Showing posts with label saghar Siddiqui. Show all posts
Showing posts with label saghar Siddiqui. Show all posts

Thursday, 15 June 2017

"Phool Chahiya They Magar Hath Main Aaye Pathar" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

پھول چاہے تھے مگر ہاتھ میں آئے پتھر
ہم نے آغوشِ محبت میں سلائے پتھر

وحشتِ دل کے تکلف کی ضرورت کے لئے
آج اُس شوخ نے زلفوں میں سجائے پتھر

اُن کے قدموں کے تلے چاند ستارے دیکھے
اپنی راہوں میں سلگتے ہوئے پائے پتھر

میں تری یاد کو یوں دل میں لئے پھرتا ہوں
جیسے فرہاد نے سینے سے لگائے پتھر

فکرِ ساغر ؔ کے خریدار نہ بھولیں گے کبھی
میں نے اشکوں کے گہر تھے جو بنائے پتھر


ساغرؔ صدیقی

"Aysi Tajalliyan Hain Kahan Aftab Main" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

ایسی تجلیاں ہیں کہاں آفتاب میں
انوار خاص ہیں مرے جامِ شراب میں

یزداں نے مسکرا کے بڑی دیر میں لکھا
اک لفظ آرزو مرے دل کی کتاب میں

اب ذوقِ دید میں ہے شعورِ حیاتِ نو
جلووں کو احتیاط سے رکھو کتاب میں

محجوب تیرے حسن سے غنچوں کی آبرو
خوشبو ترے لبوں کی بسی ہے گُلاب میں

ہے باغباں کی ترچھی نظر اتنی بات پر
شعلوں کا ذکر آگیا شبنم کے باب میں

ساغر کسی کی یاد میں جب اشکبار تھے
کتنے حسین دن تھے جہانِ خراب میں


(ساغر صدیقی)

"Kis Musar'arat Say Puhonche Thay Hum Bazame Main" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

کس مسرت سے پہنچے تھے ہم بزم میں
روح کی تشنگی کو چھپائے ہوئے

ساقیا دور آیا چلا بھی گیا اور
 ہم رہ گئے جام اٹھائے ہوئے

کیوں نظر پھیر لی مجھ سے میرے صنم
چھپ کے بیٹھے ہو کیوں دل چرائے ہوئے

ایک مدت ہوئی تم کو دیکھا نہیں
اک زمانہ ہوا مسکرائے ہوئے

موت بیمار غم کو اب آنے کو ہے
چھوڑو اب اس ندامت سے کیا فائدہ

آخری وقت ہے ہنس کے رخصت کرو
دیکھو بیٹھو نہ یوں سر جھکائے ہوئے

پھول کی زندگی اک تبسم سہی
یہ تبسم بھی ہر اک کو ملتا نہیں

ہم کو دیکھو کہ ہم ہیں چمن میں مگر
اک زمانہ ہوا مسکرائے ہوئے

شمع بجھنے کو ہے چاند چھپنے کو ہے
رات ڈھلنے کو ہے دن نکلنے کو ہے

اب تو آ جا صنم کب سے بیٹھے ہیں ہم

اپنی پلکوں پہ تارے سجائے ہوئے

"Aik Naghma Aik Ghucha Aik Tara Aik Jaam" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

ایک نغمہ ایک غنچہ ایک تارا ایک جام
اے غم جا نا غم دوراں تجھے میرا سلام

زلف آوارہ گریباں چاک گھبرائ نظر
ان دنوں یہ ہے جہان ز دگانی کا نظام

چند تارے ٹوٹ کر دامن پہ مرے آگرے
میں نے ستاروں سے پوچھا تھا تیرے غم کا مقام

کہ رہے ہیں چند بچھڑے رہروؤں کے نقش پا
ہم کریں گے انقلاب جستجو کا اہتمام

پڑ گئیں پیرا ہن صبح چمن میں سلوٹیں
یاد آ کر رہ گئ ہے بیخودی کی ایک شام

تیری عصمت ہو کہ ہو میرے ہنر کی چاندنی
وقت کے بازار میں ہر چیز لگتی ہے دام

ہم بنائیں گے یہاں ساغر نئ تصویر شوق
ہم تخیل کے مجدد ہم تصور کے امام


ساغر

"Aik Wada Hai Kisi Ka Jo Wafa Hota Nahi " A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

