہ اس گھر میں  وہ کرایہ پر رہتے تھے ۔ اب  انہوں نے مکان تبدیل کر لیا ہے  ، کیا  میں  اب جس   گھر  میں  وہ  رہ رہے  ہیں اپنی پھوپھی کے پاس جا سکتا ہوں ؟ اگر جاسکتا ہوں تو  اس کا طریقہ کیا ہوگا ۔
                                                                     المستفتی:  عبد الغفار کوہستان  

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامدا و مصلیا 

            طلاق  معلق  کی صورت میں شرط کی موجودگی میں  طلاق کا واقع ہونا  ایک ضروری امر ہے ۔
           تاہم اس سے بچنے کے لئےیہ تدبیر اختیار کی جاسکتی ہےکہ  آپ اپنی   بیوی کو  ایک طلاق بائن  دیں ،عدت گزر جانے کے بعد آپ کی بیوی  بائنہ ہوکر آپ کے  نکاح سے نکل جائے گی ۔اور  آزادی کی حالت میں  آپ اپنےپھوپھی کے گھر چلے جائیں   ،چونکہ  عورت اس وقت  آپ کے ملک ِ نکاح میں نہ ہونے کی  وجہ  سے طلاق پر کوئی اثر نہیں پڑےگا ۔اور ایک دفعہ  حانث ہونے سے  یمین  پورا ہوجاتا ہے  ۔دوبارہ  وہ کام کرنے سے  حنث لازم نہیں آتا ۔ ( یعنی اس حیلہ کو اختیار   کرنے کے بعد دوبارہ اپ کا اپنے پھوپھی کے گھر جانے سے کوئی طلاق  واقع نہیں ہوگی) ۔ البتہ :اس تدبیر کو اختیار کرنے کے بعد  آپ  کو آئیندہ دو طلاقوں کا اختیار باقی رہے گا ۔

وفی الدر المختار مع حاشية ابن عابدين (رد المحتار)(3/354)

 لو حلف لا تخرج امرأته إلا بإذنه فخرجت بعد الطلاق وانقضاء العدة لم يحنث وبطلت اليمين بالبينونة، حتى لو تزوجها ثانيا ثم خرجت بلا إذن لم يحنث.

 و فی البحر الرائق : (4/23)

لو حلف لا تخرج امرأته إلا بإذنه فخرجت بعد الطلاق وانقضاء العدة لم يحنث، وبطلت اليمين بالبينونة حتى لو تزوجها ثانيا ثم خرجت بلا إذن لم يحنث۔

وفی الدر المختار مع حاشية ابن عابدين (رد المحتار)(3/355)

فحيلة من علق الثلاث بدخول الدار أن يطلقها واحدة ثم بعد العدة تدخلها فتنحل اليمين فينكحها۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط

واللہ سبحانہ وتعالیٰ أعلم بالصواب

ایک دو تین میری طرف سے فارغ ہو جاؤ کہنے سے طلاق کا حکم

کیا فرماتے ہیں مفتیان کرام ا س مسئلہ  کے بارے میں  کہ شوہر نے بیوی کو غصَے  میں آکر  یہ الفاظ کہے ہیں ” ایک ،دو،تین مڑی  طرفوفارغ ہو جُل“یعنی ایک دو تین میری طرف سے فارغ ہو جاؤ۔کیا اس سے طلاق واقع ہوئی ہے یا نہیں ؟                                                                                                                                                                                        المستفتی : محمد یوسف
بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
الجواب حامدا و مصلیا

        صورت مسؤلہ میں شوہر نے اپنی بیوی سے غصَے کی حالت میں یہ الفاظ کہے ہیں کہ (ایک ،دو تین مڑی طرفو فارغ ہو جُل )  تواِن الفاظ سے  اِس  کی بیوی پرایک بائن طلاق واقع ہوکرنکاح ختم ہوچکاہے ،تاہم اگر مذکور ہ مردا ورعورت آپس میں دوبارہ نکاح کرنا چاہیں توعورت کی  عدت کے اندراور عدت کے بعد باہمی رضامندی سے نئے مہركےعوض گواہوں کی موجودگی میں دوبارہ نکاح  کرسکتےہیں۔

وفي اللباب في شرح الكتاب،كتاب الطلاق،المكتبة العلمية،بيروت (3 / 43):

 أنت بائنٌ، وبتةٌ، وبتلةٌ، وحرامٌ، وحبلك على غاربك، والحقي بأهلك، وخليةٌ، وبريةٌ، ووهبتك لأهلك، وسرحتك، وفارقتك، وأنت حرةٌ، وتقنعي، وتخمري، واستتري، واعزبي، واغربي، وابتغي الأزواج، فإن لم يكن له نية لم يقع بهذه الألفاظ طلاقٌ، إلا أن يكونا في مذاكرة الطلاق، فيقع بها الطلاق في القضاء، ولا يقع فيما بينه وبين الله تعالى إلا أن ينويه.