ایک وعدہ ہے کسی کا جو وفا ہوتا نہیں
ورنہ ان تاروں بھری راتوں میں کیا ہوتا نہیں

جی میں آتا ہے الٹ دیں انکے چہرے کا نقاب
حوصلہ کرتے ہیں لیکن حوصلہ ہوتا نہیں

شمع جسکی آبرو پر جان دے دے جھوم کر
وہ پتنگا جل تو جاتا ہے ، فنا ہوتا نہیں

اب تو مدت سے رہ و رسمِ نظارہ بند ہے
اب تو انکا طور پر بھی سامنا ہوتا نہیں

ہر شناور کو نہیں ملتا طلاطم سے خراج
ہر سفینے کا محافظ ناخدا ہوتا نہیں

ہر بھکاری پا نہیں سکتا مقامِ خواجگی
ہر کس و ناکس کو تیرا غم عطا ہوتا نہیں

ہائے یہ بیگانگی اپنی نہیں مجھ کو خبر
ہائے یہ عالم کہ تُو دل سے جُدا ہوتا نہیں


ساغر صدیقی

"Ay Dil e Beqarar Chup Ho Ja " A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

اے دل بے قرار چپ ہو جا
جا چکی ہے بہار چپ ہو جا

اب نہ آئیں گے روٹھنے والے
دیدۂ اشک بار چپ ہو جا

جا چکا کاروان لالہ و گل
اڑ رہا ہے غبار چپ ہو جا

چھوٹ جاتی ہے پھول سے خوشبو
روٹھ جاتے ہیں یار چپ ہو جا

ہم فقیروں کا اس زمانے میں
کون ہے غم گسار چپ ہو جا

حادثوں کی نہ آنکھ کھل جائے
حسرت سوگوار چپ ہو جا

گیت کی ضرب سے بھی اے ساغرؔ

ٹوٹ جاتے ہیں تار چپ ہو جا

"Buzurgoon Ki Duain Mil Rahi Hain" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

بزرگوں کی دعائیں مل رہی ہیں
محبت کو سزائیں مل رہی ہیں

فروزاں ہیں تمہارے غم کے دیپک
بڑی روشن فضائیں مل رہی ہیں

حسین گیسو ہیں شانوں پر پریشاں
گلے ان سے گھٹائیں مل رہی ہیں

شعور_ بزم تک جن کو نہیں ہے
انہیں رنگیں ادائیں مل رہی ہیں

ترا آنچل ہوا میں اڑ رہا ہے
ترانوں کو نوائیں مل رہی ہیں

چلو بادہ کشوں میں تیرہ بختو
ستاروں کو ضیائیں مل رہی ہیں

وفاوں کا صلہ ساغر"" وطن میں

بہت ارزاں جفائیں مل رہی ہیں

"Bigra Jo Naqsh e Zeest Bana Shahkar e Zeest" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

 بگڑا جو نقشِ زیست بنا شاہکارِ زیست
ایسے ملے کہ بن گئے پروردگارِ زیست

کچھ اس طرح سے زیست کو اپناوٴ دوستو !
تا حشر موت کو بھی رہے انتظارِ زیست

دے حادثاتِ نو کی صراحی سے ایک جام
ساقی کو دو ! اُترنے لگا ہے خمارِ زیست

ملاح کو قبول تھی سولی رقیب کی
منصور زیست کےلئے کافی ہے دارِ زیست

اٹکی ہوئی ہے نوکِ مثرہ پر لہو کی بوند !
کانٹوں میں مل رہی ہے عروسِ بہارِ زیست

لائیں غزل کے شہر سے تشبیہہ کے چراغ
اے ہم سخن ! چلو کہ سجائیں دیارِ زیست

ساغر کی زندگی پہ کوئی تبصرہ نہ کر

اک شمع جل رہی ہے سرِ رہگزارِ زیست

"Ban Gaye Ashak Jafa Ki Tasveer" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

بن گئے اشک جفا کی تصویر
کھنچ گئی آج صدا کی تصویر

احتیاط دلِ عاشق لازم
ٹوٹ جاتی ہے وفا کی تصویر

جگمگاتی ہے غم ہستی کے
رنگ و روغن سے فضا کی تصویر

بول اُٹھی تیری لے میں ساغر

آسمانوں پہ دعا کی تصویر

"Bhanwar Aanay Ko Hai Ay Ahale Ahle Kashti Na Khuda Chun Lain" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

بھنور آنے کو ہے اے اہلِ کشتی ناخدا چُن لیں
چٹانوں سے جو ٹکرائے وہ ساحل آشنا چُن لیں

زمانہ کہہ رہا ہے مَیں نئی کروٹ بدلتا ہُوں
انوکھی منزلیں ہیں کچھ نرالے رہنما چُن لیں

اگر شمس و قمر کی روشنی پر کُچھ اجارہ ہے
کِسی بے دَرد ماتھے سے کوئی تارِ ضیا چُن لیں

یقینا اب عوامی عَدل کی زنجیر چھنگے گی
یہ بہتر ہے کہ مُجرم خود ہی جُرموں کی سزا چُن لیں

اسیری میں کریں حُسنِ گلستاں کی نگہانی
قفس میں بیٹھ کر طائر ذرا رنگِ فضا چُن لیں

بگولے نکہتِ گل کے نمائندے کہاں ساغر
سُنیں جو بات پُھولوں کی وہ ہمرازِ صبا چُن لیں


ساغر صدیقی

"Phool Jalte Hain Har Jalte Hain" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

پھول جلتے ہیں ہار جلتے ہیں
چاندنی کے مزار جلتے ہیں

اے مصور کیا تماشا ہے
رنگ سے شاہکار جلتے ہیں

مدتوں سے ہے سرد میخانہ
دیر سے میگسار جلتے ہیں

تیرے آنچل کی مست چھاوں میں
بے خودی کے دیار جلتے ہیں

کچھ پتنگے چراغ کی لو تکنے پر
کتنے بے اختیار جلتے ہیں

فکر ساغر کی گرمیاں مت پوچھ
اس چتا میں نگار جلتے ہیں


ساغر صدیقی

"Mit Gayi Roshini Main Tahreerain, Jal Gayi Chandni Main Tasveerain" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

مِٹ گئیں روشنی میں تحریریں جل گئیں چاندنی میں تصویریں
 ہائے وہ تیرے عنبریں گیسُو لے اُڑے زندگی کی تفسیریں

سُرخ کنگن کلائیوں میں ہلے ہل گئیں دو جہاں کی تقدیریں
 رسمِ فرہاد پھر کریں زندہ آؤ پھر پتھروں کے دِل چیریں

اے مریضِ الم  ! تسلی رکھ چارہ گر کر رہے ہیں تدبیری
 ہاں اُچھالو حیات کے ساغر صبحِ محشر میں اور تاخیریں

"Phool Maslain Tu Unhain Naghma o Jhankar Milain " A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

پھول مَسلیں تو انہیں نغمہ و جھنکار ملیں
میں نے کانٹے تو نہیں بوئے کہ انگار ملیں

آنکھ لرزاں ہے سرِ محفلِ ہستی اے دوست
ان کی چلمن کے قرِیں تشنۂ دیدار ملیں

اس کو ادراک کی پُرنُور زباں کہتے ہیں
جس میں انساں کی تعظیم کے اطوار ملیں

ایسی مجروح تمنا ہی صلیبِ غم ہے
جس کو غنچے بھی بہاروں میں گرفتار ملیں

خونِ دل شرط ہے اے یار! بصیرت کے لئے
یہ بھی ممکن ہے کہ صحراؤں میں گلزار ملیں

حیف اس چارہ گرِ وقت کی قسمت ساغرؔ
جس کو ہر گام پہ تقدیر کے بیمار ملیں

ساغرؔ صدیقی

"Tari Dunya Main Ya Rab Zeest K Saman Jalte Hain" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui


تری دنیا میں یارب زیست کے سامان جلتے ہیں
فریب_ زندگی کی آگ میں انسان جلتے ہیں

دلوں میں عظمت_ توحید کے دیپک فسردہ ہیں
جبینوں پر ریا و کبر کے فرمان جلتے ہیں

ہوس کی باریابی ہے خرد مندوں کی محفل میں
روپہلی ٹکلیوں کی اوٹ میں ایمان جلتے ہیں

حوادث رقص فرما ہیں قیامت مسکراتی ہے
سنا ہے ناخدا کے نام سے طوفان جلتے ہیں

شگوفے جھولتے ہیں اس چمن میں بھوک کے جھولے
پہاروں میں نشیمن تو بہر عنواں جلتے ہیں

کہیں پازیب کی چھن چھن میں مجبوری تڑپتی ہے
ریا دم توڑ دیتی ہے سنہرے دان جلتے ہیں

مناؤ جشن مے نوشی بکھیرو زلف_ مے خانہ
عبادت سے تو ساغر دہر کے شیطان جلتے ہیں


ساغر صدیقی

"Tari Nazroon K Isharoon Say Khail Sakta Hun" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

تری نظر کے اشاروں سے کھیل سکتا ہوں
جگر فروز شراروں سے کھیل سکتا ہوں

تمہارے دامن رنگیں کا آسرا لے کر
چمن کے مست نظاروں سے کھیل سکتا ہوں

کسی کے عہد محبت کی یاد باقی ہے
بڑے حسین سہاروں سے کھیل سکتا ہوں

مقام ہوش و خرد انتقام وحشت ہے
جنوں کی راہ گزاروں سے کھیل سکتا ہوں

مجھے خزاں کے بگولے سلام کرتے ہیں
حیا فروش چناروں سے کھیل سکتا ہوں

شراب و شعر کے دریا میں ڈوب کر ساغرؔ

سرور و کیف کے دھاروں سے کھیل سکتا ہوں

"Tary Ghum Ki Tilawat Kar Rahain Hain" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

ترے غم کی تلاوت کر رہے ہیں
ستاروں سے شکایت کر رہے ہیں

جنوں کے تجربوں کی نگہداری
بہ اندازِ فراست کر رہے ہیں

ترے شانوں پہ تابندہ نشاطے
بہاروں کی سخاوت کر رہے ہیں

نہ دے ہمت ہمیں مدہوشیوں کی
ذرا پی کر عبادت کر رہے ہیں

سحر کے بعد بھی شمعیں جلاؤ
کہ پروانے شرارت کر رہے ہیں

خداوندانِ گلشن یہ شگوفے
بہاروں سے بغاوت کر رہے ہیں

مرتب غم کے افسانوں سے ساغر
مسرت کی حکایت کر رہے ہیں


(ساغر صدیقی)

"Tafreeq Nay Jadu Hi Jagaya Hai Bala Ka" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

 تفریق نے جادو ہی جگایا ہے بلا کا
خطرے میں ہے اے یار چمن مہرو وفا کا

توہین ہے درویش کا اس شہر میں جینا
ہو فاقہ کشی نام جہاں صبر و رضا کا

اب تک کا تفکر غم تقدیر کا چارہ
سینے میں پتا رکھتے ہیں جو ارض و سما کا

جی چاہتا ہے اے میرے افکار کی مورت
ملبوس بنا دوں تجھے تاروں کی ردا کا

محفوظ رہیں میرے گلستاں کی فضا میں
ہو قتل گل و لالہ تقاضا ہے صبا کا

جلتے ہوئے دیکھے وہی معصوم شگوفے
تھا جن کو بھروسہ تیرے دامن کی ہوا کا

کچھ سرد ہی آہیں تو ڈوبتے آنسو!

ساغر یہ صلا تجھ کو ملا سوز نوا کا! 