وفی تبيين الحقائق شرح كنز الدقائق،بَابُ الرَّجْعَةِ،ط:،مكتبة حقانية ملتان باكستان(2 / 257):

(فَصْلٌ فِيمَا تَحِلُّ بِهِ الْمُطَلَّقَةُ) قَالَ - رَحِمَهُ اللَّهُ - (وَيَنْكِحُ مُبَانَتَهُ فِي الْعِدَّةِ وَبَعْدَهَا) أَيْ لَهُ أَنْ يَتَزَوَّجَ الَّتِي أَبَانَهَا بِمَا دُونَ الثَّلَاثِ إذَا كَانَتْ حُرَّةً.

وفی كنز الدقائق،كِتَابُ الطَّلَاقِ،بَابُ الْكِنَايَاتِ فِي الطَّلَاقِ، مكتبة رحمانية لاهور(ص:۱۴۵)

والصّريح يلحق الصّريح والبائن والبائن يلحق الصّريح لا البائن إلّا إذا كان معلّقًا.

وفی البحر الرائق شرح كنز الدقائق،كِتَابُ الطَّلَاقِ،بَابُ الْكِنَايَاتِ فِي الطَّلَاقِ، مکتبه رشيديه كوئٹه (۲ / ۳۰۷):


(قَوْلُهُ: لَا الْبَائِنُ) أَيْ الْبَائِنُ لَا يَلْحَقُ الْبَائِنَ إذَا أَمْكَنَ جَعْلُهُ خَبَرًا عَنْ الْأَوَّلِ لِصِدْقِهِ فَلَا حَاجَةَ إلَى جَعْلِهِ إنْشَاءً وَالْمُرَادُ بِالْبَائِنِ الَّذِي لَا يَلْحَقُ الْبَائِنَ الْكِنَايَةُ الْمُفِيدَةُ لِلْبَيْنُونَةِ بِكُلِّ لَفْظٍ كَانَ لِأَنَّهُ هُوَ الَّذِي لَيْسَ ظَاهِرًا فِي الْإِنْشَاءِ فِي الطَّلَاقِ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فقط.

                                                             واللہ سبحانہ وتعالیٰ أعلم بالصواب

Monday, 2 January 2017

حقوق زوجیت ادا نہ کرنے پر عورت کورٹ سے طلاق لینے کا حق رکھتی ہے

              کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام اس مسئلہ کے بارے میں کہ  ایک خاتون  کہتی ہے کہ میں خاوند کے ساتھ گیارہ  ماہ تک آباد رہی ہوں اور میرے   ابتدائی دو تین ماہ خوشی کے ساتھ  گزرے ہیں ،اب وہ لڑکی انکار کر رہی  ہے اور اس نے قرآن پر ہاتھ رکھ کر کہا ہے کہ شادی کے گیارہ ماہ ہوگئے ہیں ،اسی دوران حقوق زوجیت ادا   نہیں کئے ۔

 ( حقوق زوجیت سے  شوہر کا بیوی کے پاس نہ جانا مراد ہے ) پوچھنا یہ ہے کہ مذکورہ مسئلہ میں شریعت کا کیا حکم ۔


 
الجواب حامدا و مصلیا

             بشرط صحت سوال  : صورت مسؤلہ میں واقعۃً  شوہر حقوق زوجیت ادا نہیں کرتا ہے ،  اور  یہ حقوق زوجیت   ادا نہ کرنا  الفت نہ ہونے کی وجہ سے ہے تو  شوہر کو چاہے کہ اسے طلاق دیدے یا خلع  کی  صورت اختیار کرے اور  اگر شوہر اس پر امادہ نہیں تو عورت بزریعہ عدالت فسخ نکاح کا  حق  رکھتی ہے ۔

 تاہم اگر عورت اپنے بیان میں جھوٹی ہے ، اور قرآن پر  ہاتھ رکھنا ناحق تھا تو اس صورت میں عورت پر لازم ہے کہ وہ توبہ استغفار کرے اور قسم کا کفارہ ادا کرے ۔

  (  قسم کا کفارہ یہ ہے کہ  اولاً  یہ عورت دس مسکینوں کو دوپہر او رات کا کھانا کھلائے ، یا کپڑے بنا کر دے ،اور اگر  دس مسکینوں کو کھانا کھلانے یا کپڑے بنانے  کی طاقت  نہیں رکھتی ہے تو  تین روزے  رکھے ۔

سورت المائده الآية : [5/89]
{وَلَكِنْ يُؤَاخِذُكُمْ بِمَا عَقَّدْتُمُ الْأَيْمَانَ فَكَفَّارَتُهُ إِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاكِينَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُونَ أَهْلِيكُمْ أَوْ كِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِيرُ رَقَبَةٍ فَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَصِيَامُ ثَلاثَةِ أَيَّامٍ ذَلِكَ كَفَّارَةُ أَيْمَانِكُمْ إِذَا حَلَفْتُمْ}  

وفی الدر المختار مع حاشية ابن عابدين (رد المحتار) (3/713)
(قوله وقال العيني إلخ) عبارته: وعندي لو حلف بالمصحف أو وضع يده عليه وقال: وحق هذا فهو يمين۔      

احكام القرآن لابن العربي : (1/75)

قال علمائنا  اذا امتنع من الوطءِِ قصد الاضرار  نالزوجة من غير عذر مرض او رضاع  وان لم يحلف  كان حكمه حكم المولي  وترفع الي الحاكم۔


                                                     كفا يت المفتی  : (6/126) فقط

Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)