"Tari Nazar Ka Rang Baharoon Nay Lelia" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui


تیری نظر کا رنگ بہاروں نے لے لیا
افسردگی کا روپ ترانوں نے لے لیا

جس کو بھری بہار میں غنچے نہ کہہ سکے
وہ واقعہ بھی میرے فسانوں نے لے لیا

شاید ملے گا قریۂ مہتاب میں سکوں
اہل خرد کو ایسے گمانوں نے لے لیا

یزداں سے بچ رہا تھا جلالت کا ایک لفظ
اس کو حرم کے شوخ بیانوں نے لے لیا

تیری ادا سے ہو نہ سکا جس کا فیصلہ
وہ زندگی کا راز نشانوں نے لے لیا

افسانۂ حیات کی تکمیل ہو گئی
اپنوں نے لے لیا کہ بیگانوں نے لے گیا

بھولی نہیں وہ قوس قزح کی سی صورتیں
ساغرؔ تمہیں تو مست دھیانوں نے لےلیا

"Taree Daman Ki Hava Mangte Hain" A Beautiful Urdu Ghazal By saghar Siddiqui

تیرے دامن کی ہوا مانگتے ہیں
ہم بھی جینے کی دُعا مانگتےہیں

مُطربُو!کوئی اچھوتا نغمہ
ساز آہنگ و صدا مانگتے ہیں

صحنِ کعبہ کے ُپجاری مچلے
آستینوں میں خدا مانگتے ہیں

ماہ و انجم کے جھرُوکے اکثر
کِس کے عارض کی ضیا مانگتے ہیں

پھر پتنگوں میں خدائی جاگی
شعلئہ حشر نما مانگتے ہیں

بندہ پرور!کوئی خیرات نہیں
ہم وفاؤں کا سلہ مانگتے ہیں

مے کَدہ ہو کے کلیسہ ہو ساغرؔ
ساری دُنیا کا بھلا مانگتے ہیں


 ساغرؔ صدیقی

Labels

Aabi Makhnavi (4) Aadam Shair (6) Aan Ziban or Jan (2) Abdul Hameed Adam (2) Acceptance (3) Afghan (1) Africa (2) Ahmad Faraz (137) Ahmad mushtaq (23) Ahmad nadeem qasmi (12) Ahmed Faraz (5) Al Aula (1st Year) (6) Aleppo (2) Allama Muhammad Iqbal (82) Answer (4) Auliya Allah (2) Aurat (6) Baa ki kahawtain (18) Bahadur Shah Zafar (2) Beautiful Urdu Barish Ghazal (23) Beautiful Urdu poetry By Allama Semab Akbar Abadi (29) Bismil Azeem Abadi (18) Books (11) Children (2) China (2) College (3) DHRAAM (1) Dagh Dehlawi (118) Democracy (2) Democracy & Pakistan (2) Divorce (10) Eain ki kahawtain (2) Education (5) Eid Ka Chand (3) English (142) English PROVERBS (96) Faiz Ahmad Faiz (21) Fatawa (14) Finance (7) Ghazal naaz ghazal (2) Ghazals by mirza asadullah ghalib (123) Ghulam Hussain (2) Ghulam Ibn e Sultan (5) Hadisa (2) Hajj (3) Halima Saadia (2) Hasrat Mohani (2) Hazar Al Ebaha (3) Hazrat Abu Bakr Siddiq (2) Ibn e Insha (87) Imran Sereis Novels (8) India (3) Intzar hussain (2) Ishq (3) Islamic Books (8) Islamic Poetries (10) Islamichistory (18) Janazah (2) Jawab (3) Jihad (2) Khawaja Haider Ali aatish (2) Krishn Chander (5) Krishna Chander (6) Letter (2) Love (5) Madrasa (3) Maka Zunga (2) Makrohat (3) Manzoor Hussain Tuor (2) Masnoon Duain (2) Maulana Faiz ul Bari sab (2) Mazameen (96) Mazhar Kaleem (9) Mazhar ul Islam (3) Menses (3) Munshi Prem Chand (4) Musharraf Alam zauqi (6) Mustahabbat (3) Novels (15) Novels Books (11) PROVERBS (370) Pakistan (4) Poetry By Ahmed Fawad (41) Professor Ibn Kanwal (4) Question (3) Qurbani (2) Raees Farogh (27) Rajinder Singh Bedi (39) Reading (2) Rozah (4) Saadat Hasan Manto (39) Sabolate Aager (2) Sahih Bukhari Sharif (78) Sahih Muslim Shareef (4) Sahih Muslim Sharif (48) Salma Awan (11) Samaryab samar (4) Sarwat Hussain (5) Saudi Arabia (2) Sawal (3) School (3) Shakeel Badauni (2) Sister (2) Society (7) Stop adultery (2) Stories (218) Students (5) Study (2) Sunan Abu Daud Shareef (39) Sunan Nasai Shareef (49) Sunnat (5) Syeda Shagufta (6) Syrian (2) Taharat (2) Tahreerain (100) Taqdeer (2) The Holy Quran (87) UMRAH (3) URDU ENGLISH PROVERBS (42) URDU PROVERBS (202) University (2) Urdu Beautiful Poetries By Ahmed Faraz (44) Urdu Poetry By Ahmed Faraz (29) Urdu Poetry By Dagh Dehlawi (117) Urdu Poetry By Raees Farogh (27) Urdu Short Stories By Aadam Shair (6) Urdu Short Stories By Professor Ibn Kanwal (4) Urdu Short Stories By Saadat Hasan Manto (5) Urdu Short Stories By Salma Awan (11) Urdu Short Stories by Ghulam Hussain (2) Urdu Short Stories by Ishfaq Ahmed (2) Urdu Short Stories by Krishn Chander (5) Urdu Short Stories by Krishna Chander (6) Urdu Short Stories by Munshi Prem Chand (2) Urdu Short Stories by Rajinder Singh Bedi (39) Urdu Short Story By Ghulam Ibn e Sultan (5) Urdu Short Story By Ibn e Muneeb (11) Urdu Short Story By Mazhar ul Islam (2) Urdu Short Story By Musharraf Alam zauqi (6) Urdu poetry By Mir Taqi Mir (171) Urdu potries By Mohsin Naqvi (10) Valentine Day (9) Wasi Shah (28) Wudu (2) Zakat (3) aa ki kahawtain (13) afzal rao gohar (4) alama semab akbar abadi (32) alif ki kahawtain (8) andra warma (2) anwar masuod (2) aziz ajaz (3) babu gopinath (2) bail or gadha (2) band e quba (1) bano qudsia (3) barish (30) brautifull Urdu Poetries by parveen shakir (3) cha ki kahawtain (10) chor (5) daal ki kahawtain (10) dhal ki kahawtain (2) dil (2) download (7) elam (5) eman (3) faraiz (6) gaaf ki kahawtain (8) geet (52) ghazal (1279) girl (3) ha ki kahawtin (3) haa ki kahawtain (4) hadisain (223) halaku khan (2) haya (4) hijab (13) hikayaat (48) history (35) huqooq (2) ibraheem dahlvi zooq (2) iftkhar arif (2) intkhab Ahmad nadeem qasmi (7) islamic (319) jeem ki kahawtain (13) jumma (2) kaf ki kahawtain (15) karam hadri (2) khaa ki kahawtin (4) king (6) laam ki kahawtain (4) maa (9) marriage (2) meem ki kahawtain (12) mera jee (71) mir taqi mir (252) mirza asadullah ghalib (126) mohsin naqvi (12) molana tajoor najeeb abadi (2) molvi (6) mufsdat (2) muhammad bilal khan (2) mukalma (2) muskrahat (2) muzaffar warsi (3) naatain (8) namaaz (14) nasir kazmi (5) nikah (5) noon ki kahawtain (5) pa ki kahawtain (8) parveen shakir (50) poetry (1309) qaaf ki kahawtain (2) qateel shafai (5) ra ki kahawtain (3) sabaq aamoz (55) saghar Siddiqui (226) saghar nizami (2) saifuddin saif (2) sauod usmani (2) seen ki kahawtain (10) sheen ki kahawtain (2) sirat al nabi (4) syed moeen bally (2) ta ki kahawtain (8) toba (4) udru (14) urdu (239) urdu short stories (151) wadu (3) wajibat (4) wajida tabassum (2) waqeaat (59) wow ki kahawtain (2) writers (2) yaa ki kahawtain (2) yaer (2) za ki kahawtain (2) zina (10)